কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৭৩৭০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٣٧٠۔۔۔ اسلام میں (کسی کے خلاف آنکھ سے) اشارہ کرنے اور دھوکا سے قتل کرنے کی گنجائش نہیں، بیشک میں نے دھوکا سے قتل کرنے کو مقید کردیا ہے اور نبی اشارہ نہیں کرتا ہوتا۔ (ابن عساکر عن عثمان بن عفان)
7370- ليس في الإسلام إيماء، ولا فتك1 إن الإيمان قيد الفتك، والنبي لا يومئ. ابن عساكر عن عثمان بن عفان.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৭১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ نفس کی تذلیل ۔۔۔ ازا کمال
٧٣٧١۔۔۔ مسلمان کے لیے مناسب نہیں کہ وہ اپنے آپ کو ذلیل کرے، کسی نے عرض کیا : کوئی اپنے آپ کو کیسے ذلیل کرسکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : وہ ایسی آزمائش میں پڑنے کی کوشش کرے جس کی اس میں طاقت نہیں۔ (مسند احمد، ترمذی حسن صحیح غریب، ابن ماجہ، ابو یعلی، سعید بن منصور عن جندب عن حذیفہ عن ابی سعید، طبرانی عن ابن عمر)
7371- لا ينبغي لمسلم أن يذل نفسه قيل: وكيف يذل نفسه؟ قال: يتعرض من البلاء لما لا يطيق.

"حم ت" حسن صحيح غريب "هـ ع ص" عن جندب عن حذيفة عن أبي سعيد "طب" عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৭২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الباء ۔۔۔ بغاوت و ظلم
٧٣٧٢۔۔۔ بغاوت اور قطع رحمی سے بڑھ کر کوئی گناہ ایسا نہیں جس کے کرنے والے کے لیے اللہ تعالیٰ دنیا میں عذاب جلدی دیتے ہیں باوجودیکہ یہ گناہ اس کے لیے آخرت میں بھی ذخیرہ ہوگا۔ (مسند احمد، بخاری فی الادب، ترمذی، ابن ماجہ، حاکم ابن حبان عن ابی بکر)
7372- ما من ذنب أجدر أن يعجل الله لصاحبه العقوبة في الدنيا مع ما يدخر له في الآخرة من البغي وقطيعة الرحم. "حم خد ت هـ ك حب" عن أبي بكر
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৭৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الباء ۔۔۔ بغاوت و ظلم
٧٣٧٣۔۔۔ بغاوت سے بچو، کیونکہ بغاوت سے بڑھ کر کوئی سز اجلد نہیں ملتی۔ (ابن عدی وابن النجار عن علی)
7373- احذروا البغي، فإنه ليس من عقوبة هي أحضر من عقوبة البغي. "عد" وابن النجار عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৭৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الباء ۔۔۔ بغاوت و ظلم
٧٣٧٤۔۔۔ لوگوں پر ظلم زانیہ عورت کا بیٹا ہی کرتا ہے یا جس میں اس کی خصلت ہے۔ (طبرانی عن ابی موسیٰ )
7374- لا يبغي على الناس إلا ولد بغي، وإلا من فيه عرق منه. "طب" عن أبي موسى.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৭৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الباء ۔۔۔ بغاوت و ظلم
٧٣٧٥۔۔۔ اگر ایک پہاڑ دوسرے پہاڑ پر زیادتی کرے تو جو زیادتی ظلم کرنے والا ہوگا ریزہ ریزہ ہوجائے گا۔ (ابن لال عن ابوہریرہ (رض))
7375- لو بغى جبل على جبل لدك الباغي منهما. ابن لال عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৭৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخل و کنجوسی کی مذمت
٧٣٧٦۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس شخص کو ناپسند کرتے ہیں جو اپنی زندگی میں تو بخیل ہو اور اپنی موت کے وقت سخی ہو۔ (الخطیب فی کتاب البخلا عن علی)
7376- إن الله تعالى يبغض البخيل في حياته السخي عند موته. "خط" في كتاب البخلاء عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৭৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخل و کنجوسی کی مذمت
٧٣٧٧۔۔۔ بخل سے بچو ! اس لیے کہ تم سے پہلے لوگ بخل کی وجہ سے ہلاک ہوئے ، بخل نے انھیں کنجوسی کا حکم دیا تو انھوں نے کنجوسی کی، اس نے انھیں قطع رحمی کا حکم دیا تو انھوں نے قطع رحمی کی، اس نے انھیں گناہوں کا حکم دیا تو انھوں نے گناہ کیے۔ (ابو داؤد، حاکم عن ابن عمرو)
7377- إياك والشح، فإنما هلك من كان قبلكم بالشح، أمرهم بالبخل فبخلوا، وأمرهم بالقطيعة فقطعوا، وأمرهم بالفجور ففجروا. "د ك" عن ابن عمرو.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৭৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخل و کنجوسی کی مذمت
٧٣٧٨۔۔۔ آدمی کے بخیل ہونے کے لیے یہ کافی ہے کہ وہ یہ کہے کہ میں اپنا پورا حق لوں گا، اور اس میں سے کچھ نہیں چھوڑ دوں گا۔ (فردوس عن ابی امامۃ)
7378- حسب امرئ من البخل أن يقول: آخذ حقي كله، ولا أدع منه شيئا. "فر" عن أبي أمامة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৭৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخل و کنجوسی کی مذمت
٧٣٧٩۔۔۔ دو خصلتیں ایسی ہیں جو کسی مومن میں جمع نہیں ہوسکتی ہیں، بخل اور بدخلقی۔ بخاری فی الادب، ترمذی عن ابی سعید
7379- خصلتان لا تجتمعان في مؤمن: البخل، وسوء الخلق. "خد ت" عن أبي سعيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৮০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخل و کنجوسی کی مذمت
٧٣٨٠۔۔۔ وہ شخص انتہائی برا ہے جس سے اللہ تعالیٰ کے لیے مانگا جائے پھر بھی نہ دے۔ (بخاری فی التاریخ عن ابن عباس)
7380- شر الناس الذي يسأل بالله ثم لا يعطى. "تخ" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৮১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخل و کنجوسی کی مذمت
٧٣٨١۔۔۔ مرد میں سب سے بڑی خصلت بےصبری کی کنجوسی اور سخت بزدلی ہے۔ (بخاری فی التاریخ، ابوداؤد عن ابوہریرہ (رض))
7381- شر ما في الرجل شح هالع، وجبن خالع "تخ د" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৮২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخل و کنجوسی کی مذمت
٧٣٨٢۔۔۔ بخیل (پہلے طبقہ کے ساتھ) جنت میں نہیں جائے گا۔ (خطیب فی کتاب البخلاء عن ابن عمر)
7382- الشحيح لا يدخل الجنة. "خط" في كتاب البخلاء عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৮৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخل و کنجوسی کی مذمت
٧٣٨٣۔۔۔ اس امت کے پہلے طبقہ کی درستگی زہد اور یقین ہے اور آخری طبقہ کی ہلاکت بخل اور لمبی امید سے ہوگی۔ (مسند احمد فی الزھد، طبرانی فی الاوسط بیہقی عن ابن عمرو)
7383- صلاح أول هذه الأمة بالزهد واليقين، ويهلك آخرها بالبخل وطول الأمل. "حم" في الزهد "طس هب" عن ابن عمرو.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৮৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخل و کنجوسی کی مذمت
٧٣٨٤۔۔۔ سخی کا کھانا (کھانا) علاج ہے اور بخیل کا کھانا بیماری ہے۔ (خطیب فی کتاب البخلاء وابو القاسم الخرقی ، فی فوائدہ عن ابن عمرو)

تشریح :۔۔۔ کیونکہ جو کھانا انسان دل سے نہ دے وہ نقصان وہ ثابت ہوتا ہے۔
7384- طعام السخي دواء، وطعام الشحيح داء. "خط" في كتاب البخلاء وأبو القاسم الخرقي1 في فوائده عن ابن عمرو.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৮৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخل و کنجوسی کی مذمت
٧٣٨٥۔۔۔ یہ اللہ تعالیٰ کی تقسیم ہے کہ بخیل (پہلے گروہ کے ساتھ) جنت میں نہیں جائے گا۔ (ابن عساکر عن ابن عباس)
7385- قسم من الله تعالى: لا يدخل الجنة بخيل. ابن عساكر عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৮৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخل و کنجوسی کی مذمت
٧٣٨٦۔۔۔ اسلام نے بخل سے بڑھ کر کسی چیز کو نہیں مٹایا۔ (ابو داؤد، ابو یعلی عن انس)
7386- ما محق الإسلام محق الشح شيء. "د ع" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৮৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخل و کنجوسی کی مذمت
٧٣٨٧۔۔۔ بخیل اور صدقہ دینے والے (دونوں) کی مثال ان دو مردوں کی سی ہے جن پر لوہے کی دو زرہیں سینے سے ہنسلی کی ہڈی تک ہوں، تو خرچ کرنے والے کی زرہ خرچ کرنے سے اس کی جلد پر لمبی ہوجاتی ہے (اور اتنی بڑھ جاتی ہے) یہاں تک کہ اس کی انگلیاں چھپ جاتی ہیں اور اس کے قدموں کے نشان مٹ جاتے ہیں۔ اور بخیل کچھ خرچ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا تو ہر کڑی کا حلقہ کا اپنی جگہ میں تنگ ہوجاتا ہے اور اسے کشادہ کرنے کی کوشش کرتا ہے اور وہ کھلتی نہیں۔ (مسند احمد، بیہقی، نسائی عن ابوہریرہ (رض))
7387- مثل البخيل والمتصدق كمثل رجلين، عليهما جنتان من حديد من ثديهما إلى تراقيهما، فأما المنفق فلا ينفق إلا سبغت على جلده، حتى تخفي بنانه وتعفو أثره، وأما البخيل فلا يريد أن ينفق شيئا

إلا لزقت كل حلقه مكانها، فهو يوسعها فلا تتسع. "حم ق ن" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৮৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخل و کنجوسی کی مذمت
٧٣٨٨۔۔۔ اس امت کے پہلے طبقہ کی نجات یقین اور زھد میں ہے اور اس کا آخری طبقہ بخل اور (لمبی) امیدوں سے ہلاک ہوگا۔ (ابن ابی الدنیا عن ابن عمرو)
7388- نجا أول هذه الأمة باليقين والزهد ويهلك آخرها بالبخل والأمل. ابن أبي الدنيا عن ابن عمرو.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৮৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخل و کنجوسی کی مذمت
٧٣٨٩۔۔۔ بخل سے بڑھ کر بھی کوئی بیماری ہوگی ؟ (مسند احمد بیہقی عن جابر ، حاکم عن ابوہریرہ (رض) )

تشریح :۔۔۔ روحانی بیماری اور جب روح بیمار ہوجائے تو جسم بھی سقیم و بیمار پڑجاتا ہے۔
7389- وأي داء أدوأ من البخل؟ "حم ق" عن جابر "ك" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক: