কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৪৪ টি
হাদীস নং: ৪৫৬১৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پاکدامنی حاصل ہوتی ہے
45604 سعید بن جبیر کی روایت ہے کہ حضرت ابن عباس (رض) نے مجھے کہا : شادی کرو میں نے عرض کیا : فی الحال مجھے اس کی حاجت نہیں ہے اگر تم یہی کہتے ہو تمہاری صلب میں جو اولاد ودیعت ہے وہ ضرور نکل کر رہے گی۔ رواہ سعید بن المنصور
45604- عن سعيد بن جبير قال قال لي ابن عباس: تزوج: قلت: ما ذاك في نفسي اليوم، قال: إن قلت ذاك لما كان في صلبك مستودعا ليخرجن. "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৬১৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پاکدامنی حاصل ہوتی ہے
45605 سعید بن جبیر کی روایت ہے کہ حضرت ابن عباس (رض) نے مجھے کہا شادی کرو چونکہ اس امت کا بہترین شخص وہ ہے جس کی بیویاں زیادہ ہوں۔ رواہ سعید بن المنصور
45605- عن سعيد بن جبير قال قال لي ابن عباس: تزوج، فإن خير هذه الأمة كان أكثرها نساء. "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৬১৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پاکدامنی حاصل ہوتی ہے
45606 مجاہد کی روایت ہے کہ حضرت ابن عباس (رض) نے مجھے اور کریب کو اپنے پاس بلایا اور ان سے کہا : تم مردوں کی اس حالت تک پہنچ سکتے ہو کہ عورتوں کو سنبھال سکو تم میں سے جو پسند کرتا ہو کہ میں اس کی شادی کردو تو میں اس کی شادی کردوں گا جو شخص زنا کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس سے اسلام کا نور چھین لیتا ہے۔ پھر اگر چاہے تو نور واپس کردے چاہے تو نہ کرے۔ رواہ سعید بن المنصور
45606- عن مجاهد أن ابن عباس دعا مهجعا وكريبا فقال لهم: إنكم قد بلغتم ما تبلغ الرجال من شأن النساء، فمن أحب منكم أن أزوجه زوجته، لم يزن رجل قط إلا نزع الله منه نور الإسلام، يرده إليه إن شاء أن يرده أو يمنعه إياه إن شاء أن يمنعه. "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৬১৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پاکدامنی حاصل ہوتی ہے
45607 حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ عورتوں سے شادی کرو چونکہ وہ اپنے ساتھ مال لاتی ہیں۔ رواہ ابن عساکر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الشذرۃ 145 و ضعیف الجامع 22427
45607- عن عائشة قالت: قال النبي صلى الله عليه وسلم: " تزوجوا النساء، فإنهن يأتين بالمال. " كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৬২০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پاکدامنی حاصل ہوتی ہے
45608” مسند ابن عمر “ بلاشبہ اللہ تعالیٰ کسی جان کو تاخیر نہیں دیتا جب اس کی موت کا وقت پورا ہوجائے عمر میں زیادتی اگر ہوسکتی ہے تو وہ نیک اولاد کی شکل میں ہے جو کسی بندے کو عطا ہوجائے اور وہ مرنے کے بعد اس کے لیے دعا کرتی ہو بلاشبہ ان کی دعائیں قبر میں اسے پہنچتی رہتی ہیں۔ پس یہی عمر کی زیادتی ہے۔ رواہ الطبرانی عن ابی الدرداء
45608- "مسند ابن عمر" إن الله تعالى لا يؤخر نفسا إذا جاء أجلها، وإنما زيادة ذرية صالحة يرزقها العبد، فيدعون له بعد موته فليحقه دعاؤهم في قبره؛ فذلك زيادة العمر. "طب - عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৬২১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پاکدامنی حاصل ہوتی ہے
45609” مسند عقیل “ اے عکاف ! کیا تمہاری کوئی بیوی ہے ؟ عرض کیا نہیں : حکم ہوا : کیا باندی بھی نہیں ؟ عرض کیا : نہیں فرمایا : تم مالدار ہو ؟ عرض کیا جی ھاں فرمایا : تب تم شیطان کے بھائی ہو، اگر تم نصرانیوں کے راہبوں میں سے ہو پھر تم انہی میں سے ہو۔ اگر تم ہم میں سے ہو تو پھر ایسے کرو جیسا کہ ہم کرتے ہیں۔ اگر تم نصرانیوں میں سے ہو تو پھر نصرانیوں کے رھبانوں میں سے ہو۔ جبکہ ہماری سنت نکاح کرنا ہے۔ تم میں سے بدترین لوگ تمہارے غیر شادی شدہ لوگ ہیں۔ شیاطین لوگوں کے دین کے ساتھ کھیلتے رہتے ہیں، نیکوکاروں پر سب سے زیادہ شیاطین کا چلنے والااسلحہ عورتیں ہیں۔ اس سے صرف شادی شدہ لوگ ہی بچ پاتے ہیں، یہی وہ لوگ ہیں جو پاکباز ہیں اور فحاشی سے دور رہنے والے ہیں : اے عکاف ! تیری ہلاکت شادی کرلو، ، چونکہ عورتیں تو ایوب، داؤد، یوسف اور کرسف کے پاس بھی تھیں، عرض کیا گیا : یارسول اللہ ! کرسف کون تھا ؟ ارشاد فرمایا : وہ بنی اسرائیل کا ایک آدمی تھا جس نے ساحل سمندر پر تین سو سال تک اللہ تعالیٰ کی عبادت کی دن کو روزہ رکھتا اور رات کو قیام کرتا۔ پھر اس نے ایک عورت پر عاشق ہوجانے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کا کفر کردیا اور ساری عبادت ترک کردی۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اسے کسی عمل کے ذریعے اس برائی کا تدارک کرنے کی توفیق دی اور پھر اس کی توبہ قبول فرمائی اے عکاف تمہاری ہلاکت شادی کرلو ورنہ تم گناہ گار ہو۔ رواہ احمد بن حنبل عن ابی ذر وضعف وابویعلی والطبرانی والبیہقی فی شعب الایمان عن عطیۃ ابن بشر المازنی والدیلمی عن ابن عباس
45609- "مسند عقيل " يا عكاف! هل لك من زوجة؟ قال: لا، قال: ولا جارية؟ قال: لا، قال: وأنت موسر بخير؟ قال: نعم، قال: أنت إذن من إخوان الشياطين! إما أن تكون من رهبان النصارى فأنت منهم، وإما أن تكون منا فاصنع كما نصنع، لو كنت من النصارى لكنت من رهبانهم؛ وإن من سنتنا النكاح، شراركم عزابكم، إن الشياطين يمرسون 1، ما للشياطين من سلاح أبلغ في الصالحين من النساء إلا المتزوجون، أولئك المطهرون المبرؤن من الخنا 2، ويحك يا عكاف! تزوج، إنهن صاحب أيوب وداود ويوسف وكرسف، قيل: ومن كرسف يا رسول الله! قال: رجل كان في بني إسرائيل يعبد الله بساحل من سواحل البحر ثلاثمائة عام، يصوم النهار ويقوم الليل، ثم إنه كفر بالله العظيم في سبب امرأة عشقها وترك ما كان عليه من عبادة الله عز وجل، ثم استدركه الله ببعض ما كان من عمل عمله فتاب عليه، ويحك يا عكاف! تزوج، وإلا فأنت من المذنبين". "حم - عن أبي ذر، وضعف؛ ع، طب، هب - عن عطية ابن بشر المازني؛ الديلمي - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৬২২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پاکدامنی حاصل ہوتی ہے
45610 ابن مسعود (رض) کی روایت ہے کہ اگر میری موت کو صرف دس دن باقی ہوں اور مجھے معلوم ہوجائے کہ آخری دن مرجاؤں گا اور مجھے نکاح کی طاقت حاصل ہوجائے میں فتنے کے خوف سے بچنے کے لیے ضرور نکاح کروں گا۔ رواہ سعید بنالمنصور
45610- عن ابن مسعود قال: لو لم يبق من أجلي إلا عشرة أيام وأعلم أني أموت في آخرها يوما لي فيهن طول النكاح لتزوجت مخافة الفتنة. "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৬২৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پاکدامنی حاصل ہوتی ہے
45611” مسندعلی “ سعد (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عثمان بن مظعون (رض) کے شادی نہ کرنے کے ارادے کو رد کردیا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شادی نہ کرنے کو حلال قرار دیتے تو ہم اپنے آپ کو خصی کردیتے ۔ رواہ عبدالرزاق
45611- "مسند علي" عن سعد قال: لقد رد رسول الله صلى الله عليه وسلم على عثمان بن مظعون التبتل، ولو أحله له لاختصينا. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৬২৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کے متعلق ترھیب دنیا کی بہترین فائدہ مند چیز
45612 حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : بخدا اسلام لانے کے بعد آدمی کسی چیز سے فائدہ نہیں اٹھاسکتا جتنا بہتر فائدہ خوبصورت، بااخلاق، محبت کرنے والی اور زیادہ بچے پیدا کرنے والی عورت سے اٹھاتا ہے بخدا ! شرک باللہ کے بعد آدمی اتنا زیادہ نقصان کسی چیز سے نہیں اٹھاتاجتنا کہ بدخلق تیز زبان عورت سے اٹھاتا ہے بخدا ! عورتیں لڑکے بھی جنم دیتی ہے جس میں فائدہ مند عطیہ اور تحفہ ہوتا ہے۔ رواہ ابن ابی شیبۃ وھماد وابن ابی الدنیا فی الاشراف والبیہقی وابن عساکر
45612- عن عمر قال: والله ما استفاد رجل فائدة بعد الإسلام خيرا من امرأة حسناء، حسنة الخلق، ودود ولود! والله ما استفاد رجل فائدة بعد الشرك بالله شرا من مرية سيئة الخلق، حديدة اللسان! والله إن منهن لغلاما يفدى منه، وغنما ما يجدي. "ش، وهناد، وابن أبي الدنيا في الأشراف، ق، كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৬২৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کے متعلق ترھیب دنیا کی بہترین فائدہ مند چیز
45613 اسود، محمد بن اسود اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حسین (رض) پکڑے اور انھیں بوسا دیا پھر لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا : بلاشبہ اولاد بخل اور سستی کا ذریعہ ہے۔۔ رواہ البغوی وابن السکن والدارقطنی فی الافراد ابن عساکر والبیہقی وقال البغوی وابن السکن : لیس للاسود غیر مذین الحدیثین قال فی الاصابۃ وجدت لہ ثالثا وربعا۔
45613- عن الأسود عن محمد بن الأسود عن أبيه أن النبي صلى الله عليه وسلم أخذ حسينا فقبله، ثم أقبل عليهم فقال: "إن الولد مبخلة مجبنة. " البغوي، وابن السكن، قط في الأفراد، كر، ق؛ قال البغوي وابن السكن: ليس للأسود غير هذين الحديثين، قال في الإصابة: وجدت له ثالثا ورابعا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৬২৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کے متعلق ترھیب دنیا کی بہترین فائدہ مند چیز
45614 خولہ بنت حکیم کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مرتبہ گھر سے باہر تشریف لائے اور آپ نے خود میں حضرت حسن یا حضرت حسین کو لیا ہوا تھا اور آپ ارشاد فرما رہے تھے : بلاشبہ تم بخل اور جہالت لاتے ہو حالانکہ تم اللہ تعالیٰ کے پھول بھی ہو۔ رواہ العسکری فی الامثال
45614- عن خولة بنت حكيم أن رسول الله صلى الله عليه وسلم خرج وهو محتضن حسنا أو حسينا وهو يقول: "إنكم لتجبنون وتجهلون، وإنكم من ريحان الله. " العسكري في الأمثال".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৬২৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب نکاح
45615 ابوسعید (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم سرسبز ویرانوں سے گریزاں رہو۔ اور کسی نے پوچھا : یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہ کیا ہے ارشاد فرمایا : عورت تو خوبصورت ہو لیکن بچے نہ پیدا کرتی ہو۔ رواہ العسکری فی الامثال والدیلمی ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاسرار المرفوعۃ 108 اسنی المطالب 413
45615- عن أبي سعيد قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "إياكم وخضراء الدمن 1! قيل: يا رسول الله! وما ذاك؟ قال: المرأة الحسنى في المنبت السوء. " العسكري في الأمثال، والديلمي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৬২৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب نکاح
45616 ابن عمر (رض) کی روایت ہے حضرت عائشہ (رض) آپ کے سامنے جلوہ افروز کی گئیں ان کے پاس جانے سے قبل۔ رواہ ابن عساکر
45616- عن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه وسلم اجتلى 2 عائشة من أهلها قبل أن يدخل بها. "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৬২৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کا اعلان مسنون ہے
45617 حضرت علی (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے صحابہ کرام (رض) بوزریق کے پاس سے گزرے آپ نے گانے اور کھیلنے کودنے کی آواز سنی پوچھا : یہ کیا ہے ؟ اہل بستی نے جواب دیا : یارسول اللہ فلاں آدمی کا نکاح ہے : ارشاد فرمایا اس نے اپنا دین مکمل کردیا یہ نکاح ہے پانی بہانا نہیں ہے اور پوشیدہ نکاح بھی نہیں ہے، حتیٰ کہ دف کی آواز سنی جارہی ہے بدوھواں بھی دیکھا جارہا ہے۔ رواہ البیہقی وقال تفردنہ جبیر ابن عبداللہ وھو ضعیف
45617- عن علي أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر هو وأصحابه ببني زريق فسمعوا غناء ولعبا، فقالوا: ما هذا؟ قالوا: نكاح فلان يا رسول الله، قال: " كمل دينه، النكاح لا السفاح، ولا نكاح السر حتى يسمع دف أو يرى دخان. " ق وقال: تفرد به حسن ابن عبد الله وهو ضعيف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৬৩০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ (پیغام نکاح) کا بیان
45618 حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : مجھے کوئی چیز اتنی زیادہ دشوار نہیں لگتی جتنا کہ پیغام نکاح۔۔ رواہ ابوعبیدہ
45618- عن عمر قال: ما تصعدني شيء ما تصعدتني شيء خطبة النكاح. "أبو عبيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৬৩১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ (پیغام نکاح) کا بیان
45619 حضرت مغیرہ شعبہ (رض) کی روایت ہے کہ میں نے ایک انصاری لڑکی کو پیغام نکاح بھیجا میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کا تذکرہ کیا آپ نے مجھے فرمایا : تم نے اس لڑکی کو دیکھا ہے ؟ میں نے نفی میں جواب دیا : حکم ہوا۔ اسے دیکھ لو۔ چونکہ ایک نظر اسے دیکھ لینا تم دونوں کے درمیان محبت کا باعث بنے گا۔ میں اس لڑکی کے پاس آیا اور اس کے والدین سے اس کا ذکر کیا۔ وہ دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے۔ میں اٹھا اور گھر سے باہر نکل گیا۔ لڑکی نے کہا اس آدمی کو میرے پاس بلاؤ میں واپس لوٹ آیا اور اس کی پردہ دری کے ایک طرف کھڑا ہوگیا۔ لڑکی بولی : اگر رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمہیں میری طرف ایک نظر دیکھنے کا حکم دیا ہے مجھے دیکھ لو ورنہ میں خود باہر نکلتی ہوں اور پھر مجھے دیکھ لو۔ چنانچہ میں نے اسے دیکھ کر اس سے شادی کرلی۔ میں نے کسی ایسی عورت سے شادی نہیں کی جو مجھے اس سے زیادہ محبوب ہو اور زیادہ باعث اکرام ہو حالانکہ میں نے ستر (70) عورتوں سے شادی کی ہے۔ رواہ سعید بن المنصور وابن النجار
45619- عن المغيرة بن شعبة قال: خطبت جارية من الأنصار فذكرت ذلك للنبي صلى الله عليه وسلم، فقال لي رأيتها؟ فقلت: لا، قال: فانظر إليها، فإنه أحرى أن يؤدم 1 بينكما، فأتيتها فذكرت ذلك لوالديها، فنظر أحدهما إلى صاحبه، فقمت فخرجت، فقالت الجارية على الرجل، فرجعت فوقفت ناحية خدرها، فقالت: إن كان رسول الله صلى الله عليه وسلم أمرك أن تنظر إلي فانظر، وإلا فإني أحرج عليك أن تنظر، فنظرت إليها فتزوجتها، فما تزوجت امرأة قط كانت أحب إلي منها ولا أكرم علي منها، وقد تزوجت سبعين امرأة. "ص، وابن النجار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৬৩২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ (پیغام نکاح) کا بیان
45620 ابوسعید (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم سرسبز ویرانوں سے گریزاں رہو۔ کسی نے عرض کیا : یا نبی اللہ ! سرسبزویرانوں سے کیا مراد ہے ؟ آپ نے فرمایا : وہ خوبصورت عورت جو بچے نہ پیدا کرتی ہو۔۔ رواہ الرامھرمزی والعسکری معافی الامثال وفیہ الواقدی
45620- عن أبي سعيد أن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"إياكم وخضراء الدمن! قيل يا نبي الله! وما خضراء الدمن؟ قال: المرأة الحسنى في المنبت السوء. " الرامهرمزي، والعسكري معا في الأمثال؛ وفيه الواقدي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৬৩৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولیمہ کا بیان
45621 ابن رومان کی روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) سے ولیمہ کے کھانے کے متعلق سوال کیا گیا اور کسی نے کہا : اے امیر المومنین ! کیا وجہ ہے شادی پر دیئے جانے والے کھانے کی بو ہمارے کھانے سے زیادہ عمدہ ہوتی ہے ؟ فرمایا : میں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ ولیمہ کے کھانے میں جنت کی خوشبو میں سے ایک مثقال ڈال دی جاتی ہے۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : ولیمہ کے لیے ابراہیم خلیل اللہ اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے برکت و پاکیزگی اور عمدگی کی دعا کی ہے۔۔ رواہ الحارث والخطیب فی کتاب الطفلیین قال ابن حجر واسنادہ مظلم وقال الخطیب روی من وجہ آخری عن عمر عن النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ثم اخرجہ عن الشعبی : فرمایا کہ حضرت عمر (رض) کے پاس لوگوں نے ولیمہ کا ذکر کیا کہ آخر کیا وجہ ہے جو ذائقہ ولیمہ میں پایا جاتا ہے وہ کسی اور کھانے میں ہم نہیں پاتے ؟ حضرت عمر (رض) نے جواب دیا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ولیمہ کے لیے برکت کی دعا کی ہے اور ابراہیم خلیل اللہ نے بھی اس میں برکت و عمدگی کی دعا کی ہے اور یہ کہ اس میں جنت کے کھانوں کی دھونی ہو۔
45621- عن ابن رومان قال: سئل عمر بن الخطاب عن طعام العرس فقيل: يا أمير المؤمنين ما بال طعام العرس ريحه أطيب من ريح طعامنا؟ سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: في طعام العرس مثقال من ريح الجنة، قال عمر: دعا له إبراهيم الخليل ومحمد أن يبارك فيه ويطيبه. "الحارث، خط في كتاب الطفيليين؛ قال ابن حجر: إسناده مظلم، وقال خط: روى من وجه آخر عن عمر عن النبي صلى الله عليه وسلم، ثم أخرجه عن الشعبي قال: ذكروا عند عمر بن الخطاب طعام العرس فقيل ما بال طعام العرس فيه طعم لا نجده في غيره؟ فقال عمر: دعا فيه النبي صلى الله عليه وسلم بالبركة ودعا إبراهيم خليل الرحمن أن يبارك الله فيه ويطيبه لأن فيه من طعام الجنة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৬৩৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولیمہ کا بیان
45622 حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ سب سے بڑا کھانا ولیمے کا وہ کھانا ہے جس میں مالداروں کو مدعو کیا جائے اور مساکین چھوڑ دیئے جائیں۔ اور جو شخص ولیمہ کی دعوت قبول نہ کرے اس نے اللہ تعالیٰ اور اس کی رسول کی نافرمانی کی۔ رواہ سعید بن المنصور ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاتقان 944
45622- عن أبي هريرة قال: شر الطعام طعام الوليمة يدعى إليه الأغنياء ويترك المساكين، ومن لم يأت الدعوة فقد عصى الله ورسوله. "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৬৩৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولیمہ کا بیان
45623 حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ سب سے برا طعام ولیمے کا ہے جس میں وہ لوگ مدعو کیے جائیں جنہیں اس کی حاجت نہیں اور جنہیں اس کی حاجت ہے انھیں روک دیا جائے۔ نیز مالدار اس میں مدعو کیے جائیں اور فقراء روک دیئے جائیں۔ رواہ سعید بن المنصور
45623- عن أبي هريرة قال: شر الطعام طعام الوليمة يدعى إليها من أباها ويمنع من أرادها، يدعى إليها الأغنياء ويمنع الفقراء. "ص".
তাহকীক: