কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৫৬৩৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولیمہ کا بیان
45624 حضرت انس (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی ایک بیوی سے نکاح کے موقع پر کھجوروں اور ستو سے ولیمہ کیا۔ رواہ ابن عساکر
45624- عن أنس أن النبي صلى الله عليه وسلم أولم عن بعض نسائه بتمر وسويق. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬৩৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب متفرقہ
45625 حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کنواری لڑکیوں سے نکاح کرو چونکہ وہ شیرین دہن ہوتی ہیں، زیادہ بچے پیدا کرتی ہیں اور تھوڑے پر راضی رہتی ہیں۔ رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ
45625- عن عمر قال: انكحوا الجوار الأبكار، فإنهم أطيب أفواها وأفتح أرحاما وأرضى باليسير. "عب، ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬৩৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب متفرقہ
45626 ابوملیکہ کی روایت ہے کہ عمر (رض) نے فرمایا : اے بنی سائب ! تم سن بلوغت کو پہنچ چکے ہو لہٰذا ایسی عورتوں سے نکاح کرو جو تمہارے خاندان سے اجنبی ہوں۔ رواہ الدینوری
45626- عن أبي مليكة أن عمر قال: يا بني السائب! إنكم قد أضويتم فانكحوا في النزائع 1 "الدينوري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬৩৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کنواری عورتوں سے نکاح کی ترغیب
45627 عاصم بن ابی النجود کی روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : تمہیں کنواری عورتوں سے نکاح کرنا چاہیے چونکہ وہ زیادہ بچے پیدا کرتی ہیں شیریں دہن ہوتی ہیں اور تھوڑے پر راضی رہتی ہیں۔ رواہ ابن ابی الدنیا
45627- عن عاصم بن أبي النجود أن عمر بن الخطاب قال: عليكم بالأبكار من النساء، فإنهن أنتق 2 أرحاما، وأعذب أفواها، وأرضى باليسير. "ابن أبي الدنيا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬৪০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کنواری عورتوں سے نکاح کی ترغیب
45628 اشعث بن قیس کی روایت ہے کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب (رض) کی مہمان نوازی کی آپ (رض) نے فرمایا : اے اشعث مجھ سے تین باتیں یاد کرلو جو میں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یاد کی تھیں۔ کسی مرد سے مت پوچھو کہ اس نے اپنی بیوی کو کیوں مارا اور جب سونا چاہو تو وتر پڑھ کر سو تیسری بات میں بھول گیا ہو۔ رواہ الحاکم والبیہقی و سعید بن المنصور
45628- عن الأشعث بن قيس قال ضيفت عمر بن الخطاب فقال: يا أشعث! احفظ عني ثلاثا حفظتهن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا تسأل الرجل فيم ضرب امرأته؟ ولا تنامن إلا على وتر، ونسيت. " ك، ق، ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬৪১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کنواری عورتوں سے نکاح کی ترغیب
45629 ربیعہ کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے طبلہ کی آواز سنی فرمایا : یہ کیسی آواز ہے ؟ لوگوں نے جواب دیا : تقریب نکاح کا انعقاد ہورہا ہے آپ (رض) نے فرمایا : نکاح کا اعلان کرو ۔ رواہ الضیاء المقدسی
45629- عن ربيعة قال: سمع عمر بن الخطاب صوت كبر 1 فقال: ما هذا؟ قالوا: نكاح، فقال: أفشوا النكاح. "ض".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬৪২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کنواری عورتوں سے نکاح کی ترغیب
45630 ابومجاشع اسدی کی روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس ایک نوجوان عورت لائی گئی جس کی شادی لوگوں نے ایک بوڑھے شخص سے کرادی تھی عورت نے بوڑھے کو قتل کردیا تھا۔ آپ (رض) نے فرمایا : اے لوگو ! اللہ تعالیٰ سے ڈرو، مرد کو چاہیے کہ وہ اپنی ہم مثل عورت سے نکاح کرے اور عورت کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے ہمسر سے شادی کرے۔ رواہ سعید بن المنصور
45630- عن أبي المجاشع الأسدي قال: أتي عمر بن الخطاب بامرأة شابة زوجوها شيخا كبيرا فقتلته، فقال: أيها الناس! اتقوا الله، ولينكح الرجل لمته من النساء، ولتنكح المرأة لمتها من الرجال - يعني شبهها. "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬৪৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کنواری عورتوں سے نکاح کی ترغیب
45631 عکرمہ کی روایت ہے کہ حضرت عثمان (رض) جب اپنی کسی بیٹی کا کسی شخص سے نکاح کرنا چاہتے تو بیٹی کی پردہ دری میں جاتے اور فرماتے : فلاں شخص تمہارا تذکرہ کررہا تھا۔۔ رواہ ابن ابی شیبہ
45631- عن عكرمة أن عثمان بن عفان كان إذا أراد أن يزوج أحدا من بناته قصدها إلى خدرها، فقال: إن فلانا يذكرك. "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬৪৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کنواری عورتوں سے نکاح کی ترغیب
45632” مسند جابر بن عبداللہ “ حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کیا تم نے نکاح کرلیا ہے ؟ میں نے عرض کیا : جی ہاں۔ فرمایا : کنواری ہے یا ثیب (جس کا پہلے نکاح ہوچکا ہو) میں نے عرض کیا بلکہ ثیب ہے۔ ارشاد فرمایا : کنواری سے شادی کیوں نہیں کی تاکہ تم اس کا جی بہلاسکتے اور وہ تمہارا جی بہلا سکتی۔ میں نے عرض کیا : میرے والد غزوہ احمد میں شہید ہوچکے ہیں انھوں نے اپنے پیچھے نو بیٹیاں چھوڑی ہیں میری نو بہنیں ہیں، میں نہیں چاہتا کہ ان کے ساتھ ایک اور اناڑی عورت کو شامل کردوں۔ اور میں نے عرض کیا : وہ ایسی عورت ہے جو ان کی نگرانی اور دیکھ بھال کرے گی اور ان کے بالوں میں کنگھی کرے گی۔ ارشاد فرمایا : تم نے درست انتخاب کیا۔ رواہ سعید بن المنصور
45632- "من مسند جابر بن عبد الله" عن جابر قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: هل نكحت؟ قلت: نعم، قال: بكرا أو ثيبا؟ قلت: بل ثيبا، قال: فهلا بكرا تلاعبها وتلاعبك؟ قلت: إن أبي قتل يوم أحد وترك تسع بنات، فلي تسع أخوات، فلم أحب أن يجمع إليهن خرقاء مثلهن، وقلت: امرأة تقوم عليهن وتمشطهن، قال أصبت. " ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬৪৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کنواری عورتوں سے نکاح کی ترغیب
45633 حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ ہم رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک سفر میں تھے جب ہم واپس لوٹنے لگے میں اپنے ایک اونٹ پر سوار ہوا اور اسے جلدی جلدی چھوٹے قدموں سے ہانکنے لگا اسی اثناء میں میرے پیچھے ایک سوار میرے قریب ہوا اور اس نے ایک چھوٹی چھڑی سے میرے اونٹ کے ماری چنانچہ میرا اونٹ تیز رفتار اونٹ کی طرح پھرتی سے چلنے لگا میں نے جو پیچھے مڑ کر دیکھا کیا دیکھتا ہوں میرے پیچھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں۔ میں نے عرض کیا : یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں نے نئی نئی شادی کی ہوئی ہے۔ (اس لیے جلدی میں ہوں) ارشاد فرمایا : کنواری سے شادی کی ہے یاثیب سے میں نے عرض کیا : نہیں بلکہ ثیب سے ۔ فرمایا : کنواری لڑکی سے شادی کیوں نہیں کی تم اس کا جی بہلاتے وہ تمہارا جی بہلاتی ۔ پھر فرمایا : جب تم اپنے اہل خانہ کے ہاں پہنچو تو عقلمندی کا مظاہرہ کرنا۔ چنانچہ ہم دن کے وقت مدینہ پہنچے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : رک جاؤ حتیٰ کہ ہم عشاء کے وقت شہر میں داخل ہوں تاکہ پراگندہ بال عورت اپنے بالوں میں کنگھی کرے اور جس کا شوہر گھر پر نہیں ہے وہ موئے زیر ناف صاف کرلے۔ رواہ سعید بن المنصور
45633- عن جابر قال: كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في سفر، فلما قفلنا تعجلت على بعير لي قطوف 1، فلحقني راكب من خلفي فنخس بعيري بعنزة 2 كانت معه، فانطلق بعيري كأجود ما أنت راء من الإبل، فالتفت فإذا النبي صلى الله عليه وسلم، فقلت: يا رسول الله! هذه بركتك، قال: ما يعجلك؟ قلت: يا رسول الله! إني حديث عهد بعرس، قال: " فبكر تزوجت أو ثيب؟ قلت: بل ثيب، قال: فهلا جارية تلاعبها وتلاعبك! فقال: إذا قدمت على أهلك فالكيس الكيس! فلما قدمنا ذهبنا نهارا، فقال: امهلوا حتى ندخل عشاء لكي تمشط الشعثة وتستحد المغيبة. " ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬৪৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کنواری سے شادی کے فائدے
45634 حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ میرے والد وفات پاگئے اور اپنے پیچھے نوبیٹیاں چھوڑ گئے چنانچہ میں نے ثیب (عورت) سے شادی کرلی۔ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے فرمایا : اے جابر ! تم نے شادی کرلی میں نے عرض کیا : جی ہاں، ارشاد فرمایا : کنواری ہے یا ثیب ؟ میں نے عرض کیا بلکہ ثیب ہے۔ فرمایا : کنواری لڑکی سے شادی کیوں نہیں کی ؟ تم اس کا جی بہلاتے وہ تمہارا جی بہلاتی۔ میں نے عرض کیا : میرے والد وفات پاگئے اور اپنے پیچھے نو بیٹیاں چھوڑ گئے یا فرمایا کہ سات بیٹیاں چھوڑ گئے مجھے ناپسند تھا کہ میں انہی جیسی اناڑی عورت سے شادی کرلوں۔ ارشاد فرمایا : بہت اچھا کیا اللہ تعالیٰ تمہیں برکت عطا فرمائے آپ نے میرے لیے برکت کی دعا کی۔ رواہ ابن النجار
45634- عن جابر قال: هلك أبي وترك سبع بنات أو تسعا فتزوجت امرأة ثيبا، فقال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: " تزوجت يا جابر؟ قلت 2 بعنزة: العنزة: مثل نصف الرمح أو أكبر شيئا، وفيها سنان الرمح، والعكازة: قريب منها. النهاية 3/308. ب. نعم، قال: بكرا أم ثيبا؟ قلت: بل ثيبا، قال: فهلا جارية تلاعبها وتلاعبك - أو قال: تضاجعها وتضاجعك؟ فقلت: إن أبي مات وترك تسع بنات أو سبعا، فإني كرهت أن أجيئهن بمثلهن، فقال: أحسنت! بارك الله فيك وقال لي خيرا. "ابن النجار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬৪৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کنواری سے شادی کے فائدے
45635 قفل شیبانی کی روایت ہے کہ ابوحنیفہ (رح) فرماتے ہیں : وہ حدیث جو تمہیں زیادہ فائدہ پہنچائے گی اور جس میں ظریف الطبعی بھی ہے جس سے بڑھ کر تم نے کوئی حدیث نہیں سنی ہوگی۔ وہ حدیث ہمیں حماد بن ابی سلیمان، زید عمی زید بن حارثہ (رض) کے سلسلہ سند سے پہنچی ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے زید ! تم نے شادی کرلی ہے ؟ میں نے عرض کیا : نہیں فرمایا : شادی کرلو اور اپنی پاکدامنی میں مزید اضافہ کرلو اور پانچ قسم کی عورتوں سے شادی مت کرو۔ جو یہ ہیں : شھبرہ لھبرہ، نھبرہ، ھیدرہ اور نفوتا۔ میں نے عرض کیا : میں ان میں سے کسی کو نہیں سمجھا میں تو سب سے ناواقف ہوں۔ ارشاد فرمایا : کیا تم عرب نہیں ہو۔ چنانچہ شھبرہ وہ عورت ہے جو لاغر طویل القامت ہو۔ لھبرہ وہ عورت ہے جو نیلگوں آنکھوں والی اور بدزبان ہو نہبرہ وہ عورت ہے جو کو تا قدا اور گھٹیاں پن کی مالکہ ہو ھیدرہ وہ ہے جو بوڑھی اور کوزہ پشت ہو اور لفوت وہ عورت ہے جس نے تمہارے علاوہ کسی اور سے بچہ جنم دے رکھا ہو۔ رواہ الدیلمی
45635- "من مسند زيد بن حارثة" عن القفل بن الشيباني قال قال أبو حنيفة: أفيدك حديثا ظريفا لم تسمع أظرف منه أخبرنا حماد بن أبي سليمان عن زيد العمى عن زيد بن حارثة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: تزوجت يا زيد؟ قلت: لا، قال تزوج تزد عفة إلى عفتك، ولا تزوج خمسة: شهبرة، ولا لهبرة، ولا نهبرة، ولا هيدرة، ولا لفوتا، قلت: يا رسول الله لا أدري مما قلت شيئا وأنا بأحدهن جاهل، قال ألستم عربا أما الشهبرة فالطويلة المهزولة، وأما اللهبرة فالزرقاء البذية، وأما النهبرة فالقصيرة الدميمة، وأما الهيدرة فالعجوز المدبرة، وأما اللفوت فهي ذات الولد من غيرك. " الديلمي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬৪৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کنواری سے شادی کے فائدے
45636 ابوعینیہ ابونجیح کے سلسلہ سے مروی ہے کہ مجاہد فرماتے ہیں : منی اولاد میں اضافہ کرتی ہے۔ رواہ عبدالرزاق
45636- عن أبي عينية عن أبي نجيح عن مجاهد قال: المنى يزيد في الولد. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬৪৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کنواری سے شادی کے فائدے
45637 عبدالرحمن بن جبیر بن نفیر اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : فلاں قبیلے سے نکاح مت کرو اور بنی فلاں بنی فلاں اور بنی فلاں سے شادی کرو وہ خود بھی پاکدامن ہیں اور ان کی عورتیں بھی پاکدامن ہیں چونکہ فلاں قبیلہ بیہودگی کاموں والا ہے اور ان کی عورتیں بھی واہی تباہی ہیں لہٰذا تم پاکدامنی اختیار کرو۔ رواہ ابن النجار
45637- عن عبد الرحمن بن جبير بن نفير عن أبيه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "لا تنكحوا من بني فلان، وانكحوا من بني فلان وبني فلان وبني فلان وبني فلان، حصنوا فحصنت فروج نسائهم وإن بني فلان وهوا فوهت نساؤهم: وهو المكروه، فحصنوا الفروج. " ابن النجار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬৫০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احکام نکاح
45638 حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں جب دروازہ بند کردیا جائے پردے لٹکادیئے جائیں شوہر پر مہرواجب ہوجاتا ہے اور (بصورت طلاق) عورت پر عدت واجب ہوجاتی ہے اور عورت کے لیے حق میراث بھی ثابت ہوجاتا ہے۔ رواہ الدارقطنی وعبدالرزاق وابن ابی شیبۃ
45638- عن عمر قال: إذا أغلق بابا وأرخى سترا وجب عليه الصداق، وعليها العدة، ولها الميراث. "قط، عب، ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬৫১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احکام نکاح
45639 حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : جو عورت دوران عدت نکاح کرلے اور شوہر نے ابھی تک اس کے ساتھ ہمسبتری نہ کی ہو دونوں کے درمیان تفریق کردی جائے گی تاکہ اپنی بقیہ عدت پوری کرلے جب اس کی عدت پوری ہوجائے اور پھر اسے شوہر ثانی پیغام نکاح دے عورت کو اختیار ہے چاہے اس سے نکاح کرے یا اسے چھوڑ دے اگر اس نے ہمبستری کرلی ہو پھر دونوں کے درمیان تفریق کردی جائے گی پھر وہ آپس میں کبھی جمع نہیں ہونے پائیں گے۔ وہ پہلے شوہر کی عدت پوری کرے گی پھر دوسری شوہر کی عدت گزارے گی۔۔ رواہ مالک والشافعی وعبدالرزاق وابن ابی شیبۃ، و سعید بن المنصور والبیہقی
45639- عن عمر قال: أيما امراة نكحت في عدتها فلم يدخل بها زوجها يفرق بينهما، فتعتد ما بقي من عدتها، فإذا انقضت عدتها خطبها زوجها الآخر في الخطاب، فإن شاءت نكحته وإن شاءت تركته، فإن كان دخل بها فإنه يفرق بينهما ثم لا يجتمعان أبدا، وإنها تستكمل عدتها من الأول ثم تعتد من الآخر. "مالك 1 والشافعي، عب، ش، ص، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬৫২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احکام نکاح
45640 حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : جس عورت نے شادی کی اور اسے جنون کی شکایت تھی یا وہ جذام کی بیماری میں مبتلا تھی یا اسے برص کی بیماری لاحق تھی شوہر نے اس کے ساتھ ہمبستری کرلی پھر وہ اس بیماری پر مطلع ہوا تو عورت کے لیے مہر کامل ہوگا چونکہ شوہر نے اس کے ساتھ ہمبستری کی ہے البتہ ولی پر مہرواجب ہوگا چونکہ اس نے معاملہ پوشیدہ رکھ کر شوہر کو دھوکا دیا ہے۔۔ رواہ مالک والشافعی وعبدالرزاق وابن ابی شیبۃ و سعید بن المنصور والدارقطنی والبیہقی
45640- عن عمر قال: أيما امرأة تزوجت وبها جنون أو جذام أو برص فدخل بها ثم أطلع على ذلك، فلها مهرها بمسيسته إياها، وعلى الولي الصداق بما دلس كما غره. "مالك، والشافعي، عب، ش، ص، قط، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬৫৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احکام نکاح
45641 حضرت عمر (رض) نے نامرد (شوہر) کو ایک سال کی مہلت دی ہے اگر وہ ایک سال میں ہمبستری پر قادر ہوگیا تو بہت اچھا ورنہ عورت کو اختیار دیا جائے گا وہ چاہے نکاح بحال رکھے چاہے علیحدگی اختیار کرے۔ رواہ عبدالرزاق وابن ابی اشیبۃ والدارقطنی والبیہقی
45641- عن عمر أنه جعل للعنين أجل سنة من يوم رجع إليه، فإن استطاعها وإلا خيرها، فإن شاءت أقامت وإن شاءت فارقته. "عب، ش، قط، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬৫৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احکام نکاح
45642 سلیمان بن یسار کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عمر (رض) کے پاس ایک خصی کا معاملہ لایا گیا اس خصی نے ایک عورت سے شادی کررکھی تھی حالانکہ عورت کو اس کا علم نہیں تھا آپ (رض) نے ان دونوں کے درمیان علیحدگی کردی۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
45642- عن سليمان بن يسار أن عمر بن الخطاب رفع إليه خصي تزوج امرأة ولم يعلمها، ففرق بينهما. "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৬৫৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احکام نکاح
45643 حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : نکاح کا انعقاد ولی اور دو عادل گواہوں کے بغیر نہیں ہوتا۔۔ رواہ ابن ابی شیبۃ والبیہقی وصححہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے حسن الاشر 363
45643- عن عمر قال: لا نكاح إلا بولي وشاهدي عدل. "ش، ق وصححه".
tahqiq

তাহকীক: