কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৫৮৩৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کے نکاح کا بیان
45824 قتادہ کی روایت ہے کہ ابو موسیٰ (رض) کے غلام نے ایک عورت سے شادی کرلی، اس نے اپنے آپ کو آزاد ظاہر کرکے عورت کو دھوکا دیا اور ابوموسیٰ سے اجانت نکاح بھی نہ لی۔ چنانچہ وہ پانچ اونٹنیاں ہانک کر عورت کے پاس لے گیا عورت حضرت عثمان کے پاس خبر لگنے کے بعد معاملے لے گئی حضرت عثمان (رض) نے نکاح باطل کردیا اور عورت کو دو انونٹنیاں دیں اور بقیہ تین ابو موسیٰ (رض) کو واپس کردیں۔ رواہ عبدالرزاق
45824- عن قتادة قال: تزوج غلام لأبي موسى امرأة غرها بنفسه حرة بغير إذن أبي موسى، فساق إليها خمس قلائص، فخاصمته إلى عثمان، فأبطل النكاح وأعطاها قلوصين، ورد إلى أبي موسى ثلاثا. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৮৩৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کے نکاح کا بیان
45825 قتادہ کی روایت ہے کہ ایک شخص باندی سے نکاح کرے اور وہ اسے آزاد سمجھتاہو پھر اس سے اولاد بھی ہوجائے حضرت عثمان (رض) نے اس کی اولاد کے متعلق فیصلہ کیا کہ ہر غلام کے بدلہ میں دو غلام ہوں گے اور ہر لونڈی کے بدلہ میں دو لونڈیاں ہوگی۔ رواہ عبدالرزاق
45825- عن قتادة في الأمة ينكحها الرجل وهو يرى أنها حرة فتلد أولادا، قال: قضى عثمان في أولادها مكان كل عبد عبدان، ومكان كل جارية جاريتان. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৮৩৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کے نکاح کا بیان
45826 محمد بن سیرین کی روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) نے منبر پر چڑھ کر فرمایا : تم جانتے ہو غلام کتنے نکاح کرسکتا ہے ؟ ایک شخص کھڑا ہوا اور کہنے لگا جی ہاں میں جانتا ہوں آپ (رض) نے کہا : بتاؤ کتنے ؟ اس نے جواب دیا : دونکاح کرسکتا ہے۔ رواہ سعید بن المنصور
45826- عن محمد بن سيرين قال: قال عمر على المنبر: أتدرون كم ينكح العبد؟ فقام رجل فقال: أنا، قال: كم؟ قال: اثنتين. "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৮৩৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کے نکاح کا بیان
45827 بکر بن عبداللہ مزنی کی روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس ایک عورت لائی گئی جس نے اپنے غلام سے شادی کرلی تھی، عورت کہنے لگی : کیا اللہ تعالیٰ نے قرآن میں نہیں فرمایا : ” اوماملکت ایمانکم “ ترجمہ اور جو تمہاری ملکیت میں ہوں وہ تمہارے لیے حلال ہیں۔ حضرت عمر (رض) نے دونوں کو مارا اور پھر ان کے درمیان تفریق کردی چنانچہ آپ (رض) نے تمام شہروں میں خطوط لکھ کر بھیجے کہ جو عورت اپنے غلام سے شادی کرے یا بغیر گواہوں کے یا ولی کے بغیر شادی کرکے اس پر حد جاری کرو۔ رواہ سعید بن المنصور والبیہقی
45827- عن بكر بن عبد الله المزني أن عمر بن الخطاب أتي بامرأة تزوجت عبدا لها، فقالت المرأة: أليس الله يقول في كتابه {أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ} فضربهما وفرق بينهما، وكتب إلى أهل الأمصار: أي المرأة تزوجت عبدا لها أو تزوجت بغير بينة أو ولي فاضربوها الحد. "ص، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৮৪০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کے نکاح کا بیان
45828 حسن کی روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس ایک عورت لائی گئی اس نے اپنے غلام سے شادی کرلی تھی آپ (رض) نے انھیں سخت سزا دی اور دونوں کے درمیان تفریق کردی اور عورت پر مزید شادی کرنا حرام قرار دیا اور یہ حکم بطور عقوبت کے تھا۔۔ رواہ سعید بن المنصور والبیہقی وقال : ھما مرسلان یوکداحد ھما صاحبہ
45828- عن الحسن أن عمر بن الخطاب أتي بامرأة قد تزوجت عبدها فعاقبها وفرق بينها وبين عبدها، وحرم عليها الأزواج عقوبة لها. "ص، ق، وقال: هما مرسلان يؤكد أحدهما صاحبه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৮৪১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کے نکاح کا بیان
45829 ابن جریج کی روایت ہے کہ مجھے خبر دی گئی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) لوگوں سے پوچھا کرتے تھے کہ غلام کتنے نکاح کرسکتا ہے ، چنانچہ لوگوں کا اس پر اتفاق رہا کہ غلام دو سے زیادہ شادیاں نہیں کرسکتا۔ رواہ عبدالرزاق
45829- عن ابن جريج قال: أخبرت أن عمر بن الخطاب سأل الناس: كم ينكح العبد؟ فاتفقوا على أن لا يزيد على اثنتين. "...........".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৮৪২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کے نکاح کا بیان
45830 ابن سیرین کی روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے لوگوں سے سوال کیا کہ غلام کے لیے کتنے نکاح حلال ہیں ؟ حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) نے جواب دیا : غلام دونکاح کرسکتا ہے (یعنی اپنے نکاح میں بیک وقت دو عورتیں رکھ سکتا ہے) حضرت عمر (رض) اس پر خاموش رہے گویا آپ (رض) اس جواب سے راضی رہے اور اسے پسند فرمایا : ایک روایت میں ہے کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : جو بات میرے دل میں تھی اس کی موافقت ہوگئی۔ رواہ عبدالرزاق
45830- عن ابن سيرين أن عمر بن الخطاب سأل الناس: كم يحل للعبد أن ينكح؟ فقال عبد الرحمن بن عوف: اثنتين، فصمت عمر كأنه رضي بذلك وأحبه - وفي رواية: قال عمر: وافقت الذي في نفسي. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৮৪৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کے نکاح کا بیان
45831 ابن جریج کی روایت ہے کہ بعض باندیاں لوگوں کے پاس آتی تھیں اور انھیں کہتیں کہ وہ آزاد ہیں لوگ ان سے شادی کرلیتے پھر اس سے اولاد پیدا ہوتی ۔ میں نے سلیمان بن موسیٰ کو تذکرہ کرتے سنا ہے کہ حضرت عمر (رض) نے اس جیسے مسئلہ میں اولاد کے آباء کے خلاف یہ فیصلہ کیا کہ ہر بچے کی بمثل اس کے لیے غلام سے ایک بالشت اور ایک ہاتھ کا اعتبار ہے میں نے عرض کیا اگر اس کی اولاد اچھی اور خوبصورت ہو ؟ فرمایا : ان جیسے حسن میں مکلف نہیں بنائے گجائیں گے ان جیسے ذرائع میں مکلف ہوں گے۔ رواہ عبدالرزاق
45831- عن ابن جريج قال في الأمة تأتي قوما فتخبرهم أنها حرة فينكحها أحدهم فتلد له، قال: سمعت سليمان بن موسى يذكر أن عمر بن الخطاب قضى في مثل ذلك على آبائهم بمثل كل ولد له من الرقيق في الشبر والذرع، قلت له: فإن كان أولاده حسانا؟ قال: لا يكلف مثلهم في الحسن، إنما يكلف مثلهم في الذرع. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৮৪৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کے نکاح کا بیان
45832 جابر بن عبداللہ کی روایت ہے کہ ایک عورت حضرت عمر (رض) کے پاس آئی اس نے اپنے غلام سے نکاح کررکھا تھا ہم مقام جابیہ میں تھے۔ آپ (رض) نے عورت کو خوب ڈانٹ پلائی اور اسے رجم کرنے کا ارادہ کیا پھر فرمایا : اس کے بعد تمہارے لیے کوئی مسلمان مرد حلال نہیں ہے۔۔ رواہ عبدالرزاق
45832- عن جابر بن عبد الله قال: جاءت امرأة إلى عمر ابن الخطاب ونحن بالجابية نكحت عبدها، فانتهرها وهم أن يرجمها وقال: لا يحل لك مسلم بعده. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৮৪৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام سے نکاح جائز ہے
45833 قتادہ کی روایت ہے کہ ایک عورت نے خفیہ طور پر اپنے غلام سے شادی کرلی میں نے حضرت عمر (رض) سے اس کا تذکرہ کردیا آپ (رض) نے اس عورت سے پوچھا : تمہیں ایسا کرنے پر کس چیز نے ابھارا ہے وہ بولی : میں یہی سمجھی کہ غلام عورتوں کے لیے حلال ہے جس طرح باندیاں مردوں کے لیے حلال ہوتی ہیں۔ چنانچہ آپ (رض) نے نبی کریم کے صحابہ (رض) سے مشورہ لیا۔ صحابہ نے کہا : اس عورت نے کتاب اللہ میں تاویل کرکے استدلال کیا ہے حضرت عمر (رض) نے فرمایا : کوئی حرج نہیں : بخدا میں اسے کسی آزاد مرد کے لیے حلال نہیں سمجھتا ہوں۔ گویا کہ آپ (رض) نے یہ حکم اس عورت پر بطور سزا کے لگایا اور اس سے حد کو ٹال دیا۔ آپ (رض) نے غلام کو حکم دیا کہ وہ عورت کے قریب نہ جائے۔۔ رواہ عبدالرزاق
45833- عن قتادة قال: تسرت امرأة غلاما لها فذكرت لعمر بن الخطاب فسألها: ما حملك على هذا؟ فقالت: كنت أرى أنه يحل للنساء ما يحل للرجال من ملك اليمين، فاستشار عمر فيها أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم، فقالوا: تأولت كتاب الله على غير تأويله، فقال عمر: لا جرم والله لا أحلك لحر بعده أبدا! كأنه عاقبها بذلك ودرأ الحد عنها، وأمر العبد أن لا يقربها. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৮৪৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام سے نکاح جائز ہے
45834 قتادہ کی روایت ہے کہ ایک عورت حضرت ابوبکر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور کہنے لگی : میں اپنے غلام کو آزاد کرکے اس سے شادی کرلوں چونکہ اس کا خرچہ مجھ پر ہلکا ہے۔ ابوبکر (رض) نے فرمایا : عمر کے پاس جاؤ اور ان سے سوال کرو۔ چنانچہ اس عورت نے حضرت عمر (رض) سے یہی سوال کیا ۔ آپ (رض) نے عورت کو سخت مارا حتیٰ کہ اس کا پیشاب نکل گیا پھر آپ (رض) نے فرمایا : عرب اس وقت تک مسلسل بھلائی پر رہیں گے جب تک اپنی عورتوں کو اس سے منع کرتے رہیں گے۔ رواہ عبدالرزاق
45834- عن قتادة قال: جاءت امرأة إلى أبي بكر فقالت: أعتق عبدي وأتزوجه فهو أهون علي مؤنة من غيره، فقال: ائتي عمر فسليه؛ فسألت عمر، فضربها حتى فشفشت ببولها، ثم قال: لن تزال العرب بخير ما منعت نساءها. "............".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৮৪৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام سے نکاح جائز ہے
45835 ابراہیم کی روایت ہے کہ حضرت علی (رض) سے اس باندی کے متعلق سوال کیا گیا جسے بیچ دیا جائے اور اس کا شوہر بھی ہو آپ (رض) نے فرمایا : وہ اس کا شوہرہی رہے گا حتیٰ کہ وہ اسے طلاق دے یا مرجائے۔ رواہ عبدالرزاق
45835- عن إبراهيم أن عليا قال في الأمة تباع ولها زوج: هو زوجها حتى يطلقها أو يموت. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৮৪৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام سے نکاح جائز ہے
45836 حضرت جابر (رض) نے غلام اور باندی کے متعلق فرمایا کہ ان کا آقا انھیں جمع بھی کرسکتا ہے اور ان کے درمیان تفریق بھی کرسکتا ہے۔ رواہ عبدالرزاق
45836- عن جابر في العبد والأمة: سيدهما يجمع بينهما ويفرق. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৮৪৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام سے نکاح جائز ہے
45837 حسن مولیٰ ابن نوفل کی روایت ہے کہ ابن عباس (رض) سے اس غلام کے متعلق سوال کیا گیا جو اپنی بیوی کو دو طلاقیں دے دے پھر وہ دونوں آزاد کردیئے جائیں کیا وہ مرد اس عورت سے شادی کرسکتا ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا : جی ھاں فرمایا کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہی فتویٰ دیا تھا۔ رواہ عبدالرزاق ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف النسائی 225
45837- عن الحسن مولى ابن نوفل قال: سئل ابن عباس عن عبد طلق امرأته تطليقتين ثم أعتقا أيتزوجها؟ قال: نعم، قيل: قال: أفتى بذلك رسول الله صلى الله عليه وسلم. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৮৫০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام سے نکاح جائز ہے
45838 ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ بریرہ (رض) کے شوہر مغیث (رض) انصار کے فلاں قبیلہ کے غلام تھے۔ بخدا ! گویا کہ میں ابھی ابھی مدینہ کی گلیوں میں بریرہ کے پیچھے چلتا ہوا دیکھ رہا ہوں دراں حالیکہ وہ رو رہے تھے۔ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت بریرہ (رض) سے ۔ کلام کیا کہ اپنے شوہر سے رجوع کرلو۔ اور کہنے لگی : یارسول اللہ ! کیا آپ مجھے حکم دے رہے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں تو اس کی سفارش کررہا ہوں۔ بریرہ نے کہا : بخدا ! میں کبھی بھی اس سے رجوع نہیں کروں گا۔۔ رواہ عبدالرزاق فائدہ : حضرت بریرہ (رض) کو آزادی ملنے کے بعد خیار عتق ملا تھا یعنی وہ اگر چاہیں تو اپنے شوہر کے ساتھ بدستور ازدواجی تعلقات بحال رکھیں چاہیں تو طلاق لے لیں۔ انھوں نے مغیث (رض) سے طلاق کا مطالبہ کیا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مغیث (رض) کے حق میں سفارش کی لیکن بریرہ (رض) نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سفارش رد کردی۔
45838- عن ابن عباس أن زوج بريرة كان عبدا لبني فلان ناس من الأنصار يقال له مغيث، والله لكأني أنظر إليه الآن يتبعها في سكك المدينة وهو يبكى! فكلم رسول الله صلى الله عليه وسلم بريرة أن ترجع إلى زوجها، فقالت: يا رسول الله! أتأمرني بذلك؟ فقال: "إنما أنا شفيع له، فقالت: لا والله لا أرجع إليه أبدا. " عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৮৫১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام سے نکاح جائز ہے
45839 ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ کوئی شخص اپنی لونڈی کا نکاح اپنے غلام سے بغیر مہر کے نہیں کراسکتا۔ رواہ عبدالرزاق
45839- عن ابن عباس قال: لا ينكح الرجل أمته عبده بغير مهر. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৮৫২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام سے نکاح جائز ہے
45840 حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : غلام بیک وقت دو عورتوں سے نکاح کرسکتا ہے اس سے زیادہ اپنے نکاح میں نہیں رکھ سکتا۔ رواہ عبدالرزاق
45840- عن ابن عباس قال: لا بأس أن يتسرى العبد. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৮৫৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام سے نکاح جائز ہے
45841 ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ کوئی حرج نہیں کہ غلام کسی لونڈی کو اپنی ہم خوابی کے لیے تجویز کرسکتا ہے۔ رواہ الشافعی وابن ابی شیبۃ والبیہقی
45841- عن علي قال: ينكح اثنتين لا يزيد عليهما. "الشافعي، ش، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৮৫৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کافر کے نکاح کا بیان
45842 حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : مسلمان مرد نصرانیہ عورت سے نکاح کرسکتا ہے لیکن نصرانی مرد مسلمان عورت سے نکاح نہیں کرسکتا۔ رواہ عبدالرزاق وابن جریر والبیہقی
45842- عن عمر قال: المسلم يتزوج النصرانية، ولا يتزوج النصراني المسلمة. "عب، وابن جرير، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৮৫৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کافر کے نکاح کا بیان
45843 قتادہ کی روایت ہے کہ حضرت حذیفہ (رض) نے ایک یہودیہ عورت سے نکاح کرلیا۔ حضرت عمر (رض) نے انھیں حکم بھیجا کہ اسے طلاق دے دو چونکہ یہ آگ کا انگارا ہے خذیفہ (رض) نے جواباً کہا : کیا یہ حرام ہے ؟ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : نہیں لیکن مجھے خوف ہے کہ تم یہودی عورتوں میں سے بدکار عورتوں کی بات ماننا شروع نہ کردوں۔ رواہ عبدالرزاق والبیہقی
45843- عن قتادة أن حذيفة نكح يهودية، فقال عمر: طلقها فإنها جمرة، قال: أحرام هي؟ قال: لا، ولكني أخاف أن تطيعوا المومسات منهن. "عب، ق".
tahqiq

তাহকীক: