কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৫৭৭৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولیاء نکاح کا بیان ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہ کیا جائے
45764 ابن عباس (رض) نے فرمایا : وہ عورت بھی زانیہ ہے جو بغیر ولی کے خود ہی اپنا نکاح کرے۔۔ رواہ سعید بن المنصور
45764- عن ابن عباس قال: البغي التي تزوج نفسها بغير ولي. "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৭৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولیاء نکاح کا بیان ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہ کیا جائے
45765 ابن عباس (رض) نے فرمایا : نکاح ولی یا سلطان کی اجازت کے بغیر نہیں ہوتا اگر کوئی بیوقوف شخص کسی عورت کا نکاح کرادے اس کا نکاح نہیں ہوگا۔ رواہ سعید بن المنصور
45765- عن ابن عباس قال: لا نكاح إلا بولي أو سلطان، فإن أنكحها سفيه مسخوط عليه فلا نكاح عليه. "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৭৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولیاء نکاح کا بیان ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہ کیا جائے
45766 ابن عمر (رض) کی روایت ہے کہ ایک شخص نے اپنی کنواری بیٹی کی شادی کرادی حالانکہ وہ اس شادی کو ناپسند کرتی تھی چنانچہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس نکاح کو رد کردیا۔ رواہ ابن عساکر
45766- عن ابن عمر أن رجلا زوج ابنته بكرا فكرهت، فرد النبي صلى الله عليه وسلم نكاحه. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৭৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولیاء نکاح کا بیان ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہ کیا جائے
45767 ابن عمر (رض) سے سوال کیا گیا کہ ماں اپنی بیٹی کی شادی کر اسکتی ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا : نہیں لیکن اس کے ولی سے کہو کہ اس کی شادی کرادیں۔ رواہ ابن عساکر
45767- عن ابن عمر أنه سئل عن امرأة لها أمة أتزوجها؟ قال: لا، ولكن لتأمر وليها فليتزوجها. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৮০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولی کی اجازت کے بغیر نکاح باطل
45768 حضرت علی (رض) نے فرمایا : جو عورت بھی ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کریگی اس کا نکاح باطل ہے چونکہ نکاح صرف اور صرف ولی کی اجازت سے ہوتا ہے۔ رواہ البیہقی و صحیحہ
45768- عن علي قال: أيما امرأة نكحت بغير إذن وليها فنكاحها باطل، لا نكاح إلا بإذن ولي. "ق، وصححه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৮১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولی کی اجازت کے بغیر نکاح باطل
45769 حضرت علی (رض) نے فرمایا : ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا اور بغیر گواہوں کے بھی نکاح نہیں ہوتا۔ رواہ ابن ابی شیبۃ والبیہقی
45769- عن علي قال: لا نكاح إلا بولي، ولا نكاح إلا بشهود. "ش، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৮২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولی کی اجازت کے بغیر نکاح باطل
45770” مسند علی (رض) “ شعبی کی روایت کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام (رض) میں حضرت علی (رض) سے زیادہ بڑھ کر بغیر ولی کے ہوئے نکاح پر شدت کرنے والا کوئی نہیں تھا حتیٰ کہ آپ (رض) اس پر مارتے بھی تھے۔ رواہ ابن ابی شیبۃ والبیہقی
45770- "مسند علي" عن الشعبي قال: ما كان أحد من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم أشد في النكاح بغير ولي من علي بن أبي طالب حتى كان يضرب فيه. "ش، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৮৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولی کی اجازت کے بغیر نکاح باطل
45771” مسند علی “ ھذیل کی روایت ہے کہ حضرت علی (رض) ماموں کی ولایت میں منعقد ہونے والے نکاح کو جائز قرار دیتے تھے۔ رواہ ابن ابی شیبۃ والبیہقی
45771- "مسند علي" عن هذيل أن عليا أجاز نكاح الخال. "ش، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৮৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولی کی اجازت کے بغیر نکاح باطل
45772” مسند علی (رض) “ ابوقیس ازدی کسی شخص سے روایت نقل کرتے ہے کہ ایک عورت نے اپنی بیٹی کی شادی اس کی رضامندی سے کرادی یہ مسئلہ حضرت علی (رض) کے پاس لے جایا گیا آپ (رض) نے فرمایا :! کیا اس میں دخول نہیں ہوا لہٰذا نکاح جائز ہے۔ رواہ سعید بن المنصور وابن ابی شیبۃ والبیہقی
45772- "مسند علي" عن أبي قيس الأزدي عمن حدثه أن امرأة زوجتها أمها برضاها، فرفع ذلك إلى علي، فقال: أليس قد دخل بها فالنكاح جائز. "ص، ش، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৮৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولی کی اجازت کے بغیر نکاح باطل
45773” مسندعلی “ حسن بن حسن اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے ام کلثوم کو پیغام نکاح بھیجا حضرت علی (رض) نے آپ (رض) سے کہا : ام کلثوم ابھی چھوٹی ہے حضرت عمر (رض) نے فرمایا : میں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرمایا سنا ہے کہ قیامت کے دن ہر رشتہ اور ہر نسب ختم ہوجائے گا بجز میرے رشتہ اور نسب کے لہٰذا میں چاہتا ہوں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ میرا بھی رشتہ اور نسب قائم رہے۔ حضرت علی (رض) نے حضرت حسن (رض) اور حضرت حسین (رض) کو حکم دیا کہ اپنے چچا کی شادی کردو۔ ان دنوں نے جواب دیا کہ یہ بھی عورتوں میں سے ایک عورت ہے اسے بھی اپنے لیے اختیار کا حق حاصل ہے۔ اتنے میں حضرت علی (رض) غصہ کے عالم میں کھڑے ہوئے اور حضرت حسن (رض) انھیں اپنے کپڑوں سے روکنے لگے اور کہا : اے ابا جان مجھے آپ کے چھوڑنے پر صبر نہیں ہوتا۔ چنانچہ دونوں نے حضرت عمر (رض) کی شادی کرادی۔ رواہ البیہقی
45773- "مسند علي" عن حسن بن حسن عن أبيه أن عمر بن الخطاب خطب أم كلثوم، فقال له علي: إنها تصغر عن ذلك، فقال عمر: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "كل سبب ونسب منقطع يوم القيامة إلا سببي ونسبي، فأحب أن يكون لي من رسول الله صلى الله عليه وسلم سبب ونسب، فقال علي للحسن والحسين: زوجا عمكما، فقالا: هي امرأة من النساء تختار لنفسها! فقام علي

مغضبا، فامسك الحسن بثوبه وقال: لا صبر لي على هجرانك يا أبتاه! قال: فزوجاه. "ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৮৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولی کی اجازت کے بغیر نکاح باطل
45774 ابوقیس ازدی کسی شخص سے روایت نقل کرتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے بیٹے کی رضامندی سے ماں کے منعقد کیے ہوئے نکاح کو جائز قرار دیا ہے۔ رواہ سعید بن المنصور
45774- "أيضا" عن أبي القيس الأزدي عمن أخبره عن علي أنه أجاز نكاح امرأة زوجتها أمها برضا منها. "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৮৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولی کی اجازت کے بغیر نکاح باطل
45775 حضرت علی (رض) کے پاس جب کوئی ایسا معاملہ لے جایا جاتا جس میں کسی مرد نے ولی کی اجازت کے بغیر کسی عورت سے نکاح کیا ہوتا تو اگر دخول ہوچکا ہوتا تو آپ (رض) اس نکاح کو نافذقرار دیتے۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
45775- "أيضا" عن الحكم قال: كان علي إذا رفع إليه رجل تزوج امرأة بغير ولي فدخل بها أمضاه. "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৮৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اجازت نکاح کا بیان
45776 شعبی کی روایت ہے کہ حضرت عمر اور حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : ثیبہ عورت سے اس کی ذات کے متعلق اجازت لی جائے اس کا خاموش رہنا اس کی اجازت ہے۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
45776- عن الشعبي عن عمر وعلي قالا: تستأمر الثيبة في نفسها، ورضاها أن تسكت. "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৮৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اجازت نکاح کا بیان
45777 حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کنواری عورت سے جب تک اجازت نہ لی جائے اس کا نکاح نہ کیا جائے۔ ثیبہ عورت کا نکاح بھی نہ کیا جائے حتیٰ کہ اس سے مشورہ نہ ہوجائے۔ صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا ! یارسول اللہ ! کنواری عورت تو حیاء محسوس کرتی ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کنواری عورت کا خاموش رہنا اس کی رضا ہے۔ رواہ ابن عساکر
45777- عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لا تنكح البكر حتى تستأمر، ولا الثيب حتى تشاور، قالوا: يا رسول الله! إن البكر تستحيي؟ قال: سكوتها رضاها. " كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৯০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اجازت نکاح کا بیان
45778 حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! عورتوں کا نکاح کرتے وقت ان سے اجازت لی جائے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کنواری عورت سے اجازت لی جائے وہ حیاء محسوس کرتی ہے اور خاموش رہتی ہے۔ لہٰذا اس کا خاموش رہنا اس کی اجازت ہے۔۔ رواہ ابن عساکر
45778- عن عائشة قالت قلت: يا رسول الله! أتستأمر النساء في أبضاعهن؟ قال: "إن البكر لتستأمر فتستحيي فتسكت، وإذنها سكوتها. " كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৯১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اجازت نکاح کا بیان
45779 عبدالرحمن بن معاویہ کی روایت ہے کہ حزام نے ایک شخص سے اپنی بیٹی کی شادی کرادی حالانکہ لڑکی اس شخص کو ناپسند کرتی تھی وہ ثیبہ بھی تھی۔ وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس کا تذکرہ کیا۔ چنانچہ آپ نے یہ نکاح مسترد کردیا۔ رواہ الطبرانی
45779- عن عبد الرحمن بن معاوية: أنكح حزام ابنته وهي كارهة رجلا وهي ثيب، فأتت النبي صلى الله عليه وسلم فذكرت ذلك له، فرد نكاحها. "طب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৯২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اجازت نکاح کا بیان
45780 عبدالرحمن اور مجمع بن یزیدبن جاریہ کی روایت ہے کہ حضرت علی (رض) نے فرمایا یتیم لڑکی کی شادی اس وقت تک ن کی جائے جب تک اس سے اجازت نہ لی جائے اور اس کی خاموشی اس کی رضامندی ہے۔ رواہ سعید بن المنصور
45780- عن عبد الرحمن ومجمع بن يزيد بن جارية عن علي قال: لا تزوج اليتيمة حتى تستأمر وسكوتها رضاها. "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৯৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اجازت نکاح کا بیان
45781 حضرت علی (رض) نے فرمایا : کوئی شخص اپنی بیٹی کا اس وقت تک نکاح نہ کرے جب تک اس سے اجازت نہ لے لے۔ رواہ سعید بن المنصور
45781- عن علي قال: لا يزوج الرجل ابنته حتى يستأمرها. "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৯৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اجازت نکاح کا بیان
45782 حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : جب ثیبہ عورت کی شادی کرائی جائے اگر وہ خاموش رہے تو یہ اس کی طرف سے اجازت نکاح ہوگی اور اگر ناپسندیدگی کا اظہار کرے تو اس کی شادی نہ کرائی جائے۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
45782- عن علي قال: إذا زوجت الثيبة فإن سكتت فهو رضاها، وإن كرهت لم تزوج. "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৭৯৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اجازت نکاح کا بیان
45783” مسند زبیر (رض) “ میمون بن مہران روایت نقل کرتے ہیں کہ زبیر (رض) کے نکاح میں ام کلثوم بنت عقبہ تھیں۔ ام کلثوم نے کہا : مجھے ایک طلاق دے کر خوش کردو۔ چنانچہ زبیر (رض) نے طلاق دے دی۔ چنانچہ ام کلثوم حاملہ تھی بعداز طلاق اس نے وضع حمل کیا۔
45783- "مسند الزبير" عن ميمون بن مهران عن الزبير أنه كانت تحته أم كلثوم بنت عقبة، فقالت: طيب نفسي بواحدة فطلقها واحدة، فوضعت حملها، وجاء فقال: خدعتني خدعها الله! فجاء النبي صلى الله عليه وسلم فقال: سبق الكتاب، اخطبها إلى نفسها. "عب".
tahqiq

তাহকীক: