কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৭৪৯০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کار پر جنت حرام ہے
٧٤٩٠۔۔۔ بہت سے روز دار ایسے ہیں جنہیں اپنے روزے صرف بھوک ہی ملتی ہے اور بہت سے شب بیدار ایسے ہیں جنہیں رات کے قیام سے صرف بیداری ہی حاصل ہوتی ہے۔ (ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض) )

تشریح :۔۔۔ یعنی انھیں ثواب کچھ بھی نہیں ملتا، کیونکہ وہ ریاکاری کرتے ہیں۔
7490- رب صائم ليس له من صيامه إلا الجوع، ورب قائم ليس له من قيامه إلا السهر. "هـ" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৯১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کار پر جنت حرام ہے
٧٤٩١۔۔۔ بہت سے شب بیدار ایسے ہیں جنہیں بیداری ہی کا حصہ ملتا ہے ، اور بہت سے روزہ دار ایسے ہیں جنہیں اپنے روزے سے صرف بھوک اور پیاسی ہی کا حصہ ملتا ہے۔ (طبرانی فی الاوسط عن ابن عمر ، مسند احمد، حاکم عن ابوہریرہ (رض))
7491- رب قائم حظه من قيامه السهر ورب صائم حظه من صيامه الجوع والعطش. "طس" عن ابن عمر "حم ك" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৯২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کار پر جنت حرام ہے
٧٤٩٢۔۔۔ جنت کی خوشبو (اتنی تیز ہوگی کہ) پانچ سو سال کے فاصلہ سے بھی سونگھی جاسکتی ہوگی، لیکن وہ شخص نہ پاسکے گا جس نے آخرت کا عمل کرکے دنیا طلب کی ہوگی۔ (فردوس عن ابن عباس)
7492- ريح الجنة توجد من مسيرة خمسمائة عام، ولا يجدها من طلب الدنيا بعمل الآخرة. "فر" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৯৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کار پر جنت حرام ہے
٧٤٩٣۔۔۔ روزے میں ریا نہیں ہوسکتی ۔ (ھناد، بیہقی عن ابن شھاب، مرسلاً ، ابن عساکر عن انس)
7493- ليس في الصوم رياء. هناد "هب" عن ابن شهاب مرسلا ابن عساكر عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৯৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کار پر جنت حرام ہے
٧٤٩٤۔۔۔ جس نے لوگوں کے دیکھنے کی جگہ نماز اچھے طریقے سے ادا کی، اور خلوت میں برے طریقہ سے ادا کی ، تو یہ توہین ہے اس نے اپنے رب کی توہین کی۔ (عبد الرزاق، ابو یعلی، بیہقی عن ابن مسعود)
7494- من أحسن الصلاة حيث يراه الناس، ثم أساءها حيث يخلو فتلك استهانة استهان بها ربه. "عب ع هب" عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৯৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کار پر جنت حرام ہے
٧٤٩٥۔۔۔ جس نے آخرت کا عمل کرکے اپنے آپ کو سجایا جبکہ وہ اسے چاہتا نہیں اور نہ اس کا طلبگار ہے تو آسمان زمین میں اس پر لعنت کی جاتی ہے۔ (طبرانی فی الاوسط عن ابوہریرہ (رض))
7495- من تزين بعمل الآخرة وهو لا يريدها ولا يطلبها لعن في السموات والأرض. "طس" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৯৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کار پر جنت حرام ہے
٧٤٩٦۔۔۔ جب کوئی قوم آخرت سے مزین ہو اور دنیا کے لیے زیب وزینت کرے تو جہنم ان کا ٹھکانا ہے۔ (ابن عدی عن ابوہریرہ ، وھو مما بیض لہ الدیلمی)

تشریح :۔۔۔ یعنی آخرت کے ذریعہ دنیا حاصل کرے۔
7496- إذا تزين القوم بالآخرة وتجملوا للدنيا فالنار مأواهم. "عد" عن أبي هريرة، وهو مما بيض له الديلمي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৯৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کار پر جنت حرام ہے
٧٤٩٧۔۔۔ جس نے اللہ تعالیٰ کے (کسی عمل) ذریعہ غیر اللہ کیلئے ریا کی تو اللہ تعالیٰ سے وہ بری ہے۔ طبرانی فی الکبیر عن ابی ھند
7497- من رايا بالله لغير الله فقد برئ من الله. "طب" عن أبي هند.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৯৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کار پر جنت حرام ہے
٧٤٩٨۔۔۔ جو ریا اور شہرت کی جگہ میں کھڑا ہوا تو وہ اس وقت تک اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں ہے یہاں تک کہ بیٹھ جائے۔ (طبرانی فی الکبیر عن عبداللہ الخزاعی)
7498- من قام مقام رياء وسمعة فإنه في مقت الله حتى يجلس. "طب" عن عبد الله الخزاعي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৯৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کار پر جنت حرام ہے
٧٤٩٩۔۔۔ جس نے ریا کی، تو اللہ تعالیٰ اسے ریا کے اسباب دے دے گا، اور جس نے شہرت سننے کا قصد کیا اللہ تعالیٰ اسے اس کے اسباب عطا کر دے گا۔ (مسند احمد، ترمذی ، ابن ماجہ عن ابی سعید)
7499- من يراء يراء الله به، ومن يسمع يسمع الله به. "حم ت هـ" عن أبي سعيد
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫০০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کار پر جنت حرام ہے
٧٥٠٠۔۔۔ جو چیز کسی کو نہیں دی گئی اس سے اپنا پیٹ بھرنے والا جھوٹ کے دو کپڑے پہننے والا ہے۔ (مسند احمد، بیہقی، ابوداؤد عن اسماء بنت ابی بکر، مسلم عن عائشہ)
7500- المتشبع بما لم يعط كلابس ثوبى زور. "حم ق د" عن أسماء بنت أبي بكر "م" عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫০১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کار پر جنت حرام ہے
٧٥٠١۔۔۔ میری امت میں شرک ، صفا پہاڑ پر چیونٹی کے چلنے سے زیادہ پوشیدہ ہے۔ (الحکیم عن ابن عباس)

تشریح :۔۔۔ جیسے چیونٹی کے چلنے کی آہٹ سنائی نہیں دیتی ایسے لوگ شرک مخفی یعنی ریا میں مبتلا ہوجائیں گے۔
7501- الشرك في أمتي أخفى من دبيب النمل على الصفا. الحكيم عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫০২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کار پر جنت حرام ہے
٧٥٠٢۔۔۔ شرک خفی یہ ہے کہ آدمی کسی آدمی کے مرتبہ کی وجہ سے کوئی (دینی) عمل کرے۔ (حاکم عن ابی سعید)

تشریح :۔۔۔ دنیا کی محنت مزدوری ایک ضرورت کی چیز ہے، لوجہ اللہ کوئی کام جب کسی کی خاطر کیا جائے تو وہ ریا ہے۔
7502- الشرك الخفي أن يعمل الرجل لمكان الرجل. "ك" عن أبي سعيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫০৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کار پر جنت حرام ہے
٧٥٠٣۔۔۔ تم لوگوں میں شرک (کی باطنی بیماری) چیونٹی کی چال سے زیادہ مخفی ہے اور تمہیں ایک ایسی بات بتاؤں گا جب تم اسے کرلو گے تو چھوٹا بڑا (ہر قسم کا) شرک تم سے دور ہوجائے گا ، تم ان کلمات کو تین بار کہہ لیا کرو :

اللھم انی اعوذبک ان اشرک بک وانا اعلم واستغفرک لما لا اعلم

اے اللہ ! میں اس بات سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں کہ آپ کے ساتھ دانستہ طور پت شریک ٹھہراؤں اور نا واقفیت کی بنا جو کچھ ہو اس کی معافی چاہتا ہوں۔ (ابو یعلی عن ابی بکر)

تشریح :۔۔۔ اس واسطے کہ اعتقادات میں نا دانستہ غلطی معاف ہے، جبکہ بدنی اعمال میں ایسی غلطی پر کفارہ لازم آتا ہے، مثلاً دوران حج اگر کوئی غلطی ہوجائے تو قربانی واجب ہوتی ہے۔
7503- الشرك فيكم أخفى من دبيب النمل، وسأدلك على شيءإذا فعلته أذهب عنك صغار الشرك وكباره، تقول: اللهم إني أعوذ بك أن أشرك بك وأنا أعلم وأستغفرك لما لا أعلم، تقولها ثلاث مرات. "ع" عن أبي بكر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫০৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کار پر جنت حرام ہے
٧٥٠٤۔۔۔ میری امت میں شرک کوہ صفا پر چیونٹی کے چلنے سے زیادہ مخفی ہے جو تاریک رات میں چل رہی ہو، اور اس کا ادنیٰ درجہ یہ ہے کہ تم پڑوس کی بنا پر کسی چیز کو پسند کرو، اور برابری کی وجہ سے کسی چیز کو ناپسند کرو، کیا (سارا) دین صرف اللہ تعالیٰ کے لیے محبت اور اللہ تعالیٰ کے لیے بغض پر مبنی نہیں ہے ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : تم اگر اللہ تعالیٰ کے ساتھ محبت (کرنے کا دعویٰ ) کرتے ہو تو میری اتباع کرو۔ (الحکیم، حاکم ، حلیۃ الاولیاء عن عائشہ (رض))
7504- الشرك أخفى في أمتي من دبيب النمل على الصفا في الليلة الظلماء، وأدناه أن تحب على شيء من الجوار، وتبغض على شيء من العدل، وهل الدين إلا الحب في الله والبغض في الله؟ قال الله تعالى: {قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ} 1. الحكيم "ك حل" عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫০৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٥٠٥۔۔۔ مجھے اپنی امت کے بارے میں شرک اور مخفی شہوت کا خوف ہے کسی نے عرض کیا : یارسول اللہ ! کیا آپ کے بعد کی امت مشرک کرنے لگے لگی ؟ آپ نے فرمایا : ہاں ، بہرکیف وہ کسی بت، سورج اور چاند کی پرستش نہیں کریں گے، لیکن لوگوں کے دکھاوے کے لیے اعمال کریں گے اور شہوت مخفی یہ ہے کہ ان میں کا کوئی روزہ رکھتا ہوگا اور پھر اس کی شہوت اس پر طاری ہوگی تو وہ اپناروزہ (توڑ) چھوڑدے گا۔ (مسند احمد، طبرانی، حاکم ، حلیۃ الاولیاء بیھقی عن شدشد بن اوس)
7505- أتخوف على أمتي الشرك والشهوة الخفية، قيل يا رسول الله: أتشرك أمتك من بعدك؟ قال نعم، أما إنهم لا يعبدون شمسا ولا قمرا ولا حجرا ولا وثنا، ولكن يراؤن الناس بأعمالهم، والشهوة الخفية أن يصبح أحدهم صائما فتعرض له شهوة من شهواته فيترك صومه. "حم طب ك حل هب" عن شداد بن أوس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫০৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٥٠٦۔۔۔ جب قیامت کا روز ہوگا تو اعمال کو مضبوط اعمال ناموں میں لایا جائے گا تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : اسے قبول کرلوو اور اسے واپس کردو، خاطر عمل کیا تھا، اور آج میں وہی عمل کی عزت کی قسم ! ہم نے وہی لکھا ہے جو اس نے کیا تھا، اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : اس نے میرے علاوہ کسی اور کی خاطر کیا تھا، اور آج میں وہی عمل کروں گا جو میرے لیے کیا گیا۔ (ابن عساکر عن انس)
7506- إذا كان يوم القيامة يجاء بالأعمال في صحف محكمة، فيقول الله عز وجل: اقبلوا هذا، وردوا هذا، فتقول الملائكة: وعزتك ما كتبنا إلا ما عمل، فيقول إن عمله كان لغير وجهي، وإني لا أقبل اليوم إلا ما كان لوجهي. "كر" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫০৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٥٠٧۔۔۔ قیامت کے روز مہر زدہ اعمالنامے لائین جائیں گے، اور انھیں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں نصب کیا جائے گا تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرمائیں گے : انھیں ڈال دو اور انھیں قبول کرلو، تو فرشتے کہیں گے : آپ کی عزت کی قسم ! ہم نے اس میں بھلائی ہی دیکھی ہے، تو اللہ تعالیٰ (باوجود جاننے کے) فرمائیں گے : یہ میرے غیر کے لیے ہیں، آج میں وہی عمل قبول کروں گا جو صرف میرے لیے کیا گیا ہو۔ (ابن عساکر دارقطنی عن انس)
7507- يجاء يوم القيامة بصحف مختومة، فتنصب بين يدي الله عز وجل، فيقول الله للملائكة: ألقوا هذا، واقبلوا هذا، فتقول الملائكة: وعزتك ما رأينا إلا خيرا، فيقول - وهو أعلم - إن هذا لغيري، ولا أقبل اليوم من العمل إلا ما كان ابتغي به وجهي. "كر قط" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫০৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٥٠٨۔۔۔ فرشتے ، اللہ تعالیٰ کے بندوں میں سے بندے کے اعمال لے جاتے ہیں، جسے وہ بہت بڑے اور پاکیزہ سمجھ رہے ہوں گے، اور پھر وہ ان اعمال کو اللہ تعالیٰ کی مرضی کے مطابق اس کی سلطنت تک لے جاتے ہیں، پھر اللہ تعالیٰ ان کی طرف وحی کرتے ہیں : تم میرے بندے کے اعمال کے محافظ ہو، اور جو کچھ اس کے دل میں تھا اس کا محافظ میں ہوں، میرے اس بندے نے میرے لیے اپنا عمل خالص نہیں کیا، اسے شجین میں ڈال دو ۔ اور (بسا اوقات) وہ کسی بندے کے عمل کو لے کر اوپر چڑھتے ہیں اسے انتہائی کم اور حقیر سمجھتے ہیں، بالاخروہ اللہ تعالیٰ کی سلطنت میں جہاں تک اللہ تعالیٰ کی چاہت ہوتی ہے پہنچتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ ان کی وحی کرتے ہیں : تم میرے بندے کے عمل کے محافظ ہو، اور میں اس کے دل کا نگہبان ہوں ، میرے اس بندے نے اپنا عمل خالص میرے لیے کیا لہٰذا اس عمل کو علیین میں ڈال دو ۔ (ابن المبارک عن ضمرۃ بن حبیب، مرسلا)
7508- إن الملائكة يرفعون أعمال العبد من عباد الله يستكبرونه ويزكونه، حتى يبلغوا به إلى حيث شاء الله من سلطانه، فيوحي الله إليهم: إنكم حفظة على عمل عبدي، وأنا رقيب على ما في نفسه، إن عبدي هذا لم يخلص لي عمله، فاجعلوه في سجين، ويصعدون بعمل العبد يستقلونه ويحقرونه، حتى يبلغوا به إلى حيث شاء من سلطانه، فيوحي الله إليهم: إنكم حفظة على عمل عبدي، وأنا رقيب على نفسه، إن عبدي هذا أخلص لي عمله، فاجعلوه في عليين. ابن المبارك عن ضمرة بن حبيب مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫০৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٥٠٩۔۔۔ مجھے اپنی امت کے بارے دو باتوں کا زیادہ خوف ہے، شرک اور خفیہ شہوت کا ، شرک یہ تو ہے کہ وہ چاند، سورج اور کسی پتھر اور بت کی پرستش نہیں کریں گے، لیکن وہ اپنے اعمال میں ریا کریں گے ، کسی نے عرض کیا یارسول اللہ ! مخفی شہوت کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا آدمی روزے سے ہوگا پھر اس کے دل میں کوئی خواہش پیدا ہوگی چنانچہ وہ اپنا روزہ کو چھوڑ کر اس میں پڑجائے گا۔ (مسند احمد والحکیم ، سعید بن منصور حاکم ، بیھقی عن شداد بن اوس)
7509- أمران أتخوفهما على أمتي: الشرك والشهوة الخفية، أما إنهم لا يعبدون شمسا ولا قمرا ولا حجرا ولا وثنا، ولكنهم يراؤن بأعمالهم قيل: وما الشهوة الخفية؟ قال: يصبح العبد صائما فتعرض له شهوة من شهواته فيواقعها، ويدع صومه. "حم" والحكيم "ص ك هب" عن شداد بن أوس.
tahqiq

তাহকীক: