কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৫৫৯৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف نون۔۔۔ازقسم افعال کتاب النکاح۔۔۔نکاح کے متعلق ترغیب کی بیان میں
45584 حضرت ابوبکرصدیق (رض) فرماتے ہیں : اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرو نکاح کے متعلق اس کا جو حکم ہو وہ بجالاؤ اللہ تعالیٰ نے تمہارے ساتھ جو مالداری کا وعدہ کا کیا ہے وہ پورا کرے گا۔ چونکہ فرمان باری تعالیٰ ہے۔ ان یکونوا فقراء یغنھم اللہ من فضلہ اگر فقیر ہوں اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے انھیں مالدار کردے گا۔ رواہ ابن ابی حاتم
(45584 -) عن أبي بكر الصديق قال : أطيعوا الله فيما أمركم به من النكاح ينجز لكم ما وعدكم من الغنى قال تعالى (إن يكونوا فقراء يغنهم الله من فضله) (ابن أبي حاتم).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৯৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف نون۔۔۔ازقسم افعال کتاب النکاح۔۔۔نکاح کے متعلق ترغیب کی بیان میں
45585 حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں۔ شادی میں مالداری تلاش کرو اور پھر آپ (رض) نے یہ آیت تلاوت کی ان یکونوا فقراء یعنھم اللہ من فضلہ ترجمہ : اگر وہ فقراء ہوں اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے انھیں مالدار کردے گا۔۔ رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ
(45585 -) عن عمر قال : ابتغوا الغنى في الباءة وتلا (إن يكونوا فقراء يغنهم الله من فضله) (عب ، ش).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৯৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف نون۔۔۔ازقسم افعال کتاب النکاح۔۔۔نکاح کے متعلق ترغیب کی بیان میں
45586 حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : بخدا میں ناپسند کرتا ہوں کہ میں اس امید سے جماع کروں کہ اللہ تعالیٰ تجھ سے کسی ایسی جان کو نکالے جو تسبیح کرتی ہو۔ رواہ البیہقی
(45586 -) عن عمر قال : والله إني لاكره نفسي على الجماع رجاء أن يخرج الله مني نسمة تسبح (ق).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৫৯৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف نون۔۔۔ازقسم افعال کتاب النکاح۔۔۔نکاح کے متعلق ترغیب کی بیان میں
45587 قتادہ کی روایت ہے ہمیں بیان کیا گیا ہے کہ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں میں نے ایسا شخص نہیں دیکھا جو شادی میں مالداری تلاش کرتا ہو اور پھر اسے مالداری نہ ملی ہو چونکہ اللہ تعالیٰ نے اس کا وعدہ کررکھا ہے ” ان یکونوا فقراء یغنھم اللہ من فضلہ “ رواہ عبدالرزاق وعبدابن حمید
(45587 -) عن قتادة قال : ذكر لنا أن عمر بن الخطاب قال : ما رأيت كرجل لم يلتمس الغنى في الباءة ، وقد وعد الله فيما وعده فقال (إن يكونوا فقراء يغنهم الله من فضله) (عب ، وعبد ابن حميد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬০০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف نون۔۔۔ازقسم افعال کتاب النکاح۔۔۔نکاح کے متعلق ترغیب کی بیان میں
45588 طاؤس کی روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) نے ابوزوائد سے فرمایا : تمہیں نکاح سے بجز عجز اور گناہ کے کس چیز نے روکے رکھا ہے۔ رواہ سعید بن المنصور
(45588 -) عن طاوس قال قال عمر لابي الزوائد : ما يمنعك من النكاح إلا عجز أو فجور صلى الله عليه وآله.

(
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬০১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف نون۔۔۔ازقسم افعال کتاب النکاح۔۔۔نکاح کے متعلق ترغیب کی بیان میں
45589 ابن عمر (رض) کی روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) نے ایک عورت سے شادی کی اس عورت کے سر کے بال سفید ہونے لگے : آپ (رض) نے فرمایا : گھر میں پڑی ہوئی چٹائی بچے نہ پیدا کرنے والی عورت سے اچھی ہے۔ بخدا میں شہوت کے مارے ہرگز تم سے قریب نہیں ہوتا ہوں لیکن میں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ محبت کرنے والی اور زیادہ بچے پیدا کرنے والی عورت سے نکاح کرو تاکہ قیامت کے دن میں تمہاری کثرت پر فخر کرسکوں۔ رواہ الخطیب وسندہ جید
45589 -) عن ابن عمر أن عمر تزوج امرأة فأصابها شمطاء وقال : حصير في بيت خير من امرأة لا تلد ، والله ما أقربكن شهوة ! ولكني سمعت رسول الله ص يقول : تزوجوا الودود الولود فاني مكاثر بكم الامم يوم القيامة (خط - وسنده جيد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬০২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف نون۔۔۔ازقسم افعال کتاب النکاح۔۔۔نکاح کے متعلق ترغیب کی بیان میں
45590 حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : بخدا یہ بات سن کر میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں کہ جوانی ہو اور عورت نہ ہو، اگر مجھے معلوم ہوجائے کہ دنیا میں صرف تین دن زندگی ہے میں ان میں بھی ضرور شادی کرتا۔ فی بعض الاجزء الحدیثۃ المسندۃ ولم اقف علی اسم صاجہ
(45590 -) عن عمر قال : إني لاقشعر من الشاب ليست له امرأة، ولو علم أنه ليس عيش من الدنيا إلا ثلاثة أيام لأحببت أن أتزوج فيهن. "في بعض الأجزاء الحديثية المسندة، ولم أقف على إسم صاحبه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬০৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف نون۔۔۔ازقسم افعال کتاب النکاح۔۔۔نکاح کے متعلق ترغیب کی بیان میں
45591 قیس بن عبید، معاویہ اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : آدمی کو اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے کے بعد ب اخلاق عورت سے زیادہ اچھی چیز کوئی نہیں عطا کی گئی، رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بعض عورتیں کثیر فائدہ بھی دیتی ہیں جس کا کوئی بدلہ نہیں اور بعض عورتیں گلے کا طوق ہوتی ہیں جس کا کوئی فدیہ نہیں ہوتا۔۔ رواہ ابونعیم فی فضیلۃ الانفاق علی البنات
45591- عن قيس بن عبيد عن معاوية عن أبيه أن عمر بن الخطاب قال: لم يعط عبد بعد إيمان بالله شيئا خيرا من امرأة حسنة الخلق ودود ولود، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" إن منهن لغنما لا يجدي منه، وإن منهن لغلا لا يفدى منه. " أبو نعيم في فضيلة الإنفاق على البنات".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬০৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف نون۔۔۔ازقسم افعال کتاب النکاح۔۔۔نکاح کے متعلق ترغیب کی بیان میں
45592 حضرت عثمان (رض) کہتے ہیں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قریش کے چند نوجوانوں کے پاس تشریف لائے میں بھی ان میں موجود تھا۔ ارشاد فرمایا : اے جماعت نوجوانان تم میں سے جو نکاح کی طاقت رکھتا ہو اسے چاہیے کہ وہ نکاح کرے اور جو نکاح کی طاقت نہ رکھتا ہو وہ روزے رکھے چونکہ روزہ شہوت توڑنے کا ایک ذریعہ ہے۔ رواہ البغوی فی مسند عثمان
45592- عن عثمان قال: خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم على فتية من قريش أنا فيهم فقال: "يا معشر الشباب! من استطاع منكم الباءة فلينكح، ومن لم يستطع فليصم فإن الصوم له وجاء." البغوي في مسند عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬০৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کے فضائل
45593 علقمہ روایت نقل کرتے ہیں میں ابن مسعود (رض) کے ساتھ تھا اور وہ عثمان (رض) کے پاس تھے۔ حضرت عثمان (رض) بولے ایک مرتبہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قریش کے چند غیر شادی شدہ نوجوانوں کے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا : تم میں سے جو نکاح کی طاقت رکھتا ہو اسے نکاح کرلینا چاہیے چونکہ نکاح نظر نیچی رکھنے اور شرمگاہ کو محفوظ رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے اور جو نککاح کی طاقت نہ رکھتا ہو وہ روزہ رکھے روزہ اس کی شہوت کو توئے گا۔ رواہ احمد بن حنبل والنسائی والبغوی فی مسند عثمان
45593- عن علقمة قال: كنت مع ابن مسعود وهو عند عثمان فقال عثمان: خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم على فتيه عزاب فقال:" من منكم ذا طول فليتزوج! فإنه أغض للبصر، وأحصن للفرج، ومن لا فالصوم له وجاء. " حم، ن، والبغوي في مسند عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬০৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کے فضائل
45594 ابن سیرین روایت نقل کرتے ہیں کہ عتبہ بن فرقد نے اپنے بیٹے کو شادی کا کہا لیکن بیٹے نے شادی کرنے سے انکار کردیا۔ عتبہ نے حضرت عثمان (رض) سے اس کا ذکر کیا حضرت عثمان (رض) نے کہا : کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شادی نہیں کی، ابوبکر (رض) نے شادی نہیں کی عمر (رض) نے شادی نہیں کی ہمارے پاس بھی عورتوں کے حقوق ایسے ہی ہیں جیسے ان کے ہاں ہیں۔ اس نے عرض کیا : امیر المومنین نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، ابوبکر (رض) اور عمر (رض) جیسے اعمال کس کے ہوسکتے ہیں اور آپ جیسے اعمال کس کے ہیں۔ جب اس نے کہا : ” آپ کے اعمال جیسے کس کے ہوسکتے ہیں “ حضرت عثمان (رض) نے فرمایا : رک جاؤ جی چاہے تو شادی کرو چاہے تو نہ کرو۔ رواہ ابن راھویہ
45594- عن ابن سيرين أن عتبة بن فرقد عرض على ابنه التزيج فأبى، فذكر ذلك لعثمان فقال، له عثمان: أليس قد تزوج النبي صلى الله عليه وسلم وقد تزوج أبو بكر وقد تزوج عمر! وعندنا منهن ما عندنا! فقال: يا أمير المؤمنين! من له عمل مثل عمل النبي صلى الله عليه وسلم وأبي بكر وعمر ومثل عملك! فلما قال: مثل عملك، قال: كف إن شئت فتزوج وإن شئت فلا. "ابن راهويه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬০৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کے فضائل
45595 وکیع، محمد بن محمد بن علی بن حمزہ ، عبدالصمد بن موسیٰ یحییٰ بن حسین بن زید اپنے والد اور دادا کے واسطے سے حضرت علی بن ابی طالب (رض) کی روایت نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مومن اللہ تعالیٰ کے ہاں اپنا مقام بایں طور پہچانے گا کہ اس نے اپنے کسی بیٹے کی موت سے قبل تربیت کی ہو جو اس کے لیے کافی ہو۔
45595- قال وكيع حدثني محمد بن محمد بن علي بن حمزة حدثني عبد الصمد بن موسى حدثني يحيى بن الحسين بن زيد عن أبيه عن جده عن علي بن أبي طالب عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "يعرف المؤمن منزلته عند ربه بأن يربي ولدا له كافيا قبل الموت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬০৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کے فضائل
45596 حضرت انس (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شادی کرنے کا حکم دیتے تھے اور شادی نہ کرنے سے سختی سے منع فرماتے تھے اور ارشاد فرمایا کرتے تھے : محبت کرنے والی اور زیادہ بچے پیدا کرنے والی عورت سے شادی کرو چونکہ قیامت کے دن میں انبیاء پر تمہاری کثرت کی وجہ سے فخر کرسکوں گا۔ رواہ احمد بن حنبل
45596- عن أنس قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يأمر بالباءة، وينهى عن التبتل نهيا شديدا ويقول "تزوجوا الودود الولود، فأني مكاثر بكم الأنبياء يوم القيامة. " حم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬০৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کے فضائل
45597” مسند جابر بن عبداللہ “ حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ : ایک آدمی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : یارسول اللہ ! ہمارے ہاں ایک یتیم لڑکی ہے اسے دو آدمیوں نے پیغام نکاح بھیجا ہے ایک مالدار ہے اور دوسرا تنگدست ہے جبکہ لڑکی تنگدست سے شادی کرنے کی خواہشمند ہے اور ہم مالدار ہے اس کی شادی کرنے کے خواہشمند ہیں۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : آپس میں دو محبت کرنے والوں کے لیے نکاح سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں دیکھی گئی۔۔ رواہ ابن النجار
45597- "من مسند جابر بن عبد الله" عن جابر قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله عندنا يتيمة خطبها رجلان موسر ومعسر، وهي تهوى المعسر ونحن نهوى الموسر، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لم ير للمتحابين مثل النكاح. " ابن النجار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬১০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کے فضائل
45598” مسندمدلوک “ ابن عسار کتے ہیں کہ مدلوک کو صحابیت کا مقام حاصل ہے مدلوک روایت نقل کرتے ہیں کہ ضمضم بن قتادہ کے ہاں ایک عورت سے سیاہ فام لڑکا پیدا ہوا اس عورت کا تعلق بنو عجل سے تھا اس لڑکے نے ضمضم کو وحشت زدہ کردیا اسی وجہ سے انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے شکایت کی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارے پاس اونٹ ہیں ؟ عرض کیا : جی ہاں ! فرمایا : ان کی رنگ کیسے ہیں ؟ عرض کیا : سرخ اور سیاہ اس کے علاوہ اور بھی ۔ ارشاد فرمایا : یہ کہاں سے آگئے ؟ عرض کیا : کوئی رگ ہے جو نسل میں پھوٹ پڑے ہے ارشاد فرمایا یہ بھی ایک رگ ہے جو یہاں آکر پھوٹ پڑی ہے ارشاد فرمایا یہ بھی ایک رگ ہے جو یہاں آکر پھوٹ پڑی ہے چنانچہ بنو عجل کی بوڑھی عورتیں آئیں انھوں نے خبر دی کہ اس عورت کی ایک وادی تھی جو سیاہ فام تھی۔
45598- "مسند مدلوك" قال كر: له صحبة، عن مدلوك أن ضمضم بن قتادة ولد له مولود اسود من امرأة له من بني عجل، فأوحش لذلك فشكا إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال " هل لك من إبل؟ قال: نعم، قال: فما ألوانها؟ قال: فيها الأحمر والأسود وغير ذلك، قال: فأنى ذلك؟ قال: عرق نزع، قال: وهذا عرق نزع، قال: فقدم عجائز من بني عجل فأخبرن أنه كان للمرأة جدة سوداء.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬১১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کے فضائل
45599” مسند سھل بن حنظیہ اوسی “ سعید بن عبدالعزیز کی روایت ہے کہ ابن حنظلیہ کی ہاں اولاد نہیں ہوتی تھی اور وہ کہا کرتے تھے، اگر اسلام میں میرے لیے ایک ناتمام بچہ ہی پیدا ہوجائے وہ میرے لیے کائنات کی ہر اس چیز سے زیادہ پسندیدہ ہے جس پر سورج طلوع ہوتا ہے۔۔ رواہ ابن عساکر
45599- "من مسند سهل بن الحنظلية الأوسي" عن سعيد ابن عبد العزيز قال: كان لا يولد لابن الحنظلية فكان يقول: لأن يكون لي سقط في الإسلام أحب إلي مما طلعت عليه الشمس. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬১২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کے فضائل
45600” مسند ابوہریرہ “ اے ابوہریرہ شادی کرلو، بغیر شادی کے مت مرجاؤ خبردار ! ہر وہ شخص جو غیر شادی شدہ ہو دوزخ میں جائے گا۔ اے ابوہریرہ شادی نہ کرنے کے عمل کو آخری زمانہ میں طلب کرو۔ اور وہ میری امت کے چنار میں سے ہیں۔ رواہ الدیلمی عن ابوہریرہ
45600- "مسند أبي هريرة" يا أبا هريرة! تزوج، ولا تمت وأنت عزب، ألا وكل عزب في النار، يا أبا هريرة! اطلب عزابها في آخر الزمان فهو خيار أمتي. "الديلمي - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬১৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کے فضائل
45601 عطاء بن ابی رباح حضرت ابوہریرہ (رض) روایت نقل کرتے ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم میں سے جو شخص شادی کی طاقت رکھتا ہو وہ شادی کرلے یا فرمایا کہ وہ نکاح کرے۔ اگر وہ شادی کی طاقت نہ رکھتا ہو اسے چاہیے کہ وہ روزے رکھے چونکہ روزہ اس کے لیے شہوت توڑنے کا ذریعہ ہے۔ رواہ ابن النجار
45601- عن عطاء بن أبي رباح عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من استطاع منكم الباءة فليتزوج - أو لينكح، فإن لم يستطع فعليه بالصوم فإنه له وجاء. " ابن النجار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬১৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پاکدامنی حاصل ہوتی ہے
45602 عمر بن صبیح ناجی بشر بن عطاء کے سلسلہ سند سے ابن عباس (رض) کی روایت منقول ہے کہ : ایک دن ہم رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اچانک آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس عکاف داخل ہوئے عکاف اپنی قوم کے سردار تھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سلام کیا، آپ نے سلام کا جواب دیا پھر آپ نے فرمایا : اے عکاف ! تمہاری بیوی ہے ؟ عرض کیا : میری بیوی نہیں ہے۔ حکم ہوا کوئی لونڈی بھی نہیں ہے ؟ عرض کیا : نہیں فرمایا : کیا تم مالدار ہو ؟ عرض کیا جی ہاں۔ ارشاد فرمایا : تب تم شیطان کے بھائی ہو۔ اگر تم نصرانیوں کے راہب ہو پھر بلاشبہ تم انہی میں سے ہو اگر تم ہم میں سے ہو تو پھر ہمارا طریقہ شادی کرنا ہے۔ اے عکاف ! تمہاری ہلاکت تمہارے بدترین لوگ وہ ہیں جو غیر شادی شدہ ہوں شیطان کا تیز ترین اسلحہ جو نیکوکاروں میں چل سکتا ہو وہ غیر شادی شدہ ہیں نہ کہ وہ جو شادی شدہ ہوں وہی لوگ تو پاک طنیت اور پاکباز ہیں۔ اے عکاف تمہاری ہلاکت ! کیا تمہیں معلوم نہیں کہ داؤد ویوسف کے پاس بھی عورتیں تھیں، اے عکاف تمہاری ہلاکت شادی کرو۔ ورنہ تم گناہ گار ہو۔ عرض کیا : یارسول اللہ ! میری شادی کرادیجئے۔ چنانچہ تھوڑی دیر گزری تھی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کلثوم حمیری کی بیٹی سے عکاف کی شادی کرادی۔ رواہ الدیلمی
45602- عن عمر بن صبيح الناجي عن بشر بن عطاء عن ابن عباس قال: بينا أنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ذات يوم جالسا إذ دخل عليه عكاف وكان من سادة قومه، فسلم على النبي صلى الله عليه وسلم فرد عليه، ثم قال: "يا عكاف! هل لك زوجة؟ قال: اللهم! لا، قال: ولا جارية؟ قال: لا، قال: وأنت موسر؟ قال: نعم، قال: أنت إذا من إخوان الشياطين، إن كنت من رهبان النصارى فأنت منهم، وإن كنت منا فشأننا التزويج، ويحك يا عكاف! إن من شراركم عزابكم، وما الشيطان من سلاح هو أبلغ في الصالحين من المتعزبين إلا المتزوجين منهم، فأولئك هم المبرؤن المطهرون، ويحك يا عكاف! أما علمت أنهن صاحب داود ويوسف وكرسف! ويحك يا عكاف! تزوج، وإلا فإنك من المذنبين، فقال: يا نبي الله! زوجني، فلم يبرح حتى زوجه ابنة كلثوم الحميري. " الديلمي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬১৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پاکدامنی حاصل ہوتی ہے
45603 عمرو بن دینار کی روایت ہے کہ ابن عمر (رض) کا شادی نہ کرنے کا ارادہ تھا حضرت حفصہ (رض) نے ان سے فرمایا : میرے بھائی ایسا مت کرو ۔ بلکہ شادی کرلو اگر تمہارے ہاں اولاد پیدا ہوئی تو تمہارے لیے باعث اجر وثواب ہوگی۔ اگر اولاد زندہ رہی تمہارے لیے دعائیں کرے گی۔۔ رواہ سعید بن المنصور
45603- عن عمرو بن دينار قال: أراد ابن عمر أن لا يتزوج، فقالت له حفصة: يا أخي! لا تفعل، تزوج، فإن ولد لك ولد كانوا لك أجرا، وإن عاشوا دعوا الله لك. "ص".
tahqiq

তাহকীক: