কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৭৪১০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخل ۔۔۔ ازا کمال
٧٤١٠۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے ملامت کو پیدا کرکے اسے بخل اور مال سے ڈھانہ دیا۔ (البزار ابو نعیم عن ابن عباس)
7410- خلق الله اللؤم فحفه بالبخل والمال. "بز" وأبو نعيم عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪১১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخل ۔۔۔ ازا کمال
٧٤١١۔۔۔ بخل اور ایمان کبھی کسی بندے دل میں جمع نہیں ہوسکتے۔ (ابن شیبہ وھناد، ترمذی، حاکم بیہقی عن ابوہریرہ (رض)
7411- لا يجتمع الشح والإيمان في قلب عبد أبدا. "ش و" هناد "ت ك هب" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪১২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخل ۔۔۔ ازا کمال
٧٤١٢۔۔۔ ایمان اور بخل کبھی کسی مسلمان بندے کے دل میں یکجا نہیں ہوسکتے۔ (ابن عدی عن عبد الغفور بن عبد العزیز بن سعید الانصاری عن ابیہ عن جدہ)
7412- لا يجتمع الإيمان والبخل في قلب رجل مؤمن أبدا."عد" عن عبد الغفور بن عبد العزيز بن سعيد الأنصاري عن أبيه عن جده.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪১৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخل ۔۔۔ ازا کمال
٧٤١٣۔۔۔ بخل اور ایمان کبھی کسی بندے کے دل میں اکٹھے نہیں ہوسکتے۔ (ابن جریر فی تھذیبہ عن ابوہریرہ (رض))
7413- لا يجتمع الشح والإيمان في قلب عبد أبدا. ابن جرير في تهذيبه عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪১৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخل ۔۔۔ ازا کمال
٧٤١٤۔۔۔ ایمان اور بخل کسی مسلمان کے پیٹ (دل) میں جمع ہو نہیں سکتے۔ (ابن جریر عنہ)
7414- لا يجتمع الشح والإيمان في جوف رجل مسلم. ابن جرير عنه.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪১৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخل ۔۔۔ ازا کمال
٧٤١٥۔۔۔ مومن کے لیے مناسب نہیں کہ وہ بخیل اور بزدل ہو۔ (ھناد والخطیب فی کتاب البخلاء عن ابی جعفر، معضلا، الخطیب عن ابی عبد الرحمن السلمی، مرسلا، موقوفا)
7415- لا ينبغي للمؤمن أن يكون بخيلا ولا جبانا. هناد والخطيب في كتاب البخلاء عن أبي جعفر معضلا، الخطيب عن أبي عبد الرحمن السلمي مرسلا موقوفا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪১৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخل ۔۔۔ ازا کمال
٧٤١٦۔۔ اے انسان ! جب تک تو زندہ ہے بخیل رہے گا، اور جب تمہاری وفات کا وقت ہوگا تو اپنے مال کی طرف ہاتھ بڑھائے گا کہ اسے بکھیرے ، سو دو عادتیں (اے اندر) جمع نہ کرنا، زندگی میں برا سلوک اور مرتے وقت برائی، اپنے ان قریبی رشتہ داروں کو دیکھنا جو محروم ہوں گے، اور وارث نہیں بنیں گے تو ان کیلئے نیکی کی وصیت کرکے مرنا۔ (الدیلمی عن زید بن ثابت)
7416- يا ابن آدم كنت بخيلا ما دمت حيا، فلما حضرتك الوفاة عمدت إلى مالك تبدده فلا تجمع خصلتين: إساءة في الحياة، وإساءة عند الموت، انظر إلى قرابتك الذين يحرمون، ولا يرثون، فأوص لهم بمعروف. الديلمي عن زيد بن ثابت.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪১৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بخل ۔۔۔ ازا کمال
٧٤١٧۔۔۔ اے بنی سلمی ! بخل سے بڑھ کر کوئی بیماری ہے ؟ اپنے دوست کے لیے دعا کرو۔ (الخرائطی فی مساوی الاخلاق عن زید بن ثابت)
تشریح :۔۔۔ یا صاحب سے خود نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مراد ہیں تو پھر درودو سلام مراد ہے اور یا کوئی مسلمان مراد ہے تو اس وقت دعا کرنا مراد ہے۔
تشریح :۔۔۔ یا صاحب سے خود نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مراد ہیں تو پھر درودو سلام مراد ہے اور یا کوئی مسلمان مراد ہے تو اس وقت دعا کرنا مراد ہے۔
7417- يا بني سلمة وأي داء أدوأ من الشح؟ صلوا على صاحبكم. الخرائطي في مساوي الأخلاق عن زيد بن ثابت.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪১৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف التاء ۔۔۔ لوگوں کے عیوب تلاش کرنا
٧٤١٨۔۔۔ مرد سے اپنے بیوی کو پیٹنے کے بارے سوال نہیں ہوگا۔ (ابو داؤد عن عمر)
7418- لا يسأل الرجل فيم ضرب امرأته. "د" عن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪১৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف التاء ۔۔۔ لوگوں کے عیوب تلاش کرنا
٧٤١٩۔۔۔ مرد سے اپنی بیوی کی پیٹ کے بارے نہیں پوچھا جائے گا ؟ اور تنہا نہ سونا۔ (مسند احمد، حاکم عن عمر)
شادی شدہ مردوں کے لیے یہ انتہائی مفید ترین نصیحت ہے، یعنی اپنی عورتوں کے ساتھ رہو، انھیں تنہا نہ چھوڑو۔
شادی شدہ مردوں کے لیے یہ انتہائی مفید ترین نصیحت ہے، یعنی اپنی عورتوں کے ساتھ رہو، انھیں تنہا نہ چھوڑو۔
7419- لا يسأل الرجل فيم ضرب امرأته؟ ولا تنم إلا على وتر. "حم هـ1 ك" عن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪২০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ چمٹے رہنا
٧٤٢٠۔۔۔ یہ بات مومن کے اخلاق سے نہیں کہ وہ (لوگوں سے) چمٹا رہے اور حسد کرے، صرف علم کی طلب میں ایسا کرسکتا ہے۔ (بیہقی عن معاذ)
7420- ليس من أخلاق المؤمن التملق، ولا الحسد، إلا في طلب العلم. "هب" عن معاذ.
التنطع والتقذر
التنطع والتقذر
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪২১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ شکم سری اور نفرت
٧٤٢١۔۔۔ شکم سیر ہونے والے ہلاک ہوگئے۔ (مسند احمد ، مسلم، ابوداؤد عن ابن مسعود)
7421- هلك المتنطعون. "حم م د" عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪২২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ شکم سری اور نفرت
٧٤٢٢۔۔۔ گھن کھانے والے ہلاکت میں پڑگئے۔ (الحلیۃ عن ابوہریرہ (رض))
7422- هلك المتقذرون2 "حل" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪২৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آزمائشوں اور تمہتوں کے لیے پیش ہونا۔۔۔ ازاکمال
٧٤٢٣۔۔۔ جس نے جھوٹ بولا ہم اسے جھوٹا کردکھائیں گے، اور جس نے اپنے آپ کو (آزمائشوں اور فتنوں کے لیے) پیش کیا تو ہم اسے پیش کردیں گے اور جس نے ہماری طرف تیر پھینکا ہم اسے دفن کردیں گے۔ (ابن لال عن عمران بن یزید بن البراء بن عازب عن ابیہ عن جدہ)
تشریح :۔۔۔ اس واسطے ایسی جگہوں سے بچنا چاہیے جہاں کسی فتنہ اور تہمت کا اندیشہ ہو۔
تشریح :۔۔۔ اس واسطے ایسی جگہوں سے بچنا چاہیے جہاں کسی فتنہ اور تہمت کا اندیشہ ہو۔
7423- من خرق خرقناه، ومن عرض عرضنا له، ومن نبش دفناه. ابن لال عن عمران بن يزيد بن البراء بن عازب عن أبيه عن جده.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪২৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آزمائشوں اور تمہتوں کے لیے پیش ہونا۔۔۔ ازاکمال
٧٤٢٤۔۔۔ جان بوجھ کر بیمار نہ بنا کرو (ورنہ) بیمار پڑجاؤ گے ، اور (مرنے سے پہلے ہی) اپنے لیے قبریں نہ کھود لیا کرو (ورنہ) مرجاؤ گے۔ (الدیلمی عن وھب بن قیس الثقفی)
تشریح :۔۔۔ انسان نفسیاتی طور پر جب کسی چیز کو اپنے دل و دماغ پر سوار کرلیتا ہے تو وہ آہستہ آہستہ اس کے دباؤ میں آجاتا ہے،
مثلاً جو لوگ جادو ٹونے تعویذ گنڈے اور جنات کا ڈر ہر وقت دل میں رکھتے اور بات بات پر ان سے متاثر ہوتے اور انھیں موثر سمجھتے ہیں وہ اکثر وہمی طور ان چیزوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں دوسرا شخص انھیں لاکھ سمجھائے بجھائے لیکن وہ کسی کی بات قبول نہیں کرتے وہ کہتے ہیں ہم پر جو بیتی ہے وہی سچ ہے، حالانکہ وہ ان کا فقط وہم اور مالیخو لیا ہے، ورنہ جادو بذات خود کسی بیماری کا نام نہیں یہ ایک فن ہے ، اور جنات ایک مخلوق ہے جیسے چیونٹیاں ایک مخلوق ہیں لیکن لوگ چیونٹوں سے نہیں ڈرتے جنات سے خوفزدہ رہتے ہیں، وجہ اصل یہ ہے کہ نسلاً بعد نسل لوگوں میں جنات کا اتنا تاثر پھیلا ہے کہ لوگ ہر انہونی اور عجیب بات کو جنات کی طرف منسوب کرتے ہیں۔
تشریح :۔۔۔ انسان نفسیاتی طور پر جب کسی چیز کو اپنے دل و دماغ پر سوار کرلیتا ہے تو وہ آہستہ آہستہ اس کے دباؤ میں آجاتا ہے،
مثلاً جو لوگ جادو ٹونے تعویذ گنڈے اور جنات کا ڈر ہر وقت دل میں رکھتے اور بات بات پر ان سے متاثر ہوتے اور انھیں موثر سمجھتے ہیں وہ اکثر وہمی طور ان چیزوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں دوسرا شخص انھیں لاکھ سمجھائے بجھائے لیکن وہ کسی کی بات قبول نہیں کرتے وہ کہتے ہیں ہم پر جو بیتی ہے وہی سچ ہے، حالانکہ وہ ان کا فقط وہم اور مالیخو لیا ہے، ورنہ جادو بذات خود کسی بیماری کا نام نہیں یہ ایک فن ہے ، اور جنات ایک مخلوق ہے جیسے چیونٹیاں ایک مخلوق ہیں لیکن لوگ چیونٹوں سے نہیں ڈرتے جنات سے خوفزدہ رہتے ہیں، وجہ اصل یہ ہے کہ نسلاً بعد نسل لوگوں میں جنات کا اتنا تاثر پھیلا ہے کہ لوگ ہر انہونی اور عجیب بات کو جنات کی طرف منسوب کرتے ہیں۔
7424- لا تمارضوا فتمرضوا، ولا تحفروا قبوركم فتموتوا. الديلمي عن وهب بن قيس الثقفي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪২৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے عیوب کی تلاشی ۔۔۔ الاکمال
٧٤٢٥۔۔۔ اے مسلمان کے گروہ ! جن کے دلوں میں ابھی تک ایمان داخل نہیں ہوا، مسلمانوں کی مذمت نہ کیا کرو اور نہ ان کے عیوب تلاش کیا کرو، اس واسطے کہ جس نے اپنے مسلمان بھیائی کا عیب تلاش کیا تو اللہ تعالیٰ (اس کے گناہوں پر پڑے) پردے کو پھاڑ دے گا، اور اس کا عیب ظاہر کر دے گا، وہ اگرچہ اپنے گھر کے پردہ میں ہو۔ (طبرانی فی الکبیر عن عبداللہ بن بریدہ عن ابیہ)
7425- يا معشر من أسلم، ولم يدخل الإيمان في قلبه، لا تذموا المسلمين ولا تتبعوا عوراتهم، فإنه من يطلب عورة أخيه المسلم هتك الله ستره، وأبدى عورته، ولو كان في ستر من بيته. "طب" عن عبد الله بن بريدة عن أبيه.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪২৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے عیوب کی تلاشی ۔۔۔ الاکمال
٧٤٢٦۔۔۔ اے جو لوگو ! جو زبان سے ایمان لائے ہیں اور ایمان ان کے دلوں کی طرف خالص ہو کر نہیں گیا، مسلمانوں کو تکلیف نہ دینا، اور نہ ان کے نقائص تلاش کرنا، اس واسطے کہ جو اپنے بھائی کا عیب تلاش کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کا عیب لاظاہر کرے گا ، حتی کہ اسے اپنے گھر میں درمیان خوفزدہ کر دے گا۔ (ابو یعلی، بیہقی عن ابن عباس)
7426- يا معشر من آمن بلسانه ولم يخلص الإيمان إلى قلبه، لا تؤذوا المسلمين، ولا تتبعوا عوراتهم، فإنه من تتبع عورة أخيه تتبع الله عورته حتى يخوفه الله في بطن بيته. "ع ق" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪২৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے عیوب کی تلاشی ۔۔۔ الاکمال
٧٤٢٧۔۔۔ اے وہ لوگو ! جو زبان سے ایمان لائے ہیں اور ایمان ابھی تک ان کے دلوں میں داخل نہیں ہوا، مسلمانوں کو تکلیف نہ پہنچانا، اور نہ انھیں عار دلا کرنا، نہ ان کے عیوب تلاش کرنا، اس واسطے کہ جو اپنے مسلمان بھائی کا عیب تلاش کرے گا اللہ تعالیٰ اس کی لغزش کو ظاہر کر دے گا، جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ یہ معاملہ کرے تو اسے رسوا کر دے گا، اگرچہ وہ اپنے گھر ہی کیوں نہ ہو کسی نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا مسلمانوں پر کوئی پردہ ہے ؟ آپ نے فرمایا : مسلمانوں پر اللہ تعالیٰ کے پردے شمار سے زیادہ ہیں، مومن بندہ گناہ کرکے ان پر دوں کو پھاڑ دیتا ہے یہاں تک کہ ان میں سے کچھ بھی باقی نہیں رہتا، تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتے ہیں : میرے بندے کو لوگوں سے چھپا دو ، کیونکہ وہ اسے عار دلاتے ہیں اسے برائی سے روکتے ہیں، تو فرشتے اسے اپنے پردوں میں ڈھانپ کر لوگوں سے چھپالیتے ہیں، پھر اگر وہ توبہ کرلے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرلیتے ہیں، اور اس پر اس کے پردے واپس ڈال دیتے ہیں اور ہر پردے کے ساتھ نو پردوں کا اضافہ ہوجاتا ہے، اور اگر گناہوں میں آگے بڑھتا رہے تو فرشتے کہتے ہیں : اے پروردگار وہ ہم پر غالب آگیا اور ہمیں حقیر جانا، تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتے ہیں : اس سے ہٹ جاؤ، پھر اگر وہ تاریک رات میں تاریک گھر میں کسی بل کے اندر بھی کوئی گناہ کرے تو اللہ تعالیٰ اسے ظاہر کردیتے ہیں، اور اس کا عیب لوگوں کے سامنے کردیتے ہیں۔ (الحکیم عن جبیر بن نفیر ، مرسلاً )
7427- يا معشر الذين أسلموا بألسنتهم ولم يدخل الإيمان في قلوبهم لا تؤذوا المسلمين ولا تعيروهم، ولا تتبعوا عوراتهم، فإنه من تتبع عورة أخيه المسلم تتبع الله عثرته، ومن تتبع الله عثرته يفضحه ولو في قعر بيته، قيل يا رسول الله: وهل على المؤمنين من ستر؟ قال: ستور الله على المؤمنين أكثر من أن تحصى، إن المؤمن ليعمل بالذنوب فتهتك عنه سترا سترا حتى لا يبقى عليه منه شيء، فيقول الله للملائكة: استروا على عبدي من الناس، فإنهم يعيرون ولا يغيرون، فتحف عليه الملائكة بأجنحتها يسترونه من الناس، فإن تاب قبل الله منه، ورد عليه ستوره ومع كل ستر تسعة أستار، فإن تتابع في الذنوب قالت الملائكة: يا ربنا إنه قد غلبنا وأقذرنا فيقول للملائكة: تخلوا عنه، فلو عمل ذنبا في بيت مظلم في ليلة مظلمة في حجر أبدى الله عنه، وعن عورته. الحكيم عن جبير بن نفير مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪২৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے عیوب کی تلاشی ۔۔۔ الاکمال
٧٤٢٨۔۔۔ مرد سے اپنی بیوی کو مارنے کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا، اور نہ یہ پوچھا جائے گا کہ وہ اپنے کن بھائیوں کا قصد کرتا ہے اور کن کا قصد نہیں کرتا، اور تنہا نہیں سونا۔ (ابو داؤد طیالسی، مسند ، نسائی، ابن ماجہ، ابو یعلی حاکم، ابوداؤد ، سعید بن منصور عن عمر)
7428- لا يسال الرجل فيم ضرب امرأته، ولا يسأل عمن يعتمد من إخوانه، ولا يعتمدهم، ولا تنم إلا على وتر. "ط حم ن هـ ع ك د ص" عن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪২৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الحاء ۔۔۔ مدح پسندی
٧٤٢٩۔۔۔ لوگوں سے تعریف پسندی (انسان کو) اندھا اور بہرہ کردیتی ہے۔ (فردوس عن ابن عباس)
7429- حب الثناء من الناس يعمي ويصم. "فر" عن ابن عباس.
তাহকীক: