কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৪৪ টি
হাদীস নং: ৪৫৭৫৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کے گوشت کی حرمت
45744 حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : متعہ نے منہدم کردیا ۔ یا فرمایا کہ حرام کردیا ہے۔ طلاق عدت اور میراث کو۔ رواہ ابن النجار
45744- عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: هدم - أو قال: حرم - المتعة الطلاق والعدة والميراث. "ابن النجار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭৫৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کے گوشت کی حرمت
45745 سالم کی روایت ہے کہ ایک شخص نے ابن عمر (رض) سے متعہ کے متعلق سوال کیا۔ انھوں نے جواب دیا کہ متعہ حرام ہے۔ اس شخص نے کہا۔ فلاں تو متعہ کے حق میں فتویٰ دے رہا ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا : بخدا ! معلوم ہوجانا چاہیے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیبر کے موقع پر متعہ حرام کیا ہے۔ رواہ ابن جریر
45745- عن سالم أن رجلا سأل ابن عمر عن المتعة، فقال: حرام، فقال فإن فلانا يفتى بها، فقال: والله! لقد علم أن رسول الله صلى الله عليه وسلم حرمها يوم خيبر، وما كنا سامحين. "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭৫৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کے گوشت کی حرمت
45746” مسند ابن عمر “ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیبر کے دن متعہ نساء سے منع فرمایا۔
45746- "مسند ابن عمر" نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن متعة النساء يوم خيبر. "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭৫৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کے گوشت کی حرمت
45747 ابن عمر (رض) کی روایت ہے کہ ہر مطلقہ کے لیے متعہ (تھوڑا سا سازوسامان) ہے بجز اس عورت کے جسے ہمبستری سے قبل طلاق ہوجائے اور اس کا مہر بھی مقرر ہو اس کے لیے نصف مہر ہوگا اور متعہ نہیں ہوگا۔ رواہ عبدالرزاق
45747- عن ابن عمر قال: لكل مطلقة متعة إلا التي تطلق قبل أن يدخل بها وقد فرض لها، فلها نصف الصداق ولا متعة لها. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭৬০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کے گوشت کی حرمت
45748 ابن مسعود (رض) کی روایت ہے کہ ہم رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جہاد کرتے تھے ہم نے عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم خصی نہ ہولیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں ایسا کرنے سے منع فرمایا۔ اور ہمیں رخصت دی کہ ہم کپڑے پر کسی عورت کے ساتھ مقرر مدت تک متعہ کریں۔ رواہ ابن جریر
45748- عن ابن مسعود قال: كنا نغزو مع رسول الله صلى الله عليه وسلم قلنا: يا رسول الله! ألا نختصي؟ فنهانا، ورخص لنا أن يستمتع أحدنا بالمرأة بالثوب إلى أجل. "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭৬১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کے گوشت کی حرمت
45749 حسن کی روایت ہے کہ متعہ کبھی بھی حلال نہیں ہوا بجز عمرہ قضاء کے تین ایام کے نہ اس سے پہلے حلال ہوا نہ اس کے بعد۔ رواہ عبدالرزاق
45749- عن الحسن قال: ما حلت المتعة قط إلا في عمرة القضاء ثلاثة أيام، ما حلت قبلها ولا بعدها. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭৬২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کے گوشت کی حرمت
45750” مسندعلی “ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے متعہ سے منع فرمایا ہے متعہ کی اجازت تو اس شخص کے لیے ہوتی تھی جو اپنی بیوی کو نہیں پاتا تھا۔ لیکن جب نکاح طلاق عدت اور میاں بیوی کے درمیان میراث کے احکام نازل ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے منع فرمادیا۔۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط والبخاری ومسلم
45750- "مسند علي" نهى النبي صلى الله عليه وسلم عن المتعة، وإنما كانت لمن لم يجد، فلما نزل النكاح والطلاق والعدة والميراث من الزوج والمرأة نهى عنها. "طس، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭৬৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کے گوشت کی حرمت
45751 محمد بن حنفید کی روایت ہے کہ حضرت علی اور ابن عباس (رض) نے عورتوں کے ساتھ متعہ کرنے کے متعلق گفتگو کی۔ حضرت علی (رض) نے ان سے کہا : تم ہٹ دھرمی کرتے ہو رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حجۃ الوداع کے موقع پر متعہ نساء سے منع فرمایا ہے۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط
45751- "أيضا" عن محمد ابن الحنفية قال: تكلم علي وابن عباس في متعة النساء، فقال له علي: إنك امرؤ تائه، إن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن متعة النساء في حجة الوداع. "طس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭৬৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولیاء نکاح کا بیان ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہ کیا جائے
45752” مسندعمر “ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : ولی یا سلطان کی اجازت کے بغیر عورت سے نکاح نہ کیا جائے۔ اگرچہ وہ دس مرتبہ کیوں نہ نکاح کرے۔ رواہ ابن ابی شیبہ والدارقطنی والبیہقی
45752- "مسند عمر" قال لا تنكح المرأة إلا بإذن وليها وإن نكحت عشرة - أو باذن سلطان. "ش، قط، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭৬৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولیاء نکاح کا بیان ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہ کیا جائے
45753 شعبی کی روایت ہے کہ حضرت عمر حضرت علی اور اسن مسعود (رض) بغیر ولی کے نکاح کی اجازت نہیں دیتے تھے۔ رواہ الشافعی وعبدالرزاق و سعید بن المنصور وابن ابی شیبۃ والبیہقی
45753- عن الشعبي أن عمر وعليا وابن مسعود كانوا لا يجيزون النكاح بلا ولي. "عب، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭৬৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولیاء نکاح کا بیان ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہ کیا جائے
45754 عبدالرحمن بن معبد کی روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے ایک عورت کا نکاح اس وجہ سے رد کردیا کہ اس نے ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کرلیا تھا۔۔ رواہ الشافعی وعبدالرزاق وسعیدبن المنصور وابن ابی شیبۃ والبیہقی
45754- عن عبد الرحمن بن معبد أن عمر بن الخطاب رد نكاح امرأة نكحت بغير إذن وليها. "الشافعي، عب، ص، ش، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭৬৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولیاء نکاح کا بیان ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہ کیا جائے
45755 ہشام بن عروہ ایک آدمی سے روایت نقل کرتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنے بیٹے سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کی شادی کرادے بیٹے نے اسے ناپسند کیا اور حضرت عمر (رض) کے پاس چلا گیا اور ان سے اس کا ذکر کیا۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : جب صبح ہوگی میں تمہارے پاس آؤں گا۔ چنانچہ صبح کو حضرت عمر (رض) تشریف لائے اور اس عورت سے بات کی اور اس سے مختصر بات کی پھر اس کے بیٹے کا ہاتھ پکڑ کر اس سے فرمایا : اپنی ماں کی شادی کرادو۔ قسم اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اگر خیثمہ بنت ہشام (یعنی حضرت عمر کی والدہ) مجھ سے شادی کروانے کا مطالبہ کرتی تھی اس کی ضرور شادی کرادیتا چنانچہ اس لڑکے نے اپنی ماں کی شادی کرادی۔۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
45755- عن هشام بن عروة عن رجل أن امرأة سألت ابنها أن يزوجها، فكره ذلك وذهب إلى عمر وذكر ذلك له، فقال عمر: اذهب، فإذا كان غدا أتيتكم، فجاء عمر فكلمها ولم يكثر، ثم أخذ بيد ابنها فقال له: زوجها، فوالذي نفس عمر بيده! لو أن خيثمة بنت هشام - يعني عمر: أم نفسه - سألتني أن أزوجها لزوجتها؛ فزوج أمه. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭৬৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولیاء نکاح کا بیان ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہ کیا جائے
45756 زیاد بن علافہ کی روایت ہے کہ ایک شخص نے بنولیث کی سردارہ جو کہ ثیب تھی کہ پیغام نکاح بھیجا لیکن عورت کے والد نے نکاح کرانے سے انکار کردیا حضرت عثمان (رض) نے خط لکھا کہ پیغام نکاح بھیجنے والا شخص اگر عورت کا ہمسر ہے تو عورت کے والد سے کہو کہ اپنی بیٹی کی اس شخص سے شادی کرادے اگر انکار کرے تم لوگ خود اس کی شادی کرادو۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
45756- عن زياد بن علافة قال: خطب رجل سيدة من بني ليث ثيبا، فأبي أبوها أن يزوجها، فكتب إليه عثمان؛ إن كان كفوءا فقولوا لأبيها أن يزوجها، فإن أبى أبوها فزوجوها. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭৬৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولیاء نکاح کا بیان ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہ کیا جائے
45757 حضرت عمر (رض) نے فرمایا : جس عورت کا نکاح اس کے اولیاء نہ کریں اور وہ خود نکاح کرے اس کا نکاح باطل ہے۔ رواہ البیہقی
45757- عن عمر قال: أيما امرأة لم ينكحها الولي أو الولاة فنكاحها باطل. "ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭৭০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولیاء نکاح کا بیان ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہ کیا جائے
45758 عکرمہ بن خالد کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ راستہ سواروں سے اٹ گیا ان میں سے ایک عورت نے بغیر ولی کے ایک مرد سے نکاح کرانے کا عندیہ دیا چنانچہ اس مرد نے عورت کا نکاح کسی دوسرے سے کرادیا۔ حضرت عمر (رض) کو اس کی خبر ہوئی آپ (رض) نے نکاح کرنے والے اور کرانے والے دونوں کو کوڑے مارے اور نکاح رد کردیا اور دونوں کے درمیان تفریق کردی۔۔ رواہ سعید بن المنصور والبیہقی
45758- عن عكرمة بن خالد قال: جمعت الطريق ركبا فجعلت امرأة منها ثيب أمرها بيد رجل غير وليها فأنكحها، فبلغ ذلك عمر فجلد الناكح والمنكح، ورد نكاحها وفرق بينهما. "ص، ش، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭৭১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولیاء نکاح کا بیان ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہ کیا جائے
45759 حضرت عمر (رض) نے فرمایا : عورتوں کا نکاح صرف اولیاء ہی کرائیں اور عورتوں کا نکاح صرف اکفاء (ہمسروں ) کے ساتھ کرو۔ رواہ سعید بن المنصور
45759- عن عمر قال: لا تزوج النساء إلا الأولياء، ولا تنكحوهن إلا من الأكفاء. "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭৭২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولیاء نکاح کا بیان ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہ کیا جائے
45760 بکر کہتے ہیں میں نے ایک عورت سے بغیر ولی کی اجازت کے شادی کرلی اور نکاح میں گواہ بھی نہیں تھے حضرت عمر (رض) نے میری طرف خط لکھا کہ تمہیں سو کوڑے مارے جائیں گے نیز آپ (رض) نے مختلف شہروں میں خطوط لکھے کہ : جو عورت بھی بغیر ولی کے شادی کرے گی وہ زانیہ کے درجہ میں ہوگی۔ رواہ ابن ابی شیبہ۔
45760- عن بكر قال: تزوجت امرأة بغير ولي ولا بينة فكتب إلى عمر، فكتب أن تجلد مائة، وكتب إلى الأمصار: أيما امرأة تزوجت بغير ولي فهي بمنزلة الزانية. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭৭৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولیاء نکاح کا بیان ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہ کیا جائے
45761 شعبی کی روایت ہے کہ ایک لڑکی سے زنا کا ارتکاب ہوگیا اس پر حد قائم کی گئی پھر لوگوں نے اس کی طرف مطلق توجہ نہ دی جس کا اثر یہ ہوا کہ کہ عورت نے توبہ کی اور اس کی توبہ خوب رنگ لائی چنانچہ اس کے چچا کو پیغام نکاح بھیجا جاتا اور وہ اس کو ناپسند کرتا، حتیٰ کہ وہ اس کے معاملہ کی خبر ن کردے لیکن اس کا افشا اسے ناپسند تھا۔ چنانچہ حضرت عمر (رض) سے اس کا معاملہ بیان کیا۔ آپ (رض) نے فرمایا : اس عورت کی شادی اسی طرح کراؤ ، جس طرح تم اپنے نیک و صالح بیٹیوں کی شادی کراتے ہو۔ رواہ سعید بن المنصور والبیہقی
45761- عن الشعبي أن جارية فجرت فأقيم عليها الحد، ثم إنهم أقبلوا مهاجرين فتابت الجارية وحسنت توبتها، فكانت تخطب إلى عمها فيكره أن يزوجها حتى يخبر بما كان من أمرها وجعل يكره أن يفشى ذلك عليها، فذكر أمرها لعمر بن الخطاب، فقال: زوجوها كما تزوجون صالحي فتياتكم. "ص، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭৭৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولیاء نکاح کا بیان ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہ کیا جائے
45762 سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : عورت کا نکاح ولی یا اس کے کسی قریب رشتہ دار یا سلطان کی اجازت کے بغیر نہ کیا جائے۔ رواہ مالک والبیہقی
45762- عن سعيد بن المسيب قال قال عمر بن الخطاب: لا تنكح المرأة إلا باذن وليها، أو ذى الرأى من أهلها أو السلطان. "مالك، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭৭৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولیاء نکاح کا بیان ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہ کیا جائے
45763 حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : نکاح ولی کی اجازت کے بغیر نہیں ہوتا۔ کس ینے پوچھا : یارسول اللہ ! ولی کون ہے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : مسلمانوں میں سے کوئی آدمی ہو۔ رواہ ابن عساکر وفیہمسیب بن شریک متروک ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے چونکہ اس میں مسیب بن شریک متروک راوی ہے۔
45763- عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لا نكاح إلا بولي، قيل: يا رسول الله! من الولي؟ قال: رجل من المسلمين. " كر، وفيه المسيب بن شريك متروك".
তাহকীক: