কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৫৫৩৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کا شکر ادا کرنے کی تاکید
45524 تمہارا چارپائی پر سوجانا دراں حالیکہ تم والدین کے ساتھ بھلائی کرتے ہوئے تم انھیں خوش کرتے ہو اور وہ تمہیں خوش کرتے ہوں۔ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد بالسیف سے افضل ہے۔ رواہ ابن لال عن ابن عمر
45524- "نومك على السرير برا بوالديك تضحكهما يضحكانك أفضل من جلادك بالسيف في سبيل الله عز وجل. " ابن لال - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৩৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کا شکر ادا کرنے کی تاکید
45525 اس شخص کی نماز قبول نہیں ہوتی جس پر اس کے والدین ناراض ہوں الایہ کہ اس پر ظلم نہ کرتے ہو۔ رواہ ابوالحسن بن معروف فی فضائل بن ہاشم عن ابوہریرہ
45525- "لا تقبل صلاة الساخط عليه أبواه غير ظالمين له. " أبو الحسن بن معروف في فضائل بني هاشم - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৩৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کا شکر ادا کرنے کی تاکید
45526 والدین کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنی اولاد کے مال سے بھلائی کے ساتھ کھاسکتے ہیں جبکہ اولاد والدین کی اجازت کے بغیر ان کا مال نہیں کھاسکتی۔ رواہ الدیلمی عن جابر
45526- "يأكل الوالدان من مال ولدهما بالمعروف وليس للولد أن يأكل من مال والديه إلا بإذنهما. " الديلمي - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৩৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کا شکر ادا کرنے کی تاکید
45527 والدین کے نافرمان سے کہا جاتا ہے تم جو چاہے اطاعت والے اعمال کرو میں تمہاری بخشش نہیں کروں گا جبکہ فرمان بردار سے کہا جاتا ہے جو چاہو عمل کرو میں تمہاری بخشش کردوں گا۔۔ رواہ ابونعیم فی الحلیۃ عن عائشۃ
45527- "يقال للعاق: اعمل ما شئت من الطاعة فإني لا أغفر لك، ويقال للبار: اعمل ما شئت فإني أغفر لك. " حل - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৪০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کا شکر ادا کرنے کی تاکید
45528 والدین کا فرمان بردار جو چاہے عمل کرے دوزخ میں داخل نہیں ہوگا : نافرمان جو چاہے عمل کرے جنت میں ہرگز داخل نہیں ہوگا۔ رواہ الحاکم فی تاریخہ عن معاذ
45528- "ليعمل البار ما شاء أن يعمل فلن يدخل النار، وليعمل العاق ما شاء أن يعمل فلن يدخل الجنة. " ك في تاريخه - عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৪১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف تیز آنکھوں سے دیکھنے کی ممانعت
45529 اس شخص نے قرآن کی تلاوت نہ کی جس نے قرآن پر عمل نہ کیا اور والدین کے ساتھ بھلائی نہ کی جو نافرمانی کی حالت میں والدین کی طرف تیز آنکھوں سے دیکھتا ہو ایسے لوگ مجھ سے بری الذمہ ہیں میں ان سے بری الذمہ ہوں۔ رواہ الدارقطنی عن ابوہریرہ
45529- "لم يتل القرآن من لم يعمل به، ولم يبر والديه من أحد النظر إليهما في حال العقوق، أولئك براء مني، وأنا منهم بريء. " قط - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৪২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف تیز آنکھوں سے دیکھنے کی ممانعت
45530 اپنے والدین کے پاس واپس لوٹ جاؤ اور ان کے ساتھ حسن سلوک کرو۔۔ رواہ مسلم عن زید بن عمر
45530- "ارجع إلى والديك فأحسن صحبتهما. " م - عن زيد بن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৪৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف تیز آنکھوں سے دیکھنے کی ممانعت
45531 تمہارا جہاد تمہارے والدین میں ہے۔۔ رواہ احمد والبخاری ومسلم وابوداؤد الترمذی والنسائی وابن حبان عن ابن عمر کہتے ہیں ایک آدمی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور جہاد کے لیے اجازت طلب کی آپ نے فرمایا : تمہارے والدین زندہ ہیں، اس نے اثبات میں جواب دیا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا : رواہ الطبرانی عن ابن عمر
45531- "فيهما فجاهد. " حم، خ، م، د، ت، ن، حب - عن ابن عمرو وقال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم فاستأذنه في الجهاد، فقال: "أحي والداك؟ "قال: نعم، قال - فذكره. "طب - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৪৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف تیز آنکھوں سے دیکھنے کی ممانعت
45532 واپس جاؤ جس طرح تم نے انھیں (والدین کو) رلایا ہے اس اسی طرح انھیں ہنساؤ بھی۔ رواہ احمد بن حنبل وابوداؤد والنسائی وابن ماجہ والحاکم وابن حبان عن ابن عمر
45532- "ارجع إليهما فأضحكهما كما أبكيتهما. " حم، د، ن، هـ، ك، حب - عنه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৪৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف تیز آنکھوں سے دیکھنے کی ممانعت
45533 تم نے شرک چھوڑا ہے لیکن وہ جہاد ہے یمن میں تمہارا کوئی ہے ؟ عرض کیا : والدین ہیں۔ فرمایا : انھوں نے تمہیں اجازت دی ہے ؟ کہا نہیں فرمایا : واپس جاؤ اور ان سے اجازت لو، اگر اجازت دے دیں تو جہاد کرو وگرنہ ان کی خدمت میں لگے رہو۔ رواہ ابن حبان عن ابی سعید
45533- "قد هجرت الشرك، ولكنه الجهاد، هل لك أحد باليمن؟ قال أبوين، قال: أذنا لك؟ قال: لا، قال: ارجع فاستأذنهما فإن أذنا لك فجاهد وإلا فبرهما. " حب - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৪৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف تیز آنکھوں سے دیکھنے کی ممانعت
45534 بلاشبہ کسی آدمی کے والدین یا ان میں سے ایک مرجاتا ہے وہ ان کا نافرمان ہوتا ہے وہ برابر ان کے لیے دعائیں کرتا رہتا ہے اور ان کے لیے استغفار کرتا ہے حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ اسے والدین کا فرمان بردار لکھ دیتے ہیں۔ رواہ ابن عساکر عن انس وفیہ یحییٰ بن عقبۃ کذبہ ابن معین
45534- "إن الرجل يموت والده أو أحدهما وإنه لعاق لهما، فلا يزال يدعو لهما ويستغفر لهما حتى يكتبه الله برا. " كر - عن أنس؛ وفيه يحيى بن عقبة كذبه ابن معين".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৪৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف تیز آنکھوں سے دیکھنے کی ممانعت
45535 جو فرمان بردار بیٹا والدین کی طرف رحمت کی نظر سے دیکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لیے ہر نظر کے بدلہ میں مقبول حج کا ثواب لکھتے ہیں، صحابہ کرام (رض) نے کہا : اگرچہ دن میں سو مرتبہ دیکھے تب بھی ؟ ارشاد فرمایا : جی ہاں۔ اللہ تعالیٰ زیادہ عطا کرنے والا ہے اور پاکباز ہے۔۔ رواہ الحاکم فی تاریخہ وابن النجار عن ابن عباس
45535- "ما من ولد بار ينظر إلى والديه نظرة رحمة إلا كتب الله بكل نظرة حجة مبرورة، قالوا: وإن نظر كل يوم مائة مرة؟ قال: نعم، الله أكثر وأطيب. " ك في تاريخه، وابن النجار - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৪৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف تیز آنکھوں سے دیکھنے کی ممانعت
45536 تین چیزوں میں نظر کرنا عبادت ہے والدین کے چہرے پر قرآن مجید پر اور سمندر میں۔ رواہ ابونعیم عن عائشۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے کشف الخفائ 2858
45536- "النظر في ثلاثة أشياء عبادة: النظر في وجه الأبوين وفي المصحف، وفي البحر. " أبو نعيم - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৪৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف تیز آنکھوں سے دیکھنے کی ممانعت
45537 جس شخص نے والدین کو غمزدہ کیا گویا اس نے والدین کی نافرمانی کی۔۔ رواہ الخطیب فی الجامع عن علی ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5353
45537- "من أحزن والديه فقد عقهما. " خط في الجامع - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৫০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف تیز آنکھوں سے دیکھنے کی ممانعت
45538 جس شخص نے والدین میں سے دونوں کو پایا یا کسی ایک کو پایا پھر وہ دوزخ میں داخل ہوگیا اللہ تعالیٰ اسے اپنی رحمت سے دور رکھے۔ رواہ الطبرانی و ابوالقاسم البغوی والباوردی وابن السکن وابن قانع و ابونعیم والطبرانی و سعید بن المنصور عن ابی مالک البغوی ولا اعلم غیرہ قلت ثان یاتی
45538- "من أدرك والديه أو أحدهما ثم دخل النار من بعد ذلك فأبعده الله وأسحقه. " ط، حم، وأبو القاسم البغوي، والباوردي، وابن السكن، وابن قانع، وأبو نعيم، طب، ص - عن أبي مالك، البغوي: ولا أعلم له غيره قلت: ثان يأتي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৫১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف تیز آنکھوں سے دیکھنے کی ممانعت
45539 جو شخص صبح کو اس حال میں اٹھا کہ اس کے والدین اس سے راضی ہوں اس کے لیے جنت میں دو دروازے کھول دیے جاتے ہیں جس نے شام کی اس حال میں کہ اس کے والدین اس سے راضی ہوں شام کو اس کے لیے جنت میں دو دروازے کھول دیئے جاتے ہیں جس شخص کے والدین صبح کو اس پر ناراض ہوں اس کے لیے دوزخ کی دو دروازے کھول دیئے جائے ہیں اور جس کے والدین شام کو ناراض ہوں اس کے لیے شام کو دوزخ میں دو دروازے کھول دیئے جاتے ہیں جس کا والدین میں سے ایک ہو اس کے لیے ایک دروازہ کھلے گا کسی نے پوچھا ! اگر والدین اس پر ظلم کرتے ہوں۔ فرمایا : اگرچہ ظلم کرتے ہو، اگرچہ ظلم کرتے ہوں۔۔ رواہ الدارقطنی فی الافراد عن زید بن ارقم الدیلمی عن ابن عباس
45539- "من أصبح والداه راضيين عنه، أصبح له بابان مفتوحان من الجنة، ومن أمسى والداه راضيين عنه أمسى وله بابان مفتوحان من الجنة، ومن أصبحا ساخطين عليه أصبح وله بابان مفتوحان من النار، ومن أمسيا ساخطين عليه أمسى وله بابان مفتوحان من النار، وإن كان واحدا فواحد، فقيل: وإن ظلماه؟ قال: وإن ظلماه وإن ظلماه. " قط في الأفراد - عن زيد بن أرقم الديلمي - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৫২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف تیز آنکھوں سے دیکھنے کی ممانعت
45540 جس شخص نے والدین کی قسم پوری کی، ان کا قرض چکادیا اور انھیں گالی نہ دی اسے والدین کا فرمان بردار لکھ دیا جاتا ہے اگرچہ وہ والدین کی زندگی میں نافرمان ہوا ہو اور جس شخص نے والدین کی قسم پوری نہ کی ان کا قرض ادا نہ کیا اور انھیں گالی دیتا رہا اسے نافرمان لکھ دیا جاتا ہے اگرچہ وہ ان کی زندگی میں فرمان بردار کیوں نہ ہو۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن عبدالرحمن بن سمرۃ
45540- "من بر قسمهما وقضى دينهما ولم يستسب لهما كتب بارا وإن كان عاقا في حياته، ومن لم يبر قسمهما ويقض دينهما واستسب لهما كتب عاقا وإن كان بارا في حياته. " طس - عن عبد الرحمن بن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৫৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف تیز آنکھوں سے دیکھنے کی ممانعت
45541 جس شخص نے والدین کا قرض ادا کیا ان کے مرنے کے بعد اور ان کی نذر پوری کی، انھیں گالی نہ دلوائی گویا وہ والدین کا فرمان بردار ہوا اگرچہ وہ ان کا نافرمان کیوں نہ ہو۔ اور جس شخص نے والدین کا قرض نہ ادا کیا ان کی نذر پوری نہ کی اور انھیں گالی دلواتا رہا گویا اس نے والدین کی نافرمانی کی اگرچہ وہ ان کی زندگی میں فرمان بردار ہی کیوں نہ ہو۔ رواہ ابن عساکر عن ابوہریرہ
45541- "من قضى دين والديه بعد موتهما وأوفى نذرهما ولم يستسب لهما فقد برهما وإن كان عاقا بهما، ومن لم يقض دينهما ولم يوف نذرهما واستسب لهما فقد عقهما وإن كان بهما بارا في حياتهما. " ابن عساكر - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৫৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف تیز آنکھوں سے دیکھنے کی ممانعت
45542 جنت کا درمیانی دروازہ والدین کی بھلائی کی وجہ سے کھولا جاتا ہے لہٰذا جو شخص والدین کے ساتھ بھلائی کرتا ہے اس کے لیے کھول دیا جاتا ہے اور جو شخص نافرمانی کرتا ہے اس پر دروازہ بند رکھا جاتا ہے۔ رواہ ابن شاھین والدیلمی عن ابی الدرداء
45542- "الباب الأوسط مفتوح لبر الوالدين، فمن برهما فتح له، ومن عقهما غلق دونه. " ابن شاهين والديلمي - عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৫৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی طرف تیز آنکھوں سے دیکھنے کی ممانعت
45543 جو شخص ہر جمعہ کو والدین کی قبر کی زیارت کرتا ہے اور ان کی قبر کے پاس سورة یسین پڑھتا ہے ، اللہ تعالیٰ ہر حرف کے بدلہ میں ان کی مغفرت فرماتا ہے۔ رواہ ابن عدی والخلیل وابوالفتوح عبدالوھاب بن اسماعیل الصبر فی فی الاربعین وابوالشیخ والدیلمی وابن النجار والرافعی عن عائشۃ عن ابی بکر
45543- "من زار قبر والديه أو أحدهما في كل يوم جمعة فقرأ عنده يس غفر الله له بعدد كل حرف منها. " عد، والخليل، وأبو الفتوح عبد الوهاب بن إسماعيل الصيرفي في الأربعين، وأبو الشيخ والديلمي وابن النجار والرافعي - عن عائشة عن أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক: