কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৪৪ টি
হাদীস নং: ৪৫৬৯৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرمات نکاح دو بہنوں سے ایک وقت وطی کرنا حرام ہے اگرچہ باندی ہوں
45684 حضرت عمر (رض) سے مروی ہے کہ انھوں نے اپنی ایک باندی کو ننگا کیا اور اس کی طرف ایک نظر سے دیکھا اتنے میں اس باندی کے کسی بیٹے نے اس سے حضرت عمر (رض) کے متعلق سوال کیا : آپ (رض) نے فرمایا : بلاشبہ یہ تمہارے لیے حلال نہیں ہے۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
45684- عن عمر أنه جرد جارية له ونظر إليها؛ فسأله إياها بعض بنيه فقال: إنها لا تحل لك. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৬৯৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرمات نکاح دو بہنوں سے ایک وقت وطی کرنا حرام ہے اگرچہ باندی ہوں
45685 شعبی عبیدبن نضلہ سے روایت نقل کرتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) کے پاس ایک مسئلہ لے جایا گیا وہ یہ کہ ایک عورت نے دوران عدت شادی کرلی ہے آپ (رض) نے عورت سے پوچھا کیا تجھے معلوم ہے کہ تو نے دوران عدت شادی کی ہے عورت نے جواب دیا : مجھے معلوم نہیں۔ آپ (رض) نے فرمایا : اگر تمہیں اس کا علم ہوتا میں تمہیں ضرور رجم کرتا : چنانچہ آپ (رض) نے ان دونوں کو کوڑے لگوائے اور پھر شوہر سے مہر لے کر فی سبیل اللہ صدقہ کردیا۔ پھر فرمایا : میں نہ تو مہر کو جائز قرار دیتا ہوں اور نہ ہی نکاح کو جائز قرار دیتا ہوں۔ فرمایا : کہ یہ عورت تمہارے لیے کبھی بھی حلال نہیں ہوگی۔۔ رواہ البیہقی
45685- عن الشعبي عن عبيد بن نضلة قال: رفع إلى عمر امرأة تزوجت في عدتها، فقال لها: هل علمت أنك تزوجت في العدة؟ قالت: لا، قال لزوجها: هل علمت؟ قال: لا، قال: لو علمتما لرجمتكما، فجلدهما أسياطا، وأخذ المهر وجعله صدقة في سبيل الله، وقال: لا أجيز مهرا ولا أجيز نكاحه، وقال: لا تحل لك أبدا. "ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৬৯৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرمات نکاح دو بہنوں سے ایک وقت وطی کرنا حرام ہے اگرچہ باندی ہوں
45686 شعبی مسروق سے روایت نقل کرتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے اس عورت کے متعلق جو کہ دوران عدت نکاح کرے فرمایا : نکاح بھی حرام ہے اور مہر بھی حرام ہے آپ (رض) نے مہر فی سبیل اللہ بیت المال میں رکھوا دیا اور فرمایا : جب تک یہ دونوں زندہ رہیں آپس میں اکٹھے نہیں ہوسکتے۔۔ رواہ سعید بن المنصور والبیہقی
45686- عن الشعبي عن مسروق قال قال عمر في امرأة تزوجت في عدتها قال: النكاح حرام، والصداق حرام، وجعل الصداق في بيت المال، وقال: لا يجتمعان ما عاشا. "ص، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৬৯৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرمات نکاح دو بہنوں سے ایک وقت وطی کرنا حرام ہے اگرچہ باندی ہوں
45687 شعبی مسروق سے روایت نقل کرتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے مذکورہ بالافتویٰ سے رجوع کرلیا تھا اور آپ (رض) نے شور کے لیے مہر لازم قرار دیا چونکہ وہ مہر کے بدلہ عورت کی شرمگاہ کو اپنے لیے حلال کرتا ہے۔ آپ (رض) نے دونوں کے اکٹھے ہونے کو جائز قرار دیا۔ رواہ ابن ابی شیبۃ فائدہ : حضرت عمر (رض) کا پہلا فتویٰ تشدید پر محمول ہے چونکہ لوگوں کا رجحان اس طرف زیادہ ہونے لگا تھا سداللباب آپ (رض) نے پہلا فتویٰ صادر فرمایا تھا جب حالات معمول پر آگئے تو آپ نے اس نکاح کو بحال رکھا اور مہر بھی لازم قرار دیا۔
45687- عن الشعبي عن مسروق أن عمر بن الخطاب رجع عن ذلك، وجعل لها مهرها بما استحل من فرجها، وجعلهما يجتمعان. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭০০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرمات نکاح دو بہنوں سے ایک وقت وطی کرنا حرام ہے اگرچہ باندی ہوں
45688 سعید بن مسیب (رح) کی روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) نے دوران عدت نکاح کرلینے والی عورت کو بطور تعزیر مارا ہے نہ کہ بطور حد۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
45688- عن سعيد بن المسيب أن امرأة تزوجت في عدتها، فضربها عمر تعزيرا دون الحد. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭০১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرمات نکاح دو بہنوں سے ایک وقت وطی کرنا حرام ہے اگرچہ باندی ہوں
45689 حضرت عمر (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسی عورت کو نکاح میں لانے سے منع فرمایا ہے جس کی پھوپھی یا خالہ پہلے سے کسی مرد کے نکاح میں موجود ہو۔۔ رواہ ابن وھب واحمد بن حنبل وابویعلی ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 5774
45689- عن علي قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن تنكح المرأة على عمتها أو على خالتها. "ابن وهب، حم، ع".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭০২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرمات نکاح دو بہنوں سے ایک وقت وطی کرنا حرام ہے اگرچہ باندی ہوں
45690 عمرو بن ھند کی روایت ہے کہ ایک شخص اسلام لایا اس کے نکاح میں دو بہنیں تھیں حضرت علی (رض) نے اس سے فرمایا : ان میں سے ایک کو چھوڑدو ورنہ میں تمہاری گردن اڑادوں گا۔۔ رواہ عبدالرزاق
45690- عن عمرو بن هند أن رجلا أسلم وتحته أختان فقال له علي بن أبي طالب: لتفارقن إحداهما أو لأضربن عنقك. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭০৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو بہنوں سے ایک ساتھ نکاح حرام ہے
45691 عمرو بن دینار کی روایت ہے کہ ابن عباس (رض) کو حضرت علی (رض) کا قول دو بہنوں کے متعلق کہ انھیں ایک نکاح میں جمع کیا جائے تعجب میں ڈالتا تھا چونکہ انھیں ایک آیت حرام قرار دیتی ہے اور دوسری آیت حلال قرار دیتی ہے اور فرماتے تھے ” الامالملکت ایمانکم “ یعنی مگر وہ عورتیں جو تمہاری ملکیت میں ہوں۔ رواہ عبدالرزاق ۔ کلام : یہ حدیث مرسل ہے۔
45691- عن عمرو بن دينار أن ابن عباس كان يعجب من قول علي في الأختين يجمع بينهما، حرمتهما آية وأحلتهما أخرى، ويقول: {إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ} هي مرسلة. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭০৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو بہنوں سے ایک ساتھ نکاح حرام ہے
45692 حضرت علی (رض) اس مسئلہ میں فرمایا کرتے تھے کہ آدمی کے نکاح میں کوئی عورت ہو وہ اسے ہمبستری سے قبل طلاق دے دے یا وہ عورت مرجائے کیا اس کی ماں اس کے لیے حلال ہوگئی ؟ آپ (رض) فرماتے تھے کہ اس عورت کی ماں اس مرد کے لیے بمنزلہ ربیبہ (پروردہ) کے لئے۔۔ رواہ ابن ابی شیبہ وعبدبن حمید وابن جریر وابب المنذر وابن ابی حاتم
45692- عن علي في الرجل يتزوج المرأة ثم يطلقها أو ماتت قبل أن يدخل بها هل تحل له أمها؟ قال: هي بمنزلة الربيبة. "ش، وعبد بن حميد، وابن جرير، وابن المنذر وابن أبي حاتم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭০৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو بہنوں سے ایک ساتھ نکاح حرام ہے
45693 حضرت علی (رض) سے سوال پوچھا گیا کہ ایک آدمی کے ملک میں دو سگی بہنیں ہوں ایک کے ساتھ ہمبستری کرکے دوسری کے ساتھ ہمبستر کرسکتا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسے اپنی ملک سے نہیں نکال سکتا۔ پوچھا گیا اگر دوسری بہن کی شادی اپنے غلام سے کرادے ؟ فرمایا : نہیں۔ حتیٰ کہ اسے اپنی ملک سے نہ نکال دے۔ رواہ ابن ابی شیبۃ وابن جریر وابن المنذر والبیہقی
45693- عن علي أنه سئل عن رجل له أمتان أختان وطئ إحداهما ثم أراد أن يطأ الأخرى؟ قال: لا يخرجها من ملكه، قيل فإن زوجها عبده؟ قال: لا، حتى يخرجها من ملكه. "ش، وابن جرير، وابن المنذر، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭০৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو بہنوں سے ایک ساتھ نکاح حرام ہے
45694 ایاس بن عامر کہتے ہیں : میں نے حضرت علی بن ابی طالب (رض) سے سوال کیا کہ میری ملکیت میں دو بہنیں ہیں ان میں سے ایک کے ساتھ ہمبستری کرتا رہا ہوں حتیٰ کہ اس سے میری اولاد بھی ہوئی پھر مجھے دوسری میں رغبت ہونے لگی لہٰذا میں کیا کروں آپ (رض) نے فرمایا : جس سے تم ہمبستری کرچکے ہو اسے آزاد کرو پھر دوسری کے ساتھ ہمبستری کرو۔ چونکہ باندیوں میں سے تمہارے اوپر وہ رشتے حرام ہیں جو آزاد عورتوں میں سے حرام ہیں صرف تعداد کا فرق ہے۔ اسی طرح رضاعت میں بھی وہ رشتے حرام ہیں جو جو نسب میں حرام ہیں۔۔ رواہ ابن جریر وابن عبدالبر فی الاستذکار
45694- عن إياس بن عامر قال: سألت علي بن أبي طالب فقلت: إن لي أختين مما ملكت يميني، اتخذت إحداهما سرية وولدت لي أولادا، ثم رغبت في الأخرى فما أصنع؟ قال: تعتق التي كنت تطأ ثم تطأ الأخرى، ثم قال: إنه يحرم عليك مما ملكت يمينك ما يحرم عليك في كتاب الله من الحرائر إلا العدد، ويحرم عليك من الرضاع ما يحرم عليك في كتاب الله من النسب. "ابن جرير، وابن عبد البر في الاستذكار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭০৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو بہنوں سے ایک ساتھ نکاح حرام ہے
45695 حضرت علی (رض) سے دو مملوکہ بہنوں کے متعلق سوال کیا گیا، آپ (رض) نے فرمایا : ایک آیت کی رو سے حلال ہے اور دوسری آیت کی رو سے حرام ہے، اگر نہیں مملوک بنالے تو آیت کی رو سے حرام ہے۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
45695- عن علي أنه سئل عن الأختين المملوكتين فقال: إذا أحلت لك آية وحرمت عليك أخرى، فإن أملكهما آية الحرام. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭০৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو بہنوں سے ایک ساتھ نکاح حرام ہے
45696 ابوصالح کی روایت ہے کہ حضرت علی (رض) نے فرمایا : مجھ سے سوال کرلو بلاشبہ تم میرے جیسے کسی شخص سے سوال نہیں کرو گے اور تم میرے جیسے سے ہرگز سوال نہیں کرو گے۔ ابن کسوار نے سوال کیا : مجھے دو مملوک بہنوں کے متعلق خبر دیجئے آپ (رض) نے فرمایا : انھیں ایک آیت حلال قرار دیتی ہے کہ جبکہ دوسری آیت حرام قرار دیتی ہے۔ میں اس کا نہ حکم دیتا ہوں اور نہ ہی اس سے منع کرتا ہوں نہ میں خود ایسا کروں گا اور نہ میرے گھر والے ایسا کریں گے، نہ میں اسے حلال سمجھتا ہوں نہ حرام۔ رواہ ابن ابی شیبۃ ومسدد وابویعلی وابن جریر والبیہقی وابن عبدالبر فی العم
45696- عن أبي صالح قال قال علي: سلوني، فإنكم لا تسألون مثلي ولن تسألوا مثلي! فقال ابن الكواء: أخبرني عن الأختين المملوكتين، فقال أحلتهما آية وحرمتهما آية، لا آمر به ولا أنهى عنه ولا أفعله أنا ولا أحد من أهل بيتي، ولا أحله ولا أحرمه. "ش، ومسدد، ع، وابن جرير، ق، وابن عبد البر في العلم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭০৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو بہنوں سے ایک ساتھ نکاح حرام ہے
45697 برائ (رض) کی روایت ہے کہ حضرت علی (رض) نے ایک آدمی کے پاس اپنا قاصد بھیجا اس نے باپ کی بیوی سے شادی کرلی تھی آپ (رض) نے حکم دیا کہ اس کا سر میرے پاس لاؤ۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
45697- عن البراء أن النبي صلى الله عليه وسلم أرسل إلى رجل تزوج امرأة أبيه فأمره أن يأتي برأسه. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭১০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو بہنوں سے ایک ساتھ نکاح حرام ہے
45698 براء بن عازب (رض) کی روایت ہے کہ میرے پاس میرے چچا حارث بن عمرو کا گزر ہوا رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے لیے جھنڈا نصب کیا تھا میں نے ان سے پوچھا : اے چچا جان رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آپ کو کہا بھیجا ہے ؟ انھوں نے جواب دیا : مجھے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کے پاس بھیجا ہے اس نے اپنے باپ کی بیوی کے ساتھ شادی کرلی ہے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اس کی گردن اڑادوں اور اس کا مال ضبط کرلوں۔ رواہ احمد بن حنبل والحسن بن سفیان و ابونعیم
45698- عن البراء بن عازب قال: مر بي عمي الحارث بن عمرو وقد عقد له رسول الله صلى الله عليه وسلم لواء فقلت: أي عم! إلى أين بعثك رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال: بعثني إلى رجل تزوج امرأة أبيه فأمرني أن أضرب عنقه وآخذ ماله. "حم، والحسن بن سفيان، وأبو نعيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭১১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو بہنوں سے ایک ساتھ نکاح حرام ہے
45699 حضرت عمران بن حصین (رض) نے اس شخص کے بارے میں فرمایا : جو اپنے والد کی بیوی کی ماں کے ساتھ زنا کر بیٹھے۔ کہ وہ دونوں باپ بیٹے پر حرام ہوگئی ہیں۔ رواہ عبدالرزاق
45699- عن عمران بن حصين في الذي يزني بأم امرأته قال: حرمتا عليه جميعا. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭১২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو بہنوں سے ایک ساتھ نکاح حرام ہے
45700 دیلمی کی روایت ہے وہ جب وہ اسلام لائے ان کے نکاح میں دو بہنیں تھیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں حکم دیا ان میں سے جسے چاہو رکھو اور دوسری کو طلاق دے دو ۔ رواہ عبدالرزاق
45700- عن الديلمي أنه أسلم وعنده أختان، فأمره النبي صلى الله عليه وسلم أن يختار أيتهما شاء ويطلق الأخرى. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭১৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو بہنوں سے ایک ساتھ نکاح حرام ہے
45701 حضرت معاویہ بن قرہ (رض) اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں ایک آدمی کی طرف بھیجا اس نے اپنے والد کی بیوی کے ساتھ شادی کرلی تھی چنانچہ آپ (رض) نے اسے قتل کیا اور اس کا مال بطور غنیمت لے آئے۔ رواہ ابو نعیم
45701- عن معاوية بن قرة عن أبيه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم بعثه إلى رجل أعرس بامرأة أبيه فقتله وخمس ماله. "أبو نعيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭১৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو بہنوں سے ایک ساتھ نکاح حرام ہے
45702 قیس بن حارث اسدی کی روایت ہے کہ جب میں اسلام لایا میرے پاس آٹھ بیویاں تھیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ ان میں سے چار کا انتخاب کرلو۔ راوہ عبدالرزاق
45702- عن قيس بن الحارث الأسدي قال: أسلمت وعندي ثمان نسوة، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: اختر منهن أربعا. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭১৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باپ کی منکوحہ سے نکاح حرام ہے
45703 حضرت برائ (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ میرے ماموں سے میری ملاقات ہوگئی ان کے پاس جھنڈا تھا۔ ایک روایت میں ہے کہ ان کے پاس نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جھنڈا تھا میں نے پوچھا : آپ کہاں جارہے ہیں ؟ جواب دیا کہ مجھے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کی طرف بھیجا ہے اس نے اپنے باپ کی بیوی کے ساتھ شادی کرلی ہے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اس کی گردن اڑادوں۔۔ رواہ ابن ابی شیبۃ وابن النجار
45703- عن البراء قال: لقيت خالي ومعه الراية - وفي لفظ: راية للنبي صلى الله عليه وسلم - فقلت: أين تذهب؟ فقال: أرسلني النبي صلى الله عليه وسلم إلى رجل تزوج امرأة أبيه أن أقتله - أو أضرب عنقه. "ش، وابن النجار".
তাহকীক: