কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৭৪৭০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روز شہید کا فیصلہ پہلے ہوگا
٧٤٧٠۔۔۔ قیامت کے روز جس شخص سے فیصلہ کا آغاز ہوگا وہ شہید ہوگا، اسے لایا جائے گا، اس سے اللہ تعالیٰ اپنی نعمت کا اقرار و اعتراف کروائیں گے تو وہ اس کا اعتراف کرے گا، اللہ تعالیٰ فرمائیں گے، تو نے اس میں کیا عمل کیا ؟ وہ عرض کرے گا، میں آپ کے راستہ میں لڑتا رہا یہاں تک میں شہید کردیا گیا، اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : جھوٹ بولتے ہو، تم نے اس لیے قتال کیا کہ یہ کہا جائے کہ (فلاں بڑا) بہادر ہے، سو یہ تو کہا جا چکا پھر حکم دیا جائے گا تو اسے منہ کے بل گھسیٹ کر جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔
اور وہ شخص جس نے علم سیکھا اور سکھایا اور قرآن پڑھا، اسے لایا جائے گا اللہ تعالیٰ اسے اپنی نعمت یاد دلائیں گے وہ اعتراف کرے گا، اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : تم نے اس کے بدلے میں کیا عمل کیا ؟ وہ عرض کرے گا : میں نے علم سیکھا اور سکھایا اور آپ کی خاطر قرآن پڑھا، اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : جھوٹ بولتے ہو، بلکہ تم نے اس لیے علم حاصل کیا کہ تمہیں عالم کہا جائے اور قرآن اس لیے پڑھا کہ لوگ قاری نہیں، سو یہ تو کہا جا چکا ، پھر اس کے متعلق حکم ہوگا تو اسے چہرے کے بل گھسیٹ کر جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔
اور وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے وسعت دی اور مال کی تمام اقسام عطا کیں، اسے لایا جائے گا، اس سے اپنی نعمت کا اعتراف کرائیں گے، وہ اقرار کرے گا، فرمائیں گے : تو نے مال میں کیا عمل کیا ؟ وہ عرض کرے گا : میں نے ہر اس جگہ میں خرچ کیا جو آپ کو پسند تھی، اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : جھوٹ بولتے ہو بلکہ تم نے یہ سب کچھ اس لیے کیا کہ کہا جائے کہ فلاں بڑا سخی ہے تو یہ تو کہا جا چکا ، پھر اس کے متعلق حکم ہوگا تو اسے چہرے کے بل گھسیٹ کر جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔ (مسند احمد، مسلم، نسائی عن ابوہریرہ (رض) )
خود ہی جاننا چاہیے کہ اتنے عظیم الشان کام ذار سی نیت سے کسی بھیانک نتائج کا باعث ہوئے تو ساری زندگی دوسروں کی خاطر اعمال کرنے والوں کا کیا حال ہوگا دیکھیں۔ (فطرتی اور نفسیاتی باتیں)
اور وہ شخص جس نے علم سیکھا اور سکھایا اور قرآن پڑھا، اسے لایا جائے گا اللہ تعالیٰ اسے اپنی نعمت یاد دلائیں گے وہ اعتراف کرے گا، اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : تم نے اس کے بدلے میں کیا عمل کیا ؟ وہ عرض کرے گا : میں نے علم سیکھا اور سکھایا اور آپ کی خاطر قرآن پڑھا، اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : جھوٹ بولتے ہو، بلکہ تم نے اس لیے علم حاصل کیا کہ تمہیں عالم کہا جائے اور قرآن اس لیے پڑھا کہ لوگ قاری نہیں، سو یہ تو کہا جا چکا ، پھر اس کے متعلق حکم ہوگا تو اسے چہرے کے بل گھسیٹ کر جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔
اور وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے وسعت دی اور مال کی تمام اقسام عطا کیں، اسے لایا جائے گا، اس سے اپنی نعمت کا اعتراف کرائیں گے، وہ اقرار کرے گا، فرمائیں گے : تو نے مال میں کیا عمل کیا ؟ وہ عرض کرے گا : میں نے ہر اس جگہ میں خرچ کیا جو آپ کو پسند تھی، اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : جھوٹ بولتے ہو بلکہ تم نے یہ سب کچھ اس لیے کیا کہ کہا جائے کہ فلاں بڑا سخی ہے تو یہ تو کہا جا چکا ، پھر اس کے متعلق حکم ہوگا تو اسے چہرے کے بل گھسیٹ کر جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔ (مسند احمد، مسلم، نسائی عن ابوہریرہ (رض) )
خود ہی جاننا چاہیے کہ اتنے عظیم الشان کام ذار سی نیت سے کسی بھیانک نتائج کا باعث ہوئے تو ساری زندگی دوسروں کی خاطر اعمال کرنے والوں کا کیا حال ہوگا دیکھیں۔ (فطرتی اور نفسیاتی باتیں)
7470- إن أول الناس يقضى عليه يوم القيامة، رجل استشهد،فأتي به فعرفه نعمه، فعرفها، قال: فماذا عملت فيها؟ قال: قاتلت فيك حتى استشهدت، قال: كذبت، ولكنك قاتلت ليقال: جرئ، فقد قيل، ثم أمر به فسحب على وجهه حتى ألقي في النار، ورجل تعلم العلم وعلمه وقرأ القرآن، فأتي به فعرفه نعمه فعرفها، قال: فما عملت فيها؟ قال: تعلمت العلم وعلمته، وقرأت فيك القرآن، قال: كذبت ولكنك تعلمت العلم ليقال عالم وقرأت القرآن ليقال هو قارئ، فقد قيل، ثم أمر به فسحب على وجهه حتى ألقي في النار، ورجل وسع الله عليه وأعطاه من أصناف المال كله، فأتي به فعرفه نعمه، فعرفها، قال: فما عملت فيها قال: ما تركت من سبيل تحب أن ينفق فيها إلا أنفقت فيها لك، قال: كذبت ولكنك فعلت ليقال هو جواد فقد قيل، ثم أمر به فسحب على وجهه، ثم ألقي في النار. "حم م ن" عن أبي هريرة
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৭১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روز شہید کا فیصلہ پہلے ہوگا
٧٤٧١۔۔۔ تین آدمی حساب کے وقت ہلاک ہوں گے سخی، بہادر اور عالم دین۔ (حاکم عن ابوہریرہ (رض) )
تشریح :۔۔۔ کیونکہ عبادات تین ہیں، زبانی م بدنی اور مالی اور زبانی کا تعلق عالم سے بدنی اور مالی اور زبانی کا تعلق عالم سے بدنی کا شہید سے اور مالی کا سخی سے۔ (فطرتی باتیں)
تشریح :۔۔۔ کیونکہ عبادات تین ہیں، زبانی م بدنی اور مالی اور زبانی کا تعلق عالم سے بدنی اور مالی اور زبانی کا تعلق عالم سے بدنی کا شہید سے اور مالی کا سخی سے۔ (فطرتی باتیں)
7471- ثلاثة يهلكون عند الحساب: جواد وشجاع وعالم. "ك" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৭২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روز شہید کا فیصلہ پہلے ہوگا
٧٤٧٢۔۔۔ جب اللہ تعالیٰ اس دن کے لیے جس میں کوئی شک نہیں اولین اخرین کو جمع کرے گا، تو ایک منادی پکارے گا، جس نے کسی عمل میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور کو شریک کیا ہے تو وہ آکر اپنا ثواب اس سے وصول کرلے کیونکہ اللہ تعالیٰ سے سب سے زیادہ غنی اور بے پروا ہے۔ (مسند احمد، ترمذی، ابن ماجہ عن ابی سعید بن ابی فضالہ)
7472- إذا جمع الله الأولين والآخرين ليوم لا ريب فيه، نادى مناد من كان أشرك في عمل عمله لله أحدا فليطلب ثوابه من عنده،فإن الله أغنى الشركاء عن الشرك. "حم ت هـ" عن أبي سعيد بن أبي فضالة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৭৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روز شہید کا فیصلہ پہلے ہوگا
٧٤٧٣۔۔۔ بیشک اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میں اپنے ساتھ کسی چیز کو شریک کرنے والے کے لیے سب سے بہتر مدمقابل ہوں، کیونکہ اس کا تھوڑا یا زیادہ عمل اس کے اس شریک کے لیے ہے جسے اس نے میرے ساتھ شریک کیا، میں اس (عمل) سے بے پروا ہوں۔ (الطیالسی، مسند احمد عن شداد بن اوس)
7473- إن الله تعالى يقول: أنا خير قسيم لمن أشرك بي شيئا من أشرك بي شيئا فإن عمله قليله وكثيره لشريكه الذي أشرك بي، أنا عنه غني. الطيالسي "حم" عن شداد بن أوس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৭৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روز شہید کا فیصلہ پہلے ہوگا
٧٤٧٤۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میں شریکوں میں مشرک سے سب سے زیادہ بے پروا ہوں، جس نے کوئی عمل کیا اور اس میں میرے ساتھ کسی غیر کو شریک کیا تو میں اسے اور اس کے شریک (کردہ عمل) کو چھوڑ دیتا ہوں۔ (مسلم، ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض))
7474- قال الله تعالى: أنا أغنى الشركاء عن الشرك، من عمل عملا أشرك فيه معي غيري تركته وشركه. "م هـ" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৭৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روز شہید کا فیصلہ پہلے ہوگا
٧٤٧٥۔۔۔ قیامت کے روز مہر زدہ اعمالنامے لائے جائیں گے، پھر انھیں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں نصب کردیا جائے گا، اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرمائیں گے اسے پلٹ دو اسے (زمین پر) ڈال دو ، تو فرشتے عرض کریں گے، آپ کی عزت کی قسم ! ہم نے تو (ان میں) صرف بھلائی ہی دیکھی ہے، تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : ہاں، لیکن میرے غیر کے لیے، آج میں کوئی ایسا عمل قبول نہیں کروں گا جس میں میری رضا کے لیے دوسرے کی رضا جوئی کی گئی ہے۔ (سمویہ عن انس)
7475- إذا كان يوم القيامة أتي بصحف مختمة تنصب بين يدي الله تعالى، فيقول الله للملائكة: أقبلوا هذا، وألقوا هذا، فتقول الملائكة وعزتك ما رأينا إلا خيرا، فيقول: نعم، ولكن لغيري، ولا أقبل اليوم ما ابتغي به غير وجهي. سمويه عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৭৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روز شہید کا فیصلہ پہلے ہوگا
٧٤٧٦۔۔۔ جب قیامت کا روز ہوگا تو ایک پکارنے والا پکارنے والا پکارے گا، جس نے غیر اللہ کے لیے کوئی عمل کیا ہو وہ آئے اور اس سے اپنے عمل کا ثواب لے لے۔ (ابن سعد عن ابی سعید بن ابی فضالۃ)
7476- إذا كان يوم القيامة نادى مناد من عمل لغير الله فليطلب ثوابه ممن عمل له. ابن سعد عن أبي سعيد بن أبي فضالة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৭৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کاری خطرناک ہے
٧٤٧٧۔۔۔ مجھے تمہارے بارے شرک اصغر یعنی ریا کا زیادہ خوف ہے قیامت کے روز اللہ تعالیٰ فرمائیں گے، جب لوگوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دے دیا جائے گا، جاؤ ان لوگوں کے پاس جن کے دکھلاوے کے لیے تم دنیا میں عمل کرتے تھے پھر دیکھو تم ان پاس کیا بدلہ پاتے ہو۔ (مسند احمد، ابوداؤد عن محمود بن لبید)
7477- إن أخوف ما أخاف عليكم الشرك الأصغر الرياء يقول الله: يوم القيامة: إذا جزى الناس بأعمالهم: إذهبوا إلى الذين كنتم تراؤن في الدنيا؛ فانظروا هل تجدون عندهم جزاء. "حم د" عن محمود بن لبيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৭৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کاری خطرناک ہے
٧٤٧٨۔۔۔ ریا کا ادنیٰ درجہ شرک ہے، اللہ تعالیٰ کو زیادہ پسندیدہ وہ بندے ہیں جو متقی اور پوشیدہ (اعمال کرنے والے) ہیں جب وہ موجود نہ ہوں تو انھیں تلاش نہ کیا جائے، اور جب موجود ہوں تو کوئی انھیں پہچانے نہیں، یہی لوگ ہدایت کے امام اور علم کے چراغ ہیں۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن عمر)
7478- إن أدنى الرياء شرك، وأحب العبيد إلى الله تعالى الأتقياء الأخفياء، الذين إذا غابوا لم يفتقدوا، وإذا شهدوا لم يعرفوا، أولئك أئمة الهدى ومصابيح العلم. "طب ك" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৭৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کاری خطرناک ہے
٧٤٧٩۔۔۔ تھوڑی سی ریا بھی شرک ہے، اور جس نے اللہ والوں سے دشمنی کی تو اس نے اللہ تعالیٰ کو لڑائی کے لیے للکارا، اللہ تعالیٰ ان نیک اور پرہیزگاروں کو پسند کرتا ہے جو خفیہ طور پر عمل کرتے ہیں، جب وہ غائب ہوجائیں تو انھیں تلاش نہ کیا جائے، اور جب حاضر ہوں تو بلائے نہ جائے، اور نہ پہچانے جائیں، ان کے دل ہدایت کے چراغ ہیں وہ ہر ظلمت و غبار سے نکل آتے ہیں۔ (ابن ماجہ عن معاذ ، کتاب الفتن رقم ٣٩٨٩)
7479- إن يسير الرياء شرك، وإن من عادى أولياء الله فقد بارز الله بالمحاربة إن الله يحب الأبرار الأتقياء الأخفياء، الذين إذا غابوا لم يفتقدوا وإذا حضروا لم يدعوا، ولم يعرفوا، قلوبهم مصابيح الهدى، يخرجون من كل غبراء مظلمة. "هـ" عن معاذ. كتاب الفتن رقم [3989] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৮০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کاری خطرناک ہے
٧٤٨٠۔۔۔ جب الحزن ہو جہنم کی ایک وادی ہے اس سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگا کرو، جہنم (خود) اس سے روزانہ چار سو مرتبہ پناہ مانگتی ہے جس میں ریا کار داخل ہوں گے، اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ وہ قاری ہیں جو امراء (گورنروں) کی زیارت و ملاقات کرتے ہیں۔ (بخاری فی التاریخ ، ترمذی عن ابوہریرہ (رض))
7480- تعوذوا بالله من جب الحزن، واد في جهنم، تتعوذ منه جهنم كل يوم أربعمائة مرة، يدخله القراء المراؤن بأعمالهم، وإن من أبغض القراء إلى الله تعالى الذين يزورون الأمراء. "تخ ت" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৮১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کاری خطرناک ہے
٧٤٨١۔۔۔ جو (اپنی تعریف) سننا چاہے گا اللہ تعالیٰ اسے سنا دیں گے، اور جو ریا کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے لیے ریا کے اسباب پیدا کردیں گے، اور جو سختی کرے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس پر سختی کریں گے۔ (مسند احمد، بخاری ، ابن ماجہ عن جندب)
7481- من سمع الله به، ومن رايا رايا الله به، ومن شاق شق الله عليه يوم القيامة. "حم خ هـ" عن جندب.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৮২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کاری خطرناک ہے
٧٤٨٢۔۔۔ جو سننا چاہے گا اللہ تعالیٰ اسے سنائے گا، اور جو ریا کرے گا اللہ تعالیٰ اسے ریا کے اسباب فراہم کردیں گے۔ (مسند احمد، مسلم عن ابن عباس)
7482- من سمع سمع الله به، ومن رايا رايا الله به. "حم م" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৮৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کاری خطرناک ہے
٧٤٨٣۔۔۔ وہ شخص اللہ تعالیٰ کو انتہائی مبغوض ہے جس کا کپڑا اس کے عمل سے بہتر ہو، بایں طور اس کے کپڑے تو انبیاء جیسے ہوں اور اس کا عمل ظالموں جیسا ہو۔ (عقیلی فی الضعفاء ، فردوس عن عائشہ)
7483- أبغض العباد إلى الله تعالى من كان ثوباه خيرا من عمله، أن تكون ثيابه ثياب الأنبياء وعمله عمل الجبارين. "عق فر" عن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৮৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کاری خطرناک ہے
٧٤٨٤۔۔۔ دو شہرتوں یعنی اون اور ریشم سے بچو۔ (ابو عبد الرحمن السلمی فی سنن الصوفیہ، فردوس عن عائشہ)
7484- إحذروا الشهرتين: الصوف والخز. أبو عبد الرحمن السلمي في سنن الصوفية "فر" عن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৮৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کاری خطرناک ہے
٧٤٨٥۔۔۔ قیامت کے روز اس شخص کو سب سے سخت عذاب ہوگا، جو لوگوں کو اپنے اندر بھلائی دکھائے جبکہ اس میں کوئی بھلائی نہیں۔ (ابو عبد الرحمن السلمی فی الاربعین فردوس عن ابن عمر)
7485- أشد الناس عذابا يوم القيامة من يرى الناس أن فيه خيرا ولا خير فيه. أبو عبد الرحمن السلمي في الربعين "فر" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৮৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کاری خطرناک ہے
٧٤٨٦۔۔۔ خفیہ شہوت اور ریا شرک ہیں۔ (طبرانی عن شداد بن اوس)
یہ دونوں عیب انسان کو ایسے کام کرنے پر مجبور کردیتے ہیں کہ جو شرک کا پیش خیمہ ہوتے ہیں۔
یہ دونوں عیب انسان کو ایسے کام کرنے پر مجبور کردیتے ہیں کہ جو شرک کا پیش خیمہ ہوتے ہیں۔
7486- الشهوة الخفية والرياء شرك. "طب" عن شداد بن أوس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৮৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کار پر جنت حرام ہے
٧٤٨٧۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے ہر ریاکار کے لیے جنت حرام کردی ہے۔ (حلیۃ الاولیاء فردوس عن ابی سعید)
7487- إن الله تعالى حرم الجنة على كل مراء. "حل فر" عن أبي سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৮৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کار پر جنت حرام ہے
٧٤٨٨۔۔۔ جو لوگ ریا کاری کیلئے اونی کپڑے پہنتے ہیں ان کی وجہ سے زمین اللہ تعالیٰ کے سامنے چیختی ہے۔ فردوس عن ابن عباس
7488- إن الأرض لتعج إلى الله تعالى من الذين يلبسون الصوف رياء. "فر" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৮৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کار پر جنت حرام ہے
٧٤٨٩۔۔۔ مجھے اپنی امت کے بارے شرک باللہ کا سب سے زیادہ خوف ہے، میں نہیں کہتا کہ تم لوگ سورج چاند یا کسی بت کی پرستش کرو گے، لیکن ایسے اعمال جو غیر اللہ کے لیے ہوں گے اور خفیہ شہوت۔ (ابن ماجہ عن شداد بن اوس)
7489- إن أخوف ما أخاف على أمتي الإشراك بالله، أما إني لست أقول: تعبدون شمسا ولا قمرا ولا وثنا، ولكن أعمالا لغير الله وشهوة خفية. "هـ" عن شداد بن أوس.
তাহকীক: