কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৪৪ টি
হাদীস নং: ৪৫৪৭৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین پر خرچ کرنے کی فضیلت
45464 جو شخص چاہتا ہو کہ وہ باپ کے ساتھ اس کی قبر میں بھی صلہ رحمی کرے اسے چاہیے کہ وہ باپ کے دوستوں اور بھائیوں کے ساتھ صلہ رحمی کرتا رہے۔۔ رواہ اصحابہ السنن الاربعۃ وابن حبان عن ابن عمر
45464- "من أحب أن يصل أباه في قبره فليصل إخوان أبيه من بعده. " ، حب - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৪৭৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین پر خرچ کرنے کی فضیلت
45465 وہ بھلائی جس پر بہت جلدی ثواب مرتب ہوتا ہو احسان اور صلہ رحمی ہے اور وہ برائی جس پر بہت جلدی عذاب مرتب ہوتاہو ظلم اور قطع رحمی ہے۔ رواہ الترمذی وابن ماجہ عن عائشۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 923 و ضعیف الادب 96
45465- " أسرع الخير ثوابا البر وصلة الرحم، وأسرع الشر عقوبة: البغي ووقيعة الرحم. " ت، هـ - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৪৭৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین پر خرچ کرنے کی فضیلت
45466 (ابواب گناہ میں) دو ابواب ایسے ہیں جن پر بہت جلدی سزا ملتی ہے ایک ظلم اور دسورا والدین کی نافرمانی۔ رواہ الحاکم عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے کشف الخفاء 940 فائدہ : زبان نبوت سے نکلی ہوئی بات میں سرموبرابر بھی کمی نہیں ہوسکتی ان سطور کا ترجمہ لکھنے سے ٹھیک دو (2) ماہ قبل اسلام آباد میں لال مسجد اور جامعہ حفصہ پر خون کی ایسی ہولی کھیلی گئی جسے دیکھ کر ہلاکو وچنگیز کی روحیں بھی کانٹ اٹھیں چنانچہ دو ہزار سے زائد مدارس کی طالبات کو آگ اور بارود میں تڑپا دیا اس کے بعد صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کی اپنی حکومت اور اپنی جان بچانے کے ایسے لالے پڑے کہ تنکوں کے سہارے کے لیے بھیگ مانگنے لگے۔
45466- "بابان يعجلان عقوبتهما: البغي والعقوق. " ك - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৪৭৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی اطاعت سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے
45467 والدین کے ساتھ بھلائی کرنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ آدمی کی عمر میں اضافہ فرماتا ہے۔۔ رواہ ابن منبع وابن عدی عن جابر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 1026
45467- "إن الله تعالى يزيد في عمر الرجل ببره والديه. " ابن منيع، عد - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৪৮০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی اطاعت سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے
45468 بلاشبہ آدمی کا چچا باپ کی مانند ہوتا ہے۔ رواہ الطبرانی عن ابی مسعود
45468- "إن عم الرجل صنو أبيه. " طب - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৪৮১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی اطاعت سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے
45469 آدمی کا چچا باپ کی طرح ہوتا ہے۔ رواہ الترمذی عن علی والطبرانی عن ابن عباس
45469- "عم الرجل صنو أبيه. " ت - عن علي؛ طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৪৮২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی اطاعت سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے
45470 چچا بھی والد ہے۔ رواہ الضیاء واصحاب السنن الاربعۃ عن عبداللہ بن ابواوفی مرسلاً
45470- "العم والد. " ض - عن عبد الله بن الوراق مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৪৮৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی اطاعت سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے
45471 تم اور تمہارا مال دونوں تمہارے باپ کے ہیں۔ رواہ ابن ماجہ عن جابر والطبرانی عن سمرۃ وابن مسعود ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 395 و ضعیف الجامع 2288
45471- "أنت ومالك لأبيك. " هـ - عن جابر؛ طب - عن سمرة وابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৪৮৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی اطاعت سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے
45472 ۔۔ بھائیوں میں جو بڑا ہو وہ باپ کے مقام پر ہوتا ہے۔ رواہ الطبرانی وابن عدی وال بیہقی فی شعب الایمان عن کلیب الجھنی ۔ کلام۔۔ حدیث ضعیف ہے۔ ذخیرۃ الحفاظ 2296، و ضعیف الجامع 2288
45472- "الأكبر من الإخوة بمنزلة الأب. " طب، عد، هب - عن كليب الجهني".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৪৮৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی اطاعت سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے
45473 بڑے بھائی کا چھوٹے بھائی پر ایسا ہی حق ہے جیسا باپ کا حق بیٹے پر ہوتا ہے۔۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن سعید بن العاص ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے تذکرۃ الموضوعات 203 و ضعیف الجامع 2736
45473- "حق كبير الإخوة على صغيرهم كحق الوالد على ولده. " هب - عن سعيد بن العاص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৪৮৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی اطاعت سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے
45474 والدین کے ساتھ احسان کرنا جہاد کے مترادف ہے۔۔ رواہ ابن ابی شیبۃ عن الحسن مرسلاً ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2326
45474- "بر الوالدين يجزيء من الجهاد. " ش - عن الحسن مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৪৮৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی اطاعت سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے
45475 والدین کے ساتھ احسان کرنا عمر میں اضافے کا باعث ہے ، جھوٹ رزق کی کمی لاتا ہے ، دعا تقدیر کو ٹال دیتی ہے چنانچہ مخلوق کے متعلق اللہ تعالیٰ کی دو طرح کی تقدیر ہے۔ اللہ پر نافذ، تقدیر نو پید، انبیاء کو علماء پر فضیلت کے دو درجے حاصل ہیں اور علماء کو شہداء پر ایک درجہ فضیلت حاصل ہے۔ رواہ ابوالشیخ فی التوبیخ وابن عدی عن ابوہریرہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 2331 و ضعیف الجامع 2327
45475- "بر الوالدين يزيد في العمر، والكذب ينقص الرزق، والدعاء يرد القضاء، ولله عز وجل في خلقه قضاآن: قضاء نافذ، وقضاء محدث، وللأنبياء على العلماء فضل درجتين، وللعلماء على الشهداء فضل درجة. " أبو الشيخ في التوبيخ؛ عد - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৪৮৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی اطاعت سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے
45476 اپنے آباء کے ساتھ احسان کرو تمہارے بیٹے تمہارے ساتھ احسان کریں گے تم خود پاکدامن رہو تمہاری عورتیں پاکدامن رہیں گی۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن ابن عمر
45476- "بروا آباءكم يبركم أبناؤكم، وعفوا تعف نساؤكم. " طس - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৪৮৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی اطاعت سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے
45477 اپنے آبائ۔ (باپ دادا) کے ساتھ احسان کرو تمہارے بیٹے تمہارے ساتھ احسان کریں گے عورتوں (کے فتنہ) سے اپنا دامن پاکیزہ رکھو تمہاری عورتیں پاکدامن رہیں گی جس شخص کے پاس اس کے بھائی نے معذرت کی اور اس نے معذرت قبول نہ کی وہ حوض کوثر پر ہرگز وارد نہیں ہوگا۔ رواہ الطبرانی والحاکم عن جابر
45477- "بروا آباءكم يبركم أبناؤكم، وعفوا عن النساء تعف نساؤكم، ومن تنصل إليه أخوه فلم يقبل فلن يرد على الحوض. " طب، ك - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৪৯০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی اطاعت سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے
45478 اس شخص کی ناک خاک آلود ہو پھر اس شخص کی ناک خاک آلود ہو پھر اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس نے اپنے والدین میں سے کسی ایک کو بڑھاپے میں پایا یا دونوں کو پایا (خدمت کرکے) جنت میں داخل نہ ہوسکا۔ رواہ احمد بن حنبل ومسلم عن ابوہریرہ
45478- "رغم أنفه! ثم رغم أنفه! ثم رغم أنفه! من أدرك أبويه عند الكبر أحدهما أو كليهما ثم لم يدخل الجنة. " حم، م 1 - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৪৯১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی اطاعت سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے
45479 والد کی فرمان برداری اللہ تعالیٰ کی فرمان برداری ہے اور والد کی نافرمانی اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہے۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن ابوہریرہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3605
45479- "طاعة الله طاعة الوالد، ومعصية الله معصية الوالد. " طس - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৪৯২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی اطاعت سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے
45480 وہ شخص جو اپنے والدین اور اپنے رب کا فرمان بردار ہو وہ علیین کے اعلیٰ درجہ میں ہوگا۔۔ رواہ الدیلمی فی الفردوس عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3844
45480- "العبد المطيع لوالديه ولربه في أعلى عليين. " فر - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৪৯৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی اطاعت سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے
45481 تمہارا جہاد والدین کی خدمت میں ہے۔۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم واصحاب السنن الثلاثۃ عن ابن عمرو
45481- "فيهما فجاهد - يعني الوالدين. " حم، ق، - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৪৯৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی اطاعت سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے
45482 جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضاجوئی کے لیے والدین کی فرمان برداری میں صبح کو اٹھتا ہے اس کے لیے جنت کے دو دروازے کھل جاتے ہیں اور اگر والدین میں سے ایک ہو تو ایک دروازہ کھلتا ہے۔ رواہ ابن عساکر عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5477 والنواضح 2039
45482- "من أصبح مطيعا لله في والديه أصبح له بابان مفتوحان من الجنة، وإن كان واحدا فواحدا. " ابن عساكر - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৪৯৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی اطاعت سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے
45483 جو شخص اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کرتا ہو اس کے لیے خوشخبری ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کی عمر میں اضافہ فرماتا ہے۔ رواہ البخاری فی الافراد والحاکم عن معاذ بن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الادب 3 و ضعیف الجامع 5502
45483- "من بر والديه طوبى له، زاد الله في عمره. " خد، ك - عن معاذ ابن أنس".
তাহকীক: