কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৫৪৫৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت ماں کے پاؤں تلے ہے
45444 اپنی ماں کے قدموں کے ساتھ چمٹ جاؤ وہیں تمہیں جنت ملے گی۔۔ رواہ ابن ماجہ عن فاطمہ
45444- "الزم رجلها فثم الجنة. " هـ - عنها".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৫৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت ماں کے پاؤں تلے ہے
45445 باپ اور ماں کے ساتھ بھلائی کرو میں تمہیں والدین کے ساتھ بھلائی کرنے کا حکم دیتا ہوں۔ رواہ احمد بن حنبل عن ابن عمر
45445- "الأب والأم! آمرك بالوالدين خيرا. " حم - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৫৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت ماں کے پاؤں تلے ہے
45446 میں مرد کو وصیت کرتا ہوں کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ بھلائی کرے میں اسے وصیت کرتا ہوں کہ والدہ کے ساتھ بھلائی کرے میں مرد کو وصیت کرتا ہوں کہ وہ اپنے باپ کے ساتھ بھلائی کرے میں اسے وصیت کرتا ہوں کہ اپنے غلام کے ساتھ بھلائی کرے جو کہ اس کی ولایت میں ہے گو کہ غلام پر ایسی کوئی موذی چیز ہو جو آقا کو اذیت پہنچاتی ہے۔۔ رواہ احمد بن حنبل وابن ماجہ والحاکم والبیہقی فی السنن عن ابی سلامۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 21210
45446- "أوصي الرجل بأمه! أوصي الرجل بأمه أوصى الرجل بأمه! أوصي الرجل بأبيه! أوصي الرجل بمولاه الذي يليه وإن كان عليه من أذى يؤذيه. " حم، هـ ك، هق - عن أبي سلامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৫৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت ماں کے پاؤں تلے ہے
45447 تین مرتبہ فرمایا کہ بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمہیں ماؤں کے ساتھ بھلائی کرنے کا حکم دیتا ہے اور دو مرتبہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے والد کے ساتھ بھلائی کرنے کا حکم دیتا ہے اور دو مرتبہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں قریبی رشتہ د اور ں کے ساتھ بھلائی کرنے کا حکم دیتا ہے۔۔ رواہ البخاری فی الافراد ابن ماجاء والطبرانی والحاکم عن المقداء
45447- "إن الله تعالى يوصيكم بأمهاتكم - ثلاثا، إن الله تعالى يوصيكم بآبائكم - مرتين، إن الله تعالى يوصيكم بالأقرب فالأقرب. " خد، هـ، طب، ك - عن المقدام".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৬০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت ماں کے پاؤں تلے ہے
45448 میرے پاس جبرائیل امین تشریف لائے اور کہا : اے محمد ! جس شخص نے والدین میں سے کسی ایک کو پایا اور پھر وہ (اس کی خدمت کرنے کی وجہ سے) دوزخ میں داخل ہوا وہ شخص اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دور رہے کہو : آمین۔ میں نے کہا آمین کہا : اے محمد ! جس شخص نے رمضان کا مہینہ پایا اور بدون مغفرت کے مرگیا اور پھر دوزخ میں داخل ہو اللہ تعالیٰ اسے بھی اپنی رحمت کے دوررکھے کہو آمین میں نے کہا : آمین کہا : جس شخص کے پاس آپ کا ذکر ہو اور وہ آپ پر درودنہ بھیجے اللہ تعالیٰ اسے بھی اپنی رحمت سے دور کرے کہو آمین ! میں نے کہا آمین۔ رواہ الطبرانی عن جابر بن سمرہ
45448- "أتاني جبريل فقال: يا محمد صلى الله عليه وسلم! من أدرك أحد والديه فمات فدخل النار فأبعده الله قل: آمين، فقلت: آمين، قال: يا محمد صلى الله عليه وسلم! من أدرك شهر رمضان فمات فلم يغفر له فأدخل النار فأبعده الله قل: آمين، فقلت: آمين، قال: من ذكرت عنده فلم يصل عليك فمات فدخل النار فأبعده الله قل: آمين، فقلت آمين. " طب عن جابر بن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৬১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت ماں کے پاؤں تلے ہے
45449 باپ کے مرجانے کے بعد اولاد کا اس کے لیے استغفار کرنا بھلائی و احسان میں سے ہے۔ رواہ ابن النجار عن ابی اسید مالک بن ورارۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 821
45449- "استغفار الولد لأبيه من بعد الموت من البر. " ابن النجار - عن أبي أسيد مالك بن زرارة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৬২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت ماں کے پاؤں تلے ہے
45450 کیا تمہیں معلوم نہیں کہ تم اور تمہارا مال دونوں تمہارے باپ کی کمائی سے ہیں۔۔ رواہ الطبرانی عن ابن عمرو
45450- "أما علمت أنك ومالك من كسب أبيك. " طب - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৬৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت ماں کے پاؤں تلے ہے
45451 تم اور تمہارا مال دونوں تمہارے باپ کے ہیں بلاشبہ تمہاری اولاد تمہاری پاکیزہ کمائی کا حصہ ہے لہٰذا اپنی اولاد کی کمائی سے کھاؤ۔ روا ہ احمد بن حنبل وابوداؤد وابن ماجہ عن ابن عمرو
45451- "أنت ومالك لوالدك إن أولادكم من أطيب كسبكم فكلوا مما كسب أولادكم. " حم، د، هـ - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৬৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین پر خرچ کرنے کی فضیلت
45452 اللہ تعالیٰ نے تمہیں اجر وثواب دیا ہے اور جو مال تم والدین پر خرچ کرتے ہو وہ میراث کی شکل میں تمہیں واپس مل جاتا ہے۔ رواہ احمد بن حنبل ومسلم واصحاب السنن الاربعہ عن یریدۃ
45452- "قد أجرك الله ورد عليك في الميراث. " حم، م، - عن بريدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৬৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین پر خرچ کرنے کی فضیلت
45453 والدین تمہاری جنت بھی ہیں اور دوزخ بھی۔ رواہ ابن ماجہ ابی امامۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6098
45453- "هما جنتك ونارك - يعني الوالدين. " هـ - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৬৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین پر خرچ کرنے کی فضیلت
45454 والدین کے ساتھ احسان و بھلائی ہی عمر میں اضافہ کرسکتی ہے تقدیر کو صرف دعا ہی ٹال سکتی ہے ، بسا اوقات آدمی کا رزق نصیب ہونا تھا لیکن گناہ کی وجہ سے اس سے محروم کردیا جاتا ہے۔۔ رواہ ابن ماجہ والحکیم عن ثوبان ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 872 و ضعیف الجامع 6349
45454- "لا يزيد في العمر إلا البر، ولا يرد القدر إلا الدعاء، وإن الرجل ليحرم الرزق بالذنب يصيبه. " هـ، والحكيم، عن ثوبان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৬৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین پر خرچ کرنے کی فضیلت
45455 کبیرہ گناہوں میں سے ہے کہ آدمی اپنے والدین کو گالی دے۔ (وہ اس طرح کہ) یہ شخص کسی دوسرے آدمی کو باپ کی گالی دے وہ جواب میں اسے بھی باپ کی گالی دے یہ اس کی ماں کو گالی دے اور وہ بھی اس کی ماں کو گالی دے۔ رواہ البخاری ومسلم والترمذی عن ابن عمر
45455- "من الكبائر شتم الرجل والديه، يسب الرجل أبا الرجل فيسب أباه، ويسب أمه فيسب أمه. " ق، ت - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৬৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین پر خرچ کرنے کی فضیلت
45456 کبیرہ گناہوں میں سے ہے کہ آدمی اپنے والدین پر لعنت کرے وہ اس طرح کہ ایک شخص کسی دوسرے آدمی کے باپ پر لعنت کرے وہ جواباً اس کے باپ پر لعنت کرے یہ اس کی ماں پر لعنت کرے اور وہ اس کی ماں پر لعنت کرے۔ رواہ ابوداؤد عن ابن عمرو
45456- "إن من أكبر الكبائر أن يلعن الرجل والديه، يلعن أبا الرجل فيلعن أباه، ويلعن أمه فيلعن أمه. " د - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৬৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین پر خرچ کرنے کی فضیلت
45457 جب کوئی شخص اپنے والدین کی طرف سے حج کرتا ہے حج اس کی طرف سے بھی اور اس کے والدین کی طرف سے بھی قبول کیا جاتا ہے۔ اس سے ان کی روحیں آسمان میں خوش ہوتی ہیں۔ رواہ الدارقطنی عن زید بن ارقم
45457- "إذا حج الرجل عن والديه تقبل منه ومنهما، وابتشر به أرواحهما في السماء. " قط - عن زيد بن أرقم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৭০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین پر خرچ کرنے کی فضیلت
45458 دو گناہ ایسے ہیں جن پر اللہ تعالیٰ دنیا میں بہت جلدی سزا دیتے ہیں ایک بغاوت اور دوسرا والدین کی نافرمانی۔ رواہ البخاری فی التاریخ والطبرانی عن ابی بکرۃ
45458- "اثنتان يعجلهما الله في الدنيا: البغي وعقوق الوالدين. " تخ، طب - عن أبي بكرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৭১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین پر خرچ کرنے کی فضیلت
45459 بلاشبہ اللہ تعالیٰ نافرمانی کو پسند نہیں کرتا۔ رواہ احمد بن حنبل عن ابن عمر
45459- "إن الله تعالى لا يحب العقوق. " حم - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৭২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین پر خرچ کرنے کی فضیلت
45460 اپنے والد کی محبت کی پاسداری کرو اسے منقطع مت کرو کہیں اللہ تعالیٰ تمہارے نور کو بجھا نہ دے۔ رواہ البخاری فی الافراد والطبرانی فی الاوسط والبیہقی فی شعب الایمان عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 200
45460- "احفظ ود أبيك، لا تقطعه فيطفئ الله نورك. " خد، طس، هب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৭৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین پر خرچ کرنے کی فضیلت
45461 جب باپ اپنی اولاد کی طرف سے ایک نظر سے دیکھتا ہے تو باپ کی یہ نظر اولاد کے لیے غلام آزاد کرنے کے برابر ہے۔ رواہ الطبرانی عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 711
45461- "إذا نظر الوالد إلى ولده نظرة كان للولد عدل عتق نسمة. " طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৭৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین پر خرچ کرنے کی فضیلت
45462 سب سے بڑی نیکی یہ ہے کہ آدمی باپ کی وفات کے بعد اس سے محبت کرنے والوں سے صلہ رحمی رکھے۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری فی الافراد ومسلم وابوداؤد والترمذی عن ابن عمر
45462- "إن أبر البر أن يصل الرجل أهل ود أبيه بعد أن يولي الأب. " حم، خد، م، د، ت - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৭৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین پر خرچ کرنے کی فضیلت
45463 یہ بات نیکی میں سے ہے کہ آدمی اپنے باپ کے دوستوں کے ساتھ صلہ رحمی رکھے۔۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن انس
45463- "من البر أن تصل صديق أبيك. " طس - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক: