কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৫৪১৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیٹے کو بیٹی پر ترجیح نہ دی جائے
45404 تم ان پر خرچ کرتی رہو ان پر جو تم خرچ کروگی اس کے بدلہ میں تمہارے لیے اجر وثواب ہے۔ (رواہ البخاری ومسلم عن ام سلمۃ) کہتی ہیں۔ میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! اگر میں ابوسلمہ کے بیٹوں پر خرچ کروں تو کیا میرے لیے اجر وثواب ہوگا ؟ وہ تو میرے بھی بیٹے ہیں اس پر یہ حدیث ارشاد فرمائی۔ رواہ احمد بن حنبل عن رائطۃ امراہ عبداللہ بن مسعود مثلہ
(45404 -) أنفقي عليهم فلك أجر ما أنفقت عليهم (خ ، م - عن أم سلمة قالت : قلت يا رسول الله ألى أجر إن أنفق على بني أبي سلمة ، إنما هم بني ، قال - فذكره ، حم - عن رائطة امرأة عبد الله بن مسعود مثله).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪১৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیٹے کو بیٹی پر ترجیح نہ دی جائے
45405 بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے جنت واجب کردی ہے اور اس کھجور کے بدلہ میں اسے دوزخ کی آگ سے آزاد کردیا ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل ومسلم عن عائشۃ) کہتی ہیں کہ میرے پاس ایک مسکین عورت آئی اس نے اپنے پاس دو بیٹیاں اٹھا رکھی تھیں میں نے اسے تین کھجوریں دیں اس نے ہر بچی کو ایک ایک کھجور دی اور ایک کھجور اپنے منہ کی طرف لے گئی تاکہ وہ بھی کھائے لیکن بچیوں نے اس کھجور کا بھی مطالبہ کردیا عورت نے کھجور دو حصوں میں تقسیم کی اور ایک ایک حصہ دونوں کو دے دیا۔ میں نے یہ واقعہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بیان کیا اس پر آپ نے یہ ارشاد فرمایا۔
(45405 -) إن الله تعالى قد أوجب لها الجنة وأعتقها بها من النار (حم ، م - عن عائشة قالت : جائتني مسكينة تحمل ابنتين لها فاطعمتها ثلاث تمرات ، فأعطت كل واحدة منهما تمرة ، ورفعت إلى فيها تمرة لتأكلها فاستطعمتاها ابنتاها فشقت التمرة بينهما ، فذكرت ذلك لرسول الله ص قال - فذكره).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪১৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیٹے کو بیٹی پر ترجیح نہ دی جائے
45406 اس نے جو اپنے دو بیٹوں پر رحم کیا اس وجہ سے اللہ تعالیٰ نے بھی اس پر رحم کردیا ہے۔ (رواہ الطبرانی عن السید الحسن) کہتے ہیں : ایک عورت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اس کے پاس دو بیٹے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے تین کھجوریں دیں عورت نے اپنے دونوں بیٹوں کو ایک ایک کھجور دی، جب بچوں نے اپنے حصہ کی کھجوریں کھالیں ماں کی طرف دیکھنا شروع کردیا ماں نے اپنے حصہ کی کھجور دو حصوں میں تقسیم کی اور بچوں کو دے دی۔ اس پر یہ حدیث ارشاد فرمائی
(45406 -) قد رحمها الله برحمتهما ابنيها (طب - عن السيد الحسن قال : جاءت امرأة إلى النبي ص ومعها ابنان لها. فأعطاها ثلاث تمرات ، فأعطت ابنيها كل واحد منهما تمرة فأكلا تمرتيها ، ثم جعلا ينظران إلى أمهما ، فشقت تمرتها نصفين بينهما ، فقال فذكره).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪১৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احادیث متفرقہ
45407 میں اور وہ عورت جس نے خاوند کے مرنے کے بعد اپنے بچے پر صبر کرلیا ہو اور بچے سے پیار کرتی ہو قیامت کے دن یوں ہوں گے جس طرح یہ دو انگلیاں۔ شہادت کی انگلی اور درمیان کی انگلی سے اشارہ کیا ۔ اور وہ جو جاہ ومنصب کی مالک ہو اس نے خاوند کے مرنے کے بعد یتیموں پر اپنے آپ کو روک لیا حتیٰ کہ یتیموں کی شادی کرائی یا مرگئے۔۔ رواہ ابوداؤد عن عوف بن مالک
(45407 -) أنا وامرأة سفعاء الخدين كهاتين يوم القيامة ، وأومأ بالوسطى والسبابة ، امرأة آمت من زوجها ذات منصب وجمال وحبست نفسها على بتاماها حتى بانوا أو ماتوا (د - عن عوف ابن مالك).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪২০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احادیث متفرقہ
45408 جس نے کسی چھوٹے کی تربیت کی حتیٰ کہ وہ لاالہ الا اللہ کہنے کے قابل ہوگیا اللہ تعالیٰ اس سے حساب نہیں لے گا۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط وابن عدی عن عائشۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے تحذیر المسلمین 109 و ضعیف الجامع 4495
(45408 -) من ربى صغير حتى يقول : لا إله إلا الله لم يحابسه الله (طس ، عد - عن عائشة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪২১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احادیث متفرقہ
45409 اپنی اولاد کی اچھی تربیت کرو انھیں تین چیزوں سے محبت دو نبی کی محبت، نبی کے اہل بیت کی محبت اور قرات قرآن کی محبت۔ چونکہ قیامت کے دن حاملین قرآن اللہ تعالیٰ کے سائے تلے ہوں گے انبیاء واصفیاء کے ساتھ جس دن کہ اللہ کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہیں ہوگا۔۔ رواہ ابونصر عبدالکریم الشیرازی فی فوائدہ والدیلمی فی الفردوس وابن النجار عن علی ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 241 والضعیفۃ 2162
(45409 -) أدبوا أولادكم على ثلاث خصال : حب نبيكم ، وحب أهل بيته ، وقراءة القرآن ، فان حملة القرآن فظل الله يوم لا ظل إلا ظله مع أنبيائه وأصفيائه (أبو نصر عبد الكريم الشيرازي في فوائده ، فر ، وابن النجار - عن علي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪২২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احادیث متفرقہ
45410 اپنی اولاد کی عزت و احترام کرو اور اچھی طرح سے ان کی تربیت کرو۔۔ رواہ ابن ماجہ عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 802 و ضعیف الجامع 1133
(45410 -) أكرموا أولادكم ، وأحسنوا آدابهم (ه - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪২৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احادیث متفرقہ
45411 اچھی تربیت سے بڑھ کر کوئی عطیہ باپ بیٹے کو نہیں دے سکتا۔۔ رواہ الترمذی وحاکم عن عمرو بن سعید ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 333 والضعیفۃ 1121
(45411 -) ما نحل والد ولده أفضل من أدب حسن (ت ، ك - عن عمرو بن سعيد بن العاص).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪২৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بارہ سال کے بعد شادی نہ کرانے کا گناہ
45412 توراۃ میں لکھا ہے : جس شخص کی بیٹی بارہ سال کی ہوگئی اور اس کی شادی نہ کرائی اور وہ کسی گناہ میں پڑگئی اس کا گناہ باپ کے سر ہوگا۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن عمرو عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5272
(45412 -) مكتوب في التوراة : من بلغت له ابنة اثنتي عشرة سنة فلم يزوجها فأصابت إثما فاثم ذلك عليه (هب - عن عمرو عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪২৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بارہ سال کے بعد شادی نہ کرانے کا گناہ
45413 جس شخص کے ہاں لڑکا ہوا اسے چاہیے کہ لڑکے کے لیے سختی بھی کرے۔۔ رواہ ابن عساکر عن معاویۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 1469 و ضعیف الجامع 2800
(45413 -) من كان له صبي فليتصاب له (ابن عساكر - عن معاوية).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪২৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بارہ سال کے بعد شادی نہ کرانے کا گناہ
45414 جس شخص کے یہاں بچہ پیدا ہوا اسے چاہیے کہ بچے کی دائیں کان میں اذان دے اور بائیں کان میں اقامت کہے۔ اس بچے کو ام الصبیان کی تکلیف نہیں ہوگی۔ رواہ ابویعلی عن الحسین ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5881 والکشف الالٰہی 556
(45414 -) من ولد له ولد فأذن في أذنه اليمنى وأقام في أذنه اليسرى لم تضره أم الصبيان (ع - عن الحسين).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪২৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بارہ سال کے بعد شادی نہ کرانے کا گناہ
45415 ہر درخت کا ایک پھل ہوتا ہے اور دل کا پھل بیٹا ہے۔ رواہ البزار عن ابن عمر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1927
(45415 -) إن لكل شجرة ثمرة ، وثمرة القلب الولد البزار - عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪২৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بارہ سال کے بعد شادی نہ کرانے کا گناہ
45416 بیٹے کا باپ پر یہ حق ہے کہ وہ اسے کتابت (لکھائی) سکھائے اور یہ کہ اس کا اچھا نام رکھے اور جب بالغ ہوجائے اس کی شادی کرائے۔ رواہ ابن النجار عن ابوہریرہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الجامع 2005
(45416 -) إن من حق الولد على والده أن يعلمه الكتابة ، وأن يحسن اسمه ، وأن يزوجه إذا بلغ (ابن النجار - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪২৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بارہ سال کے بعد شادی نہ کرانے کا گناہ
45417 اللہ تعالیٰ اس باپ پر رحم کرے جو اپنے بیٹے پر احسان کرتا ہو۔۔ رواہ ابوالشیخ فی الثواب عن علی ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 797 وتذکرۃ الموضوعات کچھ زیادتی کے ساتھ 207
(45417 -) رحم الله والدا أعان ولده على بره (أبو الشيخ في الثواب - عن علي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৩০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بارہ سال کے بعد شادی نہ کرانے کا گناہ
45418 جب وہ جاہل تھا تم نے اسے تعلیم نہیں دی اور جب بھوکا تھا اسے کھانا نہیں کھلایا۔۔ رواہ احمد بن حنبل وابوداؤد والنسائی وابن ماجہ والحاکم عن عباد بن شرجیل
(45418 -) ما علمته إذا كان جاهلا ولا أطعمته إذ كان ساغبا (حم ، د ، ن ، ه ، ك - عن عباد بن شرحبيل).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৩১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بارہ سال کے بعد شادی نہ کرانے کا گناہ
45419 اپنی اولاد کی نیکی کرنے پر مدد کرو جو چاہے اپنی اولاد سے نافرمانی نکال کے۔۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن ابوہریرہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 225 و ضعیف الجامع 973
(45419 -) أعينوا أولادكم على البر ، من شاء استخر العقوق من ولده طس - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৩২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بارہ سال کے بعد شادی نہ کرانے کا گناہ
45420 لڑکا جب یتیم ہو تو اس کے سر پر آگے کی طرف ہاتھ پھیرو اور اگر لڑکے کا باپ موجود ہو تو اس کے سر پر ہاتھ آگے سے پیچھے کی طرف پھیرو ۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 643
(45420 -) إذا كان الغلام يتيما فامسحوا برأسه هكذا إلى قدام ،وإذا كان له أب فامسحوا برأسه هكذا إلى خلفه من مقدمه (طس - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৩৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بارہ سال کے بعد شادی نہ کرانے کا گناہ
45421 چھوٹے قد والا بچہ جو قریب قریب قدم رکھتا ہو اپنی چھوٹی آنکھ سے دیکھتا ہے۔۔ رواہ وکیع فی الغرر وابن السنی فی عمل یوم ولیلۃ والخطیب وابن عساکر عن ابوہریرہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2709
45421 خزقة حزقه ترق عين بقه (وكيع في الغرر ، وابن السني في عمل يوم وليلة خط ، وابن عساكر - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৩৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بارہ سال کے بعد شادی نہ کرانے کا گناہ
45422 کیا میرے قابوں میں ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ نے تیرے دل سے رحمت نکال دی ہو۔۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم وابن ماجہ عن عائشۃ
(45422 -) أو أملك إن نزع الله من قلبك الرحمة (حم ، ق ، ه - عن عائشة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৩৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچہ کے رونے کی وجہ
45423 جب کوئی بری بات شیطان کی طرف سے بچہ سنتا ہے تو چیخنے لگتا ہے۔۔ رواہ مسلم وابوداؤد عن ابوہریرہ
(45423 -) صياح المولود حين يقع نزغة من الشيطان (م د - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক: