কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৪৪ টি
হাদীস নং: ৪৫৯৫৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میری اس وصیت کی عمر بھر رعایت رکھنا
45944 عمرو بن حماد ایک شخص سے روایت نقل کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علی (رض) اور حضرت عمر (رض) طواف سے فارغ ہو کر ماہر تشریف لائے کیا دیکھتے ہیں کہ ایک اعرابی نے پیٹھ پر اپنی ماں اٹھائی ہوئی ہے اور وہ یہ رجز یہ اشعار پڑھ رہا ہے۔ انا مطی تھا الانفر ۔ واذا الرکاب ذعرت الازعر۔ وما حملتنی وارضعتنی اکیر۔ میں اپنی والدہ کی سواری ہوں اور مجھے اس سے نفرت بھی نہیں ہے اس وقت کہ جب اچھی خاصی سواریاں بھی دہشت زدہ ہوجاتی ہیں میں دہشت زدہ نہیں ہوتا، حالانکہ میری ماں نے مجھے اتنا زیادہ اٹھایا ہے اور نہ زیادہ دودھ پلایا ہے۔ لبیک ، اللھم لبیک۔ حضرت علی (رض) نے فرمایا : اے ابوحفص ! آئیے پھر طواف کے لیے چلتے ہیں، شاید ہم بھی رحمت میں غریق ہوجائیں چنانچہ اعرابی اپنی ماں کو لیے طواف کے لیے داخل ہوا اور یہ اشعار پڑھتا رہا۔۔ انا مطی تھا لا انفرا۔ واذا الرکاب ذعرت لاازعر۔ وما حملتنی وارضعتنی اکثر۔ لبیک اللھم البیک۔ حضرت علی کرم (رض) نے اس پر شعر پڑھا۔ ان تبرھا فاللہ اشکر۔ یجزیک بالقلیل الاکثر۔ اگر تم اپنی ماں کے ساتھ بھلائی کرتے ہو تو اللہ تعالیٰ بھی تم سے کہیں زیادہ پاسداری کرنے والا ہے اور تمہیں تھوڑے احسان کے بدلہ میں کہیں زیادہ اجر عطا فرمائے گا۔
45944- عن عمرو بن حماد قال حدثنا رجل قال: خرج علي وعمر من الطواف فإذا هما بأعرابي معه أم له يحملها على ظهره وهو يرتجز ويقول:
أنا مطيتها لا أنفر ... وإذا الركاب ذعرت لا أذعر
وما حملتني وأرضعتني أكثر ...
لبيك! اللهم لبيك! فقال علي: يا أبا حفص! ادخل بنا الطواف لعل الرحمة تنزل فتعمنا، فدخل يطوف بها وهو يقول:
أنا مطيتها لا أنفر ... وإذا الركاب ذعرت لا أذعر
ما حملتني وأرضعتني أكثر ...
لبيك! اللهم لبيك! وعلى يقول:
إن تبرها فالله أشكر ... يجزيك بالقليل الأكثر
. "هب".
أنا مطيتها لا أنفر ... وإذا الركاب ذعرت لا أذعر
وما حملتني وأرضعتني أكثر ...
لبيك! اللهم لبيك! فقال علي: يا أبا حفص! ادخل بنا الطواف لعل الرحمة تنزل فتعمنا، فدخل يطوف بها وهو يقول:
أنا مطيتها لا أنفر ... وإذا الركاب ذعرت لا أذعر
ما حملتني وأرضعتني أكثر ...
لبيك! اللهم لبيك! وعلى يقول:
إن تبرها فالله أشكر ... يجزيك بالقليل الأكثر
. "هب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯৫৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میری اس وصیت کی عمر بھر رعایت رکھنا
45945 حضرت انس (رض) کی روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا : مجھے جہاد میں جانے کا شوق ہے اور میں اس پر قدرت بھی رکھتا ہوں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے عذر رکھا ہے چونکہ جب تم اپنی والدہ کی خدمت کرو گے تم حاجی بھی ہو معتمر بھی ہو اور مجاہد بھی ہو بشرطیکہ تمہاری ماں اگر تم سے راضی ہو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور اپنی والدہ کے ساتھ بھلائی کرو۔ رواہ ابن النجار
45945- عن أنس قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: إني لأشتهي الجهاد وإني لأقدر عليه! قال: "بقي واحد من والديك؟ قال: أمي، قال: فأبل الله عذرا، فإنك إذا فعلت ذلك كنت حاجا ومعتمرا ومجاهدا إن رضيت عنك أمك، فاتق الله وبرها. " ابن النجار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯৫৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولاد پر شفقت اور مہربانی کرنے کا بیان
45946” مسند صدیق “ حضرت برائ (رض) کی روایت ہے کہ حضرت ابوبکر (رض) جب پہلے پہل ہجرت کرکے مدینہ تشریف لائے تو کیا دیکھتے ہیں کہ عائشہ (رض) لیٹی ہوئی ہیں اور انھیں سخت بخار تھا۔ ان کے پاس حضرت ابوبکر (رض) آئے اور فرمایا : بیٹی ! تم کیسی ہو ؟ پھر آپ (رض) نے حضرت عائشہ (رض) کے رخسار کا بوسہ لیا۔ رواہ البخاری وابوداؤد والبیہقی
45946- "الصديق" عن البراء قال: دخلت مع أبي بكر أول ما تقدم المدينة، فإذا عائشة ابنته مضجعة قد أصابتها حمى، وأتاها أبو بكر فقال: كيف أنت يا بنية! وقبل خدها. "خ، د، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯৫৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولاد پر شفقت اور مہربانی کرنے کا بیان
45947 مجاہد کی روایت ہے کہ حضرت ابوبکر (رض) حضرت عائشہ (رض) کے سر پر بوسہ لے لیتے تھے۔۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
45947- عن مجاهد أن أبا بكر قبل رأس عائشة. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯৬০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولاد پر شفقت اور مہربانی کرنے کا بیان
45948 ابن عمر (رض) کی روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) اپنے بیٹوں سے فرمایا کرتے تھے جب تم لوگ صبح کو اٹھو تو متفرق ہوجایا کرو اور ایک ہی گھر میں جمع نہ ہوجایا کرو۔ چونکہ مجھے خوف ہے کہ کہیں تم آپس میں قطع تعلقی پر نہ اترآؤ یا تمہارے درمیان کوئی شرنہ پھوٹ پڑے۔ رواہ فی الادب
45948- عن ابن عمر قال: كان عمر يقول لبنيه: إذا أصبحتم فتبددوا، ولا تجمعوا في دار واحدة، فإني أخاف عليكم أن تقاطعوا أو يكون بينكم شر. "في الأدب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯৬১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولاد پر شفقت اور مہربانی کرنے کا بیان
45949 محمد بن سلام کی روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) نے ایک شخص کو کسی سرکاری کام کی ذمہ داری سونپی، اس شخص نے دیکھا کہ آپ (رض) اپنے ایک بچے کو بوسہ دے رہے ہیں وہ شخص بولا : آپ امیر المومنین ہیں اور پھر بچے کا بوسہ بھی لے رہے ہیں کاش میں بھی ایسا کرتا۔ آپ (رض) نے فرمایا : اس میں میرا کیا گناہ ہے کہ اگر تیرے دل سے رحمت چھین لی گئی ہے ، بلاشبہ اللہ تعالیٰ بھی اپنے ایسے ہی بندوں پر رحمت کرتا ہے جو رحمدل ہوں چنانچہ آپ (رض) نے اس شخص کو معزول کردیا اور فرمایا : جب تم اپنی اولاد پر رحم نہیں کرتے ہو تو لوگوں پر کیسے رحم کرو گے۔ رواہ الدینوری
45949- عن محمد بن سلام قال: استعمل عمر بن الخطاب رجلا على عمل، فرأي عمر يقبل صبيا له، تقبله وأنت أمير المؤمنين! لو كنت أنا ما فعلته، قال عمر: فما ذنبي إن كان نزع من قلبك الرحمة! إن الله لا يرحم من عباده إلا الرحماء؛ ونزعه عن عمله فقال: أنت لا ترحم ولدك فكيف ترحم الناس. "الدينوري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯৬২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولاد پر شفقت اور مہربانی کرنے کا بیان
45950 حضرت عثمان بن عفان (رض) کی روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا : یارسول اللہ ! میں کسی پر بھلائی کروں ؟ فرمایا : اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کرو عرض کیا : میرے والدین نہیں ہیں۔ ارشاد فرمایا، پھر اپنی اولاد پر بھلائی کرو۔ رواہ حمید بن زنجویہ فی ترعیبہ
45950- عن عثمان بن عفان أن رجلا قال: يا رسول الله! من أبر؟ قال: "والديك، قال: ليس لي والدان، قال: فولدك. " حميد ابن زنجويه في ترغيبه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯৬৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولاد پر شفقت اور مہربانی کرنے کا بیان
45951 معمر، ہشام بن عروہ اپنے والدعروہ سے روایت نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یا ابوبکر (رض) نے یا عمر (رض) نے ایک شخص سے فرمایا : اس شخص کے بیٹے نے کوئی چیز تیار کی تھی اور اس شخص نے اس میں عیب نکالا تھا فرمایا کہ یہ تو تمہارا ہی بیٹا ہے اور تمہارے ہی ترکش کا ایک تیر ہے۔ رواہ احمد بن حنبل
45951- عن معمر عن هشام بن عروة عن أبيه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم - أو قال أبو بكر أو قال عمر - لرجل عاب على ابنه شيئا صنعه: إنما ابنك سهم من كنانتك. "حم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯৬৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولاد پر شفقت اور مہربانی کرنے کا بیان
45952 ابوامامہ سہل بن حنیف کی روایت نقل کرتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے حضرت ابوعبیدہ بن جراح (رض) کو خط لکھا کہ اپنے لڑکوں کو تیراکی سکھاؤ اور اپنے فوجیوں کو تیراندازی سکھاؤ۔۔ رواہ ابن وابن حیان والدرقطنی والبیہقی وابن الحارود و الطحاوی
45952- عن أبي أمامة أن سهل بن حنيف قال: كتب عمر إلى أبي عبيدة بن الجراح أن علموا غلمانكم العوم 1 ومقاتلتكم الرمي. "ابن وهب، حب، قط، ق، وابن الجارود، والطحاوي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯৬৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولاد پر شفقت اور مہربانی کرنے کا بیان
45953 حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : اپنی اولاد کو طلب علم کا حکم دو ۔ رواہ ابن عمثلیق فی جرنہ
45953- عن علي قال: مروا أولادكم بطلب العلم. "ابن عمشليق في جزئه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯৬৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولاد پر شفقت اور مہربانی کرنے کا بیان
45954” مسند بشیر بن سعد انصاری والدنعمان بن بشیر “ حضرت نعمان بن بشیر (رض) اپنے والد بشیربن سعد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ وہ اپنا ایک بیٹا اٹھائے ہوئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہنے لگے : یارسول اللہ ! میں اپنے اس بیٹے کو ایک غلام دینا چاہتا ہوں اور اس عطا پر میں آپ کو گواہ بنانا چاہتا ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارا اس کے علاوہ کوئی اور بیٹا بھی ہے ؟ عرض کیا : جی ہاں، فرمایا : تم نے سب کو اسی طرح غلام عطا کیے ہیں ؟ عرض کیا : نہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر میں اس پر گواہ نہیں بنتا ہوں۔ رواہ ابونعیم
45954- "من مسند بشير بن سعد الأنصارى والد النعمان ابن بشير" عن النعمان بن بشير عن أبيه بشير بن سعد أنه أتى رسول الله صلى الله عليه وسلم بابن له يحمله فقال: يا رسول الله! إني نحلت ابني غلاما وأنا أحب أن تشهد، فقال: "لك ابن غيره؟ قال: نعم، قال: فكلهم نحلت مثل ما نحلت؟ قال: لا، قال: لا أشهد على ذا. " أبو نعيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯৬৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولاد پر شفقت اور مہربانی کرنے کا بیان
45955” مسند خالد بن ولید “ ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم اپنی اولاد کو تیراندازی اور قرآن سکھائیں۔ رواہ الطبرانی
45955- "من مسند خالد بن الوليد" أمرنا أن نعلم أولادنا الرمي والقرآن. "طب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯৬৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولاد پر شفقت اور مہربانی کرنے کا بیان
45956 حضرت نعمان بن بشیر (رض) کی روایت ہے کہ والد صاحب نے انھیں غلام عطا کرنا چاہا، تاہم وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے تاکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس پر گواہ بنالیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم نے اسی طرح اپنے ہر بیٹے کو غلام عطا کیا ہے ؟ عرض کیا : نہیں۔ فرمایا : لہٰذا اسے واپس لے جاؤ۔ رواہ ابن ابی شیبۃ وعبدالرزاق
45956- عن النعمان بن بشير أن أباه نحله غلاما وأنه أتى النبي صلى الله عليه وسلم ليشهده، فقال: "أكل ولدك نحلته مثل هذا؟ قال: لا، قال: فاردده. " ش، عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯৬৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عطیہ دینے میں برابری کرنا
45957” ایضائ “ حضرت نعمان بن بشیر (رض) کی روایت ہے کہ میرے والد نے مجھے کچھ عطیہ دینا چاہا، میری والدہ عمرہ بنت رواحہ کہنے لگیں۔ میں اس وقت تک راضی نہیں ہوں گی جب تک آپ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس پر گواہ نہ بنالیں۔ چنانچہ والد نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا : میں نے اپنے بیٹے جو کہ عمرہ سے ہے کو کچھ عطیہ دینا چاہا ہے عمرو نے مجھے کہا ہے کہ اس پر میں آپ کو گواہ بنالوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم نے اپنے ہر بیٹے کو اسی طرح عطیہ دیا ہے ؟ عرض کیا : نہیں فرمایا : اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور اپنی اولاد میں عدل قائم کرو میں ظلم پر گواہی نہیں دیتا ہوں۔ رواہ ابن ابی شیبہ
45957- "أيضا" أعطاني أبي عطية فقالت أمي عمرة بنت رواحة: لا أرضى حتى تشهد النبي صلى الله عليه وسلم، فأتى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: "إني أعطيت ابني من عمرة عطية فأمرتني أن أشهدك، فقال:" أعطيت كل ولدك مثل هذا؟ قال: لا، قال: فاتقوا الله واعدلوا بين أولادكم لا أشهد على جور. " ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯৭০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عطیہ دینے میں برابری کرنا
45958 حضرت واثلہ (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت عثمان مظعون (رض) کے پاس تشریف لائے حضرت عثمان (رض) کے پاس ایک چھوٹا سا بچہ تھا جسے وہ چوم رہے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا یہ تمہارا بیٹا ہے ؟ عرض کیا : جی ھاں فرمایا : کیا تمہیں اس سے محبت ہے ؟ عرض کیا : یارسول اللہ ! بخدا مجھے اس سے محبت ہے فرمایا : کیا میں تمہاری محبت میں اضافہ کردوں۔ عرض کیا : جی ھاں میرے ماں باپ آپ پر قربان جائیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص اپنے چھوٹے بچے کو جو اس کی نسل سے ہو راضی رکھتا ہے حتیٰ کہ وہ اس سے راضی ہوجائے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے راضی کردیتے ہیں حتیٰ کہ وہ راضی ہوجاتا ہے۔۔ رواہ ابن عساکر
45958- عن واثلة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم خرج على عثمان بن مظعون ومعه صبي له صغير يلثمه، فقال: "ابنك هذا؟ قال: نعم،قال: "أتحبه يا عثمان؟ قال: إي والله يا رسول الله إني أحبه! قال: أفلا أزيدك له حبا؟ قال: بلى، فداك أبي وأمي! قال: إنه من يرضى صبيا له صغيرا من نسله حتى يرضى ترضاه الله يوم القيامة حتى يرضى. " كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯৭১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عطیہ دینے میں برابری کرنا
45959 حضرت ابوامامہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس عورت کا شوہر مرجائے اور وہ اپنے معصوم بچوں پر صبر کرکے بیٹھ جائے اپنی اولاد پر شفقت کرتی ہو، اپنے رب تعالیٰ کی اطاعت کرتی ہو اور اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرتی ہو وہ جنت میں میرے ساتھ یوں ہوگی جیسے یہ دو انگلیاں۔ رواہ ابن زنجویہ وسندہ ضعیف
45959- عن أبي أمامة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قال: "ما أنا وامرأة سعفاء الخدين سعفاء المعصمين إذا حنت على ولدها أطاعت ربها واحصنت فرجها في الجنة إلا كهاتين - وفرق بين إصبعيه. " ابن زنجويه، وسنده ضعيف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯৭২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عطیہ دینے میں برابری کرنا
45960 سھل بن سعد کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اس کے پاس اس کا بیٹا اور ایک غلام تھا۔ عرض کیا : یارسول اللہ ! آپ گواہ رہیں کہ میرا یہ غلام میرے اس بیٹے کے لیے ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم نے اپنے ہر بیٹے کے لیے اسی طرح غلام رکھا ہے ؟ عرض کیا : نہیں فرمایا : میں گواہی نہیں دوں گا یہ تو بڑی چیز ہے جلی ہوئی ایک روٹی کے لیے بھی گواہی نہیں دوں گا۔ رواہ ابن النجار
45960- عن سهل بن سعد قال: أتى النبي صلى الله عليه وسلم رجل بابن له وغلام فقال: يا رسول الله! اشهد بغلامي هذا لابني هذا! قال: " ألكل ولدك جعلت مثل هذا؟ قال: لا، قال: لا أشهد ولا على رغيف محترق. " ابن النجار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯৭৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عطیہ دینے میں برابری کرنا
45961 ابن عمر (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی شادی کرادو عرض کیا گیا : یارسول اللہ ! یہ ہمارے بیٹے ہیں ہماری بیٹیاں کیسے ہوں گی ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنی بیٹیوں کو سونے اور چاندی سے آراستہ کرو اور انھیں اچھے اچھے کپڑے پہناؤ اور ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو تاکہ ان میں رغبت کی جائے۔۔ رواہ الحاکم فی تاریخہ والدیلمی
45961- عن ابن عمر قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "زوجوا ابناءكم وبناتكم، قيل: يا رسول الله! هذا ابناؤنا فكيف بناتنا؟ قال: حلوهن الذهب والفضة، واجيدوا لهن الكسوة، واحسنوا إليهن بالنخلة ليرغب فيهن. " ك في تاريخه، والديلمي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯৭৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عطیہ دینے میں برابری کرنا
45962 حضرت ابن کعب (رض) فرماتے ہیں والد پر کوئی گناہ نہیں وہ اپنی اولاد کو ادب سکھانے کے لیے خواہ جونسی صورت بھی اختیار کرلے۔ رواہ ابن جریر
45962- عن أبي بن كعب قال: ليس على الوالد جناح فيما أدب ولده. "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯৭৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیٹیوں کے ساتھ حسن سلوک
45963 حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : تم میں سے کوئی ایسا بھی ہوتا ہے جو اپنی بیٹی کی شادی کسی قبیح شخص سے کرادیتا ہے حالانکہ وہ بھی وہ کچھ چاہتی ہیں جو کچھ تم چاہتے ہو۔ رواہ عبدالرزاق
45963- عن عمر قال: يعمد أحدكم إلى بنته فيزوجها القبيح، إنهن يحببن مثل - ما تحبون. "عب".
তাহকীক: