কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৫৪৯৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف سے حج کرنے کی فضیلت
45484 جس شخص نے اپنے باپ یا ماں کی طرف سے حج کیا اس کی طرف سے حج ادا ہوجاتا ہے اور کرنے والے کے لیے دس حجوں کی فضیلت ہوتی ہے۔ رواہ الدارقطنی عن جابر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5551
45484- "من حج عن أبيه أو أمه فقد قضى عنه حجته، وكان له فضل عشر حجج. " قط - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৯৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف سے حج کرنے کی فضیلت
45485 جس شخص نے اپنے والدین کی طرف سے حج کیا یا ان کا قرضہ ادا کیا، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے ابرار کے ساتھ اٹھائے گا۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط والدارقطنی عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5552 والضعیفۃ 1435
45485 -" من حج عن والديه أو قضى عنهما مغرما بعثه الله يوم القيامة مع الأبرار. " طس، قط - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৯৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف سے حج کرنے کی فضیلت
45486 جس شخص نے ہر جمعہ کے دن والدین کی قبر کی زیارت کی یا ان دونوں میں سے ایک کی قبر کی زیارت کی اور ان کی قبر کے پاس سورت یٰسٓ پڑھی اس کی بخشش کردی جائے گی۔۔ رواہ ابن عدی عن ابی بکر
45486- "من زار قبر أبويه أو أحدهما في كل يوم الجمعة فقرأ عنده يس غفر له. " عد - عن أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪৯৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف سے حج کرنے کی فضیلت
45487 جس شخص نے ہ رجمعہ کے دن ایک مرتبہ والدین یا ان دونوں میں سے ایک کی قبر کی زیارت کی اور اس کے پاس سورت یسٰین پڑھی اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کردیں گے اور اسے نیکوکار لکھیں گے۔ رواہ الحکیم عن ابوہریرہ
45487- "من زار قبر والديه أو أحدهما في كل جمعة مرة غفر الله له وكتب برا. " الحكيم - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫০০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف سے حج کرنے کی فضیلت
45488 اولاد باپ کی پاکیزہ کمائی کا حصہ ہوتی ہے لہٰذا اپنی اولاد کے مال میں سے کھاؤ۔۔ رواہ ابوداؤد والحاکم عن عائشۃ
45488- "ولد الرجل من كسبه من أطيب كسبه فكلوا من أموالهم. " د، ك - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫০১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف سے حج کرنے کی فضیلت
45489 والد جنت کا درمیانی دروازہ ہوتا ہے۔۔ رواہ احمدبن حنبل والترمذی وابن ماجہ والحاکم عن ابی الدرداء
45489- " الوالد أوسط أبواب الجنة. " حم، ت، هـ، ك - عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫০২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف سے حج کرنے کی فضیلت
45490 بیٹا باپ کی کمائی ہے۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن ابن عمر
45490- "الولد من كسب الوالد. " طس - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫০৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف سے حج کرنے کی فضیلت
45491 کوئی بیٹا اپنے باپ کا بدلہ نہیں چکاسکتا الایہ کہ بیٹا باپ کو غلام پائے اور اسے خرید کر آزاد کردے۔ رواہ البخاری فی الادب المفرد ومسلم وابوداؤد والترمذی والنسائی عن ابوہریرہ
45491- "لا يجزي ولد والدا إلا أن يجده مملوكا فيشتريه فيعتقه. " خد، م، د، ت، ن - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫০৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف سے حج کرنے کی فضیلت
45492 اللہ تعالیٰ نے ان کا نام ابرار رکھا ہے چونکہ انھوں نے اپنے آباء ماؤں اور بیٹوں کے ساتھ حسن سلوک کیا ہے جس طرح تیرے والدین کا تجھ پر حق ہے اسی طرح تیرے بیٹے کا بھی تجھ پر حق ہے۔ رواہ الطبرانی عن ابن عمر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 2085 و ضعیف الجامع 1058
45492- "إنما سماهم الله تعالى الأبرار، لأنهم بروا الآباء والأمهات والأبناء، كما أن لوالديك عليك حقا كذلك لولدك. " طب - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫০৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف سے حج کرنے کی فضیلت
45493 سوموار اور جمعرات کے دن اعمال اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کیے جاتے ہیں جبکہ انبیاء آباؤاجداد اور ماؤ وں کو اعمال جمعہ کے دن پیش کیے جاتے ہیں وہ ان کی نیکیاں دیکھ کر خوش ہوتے ہیں ان کے چہروں کی سفیدی میں اضافہ ہوتا ہے اور چمکنے لگتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور اپنے مردوں کو اذیت مت پہنچاؤ۔ رواہ الحکیم عن ولد عبدالعزیز ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2446 والضعیفۃ 1480
45493- "تعرض الأعمال يوم الاثنين والخميس على الله، وتعرض على الأنبياء وعلى الآباء والأمهات يوم الجمعة، فيفرحون بحسناتهم، وتزداد وجوههم بياضا وإشراقا، فاتقوا الله ولا تؤذوا موتاكم. " الحكيم - عن والد عبد العزيز".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫০৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف سے حج کرنے کی فضیلت
45494 جہاد نہیں کہ آدمی اللہ کی راہ میں تلوار لے کر دشمن کو مارے جہاد تو یہ ہے کہ آدمی اپنے والدین اور اولاد کی دیکھ بھال کرے تو وہ آدمی جہاد میں ہوتا ہے۔ جو شخص اپنی ذات کی دیکھ بھال کرے اور لوگوں کی طرف سے اس کی کفایت کرے تو وہ شخص بھی جہاد میں ہے۔۔ رواہ ابن عساکر عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4883 والضعیفۃ 1989
45494- "ليس الجهاد أن يضرب الرجل بسيفه في سبيل الله، إنما الجهاد من عال والديه وعال ولده فهو في جهاد، ومن عال نفسه فكفاها عن الناس فهو في جهاد. " ابن عساكر - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫০৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف سے حج کرنے کی فضیلت
45495 واپس جاؤ اور اپنے والدین سے اجازت لو اگر وہ تمہیں اجازت دیں تو جہاد کرو ورنہ ان کے ساتھ بھلائی کرنے میں مشغول ہوجاؤ۔ رواہ احمد بن حنبل وابوداؤد والحاکم عن ابی سعید
45495- "ارجع إلى أبويك فاستأذنهما، فإن أذنا لك فجاهد، وإلا فبرهما. " حم، د، ك - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫০৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف نظر رحمت سے دیکھنا
45496 جو شخص اپنے والدین کی طرف رحمت کی ایک نظر سے دیکھتا ہے اس کے لیے ایک مقبول ومبرور حج لکھ دیاجاتا ہے۔ رواہ الرافعی عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5180
45496- "ما من رجل ينظر إلى وجه والديه نظرة رحمة إلا كتب له بها حجة مقبولة مبرورة. " الرافعي - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫০৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف نظر رحمت سے دیکھنا
45497 جس شخص نے اپنے والدین کو راضی کرلیا اس نے اللہ تعالیٰ کو راضی کرلیا، جس شخص نے اپنے والدین کو ناراض کیا اس نے اللہ تعالیٰ کو ناراض کیا ۔ رواہ ابن النجار عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5392 والمشتھر 151
45497- "من أرضى والديه فقد أرضى الله، ومن أسخط والديه فقد أسخط الله. " ابن النجار - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫১০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ماں کے ساتھ بھلائی کا بیان۔۔۔ازحصہ اکمال
45498 جب تم نماز پڑھ رہا ہو اور تجھے تیرے والدین پکاریں تو اپنی ماں کو پکار کر جواب دو باپ کو جواب نہ دو ۔ رواہ الدیلمی عن جابر
45498- "إذا كنت تصلي فدعاك أبواك فأجب أمك ولا تجب أباك. " الديلمي - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫১১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ماں کے ساتھ بھلائی کا بیان۔۔۔ازحصہ اکمال
45499 اگر والدین تمہیں پکاریں اور تم نماز پڑھ رہے ہو اپنی ماں کو جواب دو باپ کو جواب نہ دو ۔ رواہ ابوالشیخ فی الثواب والدیلمی عن جابر
45499- "إن دعاك أبواك وأنت في الصلاة فأجب أمك ولا تجب أباك. " أبو الشيخ في الثواب والديلمي - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫১২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ماں کے ساتھ بھلائی کا بیان۔۔۔ازحصہ اکمال
45500 اگر میں اپنے والدین کو پاتا یا ان دونوں میں سے ایک کو پاتا اور میں نے عشاء کی نماز شروع کرلی ہوتی اور سورت فاتحہ پڑھ لی ہوتی اتنے میں میری ماں مجھے پکارتی کہ : اے محمد ! میں اپنی والدہ کو ضرور جواب دیتا۔ رواہ ابوالشیخ عن طلق بن علی
45500- "لو أدركت والدي أو أحدهما وقد افتتحت صلاة العشاء وقرأت الفاتحة فدعتني أمي: يا محمد! لأجبتها. " أبو الشيخ - عن طلق بن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫১৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ماں کے ساتھ بھلائی کا بیان۔۔۔ازحصہ اکمال
45501 تم سے پہلی امتوں میں ایک عبادت گزار آدمی تھا وہ گرجے کا پجاری تھا اسے جریج کہا جاتا تھا اس کی ماں زندہ تھی وہ اس کے پاس آکر اسے آواز دیتی جریج گرجے سے جھانک لیتا اور ماں سے باتیں کرتا۔ ایک دن ماں اس کے پاس آئی وہ نماز میں مصروف تھا، ماں نے جریج کو آواز دینی شروع کی ہاتھ پیشانی پر رکھا اور زور سے آواز دی۔ اے جریج، اے جریج تین بار آواز دی۔ ہر پکار کے بدلہ میں جریج کہتا اے میرے رب ! میں اپنی ماں کو جواب دوں یا نماز پڑھوں۔ اتنے میں ماں کو غصہ آیا اور کہنے لگی : اے اللہ اس وقت تک جریج کو موت نہ آئے جب تک وہ فاجرہ عورتوں کے چہرے نہ دیکھ لے۔ چنانچہ اس بستی کے بادشاہ کی بیٹی بالغ ہوچکی تھی اور اسے (حرام کا) حمل ٹھہر چکا تھا اس نے لڑکا جنم دیا لوگوں نے لڑکی سے پوچھا : یہ برا فعل تیرے ساتھ کس نے کیا ہے ؟ لڑکی نے جواب دیا : گرجے کے راہب جریج نے ایسا کیا ہے۔ چنانچہ لوگوں نے جریج کے گرجے پر چڑھائی کردی اور کلہاڑوں سے گرجا گرانا شروع کردیا۔ جریج نے لوگوں سے پوچھا : تمہاری ہلاکت تمہیں ہوا ؟ لوگوں نے اسے کوئی جواب نہ دیا : جب اس نے یہ حالت دیکھی فوراً ایک رسی کے ذریعے لٹک کر گرجے سے نیچے اترا لوگوں نے اسے بےعزت کرنا شروع کیا اور پٹائی کرنے لگے اور کہتے ہیں تم ریاکار ہو لوگوں کو دھوکا دے رہے ہو ۔ جریج نے کہا : تمہاری ہلاکت مجھے بتاؤ تو سہی تمہیں کیا ہوا لوگوں نے کہا : بستی کے سردار کی بیٹی جو کہ بادشاہ کی بیٹی ہے اسے تو نے حاملہ کردیا ہے۔ جریج نے کہا : میں نے ایسا نہیں کیا۔ لوگوں نے کہا : لڑکی نے ایک لڑکا جنم دیا ہے جریج بولا : لڑکا زندہ ہے ؟ لوگوں نے اثبات میں جواب دیا جریج نے کہا : مجھے ساتھ لے کر واپس چلو لوگ واپس ہوئے جریج نے دو رکعتیں پڑھیں پھر بستی میں ایک درخت کے پاس پہنچا اس نے ایک ٹہنی لی اور پھر لڑکے کے پاس آیا بچہ گود میں تھا جریج نے مذکورہ ٹہنی بچے کو ماری اور ساتھ کہا : اے سرکش عورت کے بیٹے تیرا باپ کون ہے ؟ لڑکا بولا : فلاں چرواہا میرا باپ ہے۔ لوگوں نے جریج سے کہا : تم اگر چاہو تو تمہارا گرجا سونے کا ہم بنا ڈالیں ، اگر چاہو تو چاندی کا بنا ڈالیں : جریج نے کہا : جیسا تھا ویسے ہی بنادو۔۔ رواہ الطبرانی عن عمران بن حصین والطبرانی فی الاوسط عن ابی حرب بن ابی الاسود
45501- "إنه كان فيما قبلكم من الأمم رجل متعبد، صاحب صومعة يقال له جريج وكانت له أم فكانت تأتيه فتناديه ويشرف عليها فيكلمها، فأتته يوما وهو في صلاته مقبل عليها، فنادته فجعلت تناديه رافعة رأسها إليه واضعة يدها على جبهتها: أي جريج! أي جريج - ثلاث مرات، كل ذلك يقول جريج: أي رب! أمي أو صلاتي، فغضبت فقالت: اللهم لا يموتن جريج حتى ينظر في وجوه المومسات 1، وبلغت بنت ملك القرية فحملت، فولدت غلاما، فقالوا لها: من فعل هذا بك من صاحبك؟ قالت: هو صاحب الصومعة جريج، فما شعر حتى سمع بالفؤوس في أصل صومعته فجعل يسألهم: ويلكم ما لكم؟ فلم يجيبوه، فلما رأى ذلك أخذ الحبل فتدلى، فجعلوا يجؤون 2 أنفه ويضربونه، يقولون: مراء تخادع الناس بعملك، قال: ويلكم ما لكم؟ قالوا: بنت صاحب القرية بنت الملك التي أحبلتها! قال: فما فعلت؟ قالوا: ولدت غلاما، قال: الغلام حي هو؟ قالوا: نعم، قال: فتولوا عني، فتولوا، فصلى ركعتين ثم انتهى حتى مشى إلى الشجرة فأخذ منها غصنا، ثم أتى الغلام وهو في مهده فضربه بذلك الغصن وقال: يا ابن الطاغية! من أبوك؟ قال: أبي فلان الراعي. قالوا: إن شئت بنينا لك صومعتك بذهب وإن شئت بفضة! قال: أعيدوها كما كانت. " طب - عن عمران بن حصين؛ طس - عن أبي حرب بن أبي الأسود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫১৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ماں کے ساتھ بھلائی کا بیان۔۔۔ازحصہ اکمال
45502 کیا تمہارے والدین میں سے کوئی باقی ہے ؟ عرض کیا : میری ماں باقی ہے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ کے حضور اپنی والدہ کی بھلائی پیش کرو جب تم ایسا کرلو گے تم حاجی معتمر اور مجاہد ہوگے۔ جب تمہاری ماں تم سے راضی ہو تو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور اس سے احسان کرتے رہو۔۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن انس
45502- "هل بقي أحد من والديك؟ قال: أمي، قال: قابل الله في برها، فإذا فعلت فأنت حاج ومعتمر ومجاهد، فإذا رضيت عليك أمك فاتق الله وبرها. " طس - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫১৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ماں کے ساتھ بھلائی کا بیان۔۔۔ازحصہ اکمال
45503 تیری والدہ زندہ ہے اس سے بھلائی کرو یوں اس طرح تم جنت کے بہت قریب ہوجاؤ گے۔ رواہ الخطیب عن ابی مسلم رجل من الصحابۃ
45503- "حية والدتك فبرها فتكون قريبا من الجنة. " الخطيب - عن أبي مسلم رجل من الصحابة".
tahqiq

তাহকীক: