কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৭৪৩০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال ۔۔۔ جاہ و مرتبہ کی محبت
٧٤٣٠۔۔۔ جب قیامت کا دن ہوگا تو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے ایک بندے کو بلائیں گے، وہ اللہ تعالیٰ کے حضور کھڑا ہوگا، پھر اللہ تعالیٰ اس سے اس کے مرتبہ و جاہ کے متعلق ایسے ہی پوچھیں گے جیسے اس کے مال کے متعلق پوچھیں گے۔ (تمام، خطیب عن ابن عمر)
7430- إذا كان يوم القيامة دعا الله بعبد من عبيده، فيقف بين يديه، فيسأله عن جاهه كما يسأله عن ماله. "تمام "خط" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৩১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال ۔۔۔ جاہ و مرتبہ کی محبت
٧٤٣١۔۔۔ لوگوں کی تعریف پسندی اندھا اور بہرہ کردیتی ہے۔ (الدیلمی عن ابن عباس)
تشریح :۔۔۔ یعنی انسان جب لوگوں سے اپنی تعریف سننا پسند کرنے لگتا ہے تو اس کی کیفیت یہ ہوجاتی ہے کہ وہ اپنی تنقید اور برائی سننے سے بہرہ اور اپنے عیوب سے اندھا ہوجاتا ہے۔
تشریح :۔۔۔ یعنی انسان جب لوگوں سے اپنی تعریف سننا پسند کرنے لگتا ہے تو اس کی کیفیت یہ ہوجاتی ہے کہ وہ اپنی تنقید اور برائی سننے سے بہرہ اور اپنے عیوب سے اندھا ہوجاتا ہے۔
7431- حب الثناء من الناس يعمي ويصم. الديلمي عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৩২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرص و لالچ کی مذمت
٧٤٣٢۔۔۔ انسان کی اگر مال کی ایک وادی ہو تو وہ دوسری کی طلب و جستجو میں لگ جائے ، اور اگر اس کی دو دوادیاں ہوں تو تیسری کی تلاش میں لگ جائے، انسان کا پیٹ صرف (قبر کی) مٹی ہی بھرے گی، اور اللہ تعالیٰ اسی کی توبہ قبول کرتا ہے جو توبہ کرے۔ (مسند احمد، ترمذی ، بیہقی عن انس ، مسند احمد بیہقی عن ابن عباس ، بخاری عن ابن الزبیر ، ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض) ، مسند احمد عن ابی واقد، بخاری فی التاریخ والبزار، بریدۃ، مربرقم ، ٦٢٤٤/٢٦٤٥)
تشریح :۔۔۔ یعنی وادی میں اتنی بکریاں ہوں کہ وہ پوری وادی بھرجائے۔
تشریح :۔۔۔ یعنی وادی میں اتنی بکریاں ہوں کہ وہ پوری وادی بھرجائے۔
7432- لو كان لابن آدم واد من مال لابتغى إليه ثانيا، ولو كان له واديان لابتغى لهما ثالثا، ولا يملأ جوف ابن آدم إلا التراب، ويتوب الله على من تاب. "حم ت ق" عن أنس "حم ق" عن ابن عباس "خ" عن ابن الزبير "هـ" عن أبي هريرة "حم" عن أبي واقد "تخ" والبزار عن بريدة. مر برقم [6244 و 6245] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৩৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرص و لالچ کی مذمت
٧٤٣٣۔۔۔ حریص وہ شخص ہے جو حرام طریقے سے کمائی کا طلبگار ہو۔ (طبرانی فی الکبیر عن واثلۃ)
7433- الحريص الذي يطلب المكسبة على غير حلها. "طب" عن واثلة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৩৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرص و لالچ کی مذمت
٧٤٣٤۔۔۔ مجھے اپنی امت کے بارے جس بات کا زیادہ خوف ہے وہ پیٹ کا بڑھنا ، لگا تار سونا، سستی اور یقین کی کمزوری ہے۔ (دارقطنی الافراد عن جابر)
تشریح :۔۔۔ امت مرحومہ دور حاضر میں جہاں دیگر آزمائشوں اور فتنوں میں مبتلا ہے وہاں جسمانی اور روحانی ترقی سے محرومی کے عذاب میں بھی مبتلا ہے، جب سے اس کے رجال کار نے کائنات کی کنہ و حقیقت میں تحقیق و تجربات چھوڑے اس وقت سے اس امت کا ذہنی بیڑہ حالات کی موجوں میں گھر چکا ہے اور جب سے افراد کار نے جسمانی تمرین اور مشق ، جسے ورزش کہتے ہیں، چھوڑ دی وہ جسمانی، بحران کا شکار ہوچکی ہے ، اس واسطے ضروری ہے کہ جیسے علوم آلیہ اور عالیہ کا سیکھنا فرض اور ضروری ہے اسی طرح ذہنی اور جسمانی ارتقاء و بہود کے لیے تحقیقات و تجربات اور ورزش بےحد ضروری ہے جس کا گناہ امت کو ایسے ہی ہوگا جیسے کسی فرض کفایہ کے چھوڑنے پر ہوتا ہے۔
تشریح :۔۔۔ امت مرحومہ دور حاضر میں جہاں دیگر آزمائشوں اور فتنوں میں مبتلا ہے وہاں جسمانی اور روحانی ترقی سے محرومی کے عذاب میں بھی مبتلا ہے، جب سے اس کے رجال کار نے کائنات کی کنہ و حقیقت میں تحقیق و تجربات چھوڑے اس وقت سے اس امت کا ذہنی بیڑہ حالات کی موجوں میں گھر چکا ہے اور جب سے افراد کار نے جسمانی تمرین اور مشق ، جسے ورزش کہتے ہیں، چھوڑ دی وہ جسمانی، بحران کا شکار ہوچکی ہے ، اس واسطے ضروری ہے کہ جیسے علوم آلیہ اور عالیہ کا سیکھنا فرض اور ضروری ہے اسی طرح ذہنی اور جسمانی ارتقاء و بہود کے لیے تحقیقات و تجربات اور ورزش بےحد ضروری ہے جس کا گناہ امت کو ایسے ہی ہوگا جیسے کسی فرض کفایہ کے چھوڑنے پر ہوتا ہے۔
7434- أخشى ما خشيت على أمتي كبر البطن، ومداومة النوم والكسل وضعف اليقين. "قط" في الأفراد عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৩৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرص و لالچ کی مذمت
٧٤٣٥۔۔۔ اگر انسان کی کھجور کی ایک وادی ہو تو اس کی تمنا ہوگی کہ اسے اس جیسی وادی مل جائے، پھر اسی جیسی (تیسری وادی) کی تمنا کرے گا، یہاں تک کہ وہ کئی وادیوں کی آرزو رکھے گا، انسان کا پیٹ (قبر کی) مٹی ہی بھرے گی، (مسند احمد، ابن حبان عن جابر)
7435- لو كان لابن آدم واد من نخل لتمنى مثله، ثم تمنى مثله حتى يتمنى أودية، ولا يملأ جوف ابن آدم إلا التراب. "حم حب" عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৩৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرص و لالچ کی مذمت
٧٤٣٦۔۔۔ دو بھوکے بھیڑئیے جنہیں بکریوں میں چھوڑ دیا جائے وہ اتنا نقصان نہیں کرتے جتنا نقصان آدمی کو مال کی لالچ اور اپنے دینی شرف و مرتبہ پر ہوتا ہے۔ (مسند احمد، ترمذی عن کعب بن مالک ، مربرقم، ٦٢٥٢ ولغابۃ ٦٢٥٥۔
تشریح :۔۔۔ بالفاظ دیگر جب انسان کی دلی خواہش بھی یہ ہو اور وہ اپنی زبان سے بھی اظہار کرے کہ میں نے فلاں نیک کام کیا تھا، فلاں سن میں جہاد کیا تھا، وغیرہ۔
تشریح :۔۔۔ بالفاظ دیگر جب انسان کی دلی خواہش بھی یہ ہو اور وہ اپنی زبان سے بھی اظہار کرے کہ میں نے فلاں نیک کام کیا تھا، فلاں سن میں جہاد کیا تھا، وغیرہ۔
7436- ما ذئبان جائعان أرسلا في غنم بأفسد لها من حرص المرء على المال والشرف لدينه. "حم ت" عن كعب بن مالك. مر برقم [6252 ولغاية 6255] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৩৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرص و لالچ کی مذمت
٧٤٣٧۔۔۔ انسان بوڑھا ہوجاتا ہے اور اس کی خصلتیں (جوان ہی) رہ جاتی ہیں حرص اور لمبی امید۔ (مسند احمد، بیہقی، ترمذی عن انس)
7437- يهرم ابن آدم وتبقى منه اثنتان: الحرص، وطول الأمل؟ "حم ق ت" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৩৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الحسد۔۔۔ حسد کی مذمت
٧٤٣٨۔۔۔ حسد نیکیوں کو ایسے ہی ختم کردیتا ہے جیسے آگ ایندھن کو ختم کردیتی ہے، اور صدقہ برائی کو ایسے ہی نیست و نابود کردیتا ہے جیسے پانی آگ کو بجھا دیتا ہے اور نماز مومن (کے دل اور چہرے) کا نور ہے، اور روزہ رکھنا جہنم سے (بچاؤ کی) ڈھال ہے۔ (ابن ماجہ عن انس)
7438- الحسد يأكل الحسنات كما تأكل النار الحطب، والصدقة تطفئ الخطيئة كما يطفئ الماء النار، والصلاة نور المؤمن، والصيام جنة من النار. "هـ" عن أنس
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৩৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الحسد۔۔۔ حسد کی مذمت
٧٤٣٩۔۔۔ حسد (بمعنی غبطہ) دو آدمیوں میں (کیا جاسکتا) ہے، ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن (کے علم) سے نوازا ہے پھر وہ اس کی حفاظت کے لیے (حفظ کی دہرائی اور علم کی تعلیم و تدریس و مطالعہ کے ذریعہ) اٹھ کھڑا ہوا، اور قرآن کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانا، اور دوسرا وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے مال عطا کیا ، تو اس نے اس کے ذریعہ صلہ رحمی کی، اور رشتہ داروں سے تعلق قائم رکھا، اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں عمل کیا (دیکھنے والے نے یہ) رمنا کی کہ وہ بھی اس کی طرح ہوجائے۔ (ابن عساکر عن ابن عمر)
7439- الحسد في اثنتين: رجل آتاه الله القرآن فقام به وأحل حلاله وحرم حرامه، ورجل آتاه الله مالا فوصل به أقرباءه، ورحمه، وعمل بطاعة الله تمنى أن يكون مثله. بن عساكر عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৪০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الحسد۔۔۔ حسد کی مذمت
٧٤٤٠۔۔ حسد ایمان کو ایسے ہی خراب کرتا ہے جیسے اندرائن (تمبہ) شہد کو خراب کردیتا ہے۔ (فردوس عن معاویۃ بن حیدۃ)
7440- الحسد يفسد الإيمان كما يفسد الصبر العسل. "فر" عن معاوية بن حيدة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৪১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الحسد۔۔۔ حسد کی مذمت
٧٤٤١۔۔۔ جب حسد کرو تو حسد سے آگے نہ بڑھو، اور جب (برا) گمان کرنے لگو تو تحقیق نہ کرو، اور جب فال لینے لگو تو یکجہت ہو کر چل پڑو اور اللہ تعالیٰ پر ہی بھروسہ کرو۔ (ابن عدی عن ابوہریرہ (رض))
7441- إذا حسدتم فلا تبغوا، وإذا ظننتم فلا تحققوا، وإذا تطيرتم فامضوا، وعلى الله فتوكلوا. "عد" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৪২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حسد نیکیوں کو کھا جاتی ہے
٧٤٤٢۔۔۔ حسد سے بچو، کیونکہ حسد نیکیوں کو یوں تباہ کردیتا ہے جیسے آگ ایندھن کو ختم کردیتی ہے۔ (ابو داؤد عن ابوہریرہ (رض))
7442- إياكم والحسد، فإن الحسد يأكل الحسنات كما تأكل النار الحطب. "د" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৪৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حسد نیکیوں کو کھا جاتی ہے
٧٤٤٣۔۔۔ تم سے پہلی امتوں کی بیماریاں تم تک پہنچ جائیں گی (جن میں) حسد اور آپس کا بغض (شامل ہیں) یہ مونڈ دینے والی ہیں ، (یعنی) دین کو ختم کردیں گی، نہ کہ بالوں کو مونڈنے والی ہیں، اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے ایمان کے بغیر تم لوگ جنت میں نہیں جاسکتے، اور آپس میں محبت رکھے بغیر تم ایماندار نہیں بن سکتے، کیا تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جب تم اسے کرو گے تو آپس میں محبت کرنے لگو گے ؟ آپس میں سلام پھیلاؤ۔ (مسند احمد، ترمذی ، والضیاء عن الزبیر بن العوام)
7443- دب إليكم داء الأمم قبلكم، الحسد والبغضاء، وهي الحالقة، حالقة الدين، لا حالقة الشعر، والذي نفس محمد بيده، لا تدخلوا الجنة حتى تؤمنوا، ولا تؤمنوا حتى تحابوا، أو لا أنبئكم بشيء إذا فعلتموه تحاببتم؟ أفشوا السلام بينكم. "حم ت" والضياء عن الزبير بن العوام
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৪৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حسد نیکیوں کو کھا جاتی ہے
٧٤٤٤۔۔۔ خیانت اور حسد دونوں نیکیوں کو ایسے ختم کردیتے ہیں جیسے آگ ایندھن کو ختم کردیتی ہے۔ (ابن صصری فی امالیہ عن الحسن بن علی)
7444- الغل والحسد يأكلان الحسنات كما تأكل النار الحطب. ابن صصرى في أماليه عن الحسن بن علي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৪৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حسد نیکیوں کو کھا جاتی ہے
٧٤٤٥۔۔۔ حسد کرنے والا، چغلخور اور کہانت والے کا مجھ سے اور میرا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ (طبرانی فی الکبیر عن عبداللہ بن بسر)
7445- ليس مني ذو حسد ولا نميمة ولا كهانة، ولا أنا منه. "طب" عن عبد الله بن بسر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৪৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حسد نیکیوں کو کھا جاتی ہے
٧٤٤٦۔۔۔ تمام انسان حاسد ہیں، کسی حسد کرنے والے کو اس کا حسد اس وقت تک نقصان نہیں دیتا جب تک وہ زبان سے بات اور ہاتھ سے عمل نہ کرے۔ (حلیۃ الالیاء عن انس)
تشریح :۔۔۔ یہ اس کی آخری حد رکھی ہے کہ اس سے پہلے پہل دل میں آنے والی جتنی باتیں اور خیالات ہیں وہ سب معاف ہیں
تشریح :۔۔۔ یہ اس کی آخری حد رکھی ہے کہ اس سے پہلے پہل دل میں آنے والی جتنی باتیں اور خیالات ہیں وہ سب معاف ہیں
7446- كل بني آدم حسود، ولا يضر حاسدا حسده ما لم يتكلم باللسان أو يعمل باليد. "حل" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৪৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٤٤٧۔۔۔ تمام انسان حاسد ہیں، اور بعض حاسد ین بعض سے افضل ہیں، کسی حاسد کو اس کا حسد اس وقت تک نقصان نہیں دیتا جب تک وہ زبان سے بات اور ہاتھ سے عمل نہ کرے۔ (ابو نعیم عن انس)
7447- كل بني آدم حسود وبعض الناس في الحسد أفضل من بعض، ولا يضر حاسدا حسده ما لم يتكلم باللسان أو يعمل باليد. أبو نعيم عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৪৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٤٤٨۔۔۔ نعمتوں والوں کا بدلہ کون دے سکتا ہے ؟ اور جس نے حسد کیا اس کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا۔ (ابن شاہین عن الحلیس بن زید الضبی)
7448- ومن يطيق مكافأة أهل النعيم؟ ومن حسد الناس لم يشف غيظه. ابن شاهين عن الحليس بن زيد الضبي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৪৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٤٤٩۔۔۔ لوگ اس وقت تک بھلائی میں رہیں گے جب تک آپس میں حسد نہیں کریں گے۔ طبرانی فی الکبیر عن ضمرۃ بن ثعلبۃ
7449- لا يزال الناس بخير ما لم يتحاسدوا. "طب" عن ضمرة بن ثعلبة.
তাহকীক: