কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৫৭৩৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعہ حرام ہے
45724 ابونضرہ کی روایت ہے کہ میں نے عبداللہ بن عباس عبداللہ بن زبیر (رض) متعہ نساء اور متعہ حج کے حق میں تذکرہ کرتے ہوئے سنا پھر میں حضرت جابر بن عبداللہ کی خدمت میں حاضر ہوا ان سے میں نے اس کا تذکرہ کیا انھوں نے فرمایا : رہی بات میری سو میں یہ دونوں کام رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں کرچکا ہوں پھر حضرت عمر بن خطاب (رض) نے ہمیں اس سے منع فرمادیا اور میں ایسا کرنے سے باز رہا۔ رواہ ابن جریر
45724- عن أبي نضرة قال: سمعت عبد الله بن عباس وعبد الله بن الزبير ذكروا المتعة في النساء والحج، فدخلت على جابر بن عبد الله فذكرت له ذلك فقال: أما إني قد فعلتهما جميعا على عهد النبي صلى الله عليه وسلم، ثم نهانا عنهما عمر بن الخطاب فلم أعد. "ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৩৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعہ کی حرمت کی وضاحت
45725 ابونضرہ کی روایت ہے کہ حضرت ابن عباس (رض) متعہ کرنے کی اجازت دیتے تھے جبکہ حضرت عبداللہ بن زبیر (رض) اس سے منع فرماتے تھے۔ میں نے حضرت جابر بن عبداللہ (رض) سے اس کا تذکرہ کیا انھوں نے فرمایا : ہم نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں یہاں رہتے ہوئے متعہ کیا ہے پھر حضرت عمر (رض) کے زمانہ میں انھوں نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کے لیے جو چاہا حلال کیا چونکہ قرآن ان کے گھر میں نازل ہورہا تھا۔ لہٰذا اللہ تعالیٰ نے تمہیں جیسے حکم دیا ہے ایسے ہی حج وعمرہ مکمل کرو اور ان عورتوں کے ساتھ نکاح بھی تمام کرو میرے پاس جو بھی ایسا شخص لایا گیا جس نے کسی عورت کے ساتھ نکاح متعہ کیا ہو میں اسے ضرور پتھروں کے ساتھ رجم کروں گا۔ رواہ ابن جریر
45725- عن أبي نضرة قال: كان ابن عباس يأمر بالمتعة وكان ابن الزبير ينهى عنها، فذكرت ذلك لجابر بن عبد الله فقال: بذي دار الحديث تمتعنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم، فلما كان عمر قال: إن الله يحل لنبيه ما شاء بما شاء، وإن القرآن قد نزل منزله، فأتموا الحج والعمرة كما أمركم الله، وأتموا نكاح هذه النساء، فلا أوتى برجل تزوج امرأة إلا رجمته بالحجارة. "ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৩৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعہ کی حرمت کی وضاحت
45726 سلیمان بن یسار، ام عبداللہ بنت خیثمہ سے روایت نقل کرتے ہیں کہ شام سے ایک آدمی آیا اور اس نے ام عبداللہ کے پاس قیام کیا، اس شخص نے کہا شادی کی حاجت شدت سے محسوس ہورہی ہے لہٰذا تم میرے لیے کوئی عورت تلاش کرو جس سے میں متعہ کروں ام عبداللہ کہتی ہیں میں نے ایک عورت پر اسے دلالت کردی چنانچہ عورت کے ساتھ شرط لگا کر چند عادل گواہوں کی موجودگی میں متعہ کرلیا کچھ عرصہ اس کے پاس ٹھہرارہا اس کے بعد حضرت عمر بن خطاب (رض) کو اس کی خبر دی گئی انھوں نے مجھے اپنے پاس طلب کیا اور مجھ سے پوچھا : جو تم کہتی ہو وہ سچ ہے میں نے کہا : جی ھاں۔ آپ (رض) نے فرمایا : جب وہ دوبارہ آئے تو مجھے اطلاع کرنا چنانچہ جب وہ شخص دوبارہ آیا میں نے حضرت عمر (رض) کو اطلاع کردی آپ (رض) نے پیغام بھیج کر اسے اپنے پاس طلب کیا اور اس سے پوچھا تم نے ایسا کیوں کیا ہے ؟ وہ بولا میں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں متعہ کیا ہے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں اس سے منع نہیں کیا حتیٰ کہ دنیا سے رخصت ہوگئے پھر حضرت ابوبکر (رض) کے زمانہ میں ہم متعہ کرتے رہے انھوں نے بھی ہمیں منع نہیں کیا حتیٰ کہ وہ بھی دنیا سے رخصت ہوگئے اب ہم آپ کے پاس موجود ہیں آپ نے بھی ہمیں اس سے منع نہیں کیا۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : قسم اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اگر تمہیں قبل ازیں اس سے باز رہنے کا علم ہوتا میں تمہیں ضرور رجم کرتا لہٰذا اس کی ممانعت کو دوسروں سے بیان کرو حتیٰ کہ نکاح اور سفاح کا امتیاز ہوسکے ۔ رواہ ابن جریر
45726- عن سليمان بن يسار عن أم عبد الله ابنة أبي خيثمة أن رجلا قدم من الشام فنزل عليها، فقال إن العزبة قد اشتدت علي فابغيني امرأة أتمتع معها، قالت: فدللته على امرأة فشارطها فاشهدوا على ذلك عدولا، فمكث معها ما شاء الله أن يمكث، ثم إنه خرج، فأخبر عن ذلك عمر بن الخطاب فأرسل إلي فسألني: أحق ما حدثت؟ قلت: نعم، قال: فإذا قدم فآذنيني به، فلما قدم أخبرته، فأرسل إليه فقال: ما حملك على الذي فعلته؟ قال: فعلته مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ثم لم ينهنا عنه حتى قبضه الله، ثم مع أبي بكر فلم ينهنا عنه حتى قبضه الله، ثم معك فلم تحدث لنا فيه نهيا؛ فقال عمر: أما والذي نفسي بيده! لو كنت تقدمت في نهى لرجمنك، بينوا حتى يعرف النكاح من السفاح. "ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৩৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعہ کی حرمت کی وضاحت
45727 حضرت علی (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نکاح متعہ اور گھریلو گدھوں کے گوشت سے خیبر کے موقع پر منع فرمایا۔ رواہ مالک والطبرانی وعبدالرزاق والحمیدی وابن ابی شیبۃ، احمد بن حنبل والعدنی والدارمی وابن جریر وابن وھب والبخاری ومسلم والترمذی والنسائی وابن ماجہ وابویعلی وابن عساکر وابن الج اور د وابو عوانۃ والطحاوی وابن حبان والبیہقی متفق علیہ۔
45727- عن علي قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن نكاح المتعة وعن لحوم الحمر الأهلية زمن خيبر. "مالك، ط، عب، والحميدي، ش، حم، والعدني، والدارمي، وابن وهب، خ، م، ت ن، هـ ن ع، وابن جرير، كر، وابن الجارود، وأبو عوانة، والطحاوي، حب، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৪০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعہ کی حرمت کی وضاحت
45728 حضرت علی (رض) نے فرمایا : اگر متعہ کی ممانعت میں حضرت عمر (رض) کی رائے نہ آچکی ہوتی میں متعہ کا حکم دیتا پھر زنا کی جرات صرف کوئی بدبخت ہی کرتا۔ رواہ عبدالرزاق وابوداؤد فی ناسخہ وابن جریر
45728- عن علي قال: لولا ما سبق من رأي عمر بن الخطاب لأمرت بالمتعة، ثم ما زنى إلا شقي. "عب، د، في ناسخه، وابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৪১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعہ کی حرمت کی وضاحت
45729 حضرت علی (رض) کی روایت ہے کہ میں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عورتوں کے ساتھ متعہ کرنے سے منع کرتے ہوئے سنا ہے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرما رہے تھے متعہ قیامت کے دن تک حرام ہے۔ رواہ الدارقطنی فی الافراد وقال تفرد بہ احمد بن محمد بن یونس وابن عساکر واحمد المذکور قال ابن صاعد فیہ کذاب
45729- عن علي أنه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن متعة النساء ويقول: هي حرام إلى يوم القيامة. "قط في الأفراد وقال: تفرد به أحمد بن محمد بن يونس، كر، وأحمد المذكور، قال ابن صاعد فيه: كذاب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৪২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعہ کی حرمت کی وضاحت
45730 حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ ان سے متعہ نساء کے متعلق سوال کیا گیا انھوں نے فرمایا : ہم رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابوبکر وعمر (رض) کے زمانے میں متعہ کرتے رہے ہیں پھر حضرت عمر (رض) نے اس سے منع کردیا۔ رواہ عبدالرزاق
45730- عن جابر أنه سئل عن متعة النساء فقال: استمتعنا على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم وأبي بكر وعمر، ثم نهى عنها عمر. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৪৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعہ کی حرمت کی وضاحت
45731 حسن بن محمد بن علی ، جابر بن عبداللہ اور سلمہ بن اکوع (رض) سے روایت نقل کرتے ہیں کہ ہم ایک غزوہ میں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے، رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا : متعہ کرلو۔ رواہ عبدالرزاق
45731- "أيضا" عن حسن بن محمد بن علي عن جابر بن عبد الله وسلمة بن الأكوع قالا: كنا في غزوة فجاءنا رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: استمتعوا. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৪৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعہ کی حرمت کی وضاحت
45732 حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ ہم رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ابوبکر (رض) کے عہد میں مٹھی بھر کھجوریں اور آٹے پر متعہ کرلیتے تھے حتیٰ کہ حضرت عمر (رض) نے ہمیں اس سے منع کردیا چنانچہ ہم متعہ کرنے والی عورت کی عدت کا شمار ایک حیض سے کرتے تھے۔ رواہ عبدالرزاق
45732- عن جابر قال: كنا نستمتع بالقبضة من التمر والدقيق على عهد النبي صلى الله عليه وسلم وأبي بكر حتى نهى عمر الناس، وكنا نعتد من المستمتع منهن بحيضة. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৪৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کے گوشت کی حرمت
45733 قیس کی روایت ہے کہ ہم رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جہاد کرتے تھے ہمیں بیویوں سے دور رہتے ہوئے کافی مدت ہوجاتی۔ ہم نے عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم خصی نہ ہولیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں ایسا کرنے سے منع فرمایا : پھر ہمیں مقررہ مدت تک کسی معمولی چیز کے بدلہ میں شادی کرنے کا حکم دیا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں خیبر کے موقع پر متعہ اور گھریلو گدھوں کے گوشت سے منع کردیا۔ رواہ عبدالرزاق
45733- عن قيس قال: كنا نغزو مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فتطول عزبتنا فقلنا: ألا نختصي يا رسول الله؟ فنهانا، ثم رخص أن نتزوج المرأة إلى أجل بالشيء، ثم نهانا عنها يوم خيبر وعن لحوم الحمر الإنسية. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৪৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کے گوشت کی حرمت
45734 سبرہ کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے متعہ نساء سے منع فرمایا ہے۔۔ رواہ عبدالرزاق
45734- عن سبرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم حرم متعة النساء. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৪৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کے گوشت کی حرمت
45735 سبرہ کی روایت ہے کہ ہم رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مدینہ سے حجۃ الوداع کے لیے روانہ ہوئے حتیٰ کہ جب ہم عسفان پہنچے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عمرہ حج میں داخل ہوچکا ہے۔ سراقہ مالک (رض) نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا : یارسول اللہ ! ہمیں ایسی قوم جیسی دعوت دیجئے گویا کہ وہ آج ہی پیدا ہوئی ہو، ہمارا عمرہ اسی سال کے لیے ہے یا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بلکہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہے۔ چنانچہ جب ہم مکہ پہنچے تو ہم نے بیت اللہ کا طواف کیا اور صفاء مروہ کے درمیان چکر لگایا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں عورتوں کے ساتھ متعہ کرنے کا حکم دیا، ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ؟ پاس واپس لوٹے اور عرض کیا یارسول اللہ ! عورتیں تو متعہ کرنے سے انکار کررہی ہیں۔ الایہ کہ مقرر مدت تک کیا جائے ارشاد فرمایا : چلو ایسا ہی کرلو۔ چنانچہ میں اور میرا ایک ساتھی جس پر عمدہ چادر تھی چل پڑے اور ایک عورت کے پاس داخل ہوئے ہم نے اپنے آپ کو اس کے سامنے پیش کیا۔ عورت نے میرے ساتھی کی چادر کی طرف دیکھنا شروع کردیا وہ اس کی چادر کو میری چادر سے عمدہ سمجھتی تھی۔ اس نے پھر میری طرف دیکھا اور مجھے اس سے زیادہ جوانی میں سمجھنے لگی۔ کہنے لگی : چادر کے بدلہ میں چادر۔ بہرحال اس نے میرا انتخاب کیا۔ میں نے چادر کے بدلہ میں اس کے ساتھ شادی (متعہ) کرلی۔ میں نے اس کے ہاں رات گزاری صبح ہوتے ہی میں مسجد کی طرف چل دیا کیا دیکھتا ہوں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر پر خطاب فرما رہے ہیں چنانچہ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ : جس شخص نے مقررہ مدت تک کسی عورت سے شادی کرلی ہو اسے چاہیے کہ طے شدہ مہر اس کے پسرد کردے اور پھر دیئے ہوئے مہر سے کچھ بھی واپس نہ لے چونکہ متعہ کو اللہ تعالیٰ نے تاقیامت حرام کردیا ہے۔ رواہ عبدالرزاق
45735- عن سبرة قال: خرجنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم من المدينة في حجة الوداع حتى إذا كنا بعسفان قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن العمرة قد دخلت في الحج، فقال له سراقة بن مالك: يا رسول الله! علمنا تعليم قوم كأنما ولدوا اليوم، عمرتنا هذه لعامنا أم للأبد؟ قال: بل للأبد؛ فلما قدمنا مكة طفنا بالبيت وبين الصفا والمروة. ثم أمرنا بمتعة النساء، فرجعنا إليه فقلنا إنهن قد أبين إلا إلى أجل مسمى، قال: فافعلوا، فخرجت أنا وصاحب لي برد وعليه برد فدخلنا على امرأة فعرضنا عليها أنفسنا، فجعلت تنظر إلى برد صاحبي وتراه أجود من بردي، فتنظر إلي فتراني أشب منه، فقالت: برد مكان برد، واختارتني، فتزوجتها ببردي، فبت معها، فلما أصبحت غدوت إلى المسجد، فإذا رسول الله صلى الله عليه وسلم على المنبر يخطب، فسمعته يقول، من كان تزوج امرأة إلى أجل فليعطها ما سمى لها ولا يسترجع مما أعطاها شيئا، فإن الله تعالى قد حرمها عليكم إلى يوم القيامة. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৪৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کے گوشت کی حرمت
45736 سبرہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیبر کے موقع پر متعہ کرنے سے منع کیا ہے۔ رواہ ابن جریر
45736- عن سبرة قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن متعة النساء يوم خيبر. "ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৪৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کے گوشت کی حرمت
45737 سبرہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فتح مکہ کے موقع پر متعہ سے منع فرمایا ہے۔ رواہ ابن جریر
45737- عن سبرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن متعة النساء يوم الفتح. "ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৫০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کے گوشت کی حرمت
45738 حضرت سبرہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حجۃ الوداع کے موقع پر متعہ سے منع فرمایا ہے۔ رواہ ابن جریر
45738- عن سبرة قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم ينهى عن متعة النساء في حجة الوداع. "ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৫১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کے گوشت کی حرمت
45739 حضرت سبرہ (رض) کی روایت ہے کہ حجۃ الوداع کے موقع پر ہم رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے جب ہم مکہ پہنچے تو ہم حلال ہوگئے (یعنی احرام کھول دیا) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عورتوں کے ساتھ متعہ کرلو۔ تاہم عورتوں نے متعہ کرنے سے انکار کردیا الایہ کہ ہمارے اور عورتوں کے درمیان کوئی مدت مقرر کرلی جائے ، ہم نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کا تذکرہ کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنے اور عورتوں کے درمیان اجل کو مقرر کرلو چنانچہ میں اور میرا ایک چچازاد بھائی چل پڑے۔ میرے پاس بھی چادر تھی لیکن میرے ساتھی کی چادر میری چادر سے عمدہ تھی جبکہ میں اس سے زیادہ جوانی میں تھا۔ ہم ایک عورت کے پاس سے گزرے اسے میرے ساتھ کی چادر بھلی معلوم ہوئی جبکہ میری جوانی نے اسے تعجب میں ڈال دیا۔ دو بولی چادر آخر کیسی ہوں بالآخر وہ چادر ہی ہے۔ میں نے اس کے پاس یہ رات بسر کی پھر صبح ہوتے ہی میں چل پڑا کیا دیکھتا ہوں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیت اللہ اور رکن کے درمیان لوگوں سے خطاب فرما رہے ہیں اور ارشاد فرما رہے ہیں کہ اے لوگو ! میں نے ان عورتوں کے ساتھ متعہ کرنے کی اجازت دی تھی خبردار ! اللہ تعالیٰ نے تاقیامت متعہ حرام کردیا ہے لہٰذا جس کے پاس جو کچھ ہو وہ متعہ میں لائی ہوئی عورت کو دے کر اس کا راستہ آزاد کردے اور دی ہوئی شے سے کچھ بھی واپس نہ لے۔ رواہ ابن جریر
45739- عن سبرة قال: كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في حجة الوداع، فلما قدمنا مكة وحللنا قال: استمتعوا من هذه النساء، قال: فعرضنا ذلك على النساء، فأبين أن يتزوجننا إلا أن تضرب بيننا وبينهن أجلا، فذكرنا ذلك لرسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: اضربوا بينكم وبينهن أجلا، فخرجت أنا وابن عم لي معي برد وبرده أجود من بردي وأنا أشب، فمررنا بامرأة فأعجبها برد صاحبي وأعجبها شبابي، فقالت: برد كبرد، فتزوجتها، وجعلت الأجل بيني وبينها عشرا، فبت عندها تلك الليلة؛ ثم أصبحت وغدوت فإذا رسول الله صلى الله عليه وسلم بين البيت والركن يخطب الناس وهو يقول: يا أيها الناس! إني كنت أذنت بالاستمتاع من هذه النساء، ألا! وإن الله قد حرم ذلك إلى يوم القيامة، فمن كان عنده شيء من ذلك فليخل سبيلها ولا تأخذوا مما آتيتموهن شيئا. "ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৫২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کے گوشت کی حرمت
45740 ۔۔ حضرت سلمہ بن اکوع (رض) سے روایت ہے کہ اوطاس والے سال رسول کریم نے ہمیں تین دن تک متعہ کی اجازت دی تھی پھر آپ نے اس سے منع کردیا۔ رواہ ابن جریر
45740- عن سلمة بن الأكوع قال: رخص لنا رسول الله صلى الله عليه وسلم عام أوطاس في المتعة ثلاثة أيام، ثم نهى عنها. "ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৫৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کے گوشت کی حرمت
45741 حضرت سلمہ بن اکوع (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص کسی عورت کے ساتھ شرط لگا کر نکاح کرے وہ اس کے ساتھ تین راتیں گزا رہے پھر اگر وہ دونوں مدت میں کمی کرنا چاہیں تو کمی کرلیں اگر مدت بڑھانا چاہیں تو مدت بڑھالیں حضرت سلمہ (رض) کہتے ہیں مجھے معلوم نہیں ہمارے لیے رخصت تھی یا پھر لوگوں کے لیے عام حکم تھا۔ رواہ ابن جریر
45741- عن سلمة بن الأكوع أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "أيما رجل شارط امرأة فعشرتها ثلاث ليال، فإن أحبا أن يتناقصا تناقصا، وإن أحبا أن يزدادا في الأجل ازدادا." قال سلمة: لا أدري أكانت لنا رخصة أم للناس عامة. "ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৫৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کے گوشت کی حرمت
45742 حضرت ابوسعید (رض) کی روایت ہے کہ ہم رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں کپڑے پر متعہ کرلیتے تھے۔ رواہ ابن جریر
45742- عن أبي سعيد: لقد كان أحدنا يستمتع على القدح سويقا. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৫৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کے گوشت کی حرمت
45743 حضرت ابوسعید (رض) کی روایت ہے کہ ہم برتن بھر ستو پر متعہ کرلیتے تھے۔ رواہ اعبدالرزاق
45743- عن أبي سعيد قال: كنا نتمتع على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم بالثوب. "ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক: