কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৫৭১৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باپ کی منکوحہ سے نکاح حرام ہے
45704 حضرت ابن عمر (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آپا اپنی باندی سے ہمبستری کرے اور پھر اس کی بہن سے ہمبستری کرنا چاہتا ہو۔ آپ (رض) نے فرمایا : حلال نہیں ہے۔ حتیٰ کہ وہ اسے اپنی ملک سے نہ نکال دے۔ رواہ عبدالرزاق
45704- عن ابن عمر أنه سأله عن الأمة يطأها سيدها ثم يريد أن يطأ أختها، قال: لا، حتى يخرجها من ملكه. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭১৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باپ کی منکوحہ سے نکاح حرام ہے
45705 ابراہیم نخعی (رح) کہتے ہیں جو شخص کسی عورت اور اس کی بیٹی کی شرمگاہوں کی طرف دیکھے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی طرف نہیں دیکھے گا۔ رواہ عبدالرزاق
45705- عن إبراهيم النخعي قال: من نظر إلى فرج امرأة وبنتها لم ينظر الله إليه يوم القيامة. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭১৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باپ کی منکوحہ سے نکاح حرام ہے
45706 حسن کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آزاد عورت پر لونڈی کے ساتھ نکاح کرنے سے منع فرمایا ہے۔ رواہ عبدالرزاق
45706- عن الحسن قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن تنكح الأمة على الحرة. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭১৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باپ کی منکوحہ سے نکاح حرام ہے
45707 ابن مسیب ! شعبی اور زہری کہتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد کسی شخص کے لیے ھبہ حلال نہیں ہے۔ رواہ عبدالرزاق
45707- عن ابن المسيب والشعبي والزهري قالوا: لا تحل الهبة لأحد بعد النبي صلى الله عليه وسلم. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭২০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باپ کی منکوحہ سے نکاح حرام ہے
45708” مسند علی (رض) “ ابن شہاب کی روایت ہے کہ حضرت علی (رض) سے پوچھا گیا کہ جو شخص اپنی بیوی کی ماں کے ساتھ ہمبستری کر بیٹھے اس کا کیا حکم ہے ؟ حضرت علی بن ابی طالب (رض) نے جواب دیا : حرام حلال کو حرام نہیں کرتا۔ رواہ البیہقی
45708- "مسند علي" عن ابن شهاب أنه سئل عن رجل وطيء أم امرأته فقال: قال علي بن أبي طالب: لا يحرم الحرام الحلال. "ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭২১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باپ کی منکوحہ سے نکاح حرام ہے
45709 حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : ایسی عورت سے شادی مت کرو جسے تمہارے بھائی کی بیوی نے یا تمہارے بیٹے کی بیوی نے دودھ پلایا ہو۔ رواہ عبیداللہ بن محمد بن حفص العیشی فی حدیثہ
45709- عن علي قال: لا تزوج امرأة رضعتها امرأة أخيك ولا امرأة ابنك. "عبيد الله بن محمد بن حفص العيشى في حديثه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭২২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باپ کی منکوحہ سے نکاح حرام ہے
45710” ایضاً “ ایاس بن عامر کی روایت ہے کہ حضرت علی (رض) نے مجھ سے فرمایا : ایسی عورت سے نکاح مت کرو جسے تمہارے باپ کی بیوی نے دودھ پلایا ہو یا تمہارا بیٹے کی بیوی نے پلایا ہو یا تمہارے بھائی کی بیوی نے دودھ پلایا ہو۔ رواہ البیہقی
45710- "أيضا" عن إياس بن عامر قال قال لي علي: لا تنكح من أرضعته امرأة أبيك ولا امرأة ابنك ولا امرأة أخيك. "ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭২৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باپ کی منکوحہ سے نکاح حرام ہے
45711 زبیر، سلیمان بن یسار سے روایت نقل کرتے ہیں کہ نیاز اسلمی نے حضرت عثمان (رض) سے ایک ہی ملک میں دو بہنوں کو جمع کرنے کے متعلق سوال کیا ؟ آپ (رض) نے جواب دیا : میں اور میری اولاد ایسا نہیں کریں گے۔ اس کے بعد نیاز کی حضرت علی (رض) اور زبیر بن عوام (رض) سے ملاقات ہوئی ان دونوں سے یہی سوال کیا : دونوں حضرات نے ایسا کرنے سے منع کیا۔ رواہ ابن جریر
45711- عن الزبير عن سليمان بن يسار قال: سأل نيار الأسلمي عثمان عن الأختين من ملك اليمين أيجمع بينهما؟ فقال عثمان: أما أنا أو أحد من ولدي فلا نفعل ذلك، ثم خرج نيار فلقي علي بن أبي طالب والزبير بن العوام فسألهما عن ذلك فكلاهما نهاه عن ذلك. "ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭২৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعہ کا بیان
45712 سعید بن مسیب کی روایت ہے کہ ابن حریث اور ابن فلاں نے متعہ کیا ہے۔ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر (رض) کے زمانے میں دنوں کی متعہ سے اولاد بھی ہوئی ہے۔ رواہ ابن جریر
45712- عن سعيد بن المسيب قال: استمتع ابن حريث وابن فلان، كلاهما ولد له من المتعة زمان أبي بكر وعمر. "ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭২৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعہ کا بیان
45713 ابن ابی ملیکہ کی روایت ہے کہ عروہ بن زبیر نے ابن عباس (رض) سے کہا : لوگ ہلاک ہوگئے۔ ابن عباس (رض) نے کہا : وہ کیوں ؟ عروہ بولے : آپ لوگوں کو متعہ کے حق میں فتویٰ دے رہے ہیں، حالانکہ آپ کو معلوم ہے کہ حضرت ابوبکر وحضرت عمر (رض) اس سے منع فرماتے تھے۔ ابن عباس (رض) نے فرمایا : تعجب ہے : میں تو متعہ کے متعلق رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حدیثیں بیان کرتا ہوں اور آپ ابوبکر وعمر کی حدیث سناتے ہو عروہ بولے : وہ دونوں حضرات رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کے تم سے بڑے عالم تھے۔ ابن عباس (رض) خاموش ہوگئے۔ رواہ ابن جریر
45713- عن ابن أبي مليكة قال قال عروة بن الزبير لابن عباس: أهلكت الناس! قال: وما ذاك؟ قال تفتيهم في المتعتين وقد علمت أن أبا بكر وعمر نهيا عنهما، فقال: ألا للعجب! إني أحدثه عن رسول الله صلى الله عليه وسلم ويحدثني عن أبي بكر وعمر، فقال: هما كانا أعلم بسنة رسول الله صلى الله عليه وسلم منك، فسكت. "ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭২৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعہ کا بیان
45714 عمرو کی روایت ہے کہ جب حضرت عمر بن خطاب (رض) کو خلافت کی ذمہ داری سونپی گئی تو آپ (رض) نے لوگوں سے خطاب کیا جس میں آپ (رض) نے فرمایا ! بلاشبہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں تین دن تک متعہ کرنے کی اجازت مرحمت فرمائی تھی لیکن پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے متعہ (ہمیشہ ہمیشہ کے لئے) حرام قرار دیا : بخدا ! میں نہیں جانتا کہ کوئی شخص متعہ کرے اور پھر وہ محصن بھی رہے۔ البتہ میں ایسے شخص کو ضرور سنگسار کروں گا الایہ کہ وہ میرے پاس چار گواہ لائے جو گواہی دیتے ہوں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے متعہ کو حرام کرنے کے بعد حلال کیا ہے، مسلمانوں میں سے جس شخص کو بھی متعہ کرتے ہوئے پاؤں گا میں اسے ضرور سو (100) کوڑے لگاؤں گا البتہ یہ کہ وہ میرے پاس چار گواہ لائے جو گواہی دیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے متعہ کو حرام قرار دینے کے بعد حلال قرار دیا ہے۔ رواہ ابن عساکر و سعید بن المنصور وتمام
45714- عن عمرو قال: لما ولي عمر بن الخطاب خطب الناس فقال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم أذن لنا في المتعة ثلاثا ثم حرمها، والله لا أعلم أحدا تمتع وهو محصن إلا رجمته بالحجارة إلا أن يأتيني بأربعة يشهدون أن رسول الله صلى الله عليه وسلم احلها بعد إذ حرمها، ولا أجد رجلا من المسلمين متمتعا إلا جلدته مائة جلدة إلا أن ياتيني بأربعة شهداء أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أحلها بعد إذ حرمها. "كر، ص، وتمام".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭২৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعہ کا بیان
45715 حضرت عمر (رض) نے فرمایا : رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں متعہ کی دو قسمیں جائز تھیں۔ میں ان سے منع کرتا ہوں اور ان پر سزا بھی دوں گا۔ ایک عورتوں کا متعہ اور دوسرا متعہ حج۔۔ رواہ ابوصالح کاتب اللیث فی نسختہ والطحاوی
45715- عن عمر قال: متعتان كانا على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم انهى عنهما واعاقب عليهما: متعة النساء، ومتعة الحج. "أبو صالح كاتب الليث في نسخته، والطحاوي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭২৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعہ کا بیان
45716 ابن عمر (رض) کی روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) منبر پر تشریف لے گئے اور حمدوثناء کے بعد فرمایا : لوگوں کو کیا ہوا نکاح متعہ کرنے لگ گئے ہیں۔ حالانکہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے متعہ سے منع فرمایا ہے۔ لہٰذا میرے پاس جو شخص لایا گیا کہ اس نے نکاح متعہ کر رکھا ہو میں اسے ضرور جمع کروں گا۔ رواہ البیہقی
45716- عن ابن عمر أن عمر صعد المنبر فحمد الله وأثنى عليه ثم قال: ما بال رجال ينكحون هذه المتعة وقد نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم، لا أوتي بأحد نكحها إلا رجمته. "ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭২৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعہ حرام ہے
45717 عروہ بن زبیر کی روایت ہے کہ خولہ بنت حکیم حضرت عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا : ربیعہ بن امیر نے ایک عورت کے ساتھ متعہ کیا ہے اور وہ عورت اس سے حاملہ بھی ہوچکی ہے۔ چنانچہ حضرت عمر (رض) غصہ کے عالم میں گھر سے باہر نکلے اور آپ کے کپڑے غصہ کی وجہ سے گھسٹ رہے تھے اور آپ (رض) فرما رہے تھے۔ یہ متعہ کیسے ہوگیا اگر مجھے پہلے خبر ہوتی میں اسے رجم کرتا۔ رواہ مالک والشافعی والبیہقی
45717- عن عروة بن الزبير أن خولة بنت حكيم دخلت على عمر بن الخطاب فقالت: إن ربيعة بن أمية استمتع بامرأة مولدة فحملت منه، فخرج عمر يجر ثوبه فزعا وقال: هذه المتعة! ولو كنت تقدمت فيها لرجمت. "مالك، والشافعي، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৩০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعہ حرام ہے
45718 سعید بن المسیب کی روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) نے متعہ نساء اور متعہ حج سے منع فرمایا ہے۔ رواہ مسدد
45718- عن سعيد بن المسيب أن عمر نهى عن متعة النساء وعن متعة الحاج. "مسدد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৩১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعہ حرام ہے
45719 جابر (رض) کی روایت ہے کہ لوگ پہلے متعہ کرتے تھے پھر انھیں حضرت عمر (رض) نے اس سے منع کردیا۔ رواہ ابن جریر
45719- عن جابر: كانوا يتمتعون من النساء حتى نهاهم عمر ابن الخطاب. "ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৩২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعہ حرام ہے
45720 حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ ہم رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں متعہ نساء اور متعہ حج کرتے تھے حضرت عمر (رض) نے منع کردیا ہم باز آگئے۔ رواہ ابن جریر
45720- عن جابر قال: تمتعنا متعة الحج ومتعة النساء على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم، فلما كان عمر نهانا فانتهينا. "ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৩৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعہ حرام ہے
45721 شفاء بنت عبداللہ کی روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے متعہ سے سختی کے ساتھ منع فرمایا ہے اور آپ (رض) فرمایا کرتے تھے کہ متعہ کا حکم عارضی تھا۔ رواہ ابن جریر
45721- عن الشفاء ابنة عبد الله أن عمر بن الخطاب نهى عن المتعة فأغلظ فيها القول ثم قال: إنما كانت المتعة ضرورة. "ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৩৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعہ حرام ہے
45722 ابوقلابہ کی روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : متعہ کی دو قسمیں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں تھیں میں ان سے منع کرتا ہوں اور ان پر مارتا بھی ہوں۔ رواہ ابن جریر وابن عساکر
45722- عن أبي قلابة أن عمر قال: متعتان كانتا على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم أنا أنهى عنهما وأضرب فيهما. "ابن جرير، كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৩৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعہ حرام ہے
45723 نافع کی روایت ہے کہ ایک شخص نے حضرت ابن عمر (رض) سے متعہ نساء کے متعلق سوال کیا : آپ (رض) نے فرمایا : حرام ہے۔ اس شخص نے آپ (رض) سے کہا ابن عباس (رض) تو متعہ کے حق میں فتویٰ دیتے ہیں ابن عمر (رض) نے جواب دیا : ابن عباس نے عمر (رض) کے زمانہ میں اس کی جرات کیوں نہیں کی۔ اگر متعہ کرتے ہوئے کوئی شخص پکڑا گیا میں اسے رجم کروں گا۔ رواہ ابن جریر
45723- عن نافع أن رجلا سأل ابن عمر في متعة النساء فقال: هي حرام، فقال له: ابن عباس يفتى بها، فقال ابن عمر: أفلا تزمزم 1 بها ابن عباس في زمن عمر: لو أخذ فيها أحد لرجمته. "ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক: