কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৭৪৫০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حسد و نفرت
٧٤٥٠۔۔۔ اللہ تعالیٰ پندرھویں شعبان کی رات اپنے بندوں کی طرف خصوصی رحمت سے دیکھتے ہیں، (تو اس رات) استغفار (رحمت) طلب کرنے والوں کی بخشش کردیتے ہیں، اور رحم طلب کرنے والوں پر رحم کرتے ہیں اور حسد کرنے والوں کو انہی کے حال پر چھوڑ دیتے ہیں۔ (بیہقی عن عائشہ)
7450- إن الله تعالى يطلع على عباده في ليلة النصف من شعبان فيغفر للمستغفرين، ويرحم المسترحمين، ويؤخر أهل الحقد كما هم عليه. "هب" عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৫১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حسد و نفرت
٧٤٥١۔۔۔ جب شعبان کی پندرھویں شب ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کی طرف متوجہ ہوتے ہیں مومنوں کی بخشش فرما دیتے ہیں، اور کافروں کو مہلت دیتے ہیں، اور حسد کرنے والوں کو انہی کے حسد میں چھوڑ دیتے ہیں یہاں تک کہ وہ حسد کر ترک کردیں۔ (بیہقی عن ابی ثعلبۃ الخشنی)
7451- إذا كان ليلة النصف من شعبان أطلع الله إلى خلقه، فيغفر للمؤمنين، ويملي للكافرين، ويدع أهل الحقد بحقدهم حتى يدعوه. "هب" عن أبي ثعلبة الخشني.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৫২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حسد و نفرت
٧٤٥٢۔۔۔ ہر جمعہ میں لوگوں کے اعمال (بارگاہ الٰہی میں) پیش کیے جاتے ہیں : پیر کے روز اور جمعرات کے دن، پس اللہ تعالیٰ ہر مومن بندے کی مغفرت کردیتے ہیں، صرف اس بندے کو نہیں بخشتے، جس کے اور اس کے بھائی کے درمیان نفرت ہو، (فرشتوں سے کہا جاتا ہے) ان دونوں کو انہی کے حال پر چھوڑے رکھو یہاں تک کہ وہ (ایک دوسرے کی طرف) رجوع کرلیں۔ (مسند احمد عن ابوہریرہ (رض))
7452- تعرض أعمال الناس في كل جمعة مرتين، يوم الإثنين، ويوم الخميس، فيغفر الله لكل عبد مؤمن إلا عبدا بينه وبين أخيه شحناء فيقال اتركوا هذين حتى يفيئا. "حم" عن أبي هريرة
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৫৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حسد و نفرت
٧٤٥٣۔۔۔ پیر اور جمعرات کے روز اللہ تعالیٰ کے حضور اعمال پیش کیے جاتے ہیں، اللہ تعالیٰ تمام گناہوں کی مغفرت فرما دیتے ہیں، صرف قطع رحمی اور آپس میں نفرت رکھنے والوں کے گناہ نہیں بخشتے۔ (طبرانی فی الکبیر عن اسامۃ بن زید)
7453- تعرض الأعمال على الله يوم الإثنين والخميس، فيغفر الله الذنوب إلا ما كان من متشاحنين أو قاطع رحم. "طب" عن أسامة بن زيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৫৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حسد و نفرت
٧٤٥٤۔۔۔ پیر اور جمعرات کے دن جنت کے دروازے کھو لے جاتے ہیں، تو اس میں ہر اس بندے کی بخشش کردی جاتی ہے جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک نہ کرتا ہو، صرف اس شخص کی مغفرت نہیں ہوتی جس کے اور اس کے بھائی کے درمیان نفرت ہو، پھر کہا جاتا ہے ان دونوں کو مہلت دو یہاں تک کہ آپس میں صلح کرلیں۔ (بخاری فی الادب المفرد، مسلم، ابو داؤد، ترمذی عن ابوہریرہ (رض))
7454- تفتح أبواب الجنة يوم الإثنين ويوم الخميس، فيغفر فيهما لكل عبد لا يشرك بالله شيئا، إلا رجلا كانت بينه وبين أخيه شحناء، فيقال: انظروا هذين حتى يصطلحا. "خد م د ت" عن أبي هريرة
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৫৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حسد و نفرت
٧٤٥٥۔۔۔ نفرتوں کو ختم کر دو ۔ (البزار عن ابن عمر)
7455- تساقطوا الضغائن. البزار عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৫৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٤٥٦۔۔۔ جمعہ اور جمعرات کے دن کے اعمال (بارگاہ الٰہی میں) پیش کیے جاتے ہیں، تو ہر اس (مؤمن) بندے کی بخشش کردی جاتی ہے جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک نہ کرتا ہو، صرف دو آدمیوں کی مغفرت نہیں ہوتی، اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ان دونوں کو مہلت دو یہاں تک کہ یہ دونوں صلح کرلیں۔ (ابن عساکر عن ابوہریرہ (رض))
7456- إن الأعمال تعرض يوم الخميس ويوم الجمعة، فيغفر لكل عبد لا يشرك بالله شيئا، إلا رجلين فإنه يقول: أخروا هذين حتى يصطلحا. "كر" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৫৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٤٥٧۔۔۔ ہر پیر اور جمعرات کو لوگوں کے اعمال اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کیے جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ہر اس بندے کی بخشش کردیتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرتا ہو، صرف اس بندے کی مغفرت نہیں فرماتے، جس کے اور اس کے بھائی کے درمیان نفرت ہو۔ (الخطیب وابن عساکر عن معاویۃ بن اسحاق بن طلحہ بن عبید اللہ عن ابیہ عن جدہ)
7457- إن أعمال العباد لتعرض على الله في كل اثنين وخميس، فيغفر الله لكل عبد لا يشرك بالله شيئا، إلا عبدا بينه وبين أخيه شحناء. الخطيب وابن عساكر عن معاوية بن إسحاق بن طلحة بن عبيد الله عن أبيه عن جده.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৫৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بغض اور قطع رحمی کرنے والے کی مغفرت نہیں ہوتی
٧٤٥٨۔۔۔ پیر اور جمعرات کے روز اللہ تعالیٰ کے حضور اعمال پیش کیے جاتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ گناہوں کو بخش دیتے ہیں، صرف دو نفرت رکھنے والے اور قطع رحمی کرنے والے کی مغفرت نہیں فرماتے۔ (طبرانی والخرائطی فی الاخلاق عن اسامۃ بن زید
7458- تعرض الأعمال على الله تعالى يوم الإثنين والخميس فيغفر الله الذنوب إلا ما كان من متشاحنين، أو قاطع رحم. "طب" والخرائطي في الأخلاق عن أسامة بن زيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৫৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بغض اور قطع رحمی کرنے والے کی مغفرت نہیں ہوتی
٧٤٥٩۔۔۔ ہر پیر اور جمعرات کے روز انسانوں کے اعمال پیش کیے جاتے ہیں، تو آپس میں رحم کرنے والوں اور مغفرت طلب کرنے والوں کی بخشش کردی جاتی ہے، پھر حسد کرنے والوں کو ان کے حسد میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔ (ابن زنجویہ، طبرانی فی الکبیر عن ابن مسعود)
7459- تعرض أعمال بني آدم كل يوم اثنين وخميس، فيرحم المترحمين ويغفر للمستغفرين، ثم يذر أهل الحقد بحقدهم. ابن زنجويه "طب" عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৬০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بغض اور قطع رحمی کرنے والے کی مغفرت نہیں ہوتی
٧٤٦٠۔۔۔ ہر پیر اور جمعرات کے روز جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان دنوں میں ہر اس مسلمان کو بخشش کردیتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرتا ہو، صرف اس بندے کی مغفرت نہیں ہوتی جس کے اور اس کے بھائی کے درمیان نفرت ہو، پھر کہا جاتا ہے : ان دونوں کو چھوڑے رکھو یہاں تک کہ وہ دونوں ایک دوسرے سے صلح کرلیں۔ (بخاری فی الادب، مسلم وابن زنجویہ ابو داؤد، ترمذی ، ابن حبان عن ابوہریرہ (رض) ، مربرقم، ٧٤٥٤)
7460- تفتح أبواب الجنة كل يوم الإثنين ويوم الخميس، فيغفر الله فيهما لكل عبد مسلم لا يشرك بالله شيئا، إلا رجلا كانت بينه وبين أخيه شحناء، فيقال: انظروا هذين حتى يصطلحا. "خد م" وابن زنجويه "د ت حب" عن أبي هريرة. مر برقم [7454] .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৬১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بغض اور قطع رحمی کرنے والے کی مغفرت نہیں ہوتی
٧٤٦١۔۔۔ اللہ تعالیٰ شعبان کی پندرہوں رات آسمان دنیا کی طرف توجہ فرماتے ہیں، تو ہر مومن کی مغفرت فرما دیتے ہیں صرف اس کی بخشش نہیں ہوتی جو (والدین کا) نافرمان اور نفرت رکھنے والا ہو۔ (ابن خزیمہ، بیہقی عن ابی بکر)
7461- ينزل الله إلى السماء الدنيا ليلة النصف من شعبان، فيغفر لكل مؤمن، إلا العاق والمشاحن.

ابن خزيمة "هب" عن أبي بكر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৬২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بغض اور قطع رحمی کرنے والے کی مغفرت نہیں ہوتی
٧٤٦٢۔۔۔ اللہ تعالیٰ شعبان کی پندرہویں رات آسمان دنیا کی طرف نزول (رحمت) فرماتے ہیں، تو ہر (مؤمن) کی بخشش فرما دیتے ہیں صرف مشرک اور کینہ رکھنے والے کی مغفرت نہی فرماتے۔ (ابن زنجویہ والبزار وحسنہ، دار قطنی، ابن عدی بیہقی عن القاسم بن محمد بن ابی بکر الصدیق عن ابیہ عن عمہ عن جدہ)
7462- ينزل الله إلى السماء الدنيا ليلة النصف من شعبان، فيغفر لكل بشر إلا رجلا مشركا، أو رجلا في قلبه شحناء. ابن زنجويه والبزار وحسنه "قط عد هب" عن القاسم بن محمد بن أبي بكر الصديق عن ابيه عن عمه عن جده.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৬৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بغض اور قطع رحمی کرنے والے کی مغفرت نہیں ہوتی
٧٤٦٣۔۔۔ ہمارا رب شعبان کی پندرہویں تاریخ کو آسمان دنیا کی طرف نزول (رحمت) فرماتے ہیں تو زمین والوں کو بخش دیتے ہیں صرف مشرک اور کینہ ور کی بخشش نہیں فرماتے۔ (ابن زنجویہ عن ابی موسیٰ)
7463- ينزل ربنا إلى السماء الدنيا في النصف من شعبان، فيغفر لأهل الأرض إلا مشركا أو مشاحنا. ابن زنجويه عن أبي موسى.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৬৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بغض اور قطع رحمی کرنے والے کی مغفرت نہیں ہوتی
٧٤٦٤۔۔۔ اللہ تعالیٰ شعبان کی پندرہویں تاریخ کی رات اپنی مخلوق کی طرف متوجہ ہوتے ہیں ، تو ماسوائے مشرک اور کینہ و نفرت رکھنے والے کے تمام مخلوق کو معاف فرما دیتے ہیں۔ ابن حبان، طبرانی وابن شاہین فی الترغیب، بیہقی وابن عساکر عن معاذ
7464- يطلع الله تعالى إلى خلقه في ليلة النصف من شعبان، فيغفر لجميع خلقه، إلا لمشرك أو مشاحن. "حب طب" وابن شاهين في الترغيب "هب" وابن عساكر عن معاذ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৬৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بغض اور قطع رحمی کرنے والے کی مغفرت نہیں ہوتی
٧٤٦٥۔۔۔ اللہ تعالیٰ شعبان کی پندرہویں رات اپنی مخلوق کی طرف متوجہ ہوتے ہیں، تو سوائے دو شخصوں کے سب کی مغفرت فرما دیتے ہیں، ایک نفرت رکھنے والے کی دوسرے (ناحق) کسی جان کا خون کرنے والے کی۔ (مسند احمد، ترمذی عن ابن عمرو)

یاد رہے کہ وہ جانور جنہیں شکار نہیں کیا جاتا ہے اور نہ وہ نقصان پہنچاتے ہیں انھیں بےضرورت نشانہ بنانا حرام ہے۔ (غلط مسائل مطبوعہ رشیدیہ راولپنڈی)
7465- يطلع الله تعالى على خلقه ليلة النصف من شعبان، فيغفر لعباده إلا اثنين: مشاحنا، أو قاتل نفس. "حم ت" عن ابن عمرو.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৬৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الخاء ۔۔۔ خیانت
٧٤٦٦۔۔۔ سب سے بڑی خیانت والی کا اپنی عریت میں تجارت کرنا ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن رجل)

تشریح :۔۔۔ یعنی ان سے ایسے مال بٹورے جیسے تاجر بٹورتے ہیں۔
7466- من أخون الخيانة تجارة الوالي في رعيته. "طب" عن رجل.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৬৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الخاء ۔۔۔ خیانت
٧٤٦٧۔۔۔ مومن کی ہر صفت و عادت پر مہر لگتی ہے سوائے خیانت اور جھوٹ کے۔ (بیہقی عن ابن عمرو)
7467- يطبع المؤمن على كل خلق، ليس الخيانة والكذب. "هب" عن ابن عمرو.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৬৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الراء ۔۔۔ ریا
٧٤٦٨۔۔۔ کیا میں تمہیں اس بڑے خطرے سے خبردار نہ کروں جو میرے نزدیک مسیح دجال سے بھی زیادہ خطرناک اور تشویشناک ہے ؟ راوی کا بیان ہے ہم نے کہا : کیوں نہیں، آپ نے فرمایا : خفیہ شرک ، کہ آدمی نماز پڑھتے پڑھتے دیکھنے والے کے لیے اپنی نماز سنوار کے پڑھے۔ (ابن ماجہ عن ابی سعید)
7468- ألا أخبركم بما هو أخوف عليكم عندي من المسيح الدجال؟ قال قلنا: بلى، فقال: الشرك الخفي أن يقوم الرجل يصلي فيزين صلاته لما يرى من نظر رجل. "هـ" عن أبي سعيد
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৬৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الراء ۔۔۔ ریا
٧٤٦٩۔۔۔ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے لیے ان میں فیصلہ کرنے کی غرض سے جلوہ افروز ہوں گے، اس وقت ہر امت (شدت خوف سے) گٹھنوں کے بل بیٹھی ہوگی، سب سے پہلے حامل قرآن کو بلایا جائے گا، پھر جو شخص اللہ تعالیٰ کے راستے میں مارا گیا، اور پھر وہ شخص جو بہت زیادہ مالدار تھا۔

اللہ تعالیٰ قاری قرآن سے فرمائیں گے : کیا میں نے تجھے وہ (وحی) نہیں سکھائی جسے میں نے اپنے رسول پر نازل کیا ؟ وہ عرض کرے گا : کیوں نہیں اے میرے رب ! اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : تو تم نے اپنے علم پر کیا عمل کیا ؟ وہ عرض کرے گا : میں رات دن کی گھڑیوں میں اس کی حفاظت کرتا رہا، اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائیں گے : جھوٹ کہتے ہو ، اور فرشتے بھی اس سے کہیں گے جھوٹ بولتے ہو، اللہ تعالیٰ اس سے فرمائیں گے، بلکہ تیرا ارادہ یہ تھا کہ یہ کہا جائے کہ فلاں (بڑا) قاری ہے، سو یہ تو کہا جا چکا۔

پھر اس شخص کو لایا جائے گا جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں قتل کیا گیا، اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا، تو کس لیے قتل کیا گیا ؟ وہ عرض کرے گا : مجھے آپ کے راستہ میں جہاد کا حکم دیا گیا، تو اللہ تعالیٰ اس سے فرمائیں گے : جھوٹ بولتے ہو، فرشتے بھی کہیں گے تم جھوٹ کہتے ہو، اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : بلکہ تمہارا ارادہ یہ تھا کہ یوں کہا جائے فلاں بڑا بہادر ہے سو یہ تو کہا جا چکا، ابوہریرہ ! پوری مخلوق میں یہی تین شخص ایسے ہوں گے کہ ان سے قیامت کے روز جہنم کو بھڑکایا جائے گا۔ (ترمذی، حاکم عن ابوہریرہ (رض) )

تشریح :۔۔۔ یہ تو وہ لوگ ہوں گے جنہیں محض اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر یہ کارنامے انجام دئیے، اور جو لوگ صرف لوگوں کی دلجوئی اور خوشی کے لیے کوئی کام کرتے ہیں ان کا کیا ہوگا ؟
7469- إن الله تبارك وتعالى إذا كان يوم القيامة ينزل إلى العباد ليقضي بينهم، وكل أمة جاثية، فأول من يدعو به رجل جمع القرآن، ورجل قتل في سبيل الله، ورجل كثير المال، فيقول الله تعالى للقارئ ألم أعلمك ما أنزلت على رسولي؟ قال: بلى يا رب، قال: فماذا عملت فيما علمت؟ قال: كنت أقوم به آناء الليل وآناء النهار، فيقول الله: كذبت، وتقول له الملائكة: كذبت، ويقول الله له: بل أردت أن يقال: فلان قارئ، فقد قيل ذلك، ويؤتى بصاحب المال، فيقول الله له: ألم أوسع عليك حتى لم أدعك تحتاج إلى أحد؟ قال: بلى يا رب، قال: فماذا عملت فيما آتيتك؟ قال: كنت أصل الرحم، وأتصدق، فيقول الله له: كذبت، وتقول الملائكة: كذبت، ويقول الله: بل أردت أن يقول فلان جواد، فقد قيل ذلك، ويؤتى بالذي قتل في سبيل الله، فيقول الله له: فيما ذا قتلت؟ فيقول: أمرت بالجهاد في سبيلك، فقاتلت حتى قتلت، فيقول الله له: كذبت، وتقول الملائكة: كذبت، ويقول الله: بل اردت أن فلان جريء، فقد قيل ذلك. يا أبا هريرة أولئك الثلاثة أول خلق الله تسعر بهم النار يوم القيامة. "ت ك" عن أبي هريرة
tahqiq

তাহকীক: