কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৪৪ টি
হাদীস নং: ৪৫৮৯৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباشرت اور آداب مباشرت جنابت کے بعد باوضو سونا
45884 حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ انھوں نے عورتوں سے کہا : جب تمہارا خاوند تمہارے ساتھ ہمبستری کے لیے آئے تو اس کے لیے کپڑا تیار رکھا کرو۔ رواہ سعید بنالمنصور
45884- عن عائشة رضي الله عنها قالت: لتعد إحداكن الخرقة لزوجها إذا أتاها. "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৮৯৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباشرت اور آداب مباشرت جنابت کے بعد باوضو سونا
45885 حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ عورت اپنے شوہر کے لیے ایک کپڑا لے لیتی ہے اور شوہر جب اپنی حاجت پوریکر لیتا ہے تو وہ خارج شدہ مادہ کو صاف کرتی ہے پھر شوہر کو کپڑا ھما دیتی ہے اور وہ صاف کرتا ہے۔ رواہ سعید بن المنصور
45885- عن عائشة قالت: إن المرأة لتتخذ الخرقة لزوجها، فإذا قضى الرجل حاجته امتسحت بها ثم ناولته فمسح عنها. "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৮৯৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباشرت اور آداب مباشرت جنابت کے بعد باوضو سونا
45886 معروف ابوخطاب حضرت واثلہ بن اسقع (رض) سے روایت نقل کرتے ہیں کہ جب حضرت ام سلمہ (رض) کہتی ہیں : رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب اپنی کسی بیوی کے پاس جاتے اپنا ستر ڈھانپ لیتے اور آنکھیں بند کرلیتے اور جو عورت آپ کے نیچے ہوتی اس سے کہتے ، تم سکون اور وقار میں رہو۔ رواہ ابن عساکر و معروف منکر الحدیث
45886- عن معروف أبي الخطاب عن واثلة بن الأسقع عن أم سلمة قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا أتى بعض نسائه قنع رأسه وغمض عينيه، وقال للتي تكون تحته: عليك بالسكينة والوقار. "كر، ومعروف منكر الحديث".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৮৯৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباشرت اور آداب مباشرت جنابت کے بعد باوضو سونا
45887 حسن ضبہ بن محصن سے روایت نقل کرتے ہیں کہ عروہ کہتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت عثمان بن مظعون (رض) کی بیوی خولہ بنت حکم حضرت عائشہ (رض) کے پاس آئیں ان کی حالت پراگندہ تھی، حضرت عائشہ (رض) نے ان سے پوچھا : تمہاری یہ کیسی حالت ہے ؟ وہ بولیں : میرے شوہر قیام اللیل اور صائم النھار ہیں اتنے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت عائشہ (رض) کے پاس تشریف لائے حضرت عائشہ (رض) نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کا تذکرہ کیا جب حضرت عثمان سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ملاقات ہوئی تو فرمایا : اے عثمان ! رھبانیت ہمارے اوپر فرض نہیں کی گئی کیا تمہارے لیے میری زندگی میں بہترین نمونہ نہیں ہے۔ اللہ کی قسم میں تم سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والا ہوں اور اس کی حدود کی سب سے زیادہ رعایت کرنے والا ہوں۔ رواہ عبدالرزاق
45887- عن الحسن عن ضبة بن محصن عن عروة قال: دخلت خولة ابنة حكيم امرأة عثمان بن مظعون على عائشة وهي بادية الهيئة، فسألتها: ما شأنك؟ فقالت: زوجي يقوم الليل ويصوم النهار! فدخل النبي صلى الله عليه وسلم على عائشة فذكرت ذلك له، فلقى النبي صلى الله عليه وسلم عثمان فقال: "يا عثمان! إن الرهبانية لم تكتب علينا، أفمالك في أسوة حسنة! فوالله إن أخشاكم وأحفظكم لحدوده لأنا. " عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯০০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات مباشرت
45888 حضرت عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں : ان کا نکاح میں ایک عورت تھی جو ان سے کسی قدر دور رہتی تھی۔ آپ (رض) جب بھی اس سے ہمبستر ہونے کا ارادہ کرتے وہ حیض کا بہانا کرکے ٹال دیتی آپ (رض) سمجھے کہ یہ جھوٹ بول رہی ہے لیکن ہمبستر ہونے پر سچی پائی آپ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انھیں خبر کی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عمر (رض) کو پچاس دینار صدقہ کرنے کا حکم دیا۔ رواہ ابن راھویہ وحسن
45888- عن عمر بن الخطاب قال: إنه كان له امرأة تكره الرجال، فكان كلما أرادها اعتلت له بالحيضة، فظن أنها كاذبة فوجدها صادقة، فأتي النبي صلى الله عليه وسلم فأمره أن يتصدق بخمسين دينارا."ابن راهويه، وحسن".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯০১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات مباشرت
45889 حضرت عمر (رض) اپنی ایک باندی کے پاس آئے اس نے حیض کا عذر ظاہر کیا لیکن آپ (رض) نے اس کے ساتھ ہمبستری کرلی اور اسے سچ مچ حائضہ پایا پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان سے اس کا تذکرہ کیا۔ ارشاد فرمایا : اے ابوحفص ! اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت کرے نصف دینار صدقہ کردو۔ رواہ الحارث وابن ماجہ
45889- عن عمر أنه أتى جارية له فقالت: إني حائض، فوقع بها فوجدها حائضا، فأتى النبي صلى الله عليه وسلم فذكر له ذلك، فقال: يغفر الله لك يا أبا حفص! تصدق بنصف دينار. "الحارث، هـ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯০২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات مباشرت
45890 عبداللہ بن شداد بن ھادرروایت نقل کرتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا اللہ تعالیٰ سے حیاء کرو بلاشبہ اللہ تعالیٰ حق گوئی سے نہیں شرماتا۔ تم اپنی عورتوں سے پچھلے حصہ سے ہمبستری مت کرو۔ رواہ النسائی
45890- عن عبد الله بن شداد بن الهاد عن عمر قال: استحيوا من الله، فإن الله لا يستحيي من الحق، لا تأتوا النساء في أدبارهن. "ن".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯০৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات مباشرت
45891 خزیمہ بن ثابت (رض) کی روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : میں اپنی بیوی سے پچھلے راستے سے ہمبستری کرتا ہوں۔ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو یا تین مرتبہ فرمایا : اچھا، جی ہاں۔ پھر رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بات سمجھے اور فرمایا : اگر تم پیٹھ کی طرف سے آگے کے راستے میں جماع کرو تو یہ صحیح ہے اور ہی بات عورتوں کے پیچھے حصہ میں جماع کرنے کی سوا اللہ تعالیٰ نے تمہیں عورتوں کے ساتھ پچھلے حصہ میں جماع کرنے سے منع فرمایا ہے۔ رواہ ابن عساکر
45891- عن خزيمة بن ثابت أن رجلا أتى إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: إني آتي امرأتي من دبرها، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "نعم، فقالها مرتين أو ثلاثا، ثم فطن رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: أمن دبرها في قبلها فنعم، فأما في دبرها فإن الله نهاكم أن تأتوا النساء في أدبارهن. " كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯০৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات مباشرت
45892” مسند انس “ ابن نجار، ابوطاھر عطار ابوعلی ھاشمی، ابوالحسن احمد بن محمد فینقی ابو محمد سھل بن احمد دیباجی ، محمد بن یحییٰ صولی ابوعیناء محمد بن قاسم مولیٰ بن ہاشم، مسلم بن عبدالرحمن مسلم ابو القاسم کاتب، کتابۃ ابراھیم بن مہدی ، محمد بن مسلمہ ضبی، مہدی بن منصورا امیر المومنین مبارک بن فاضلہ حسن کے سلسلہ سند سے حضرت انس (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص کو بیت الخلاء میں جانے کی حاجت ہو وہ ہرگز ہمبستری نہ کرے چونکہ اس سے بواسیر ہوجانے کا خطر ہ ہے اور جس شخص کو چھوٹے پیشاب کی حاجت ہو وہ بھی ہرگز ہمبستری نہ کرے چونکہ اس سے ناسور ہوجانے کا خدشہ ہے۔ رواہ سھل الدیباجی قال فی المغنی : قال الازھری : کذاب رافعی
45892- "مسند أنس" ابن النجار أنبأنا أبو طاهر العطار عن أبي علي الهاشمي أن أبا الحسن أحمد بن محمد الفينقي أخبره أنبأنا أبو محمد سهل بن أحمد الديباجي ثنا محمد بن يحيى الصولي أنبأنا أبو العيناء محمد بن القاسم مولى بني هاشم ثنا مسلم بن عبد الرحمن بن مسلم أبو القاسم الكاتب ثنا أبي وكان يكتب لإبراهيم بن المهدي ثنى محمد بن مسلمة الضبي قال سمعت المهدي بن المنصور أمير المؤمنين يقول حدثني المبارك بن فضالة عن الحسن عن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لا يجامعن أحد منكم وبه حقن من خلاء، فإنه يكون منه البواسير، ولا يجامعن أحد منكم وبه حقن من بول فإنه منه يكون النواصير. " سهل الديباجي، قال في المغني: قال الأزهري: كذاب رافضي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯০৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عزل کا بیان عزل کرنا مکروہ ہے
45893” مسند صدیق (رض) “ سعید بن مسیب کی روایت ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق (رض) اور حضرت عمر (رض) عزل کرنا مکروہ سمجھتے اور عزل کردینے پر لوگوں کو غسل کرنے کا حکم دیتے تھے ۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
45893- "مسند الصديق" عن سعيد بن المسيب أن أبا بكر وعمر كانا يكرهان العزل، ويأمران الناس بالغسل منه. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯০৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عزل کا بیان عزل کرنا مکروہ ہے
45894” مسند عمر “ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آزاد عورت پر عزل کرنے سے منع فرمایا ہے اگر عزل کرے بھی تو اس سے اجازل لے۔۔ رواہ احمد بن حنبل وابن ماجہ والبخاری ومسلم
45894- "مسند عمر" عن عمر قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن العزل عن الحرة إلا باذنها. "حم، هـ، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯০৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عزل کا بیان عزل کرنا مکروہ ہے
45895 ابن عمر (رض) کی روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : مردوں کا کیا حال ہے کہ وہ اپنی باندیوں سے ہمبستری کرتے ہیں اور پھر ان پر عزل کردیتے ہیں میرے پاس جو باندی بھی آئے جس نے اپنے آقا کا اعتراف کیا ہو دراں حالیکہ اس نے اس کے ساتھ جماع کیا ہو مگر یہ کہ اس باندی کے ساتھ اس کا بچہ لاحق کردیاجاتا ہے۔ اس کے بعد عزل کرویا اسے چھوڑ دو ۔۔ رواہ مالک والشافعی وعبدالرزاق والضیاء المقدسی والبیہقی
45895- عن ابن عمر أن عمر قال: ما بال رجال يطؤن ولائدهم ثم يعزلونهن! لا تأتيني وليدة يعترف سيدها قد ألم بها إلا ألحقت به ولدها، فاعزلوا بعد أو اتركوا. "مالك والشافعي، عب، ض، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯০৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عزل کا بیان عزل کرنا مکروہ ہے
45896 زہری سالم سے روایت نقل کرتے ہیں کہ ابن عمر (رض) عزل کو مکروہ سمجھتے تھے جبکہ حضرت عمر (رض) بھی اسے کچھ کچھ مکروہ سمجھتے تھے۔ رواہ عبدالرزاق
45896- عن الزهري عن سالم أن ابن عمر كان يكره العزل، وكان عمر يكره بعض ذلك. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯০৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عزل کا بیان عزل کرنا مکروہ ہے
45897 سالم بن عبداللہ کی روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) عزل سے منع فرماتے تھے اور عبداللہ بن عمر (رض) بھی عزل سے منع فرماتے تھے جبکہ حضرت سعد بن ابی وقاص اور حضرت زید بن ثابت (رض) عزل کرتے تھے۔ رواہ البیہقی
45897- عن سالم بن عبد الله قال: كان عمر ينهى عن العزل، وكان عبد الله بن عمر ينهى عن ذلك، وكان سعد بن أبي وقاص وزيد بن ثابت يعزلان. "ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯১০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عزل کا بیان عزل کرنا مکروہ ہے
45898 ابونجیح، اہل مدینہ کے ایک آدمی سے روایت نقل کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) اپنی ایک باندی پر عزل کرتے تھے، چنانچہ باندی حاملہ ہوگئی، حضرت عمر (رض) پر یہ گراں گزرا اور فرمایا : اے اللہ ! آل عمر کے ساتھ اس بچے کو شامل نہ کر جو ان میں سے نہ ہو لونڈی نے سیاہ فام بچہ جنم دیا حضرت عمر (رض) نے اس سے پوچھا تو اس نے جواب دیا : یہ بچہ فلاں اونٹوں کے چرواہے کا ہے۔ حضرت عمر (رض) یہ سن کر خوش ہوگئے۔ رواہ عبدالرزاق
45898- عن أبي نجيح عن رجل من أهل المدينة أن عمر بن الخطاب كان يعزل عن جارية له فحملت، فشق ذلك عليه وقال: اللهم! لا تلحق بآل عمر من ليس منهم، فولدت غلاما أسود، فسألها فقالت: من راعي الإبل، فاستبشر. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯১১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عزل کا بیان عزل کرنا مکروہ ہے
45899 محمد بن حنیفہ کی روایت ہے کہ حضرت علی (رض) سے عورتوں پر عزل کے متعلق سوال کیا گیا۔ آپ (رض) نے جواب دیا یہ وادخفی (یعنی بچوں کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ) ہے۔ رواہ عبدالرزاق
45899- عن محمد ابن الحنفية قال: سئل علي عن عزل النساء فقال: ذاك الوأد الخفي. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯১২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عزل کا بیان عزل کرنا مکروہ ہے
45900 حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ کچھ مسلمان نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہنے لگے : یارسول اللہ ! ہم عورتوں پر عزل کرلیتے ہیں جب کہ یہود کا دعویٰ ہے کہ یہ ہلکے درجہ کا زندہ درگور ہے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہود نے جھوٹ بولا، یہودنے جھوٹ بولا : چونکہ اللہ تعالیٰ نے جس بچے کو پیدا کرنے کا ارادہ کرلیا ہو وہ اسے نہیں روک سکتے۔ رواہ عبدالرزاق والترمذی
45900- عن جابر قال: جاء ناس من المسلمين فقالوا: يا رسول الله! إنها تكون الإماء فنعزل عنهن، وزعمت اليهود أنها الموؤدة الصغرى، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "كذبت اليهود وكذبت اليهود ولو أراد الله أن يخلقه لم يردوه. " عب، ت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯১৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عزل کا بیان عزل کرنا مکروہ ہے
45901 حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ انصار کا ایک شخص نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا میری ایک باندی ہے جس سے میں عزل کرلیتا ہوں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تقدیر میں جو لکھا جاچکا ہے وہ ہو کر رہے گا تھوڑا ہی عرصہ گزرا تھا کہ باندی حاملہ ہوگئی وہ شخص پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا وہ تو حاملہ ہوچکی ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس پر فرمایا : اللہ تعالیٰ نے جس جان کے پیدا ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے وہ پیدا ہو کر رہے گا۔ رواہ عبدالرزاق
45901- عن جابر قال: جاء رجل من الأنصار إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: إن لي جارية وأنا أعزل عنها، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "ما قدر يكن، فلم يلبث أن حملت، فجاء النبي صلى الله عليه وسلم فقال: ألم تر أنها حملت، فقال النبي صلى الله عليه وسلم:ما قضى الله لنفس ما أن تخرج إلا وهي كائنة. " عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯১৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عزل کا بیان عزل کرنا مکروہ ہے
45902 عطاء کی روایت ہے کہ لوگ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) کے متعلق عزل کا تذکرہ کرتے تھے چنانچہ انھوں نے فرمایا : ہم رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں عزل کرتے تھے۔۔ رواہ عبدالرزاق
45902- "أيضا" عن عطاء أنه سمع جابر بن عبد الله وذكروا له العزل فقال: قد كنا نفعله على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯১৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عزل کا بیان عزل کرنا مکروہ ہے
45903” مسند حذیفہ بن یمان “ لوگ آپس میں عزل کے موضوع پر گفتگو کررہے تھے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان گفتگو سن کر ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا : کیا تم لوگ عزل کرتے ہو ؟ لوگوں نے اثبات میں جواب دیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تمہیں معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جس روح کو پیدا کرنا ہے وہ پیدا ہو کر رہے گا۔ رواہ الطبرانی
45903- "من مسند حذيفة بن اليمان" كانوا يتحدثون في العزل، فسمعهم رسول الله صلى الله عليه وسلم فخرج عليهم فقال: " إنكم لتفعلونه؟ قالوا: نعم، قال: أو لم تعلموا أن الله لم يخلق نسمة هو كائنها إلا وهي كائنة. " طب".
তাহকীক: