কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৫৪৩৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچہ کے رونے کی وجہ
45424 مٹی بچوں کی بہار ہے۔ رواہ الخطیب فی روایۃ مالک عن سھل بن سعد وابوداؤد عن ابن عمر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاتقان 27 واسنی المطالب 517
(45424 -) التراب ربيع الصبيان (خطفي رواية مالك - عن سهل بن سعد ، د - عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৩৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45425 میں اور وہ عورت جس کا خاوند مرجائے اور ہ اپنے بچوں پر صبر کرے جب وہ اپنے بچوں پر مہربان ہو اور اپنے رب کی اطاعت کرتی ہو اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرتی ہو قیامت کے دن یوں ہوں گے جیسے یہ دو انگلیاں دو انگلیاں ملا کر اشارہ کیا۔ رواہ الطبرانی عن ابی امامۃ
(45425 -) ما أنا وامرأة سفعاء الخدين إذا حنت على ولدها وأطاعت ربها وأحصنت فرجها إلا كهاتين - وقرن بين إصبعيه (طب - عن أبي أمامة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৩৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45426 میں اور اپنے بچوں پر صبر کرنے والی عورت جو جاہ منصب کی مالکہ ہو اس نے اپنے آپ کو اپنی بیٹیوں سے روک لیا ہو حتیٰ کہ ان کی شادی کرادے یا وہ مرجائیں (وہ اور میں) جنت میں ایسے ہوں گے جیسے یہ دو انگلیاں۔ رواہ الخرائطی عن ابوہریرہ
(45426 -) أنا وامرأة سفعاء ذا ت منصب وجمال حبست نفسها على بناتها حتى بانوا أو ماتوا في الجنة كهاتين (الخرائطي - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৩৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45427 اے ابوامامہ ! میں اور وہ عورت جس نے اپنے آپ کو اپنے بچوں سے روک لیا ہو اپنے بچوں سے پیار کرتی ہو اپنے رب پر ایمان لائی ہو، اپنی اولاد پر مہربان ہو (ہم) جنت میں ایسے ہی ہوں گے جیسے یہ دو انگلیاں اللہ تعالیٰ نے جاہلیت کا فخر ختم کردیا ہے تم سب آدم اور حواہ کی اولاد ہو، جیسے صاع کا پاٹ ، تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو سب سے زیادہ پرہیزگار ہو اگر تمہارے پاس رشتے آئیں جن کی دینداری اور مانتداری سے تم راضی ہو ان کی شادی کرادو۔۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان وضعفہ عن ابی امامۃ
(45427 -) يا أبا أمامة ! ما أنا وامرأة سفعاء الخدين سفعاء المعصمين آمنت بربها وتحننت على ولدها إلا كهاتين ، والله أذهب فخر الجاهلية وتكبرها بآبائها ، كلكم لادم وحواء كطف الصاع ، وإن أكرمكم عند الله أتقاكم ، فمن أتاكم من ترضون دينه وأمانته فزوجوه (هب - وضعفه - عن أبي أمامة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৪০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45428 تمہیں وہ عورت کیوں پسند ہے چونکہ وہ اپنے بچوں پر رحمدل تھی اس وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اس پر بھی رحم فرمایا۔ رواہ الحاکم عن انس
(45428 -) ما يعجبك منها ، لقد رحمها الله برحمتها صبيتها (ك - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৪১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45429 اللہ تعالیٰ نے جنت حرام کردی ہے ہر اس آدمی پر جو مجھ سے پہلے جنت میں داخل ہونا چاہے۔ البتہ میں اپنی دائیں طرف دیکھوں اچانک ایک عورت ہوگی جو مجھ سے آگے جنت کے دروازے کی طرف بڑھ رہی ہوگی۔ میں کہوں گا : یہ عورت مجھ سے آگے کیوں بڑھ رہی ہے ؟ مجھ سے کہا جائے گا : اے محمد ! یہ حسین و جمیل عورت تھی اس کی یتیم اولاد تھی جس پر اس نے صبر کرلیا تھا حتیٰ کہ ان کا معاملہ اپنی حد تک پہنچ گیا اس کے بدلہ میں اللہ تعالیٰ نے اسے یہ انعام عطا کیا ہے۔۔ رواہ الخرائطی فی مکارم الاخلاق والدیلمی عن ابوہریرہ
(45429 -) حرم الله عزوجل الجنة على كل آدمي يدخلها قبلي ، غير أني أنظر عن يميني فإذا امرأة تبادرني إلى باب الجنة فأقول : ما لهذه تبادرني ؟ فيقال لي : يا محمد ! هذه امرأة كانت حسناء جميلة كان لها يتامى فصبرت عليهن حتى بلغ أمرهن الذي بلغ ، فشكر الله لها ذاك (الخرائطي في مكارم الاخلاق ، والديلمي - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৪২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45430 چھوٹے قد والا بچہ اپنی چھوٹی چھوٹی آنکھوں سے دیکھتا رہتا ہے۔ یہ ارشاد حضرت حسن (رض) کے لیے ارشاد فرمایا تھا۔ رواہ وکیع فی الغرر والخطیب وابن عساکر عن ابوہریرہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2709
(45430 -) حزفة حزفة ! ترق عين بقه - قال للحسن (وكيع في الغرر والخطيب وابن عساكر عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৪৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45431 وہ چھوٹی آنکھ سے رحمت کی طرف دیکھتا ہے۔۔ رواہ ابن السنی فی عمل یوم ولیلۃ عن ابوہریرہ
45431 ترق عين بقه (ابن السني في عمل يوم وليلة - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৪৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45432 اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی شادی کرادو اور انھیں سونا اور چاندی کے زیورات پہناؤ ان کے لیے اچھے اچھے کپڑے بناؤ انھیں اچھے اچھے تحفے دو تاکہ وہ ایک دوسرے میں رغبت کریں۔۔ رواہ الحاکم فی تاریخہ عن ابن عمر
(45432 -) زوجوا أبناءكم وبناتكم ، حلوهن الذهب والفضة ، وأجيدوا لهن الكسوة ، وأحسنوا إليهن بالنحلة ليرغب فيهن (ك -في تاريخه عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৪৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45433 اللہ تعالیٰ شیطان کو قتل کرے اولاد فتنہ ہے بخدا مجھے علم نہیں تھا کہ میں منبر سے نیچے اترا بچہ میرے پاس لایا گیا۔ رواہ الطبرانی عن ابن عمر کہتے ہیں : میں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو منبر پر خطاب فرماتے ہوئے دیکھا، آپ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ اتنے میں حسن (رض) ٹھوکر کھا کر منہ کے بل گرپڑے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر سے نیچے تشریف لائے تاکہ حسن (رض) کو اٹھالیں اتنے میں لوگ اٹھا کر آپ کے پاس لے آئے اس موقع پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا :
(45433 -) قاتل الله الشيطان ! إن الولد فتنة ، والله ما علمت أني نزلت عن المنبر حتى أتيت به (طب - عن ابن عمر قال : رأيت رسول الله ص على المنبر يخطب فخرج الحسن فعثر فسقط على وجهه ، فنزل عن المنبر يريده فأخذه الناس فأتوا به قال - فذكره).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৪৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45434 بلاشبہ یہ بچی تو تمہارا پھول ہے۔ رواہ عبدالرزاق عن ابن جریج
(45434 -) إنما هي ريحانتك (عبد الرزاق - عن ابن جريج).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৪৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45435 حسن ادب سے بڑھ کر کوئی والد اپنی اولاد کو وراثت نہیں دے سکتا۔۔ رواہ العسکری وابن النجار عن ابن عمر
(45435 -) ما ور ث والد ولده أفضل من أدب (العسكري وابن النجار - عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৪৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45436 بیٹے کا باپ پر حق ہے کہ باپ اس کا اچھا نام رکھے اور اسے حسن آداب سے آراستہ کرے۔ رواہ ابن النجار عن ابوہریرہ
(45436 -) من حق الولد على الوالد أن يحسن اسمه ويحسن أدبه (ابن النجار - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৪৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45437 ہر روز ایک صاع صدقہ کرنے سے بدرجہا بہتر ہے کہ تم اپنی اولاد کی تربیت کرو۔۔ رواہ العسکری فی الامثال عن جابر بن سمرۃ
(45437 -) لان يؤدب أحدكم ولده خير له من أن يتصدق كل يوم بصاع (العسكري في الامثال - عن جابر بن سمرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৫০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45438 ہر روز نصف صاع کسی مسکین پر صدقہ کرنے بدرجہا بہتر ہے کہ تم اپنی اولاد کی تربیت کرو۔ رواہ الطبرانی والحاکم عن ابوہریرہ
(45438 -) لان يؤدب أحدكم ولده خيله من أن يتصدق كل يوم بنصف صاع على مسكين (طب ، ك - عنه).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৫১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آٹھواں باب۔۔۔والیدن پر احسان کرنے کے متعلق ماں کا احترام
45439 جنت ماؤں کے قدموں تلے ہے۔ رواہ الفضاعی والخطیب فی الجامع عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے احادیث القضاعی 70 واسنی المطالب 544
45439- "الجنة تحت أقدام الأمهات. " القضاعي، خط في الجامع - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৫২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آٹھواں باب۔۔۔والیدن پر احسان کرنے کے متعلق ماں کا احترام
45440 اپنی ماں کے ساتھ بھلائی کرو پھر اپنی ماں کے ساتھ پھر اپنی ماں کے ساتھ پھر اپنے باپ کے ساتھ اس کے بعد پھر قریبی رشتہ داروں کے ساتھ بھلائی و احسان کرو۔۔ رواہ احمد بن حنبل وابوداؤد والترمذی والحاکم عن معاویہ بن حیدۃ عن ابوہریرہ
45440- "أمك! ثم أمك! ثم أمك! ثم أباك! ثم الأقرب فالأقرب. " حم، د، ت، ك - عن معاوية بن حيدة عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৫৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آٹھواں باب۔۔۔والیدن پر احسان کرنے کے متعلق ماں کا احترام
45441 اگر جریج راھب بہت بڑا فقیہ وعالم ہوتا اسے ضرور یقین ہوتا کہ ماں کی دعا کی قبولیت رب تعالیٰ کی عبادت سے بدرجہا افضل ہے۔۔ رواہ الحسن بن سفیان والحکیم وابن قانع والبیہقی فی شعب الایمان عن حوشب الفھری ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 1182 والمتییز 136
45441- "لو كان جريح الراهب فقيها عالما لعلم أن إجابته دعاء أمه أولى من عبادة ربه. " الحسن بن سفيان، والحكيم، وابن قانع، هب - عن حوشب الفهري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৫৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آٹھواں باب۔۔۔والیدن پر احسان کرنے کے متعلق ماں کا احترام
45442 جس شخص نے اپنی ماں کی آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا تو یہ دوزخ کی آگ کے آگے پردہ ہوگا۔ رواہ ابن عدی والبیہقی فی شعب الایمان عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے تذکرۃ الموضوعات 202 و ترتیب الموضوعات 872
45442- "من قبل بين عيني أمه كان له سترا من النار. " عد هب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৫৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت ماں کے پاؤں تلے ہے
45443 اپنی والدہ کی ٹانگوں کے ساتھ چمٹ جاؤ چونکہ جنت ماؤ وں کے قدموں تلے ہے۔۔ رواہ احمد بن حنبل والنسائی عن فاطمۃ
45443- "الزم رجلها، فإن الجنة تحت أقدامها - يعني الوالدة. " حم، ن - عن فاطمة".
tahqiq

তাহকীক: