কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৫৫১৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ماں کے ساتھ بھلائی کا بیان۔۔۔ازحصہ اکمال
45504 اپنی ماں کو چھوڑ کر کہیں نہ بھٹکنے پاؤ یہاں تک کہ تمہیں اجازت دے دے یا موت اسے پانی آغوش میں لے لے چونکہ ماں کی خدمت میں رہنا تمہارے لیے اجر عظیم کا باعث ہے۔۔ رواہ الطبرانی عن ابن عباس
45504- "لا تبرح من أمك حتى تأذن لك أو يتوفاها الموت لأنه أعظم لأجرك. " طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫১৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ماں کے ساتھ بھلائی کا بیان۔۔۔ازحصہ اکمال
45505 اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے ماؤ وں کی نافرمانی مکروہ قرار دی ہے۔۔ رواہ البخاری فی التاریخ عن معفل بن یسار
45505- "كره لكم عقوق الأمهات. " خ في التاريخ - عن معقل بن يسار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫১৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ماں کے ساتھ بھلائی کا بیان۔۔۔ازحصہ اکمال
45506 شاید وہ تو ایک مرتبہ کے دردزہ کا ہوسکتا ہے۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن بریدۃ کہ ایک آدمی نے عرض کیا : یارسول اللہ ! میں تقریباً دو فرسخ تک اپنی والدہ کو اٹھایا جبکہ گرمی شدت پر تھی بالفرض اگر گوشت کا ایک ٹکڑا گرمی کی تپش میں پھینک دیاجاتا وہ بھی پک جاتا۔ کیا میں ان کا شکرادا کروں ؟ اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حدیث ارشاد فرمائی۔
45506- "لعله أن يكون بطلقة واحدة. " طس - عن بريدة أن رجلا قال: يا رسول الله! إني حملت أمي على عنقي فرسخين في رمضاء شديدة أو ألقيت فيها بضعة من لحم لنضجت! فهل أديت شكرها؟ قال - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫১৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والد کے ساتھ بھلائی کرنے کا بیان۔۔۔ازحصہ اکمال غلام آزاد کرنے کے برابر اجر
45507 جب والد اپنی اولاد کی طرف ایک نظر سے دیکھتا ہے تو اولاد کے لیے ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ہوتا ہے کسی نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! اگر والد تین سو ساٹھ (360) مرتبہ دیکھئے ؟ آپ نے فرمایا : اللہ اکبر ۔ یعنی اللہ تعالیٰ اتنی ہی مرتبہ غلام آزاد کرنے کا ثواب عطا فرمائے گا۔ رواہ الطبرانی عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 711
45507- "إذا نظر الوالد إلى ولده نظرة كان للولد عدل عتق نسمة، قيل: يا رسول الله! وإن نظر ثلاثمائة وستين نظرة؟ قال: الله أكبر (طب - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫২০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والد کے ساتھ بھلائی کرنے کا بیان۔۔۔ازحصہ اکمال غلام آزاد کرنے کے برابر اجر
45508 اپنے باپ کی فرمان برداری کرو۔ رواہ الطبرانی عن ابن عمرو
(45508 -) أطع أباك (طب - عن ابن عمرو).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫২১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والد کے ساتھ بھلائی کرنے کا بیان۔۔۔ازحصہ اکمال غلام آزاد کرنے کے برابر اجر
45509 کیا تمہیں معلوم نہیں کہ تم بھی اور تمہارا مال بھی تمہارے باپ کی کمائی ہے۔۔ رواہ الطبرانی عن ابن عمر
(45509 -) أما علمت أنك ومالك من كسب أبيك (طب - عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫২২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والد کے ساتھ بھلائی کرنے کا بیان۔۔۔ازحصہ اکمال غلام آزاد کرنے کے برابر اجر
45510 بلاشبہ تمہاری اولاد اللہ تعالیٰ کی عطا ہے۔ چنانچہ فرمان باری تعالیٰ ہے۔ یھب لمن یشاء اناثا ویھب لمن یشاء الذکورا اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے لڑکیاں عطا فرماتا ہے اور جسے چاہتا ہے لڑکے عطا فرماتا ہے۔ پس تمہاری اولاد اور ان کا مال تمہارا ہے بشرطیکہ جب تمہیں اس کی ضرورت پڑے۔۔ رواہ الحاکم والبخاری ومسلم والدیلمی وابن النجار عن عائشۃ
(45510 -) إن أولادكم هبة الله تعالى لكم ، (يهب لن يشاء إناثا ويهب لمن يشاء الذكور) فهم وأموالهم لكم إذا احتجتم إليه (ك ، ق ، والديلمي ، وابن النجار - عن عائشة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫২৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والد کے ساتھ بھلائی کرنے کا بیان۔۔۔ازحصہ اکمال غلام آزاد کرنے کے برابر اجر
45511 آدمی کا باپ کے ساتھ بھلائی کرنے کا یہ بھی ایک طریقہ ہے کہ باپ کے دوستوں کے ساتھ بھی بھلائی کی جائے۔ رواہ ابن عساکر عن ابن عمر
(45511 -) إن من بر رجل بأبيه أن يبر أهل ود أبيه (ابن عساكر - عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫২৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والد کے ساتھ بھلائی کرنے کا بیان۔۔۔ازحصہ اکمال غلام آزاد کرنے کے برابر اجر
45512 باپ کا بیٹے پر حق ہے کہ وہ غصہ کے وقت عاجزی و انکساری کا مظاہرہ کرے نیز بڑھاپے اور کمزوری کے وقت اسے ترجیح دے، بلاشبہ بدلہ چکانے والا صلہ رحمی کرنے والا نہیں ہوتا البتہ صلہ رحمی کرنے والا وہ ہوتا ہے کہ جس اس سے قطع تعلقی کردی جائے وہ صلہ رحمی کردے بیٹے کا باپ پر حق یہ ہے کہ باپ اس کے نسب کا انکار نہ کرے اور اس کی اچھی تربیت کرے۔۔ رواہ ابن عساکر عن ابن مسعود وعن ابن عباس
(45512 -) من حق الوالد على ولده أن يخشع له عند الغضب ، ويؤثره عند الشكاية والوصب ، فان المكافئ ليس بالواصل ، ولكن الواصل الذي إذا قطعت رحمه وصلها ، ومن حق الولد على والده أن لا يجحد نسبه وأن يحسن أدبه (ابن عساكر - عن ابن مسعود وعن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫২৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والد کے ساتھ بھلائی کرنے کا بیان۔۔۔ازحصہ اکمال غلام آزاد کرنے کے برابر اجر
45513 باپ کا بیٹے پر حق ہے کہ بیٹا باپ کو اسی طرح پکارے جس طرح سے ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے باپ کو پکارا تھا یعنی ” یابت “ اے ابا جان البتہ ابراھیم (علیہ السلام) کے باپ کا نام نہ رکھے۔ رواہ الدیلمی عن انس
(45513 -) حق الوالد على ولده أن لا يسميه إلا بما سمى إبراهيم به أباه: " يا أبت"، ولا يسميه باسمه. " الديلمي - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫২৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والد کے ساتھ بھلائی کرنے کا بیان۔۔۔ازحصہ اکمال غلام آزاد کرنے کے برابر اجر
45514 اپنے والد کے آگے مت چلو اسے گالی دینے کا ذریعہ مت بنو باپ کے سامنے بھی مت بیٹھو اسے نام لے کر مت پکارو۔۔ رواہ ابن السنی فی عمل یوم ولیلۃ عن ابوہریرہ والطبرانی فی الاوسط عن عائشۃ
45514- "لا تمش أمام أبيك، ولا تستسب له، ولا تجلس قبله، ولا تدعه باسمه. " ابن السني في عمل يوم وليلة - عن أبي هريرة؛ طس - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫২৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والد کے ساتھ بھلائی کرنے کا بیان۔۔۔ازحصہ اکمال غلام آزاد کرنے کے برابر اجر
45515 جو شخص منہ پھاڑ کر والد سے بات کرے وہ والد کے ساتھ بھلائی نہیں کررہا ہوتا۔۔ رواہ الخرائطی فی مساوی الاخلاق وابن مردویۃ عن عائشۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 4769
45515- "ما بر أباه من شد طرفه إليه. " الخرائطي في مساوي الأخلاق، وابن مردويه - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫২৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والد کے ساتھ بھلائی کرنے کا بیان۔۔۔ازحصہ اکمال غلام آزاد کرنے کے برابر اجر
45516 اے عبداللہ اپنی بیوی کو طلاق دے دو اور اپنے باپ کی فرمان برداری کرو۔۔ رواہ الحاکم عن ابن عمر
45516- "يا عبد الله؟ طلق امرأتك وأطع أباك. " ك - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫২৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والد کے ساتھ بھلائی کرنے کا بیان۔۔۔ازحصہ اکمال غلام آزاد کرنے کے برابر اجر
45517 والد کے مرجانے کے بعد بیٹا باپ سے صرف چار ہی صورتوں میں صلہ رحمی کرسکتا ہے : یہ کہ بیٹا باپ کی نماز جنازہ پڑھے ، اس کے لیے دعائے خیر کرتا رہے ، اس کے وعدوں کو پورا کرے، اس کے متعلق کو جوڑے رکھے اور اس کے دوستوں کا اکرام کرتا رہے۔۔ رواہ البخاری ومسلم عن ابی اسید الساعدی
45517- "لا يبقى للولد من بر الوالد إلا أربع: الصلاة عليه، والدعاء له، وإنقاذ عهده من بعده، وصلة رحمه، وإكرام صديقه. " ق - عن أبي أسيد الساعدي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৩০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باپ اور ماں کے ساتھ حسن سلوک کا بیان۔۔۔ازحصہ اکمال
45518 اپنی ماں، اپنے باپ، اپنی بہن، اپنے بھائی اور اپنا وہ غلام جو تمہاری ولایت میں ہو کے ساتھ حسن سلوک کرو یہ حق ہے جو واجب ہے اور رشتہ داری ہے جس کا جوڑے رکھنا ضروری ہے۔ (رواہ ابوداؤد والبغوی وابن قانع والطبرانی والبخاری ومسلم عن کلیب بن منفعۃ عن جدہ بکر بن الحارث الانماری کہ انھوں نے عرض کیا : یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں کس کے ساتھ حسن سلوک کروں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حدیث ارشاد فرمائی۔ )
45518 -" أمك وأباك وأختك وأخاك ومولاك الذي يلي، ذلك حق واجب ورحم موصولة. " د، والبغوي، وابن قانع، طب، ق - عن كليب بن منفعة عن جده بكر بن الحارث الأنماري أنه قال: يا رسول صلى الله عليه وسلم! من أبر؟ قال - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৩১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باپ اور ماں کے ساتھ حسن سلوک کا بیان۔۔۔ازحصہ اکمال
45519 اپنے والد کے ساتھ بھلائی کرو پھر اپنے والد کے ساتھ پھر بھائی کے ساتھ پھر بہن کے ساتھ۔ رواہ الدیلمی عن ابن مسعود
45519- "بر أمك ثم أباك ثم أخاك ثم أختك. " الديلمي - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৩২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باپ اور ماں کے ساتھ حسن سلوک کا بیان۔۔۔ازحصہ اکمال
45520 والدین کے ساتھ بھلائی عمر میں اضافہ کرتی ہے دعا تقدیر کو ٹال دیتی ہے جھوٹ رزق میں کمی لاتا ہے اللہ تعالیٰ کی اپنی مخلوق کے متعلق دو طرح کی تقدیریں ہیں تقدیر ناپید اور تقدیر نافذ انبیاء کو علماء پر دو درجے فضیلت حاصل ہے اور علماء کو شھداء پر ایک درجہ فضیلت حاصل ہے۔۔ رواہ ابن عدی وابن صدی فی امالیہ وابن النجار والدیلمی عن ابوہریرہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 2331 و ضعیف الجامع 2327
45520- "بر الوالدين يزيد في العمر، والدعاء يرد القضاء، والكذب ينقص الرزق، ولله في خلقه قضاآن: قضاء محدث وقضاء نافذ؛ وللأنبياء على العلماء فضل درجتين، وللعلماء على الشهداء فضل درجة. " عد، وابن صصري في أماليه، وابن النجار، والديلمي - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৩৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باپ اور ماں کے ساتھ حسن سلوک کا بیان۔۔۔ازحصہ اکمال
45521 جو شخص پسند کرتا ہو کہ اس کی عمر میں اضافہ ہوا سے چاہیے کہ وہ والدین کے ساتھ بھلائی کرے اور ان کے ساتھ صلہ رحمی کرے۔ رواہ احمد بن حنبل عن انس
45521- "من أحب أن يمد له في عمره وأن يزاد في رزقه فليبر والديه وليصل رحمه. " حم - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৩৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کا شکر ادا کرنے کی تاکید
45522 اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) کی جو تختیاں عطا کی تھیں ان میں لکھا تھا۔ میرا شکرادا کرو اپنے والدین کا شکر ادا کرو میں تمہیں محشر کے دن کی ہول ناکی سے محفوظ رکھوں گا تمہاری عمر میں وسعت دوں گا تمہیں پاکیزہ زندگی دوں گا اور دنیا سے اچھا مقام عطا کروں گا۔۔ رواہ ابن عساکر عن جابر
45522- "كان فيما أعطى الله تعالى موسى في الألواح: اشكر لي ولوالديك أقك المتالف، وأفسح لك في عمرك، وأحيك حياة طيبة، وأفلتك إلى خير منها. " ابن عساكر - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৩৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کا شکر ادا کرنے کی تاکید
45523 کبیرہ گناہوں میں سے ہے کہ اولاد والدین کو گالی دے : عرض کیا گیا : یارسول اللہ ! ایسا بدبخت کون ہوسکتا ہے جو اپنے والدین کو گالی دے ؟ ارشاد فرمایا : وہ اس طرح کہ ایک شخص کسی دوسرے کے باپ کو گالی دے اور دوسرا جواب میں پہلے کے باپ کو گالی دے یہ اس کی ماں کو گالی دے اور وہ اس کی ماں کو گالی دے۔ رواہ البخاری ومسلم والترمذی عن ابن عمر
45523- "من الكبائر شتم الرجل والديه، قيل: يا رسول الله! وهل يشتم الرجل والديه؟ قال: نعم، يسب أبا الرجل فيسب أباه ويسب أمه فيسب أمه. " خ، م، ت - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক: