কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৫৫৫৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کے قبر کی زیارت
45544 جو شخص دونوں والدین کی یا ان میں سے ایک کی قبر کی زیارت کرتا ہے ثواب کی نیت سے ، تو اس کا یہ عمل حج مبرور کے برابر ہوتا ہے اور جو شخص والدین کی قبر کی زیارت کرتا ہے فرشتے اس کی قبر کی زیارت کرتے ہیں۔ رواہ الحکم وابن عدی عن ابن عمر
45544- "من زار قبر والديه أو أحدهما احتسابا كان كعدل حجة مبرورة، ومن كان زوارا لهما زارت الملائكة قبره. " الحكيم عد - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৫৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی نافرمانی کا بیان
45545 اللہ تعالیٰ ہر گناہ پر مرتب ہونے والی سزا کو موخر کرتے ہیں بجز والدین کی نافرمانی کے چنانچہ اللہ تعالیٰ نافرمان کو مرنے سے پہلے زندگی ہی میں سزا دیتے ہیں۔ رواہ الطبرانی عن ابی بکر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4213
45545- "كل الذنوب يؤخر الله تعالى ما شاء منها إلا عقوق الوالدين، فإن الله تعالى يعجله لصاحبه في الحياة الدنيا قبل الممات. " طب - عن أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৫৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی نافرمانی کا بیان
45546 جو شخص اپنے والدین پر لعنت کرتا ہو اللہ تعالیٰ اس پر لعنت کرے جو شخص غیر اللہ کے نام پر ذبح کرے اس پر اللہ کی لعنت ہو جو شخص کسی بدعتی کو ٹھکانا دے اس پر بھی لعنت ہو اور جو شخص زمین کی حدود میں تغیر کرے اس پر بھی لعنت ہو۔ رواہ احمد بن حنبل ومسلم والنسائی عن علی
45546- "لعن الله من لعن والديه! ولعن الله من ذبح لغير الله! ولعن الله من آوى محدثا! ولعن الله من غير منار الأرض. " حم، م، ن - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৫৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی نافرمانی کا بیان
45547 جو شخص منہ کھول کر غصہ میں والد سے بات کرے وہ فرمان بردار نہیں ہوتا۔۔ رواہ الطبرانی وابن مردویہ عن عائشۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5036
45547- "ما بر أباه من شد إليه الطرف بالغضب. " طس، وابن مردويه - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৬০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی نافرمانی کا بیان
45548 جس شخص نے والدین کو غمزدہ کیا اس نے ان کو نافرمانی کی۔۔ رواہ الخطیب فی الجامع عن علی
45548- "من أحزن والديه فقد عقهما. " خط في الجامع - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৬১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی نافرمانی کا بیان
45549 جس بھلائی پر بہت جلدی ثواب ملتا ہے وہ والدین کے ساتھ بھلائی اور صلہ رحمی ہے جس شر پر جلدی عذاب ملتا ہو وہ ظلم اور قطع رحمی ہے۔ رواہ الترمذی والبیہقی عن عائشۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 923 و ضعیف الادب 96
45549- "أسرع الخير ثوابا البر وصلة الرحم، وأسرع الشر عقوبة البغي وقطيعة الرحم. " ت، ق - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৬২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی نافرمانی کا بیان
45550 دو ابواب ایسے ہیں جن پر دنیا میں سزا جلدی ملتی ہے ظلم اور نافرمانی۔۔ رواہ الحاکم عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے کشف الخفاء 970
45550- "بابان معجلان عقوبتهما في الدنيا: البغي والعقوق. " ك - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৬৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی نافرمانی کا بیان
45551 رب کی رضا والدین کی رضا میں ہے رب کی ناراضگی والدین کی ناراضگی میں ہے۔۔ رواہ الطبرانی عن ابن عمر
45551- "رضاء الرب في رضاء الوالدين، وسخطه في سخطهما"."طب - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৬৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ والدین کی نافرمانی کا بیان
45552 رب کی رضا والدین کی رضا میں ہے اور رب کی ناراضگی والدین کی ناراضگی میں ہے۔ رواہ الترمذی والحاکم عن ابن عمرو ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 711 والمتییز 85
45552- "رضى الرب في رضاء الوالدين، وسخط الرب في سخط الوالد. " ت، ك - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৬৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال دنیاعبادت گزاروں کی وجہ سے قائم ہے
45553 اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) کو وحی بھیجی کہ اگر (زمین پر) لا الہ الا الہ کی گواہی دینے والا موجود نہ ہوتا میں اہل دنیا پر جہنم کو مسلط کردیتا۔ اے موسیٰ ! اگر میرے عبادت گزار بندے نہ ہوتے تو میں نافرمانوں کو پل جھپکنے کے بقدر بھی مہلت نہ دیتا۔ اے موسیٰ ! جو شخص مجھ پر ایمان لاتا ہے وہ میری مخلوق میں کریم ہوتا ہے اے موسیٰ ! والدین کے نافرمان کے منہ کا ایک کلمہ دنیا کے پہاڑوں کی ریت کے برابر ہوتا ہے۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے عرض کیا : یارب ! نافرمان کون ہے ؟ حکم ہوا : جو شخص والدین کی پکارا کا جواب نہ دے۔ رواہ ابونعیم فی المعرفۃ عن انس
45553- "أوحى الله تعالى إلى موسى: لولا من يشهد أن لا إله إلا الله لسلطت جهنم على أهل الدنيا، يا موسى! لولا من يعبدني ما أمهلت لمن يعصيني طرفة عين، يا موسى! إنه من آمن بي فهو أكرم الخلق علي، يا موسى! إن كلمة من العاق تزن جميع رمال جبال الدنيا، قال موسى: يا رب من علي من العاق؟ قال: إذا قال لوالديه: لا لبيك. " أبو نعيم في المعرفة - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৬৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال دنیاعبادت گزاروں کی وجہ سے قائم ہے
45554 جو شخص والد کو مارے اے قتل کردو۔۔ رواہ الخرائطی فی مساوی الاخلاق عن سعید بن المسیب عن ابیہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 5416 والمتناھیۃ 66-865
45554- "من ضرب أباه فاقتلوه. " الخرائطي في مساوي الأخلاق - عن سعيد بن المسيب عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৬৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال دنیاعبادت گزاروں کی وجہ سے قائم ہے
45555 دوزخ میں عبداللہ بن خراش کی ران احد پہاڑ کے برابر ہے اور اس کی ڈاڑھ بضاء پہاڑ کے براب رہے کسی نے پوچھا : وہ کیوں ؟ فرمایا : وہ والدین کا نافرمان تھا۔۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن ابوہریرہ
45555- "فخذ عبد الله بن حراش في جهنم مثل أحد، وضرسه مثل البضاء قيل: ولم ذاك؟ قال: كان عاقا لوالديه". "طس - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৬৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال دنیاعبادت گزاروں کی وجہ سے قائم ہے
45556 آدمی جب اپنے والدین کے لیے دعا کرنی چھوڑ دیتا ہے اس کا رزق منقطع ہوجاتا ہے۔ رواہ الحاکم فی التاریخ والدیلمی عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے تذکرۃ الموضوعات 202 و ترتیب الموضوعات 871
45556- "إذا ترك العبد الدعاء للوالدين فإنه ينقطع عنه الرزق. " ك في التاريخ، والديلمي - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৬৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آٹھواں باب۔۔۔نکاح کے متعلقات کے بیان میں
45557 عورت آخری شوہر کے لیے ہوتی ہے۔ رواہ الطبرانی عن عائشۃ
(45557 -) المرأة لآخر أزواجها (طب - عن عائشة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৭০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آٹھواں باب۔۔۔نکاح کے متعلقات کے بیان میں
45558 جس عورت کا شوہر وفات پاجائے پھر وہ اس کے بعدشادی کرلے تو وہ آخری شوہر کے لیے ہوگی۔ رواہ الطبرانی عن ابی الدرداء فائدہ : یعنی عورت جنت میں آخری شوہر کو ملے گی۔
(45558 -) أيما امرأة توفي عنها زوجها فتزوجت بعده فهي لآخر أزواجها (طب - عن أبي الدرداء).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৭১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آٹھواں باب۔۔۔نکاح کے متعلقات کے بیان میں
45559 عورتیں مردوں کی نظیر ہوتی ہیں۔۔ رواہ احمد بن حنبل وابوداؤد والترمذی عن عائشۃ والبزار عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے کشف الخفائ 649
(45559 -) إنما النساء شقائق الرجال (حم ، د ، ت - عن عائشة ، البزار - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৭২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آٹھواں باب۔۔۔نکاح کے متعلقات کے بیان میں
45560 آپس میں دو محبت کرنے والوں کے لیے نکاح جیسی کوئی چیز نہیں دیکھی گئی۔۔ رواہ ابن ماجہ والحاکم عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے المعلۃ 194
(45560 -) لم ير للمتحابين مثل النكاح (ه ، ك - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৭৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آٹھواں باب۔۔۔نکاح کے متعلقات کے بیان میں
45561 مرد کا نطفہ سفیدی مائل گاڑھا ہوتا ہے اسی سے ہڈیاں اور پٹھے بنتے ہیں اور عورت کا نطفہ زردی مائل پتلا ہوتا ہے اس سے گوشت اور خون بنتا ہے۔ رواہ الطبرانی عن ابن مسعود ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2020
(45561 -) إن نطفة الرجل بيضاء غليظة فمنها يكون العظام والعصب ، وإن نطفة المرأة صفراء رقيقة فمنها يكون اللحم والدم (طب - عن ابن مسعود).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৭৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آٹھواں باب۔۔۔نکاح کے متعلقات کے بیان میں
45562 مرد کا نطفہ سفید گاڑھا ہوتا ہے عورت کا نطفہ پتلا زردی مائل ہوتا ہے جس کا مادہ بھی خروج میں سبقت لے جائے بچہ اسی سے مناسب ہوتا۔۔ رواہ احمد بن حنبل ومسلم والنسائی وابن ماجہ عن ابن عباس
(45562 -) ماء الرجل غليظ أبيض ، وماء المرأة رقيق أصفر ، فأيهما سبق أشبهه الولد (حم ، م ، ن ، ه - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৭৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آٹھواں باب۔۔۔نکاح کے متعلقات کے بیان میں
45563 مرد کا پانی سفید ہوتا ہے عورت کا پانی زردی مائل ہوتا ہے جب دونوں کا آپس میں ملاپ ہوتا ہے اگر مرد کی منی عورت کے منی پر غالب آجائے تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے لڑکا پیدا ہوتا ہے اور اگر عورت کی منی مرد کی منی پر غالب آجائے تو لڑکی پیدا ہوتی ہے۔ رواہ مسلم عن ثوبان
(45563 -) ماء الرجل أبيض ، وماء المرأة أصفر ، فإذا اجتمعا فعلا مني الرجل مني المرأة أذكرا باذن الله وإذا علا مني المرأة مني الرجل آنثا بإذن الله (م عن ثوبان).
tahqiq

তাহকীক: