কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৫৫৭৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آٹھواں باب۔۔۔نکاح کے متعلقات کے بیان میں
45564 مرد کا نطفہ سفید گاڑھا ہوتا ہے عورت کا نطفہ پتلا زردی مائل ہوتا ہے چنانچہ جس کا نطفہ دوسرے کے نطفے پر غالب آجائے بچہ اسی کے مشابہ ہوتا ہے ، اگر نطفہ برابر رہے پھر بچہ دونوں سے مشابہ ہوتا ہے۔ رواہ ابوالشیخ فی العتلمہ عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5958
(45564 -) نطفة الرجل بيضاء غليظة ، ونطفة المرأة صفراء رقيقة ، فأيهما غلبت صاحبتهما فالشبه له ، وإن اجتمعا جميعا كان منها ومنه (أبو الشيخ في العظمة - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৭৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آٹھواں باب۔۔۔نکاح کے متعلقات کے بیان میں
45565 تم کسی مرد سے نہ پوچھو کہ اس نے اپنی بیوی کو کیوں مارا اور جب سوؤ، وتر پڑھ کر سوجاؤ۔ رواہ احمد بن حنبل وابن ماجہ الحاکم عن عمر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6218 والواضح 1
(45565 -) لا تسأل الرجل فيما ضرب امرأته ، ولا تنم إلا على وتر (حم ، ه ، ك - عن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৭৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آٹھواں باب۔۔۔نکاح کے متعلقات کے بیان میں
45566 کسی مرد سے نہ پوچھا جائے کہ اس نے اپنی بیوی کو کیوں مارا۔ رواہ ابودرداء عن عمر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابوداؤد ، و ضعیف الجامع
(45566 -) لا يسأل الرجل فيما ضرب امرأته (د - عن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৭৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آٹھواں باب۔۔۔نکاح کے متعلقات کے بیان میں
45567 عورت اگر پہلے پہل لڑکی جنم دے یہ اس کی برکت کا ایک حصہ ہے۔۔ رواہ ابن عساکر عن واثلۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 528 و ضعیف الجامع 5363
(45567 -) من بركة المرأة تبكيرها بالانثى (ابن عساكر - عن واثلة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৮০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آٹھواں باب۔۔۔نکاح کے متعلقات کے بیان میں
45568 روزے رکھو اپنے بالوں کو بڑھاؤ چونکہ ایسا کرنے سے شہوت کم ہوتی ہے۔۔ رواہ ابوداؤد فی مراسیلہ عن الحسن مرسلاً ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3505
(45568 -) صوموا ووفروا شعاركم ، فانها مجفرة (د في مراسيله - عن الحسن مرسلا).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৮১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آٹھواں باب۔۔۔نکاح کے متعلقات کے بیان میں
45569 وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو خصی کرے یا خود خصی ہوجائے لیکن روزہ رکھو اور اپنے جسم کے بال بڑھاؤ۔ رواہ الطبرانی عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4934 والضعیفۃ 22
(45569 -) ليس منا من خصى واختصى ، ولكن صم ووفر شعر جسدك (طب - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৮২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال شب زفاف کو ملنے والی دعا
45570 یا اللہ ان دونوں میں برکت ڈال، ان پر برکت کر اور ان کی نسل میں برکت عطا فرما۔ یہ دعا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت علی (رض) اور فاطمہ (رض) کو شب زفاف کے موقع پر دی تھی۔۔ رواہ ابن سعد عن بریدہ
(45570 -) اللهم ! بارك فيهما ، وبارك عليهما ، وبارك لهما في نسلهما - قاله لعلي وفاطمة ليلة البناء (ابن سعد - عن بريدة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৮৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال شب زفاف کو ملنے والی دعا
45571 (تمہارا نکاح) خیروبرکت میں ہو۔ اللہ تعالیٰ تمہارے لیے برکت کرے اور تمہارے اوپر برکت کرے۔ رواہ ابن عساکر عن عقیل بن ابی طالب کہ انھوں نے شادی کی لوگوں نے انھیں ” بالرفاء والبین “ کہہ کر مبارکباددی۔ انھوں نے فرمایا : اس طرح مت کہو بلکہ یوں کہو جس طرح رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہا کرتے تھے۔
(45571 -) على الخير والبركة ! بارك الله لك وبارك عليك (ابن عساكر - عن عقيل بن أبي طالب أنه تزوج فيقل له : بالرفاء والبنين ! قال : لا تقولوا هكذا ، ولكن قولوا كما قال رسول الله ص فذكره).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৮৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال شب زفاف کو ملنے والی دعا
45572 یوں کہو : بارک اللہ لکم وبارک علیکم اللہ تعالیٰ تمہارے لیے اور تمہارے اوپر برکت کرے۔ رواہ الرافعی عن الحسن عن الصحابۃ کہ ہم جاہلیت میں بالرفارو النبیین کہتے تھے جب اسلام آیا ہمارے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں یہ کلمات تعلیم کرائے۔
(45572 -) قولوا : بارك الله لكم وبارك عليكم (الرافعي - عن الحسن رجل من الصحابة قال : كنا نقول في الجاهلية : بالرفاء والبنين ! فلما جاء الاسلام علمنا نبينا قال - فذكره).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৮৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال شب زفاف کو ملنے والی دعا
45573 عورت کی برکت میں سے ہے کہ اس کا پیغام نکاح آسان ہو۔ اور اس کا مہر بھی آسان ہو۔ رواہ ابونعیم فی الحلیۃ عن عائشۃ
(45573 -) من يمن المرأة تيسير خطبتها ، وتيسير صداقها (حل - عن عائشة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৮৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال شب زفاف کو ملنے والی دعا
45574 عورت کی برکت میں سے ہے کہ اس کا پیغام نکاح میں آسانی کی جائے اس کے مہر میں بھی آسانی پیدا کی جائے اور اس کے رحم میں بھی آسانی کی جائے۔۔ رواہ الحاکم والنسائی عن عائشۃ
(45574 -) من يمن المرأة أن يتيسر في خطبتها ، وأن يتيسر صداقها ، وأن يتيسر رحمها (ك ، ن - عن عائشة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৮৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال شب زفاف کو ملنے والی دعا
45575 تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں ماموں کے رشتہ کی مشابہت تو صرف اسی وجہ سے ہوتی ہے۔ دونوں نطفوں میں سے جس کا نطفہ رحم میں سبقت کرجائے اس کی مشابہت غالب ہوتی ہے۔ رواہ احمد بن حنبل عن ام سلمۃ
(45575 -) تربت يمينك ! أني يأتي شبه الخؤولة إلا من ذلك ! أي النطفتين سبقت على الرحم غلبت على الشبه (حم - عن أم سلمة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৮৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال شب زفاف کو ملنے والی دعا
45576 تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں یہ مشابہت پھر کہاں سے آتی ہے۔۔ رواہ مالک عن عروۃ والنسائی عائشۃ
(45576 -) تربت يمينك ! فمن أين يكون الشبه (مالك - عن عروة ، ن - عن عائشة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৮৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال شب زفاف کو ملنے والی دعا
45577 تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں پھر اس کا بچہ اس کے مشابہ کیوں نہ ہوتا۔۔ رواہ ابن ماجہ عن زینب بنت ام سلمۃ
(45577 -) تربت يمينك ! فبم يشبهها ولدها إذن (ه - عن زينببنت أم سلمة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৯০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال شب زفاف کو ملنے والی دعا
45578 اس (عورت) کو چھوڑ دو بچہ کی مشابہت تو اسی وجہ سے ہوتی ہے جب عورت کی منی مرد کی منی پر غالب آجائے تو بچہ ماموؤں کی مشابہ ہوتا ہے اور اگر مرد کی منی عورت کی منی پر غالب آجائے تو بچہ چچاؤں کے مشابہ ہوتا ہے۔ رواہ مسلم عن عائشۃ
(45578 -) دعيها ، وهل يكون الشبه إلا من قبل ذلك ! إذا عماؤها ماء الرجل أشبه الولد أخواله ، وإذا علا ماء الرجل ماءها أشبه أعمامه (- عن عائشة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৯১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال شب زفاف کو ملنے والی دعا
45579 اے یہودی (مرد عورت میں سے) ہر ایک کے نطفہ سے انسان کی تخلیق ہوتی ہے مرد کا نطفہ گاڑھا ہوتا ہے اس سے ہڈیاں اور پٹھے بنتے ہیں عورت کا نطفہ پتلا ہوتا ہے اس سے گوشت اور خون بنتا ہے۔ رواہ ابوالشیخ فی العطمۃ عن ابن مسعود
(45579 -) يا يهودي ! من كل يخلق الانسان ، من نطفة الرجل ومن نطفة المرأة ، فأما نطفة الرجل فنطفة غليظة فمنها العظم والعصب ، وأما نطفة المرأة فنطفة رقيقة فمنها اللحم والدم (أبو الشيخ في العظمة - عن ابن مسعود).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৯২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال شب زفاف کو ملنے والی دعا
45580 عورت اپنے آخری شوہر کے لیے ہوتی ۔ رواہ الطبرانی عن ابی الدرداء
(45580 -) المرأة لزوجها الآخر (طب - عن أبي الدرداء).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৯৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال شب زفاف کو ملنے والی دعا
45581 پسند کرو اور ان دونوں میں سے اچھے اخلاق کا مالک ہو اسے اختیار کرو جو عورت کے ساتھ دنیا میں رہتا ہے اور وہ جنت میں بھی اس کا شوہر ہوجائے۔ اے ام حبیبہ ! حسن اخلاق دنیا و آخرتکی بھلائی لیتا گیا ہے۔۔ رواہ عبدابن حمید وسمویہ والطبرانی والخرائطی فی مکارم الاخلاق وابن لال عن انس ام حبیبہ (رض) نے عرض کیا : یارسول اللہ ! عورت کے دنیا میں دو دو شوہر بھی ہوتے ہیں وہ جنت میں کس کے پاس ہوگی ؟ یہ حدیت ارشاد فرمائی۔
(45581 -) تخير فتختار أحسنهما خلقا كان معها في الدنيا ، فيكون زوجها في الجنة يا أم حبيبة ! ذهب حسن الخلق بخير الدنيا والاخرة (عبد بن حميد وسمويه ، طب ، والخرائطي في مكارم الاخلاق ، وابن لال عن أنس أن أم حبيبة قالت : يا رسول الله ! المرأة يكون لها في الدنيا زوجان لايهما تكون في الجنة ؟ قال فذكره).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৯৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنتی عورت اچھے اخلاق کو اختیار کرے گی
45582 اے ام سلمہ ! عورت کو اختیار دیا جائے گا عورت اچھے اخلاق والے کو اختیار کرے گی کہے گی : اب میرے یہ دنیا میں اچھے اخلاق والا تھا اس سے میری شادی کرادے۔ اے ام سلمہ ! حسن اخلاق دنیا و آخرتکی اچھائیاں لیتا گیا ہے۔ رواہ الطبرانی والخطیب عن ام سلمۃ
(45582 -) يا أم سلمة ! إنها تخير فتختار أحسنهم خلقا ، فتقول : يا رب ! إن هذا كان أحسنهم خلقا في دار الدنيا فزوجنيه ، يا أم سلمة ! ذهب الخلق الحسن بخير الدنيا والآخرة (طب ، والخطيب عن أم سلمة)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৯৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف نون۔۔۔ازقسم افعال کتاب النکاح۔۔۔نکاح کے متعلق ترغیب کی بیان میں
45583” مسند صدیق “ حضرت ابوبکر صدیق (رض) فرماتے ہیں : مالداری کا ح میں تلاش کرو۔۔ رواہ وکیع الصغیر فی العرر
(45583 -) (مسند الصديق) عن أبي بكر الصديق قال : ابتعوا الغني في النكاح (وكيع الصغير في الغرر).
tahqiq

তাহকীক: