কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৭৫১০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٥١٠۔۔۔ بندہ جب کوئی عمل پوشیدہ طور پر کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اسے اپنے پاس پوشیدہ لکھتے ہیں، پھر شیطان اس کے ساتھ لگا رہتا ہے، یہاں تک کہ وہ اس کی بات کردیتا ہے، تو اسکا عمل پوشیدگی سے مٹا دیتے ہیں اور علانیہ میں لکھ دیتے ہیں پھر بھی دوسری مرتبہ بات کردے تو پوشیدہ اور اعلانیہ دونوں سے مٹا دیتے ہیں اور ریا کو لکھ دیتے ہیں (الدیلمی عن ابی الدداء (رض) )
تشریح :۔۔۔ کتنی زیادہ رعایت سے پھر بھی کوئی نہ سمجھے تو نقصان کس کا ؟
تشریح :۔۔۔ کتنی زیادہ رعایت سے پھر بھی کوئی نہ سمجھے تو نقصان کس کا ؟
7510- إن الرجل ليعمل عملا سرا فيكتبه الله عنده سرا، فلا يزال به الشيطان حتى يتكلم به، فيمحى من السر، ويكتب علانية، فإن عاد فتكلم الثانية محي من السر والعلانية، وكتب رياء. الديلمي عن أبي الدرداء.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫১১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٥١١۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میں بہترین شریک ہوں ، جو میرے ساتھ کسی چیز کو (کسی عمل میں) شریک کرے گا تو وہ (عمل) میرے شریک کے لیے ہے۔ (البغوی، دارقطنی، ابن عساکر، سعید بن ، منشور عن الضحاک بن قیس الفھری)
7511- إن الله تعالى يقول: أنا خير شريك، فمن أشرك معي شيئا فهو لشريكي. البغوي "قط كر ص" عن الضحاك بن قيس الفهري.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫১২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٥١٢۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، میں بہترین شریک ہوں جس نے میرے ساتھ کسی کو شریک کیا تو وہ میرے شریک کے لیے ہے، اے لوگو ! اللہ تعالیٰ کے لیے اعمال خالص کرو، اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ صرف خالص عمل کو قبول کرتے ہیں، یوں نہ کہو : یہ اللہ تعالیٰ کے لیے ہے اور یہ رشتہ داری کے لیے تو وہ سارے کا سارا رشتہ داری کے لیے ہے اللہ تعالیٰ کے کچھ بھی نہیں۔ (دارقبطی فی المتفق والمفترق عنہ)
7512- إن الله تعالى يقول: أنا خير شريك، فمن أشرك معي شيئا فهو لشريكي، يا أيها الناس أخلصوا أعمالكم لله، فإن الله لا يقبل من الأعمال إلا ما خلص له، ولا تقولوا: هذا لله وللرحم، فإنه للرحم وليس لله منه شيء. "قط" في المتفق والمفترق عنه.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫১৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کا جہنم میں ڈالے جانے کا واقعہ
٧٥١٣۔۔۔ مجھے تمہارے بارے میں شرک اصغر یعنی ریا کا خوف ہے، جو شخص ایسا کرے گا اسے کہا جائے گا جب لوگ اپنے اعمال لے کر آئیں گے : ان لوگوں کے پاس جاؤجن کے دکھلاوے کے لیے تم عمل کرتے تھے، انہی سے (اجر) طلب کرو۔ (طبرانی عن محمود بن لبید عن رافع بن خدیج)
7513- إن أخوف ما أخاف عليكم الشرك الأصغر الرياء، يقال لمن يفعل ذلك إذا جاء الناس بأعمالهم: اذهبوا إلى الذين كنتم تراؤن فاطلبوا ذلك عندهم. "طب" عن محمود بن لبيد عن رافع بن خديج.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫১৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کا جہنم میں ڈالے جانے کا واقعہ
٧٥١٤۔۔۔ جہنم میں ایک وادی ہے جس سے جہنم خود چار سو مرتبہ پناہ مانگتی ہے، جو امت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ریا کاروں کے لیے بنائی گئی ہے، اللہ تعالیٰ کی کتاب کا محافظ، اور غیر اللہ کے لیے صدقہ دینے والا، بیت اللہ کا قصد کرنے والا ، اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں نکلنے والا (ان میں شامل ہیں) ۔
7514- إن في جهنم لواديا تستعيذ جهنم من ذلك الوادي في كل يوم أربعمائة مرة، أعد ذلك الوادي للمرائين من أمة محمد: لحامل كتاب الله، وللمصدق في غير ذات الله، وللحاج إلى بيت الله، وللخارج في سبيل الله. "طب" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫১৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کا جہنم میں ڈالے جانے کا واقعہ
٧٥١٥۔۔۔ جب الحزن سے اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہو، لوگوں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! جب الحزن کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : جہنم میں ایک وادی ہے، جس سے جہنم خود روزانہ چار سو مرتبہ پناہ مانگتی ہے، اس میں وہ لوگ داخل ہوں گے جو اپنے اعمال میں ریاکاری کرتے ہوں گے، اور اللہ تعالیٰ کو سب سے ناپسندیدہ وہ قاری ہیں جو گورنروں کی زیارت کرتے ہیں۔ (بخاری فی التاریخ، ترمذی غریب، ابن ماجہ ابوہریرہ )
7515- تعوذوا بالله من جب الحزن، قالوا يا رسول الله: وما جب الحزن؟ قال: واد في جهنم، تتعوذ منه جهنم كل يوم أربعمائة مرة يدخله القراء المراؤن بأعمالهم، وإن من أبغض القراء إلى الله الذين يزورون الأمراء. "خ" في التاريخ "ت" غريب "هـ" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫১৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کا جہنم میں ڈالے جانے کا واقعہ
٧٥١٦۔۔۔ قیامت کے روز تین آدمی سب سے پہلے جہنم میں داخل ہوں گے، ایک شخص کو لایا جائے گا ، تو وہ کہے گا ، پروردگار آپ نے مجھے کتاب کی تعلیم دی پھر میں نے اسے رات اور دن کی گھڑیوں میں پڑھا، آپ سے ثواب کی امید رکھتے ہوئے ، تو اسے کہا جائے گا : جھوٹ بولتے ہو، تو تو اس لیے نماز پڑھتا تھا کہ جائے تو قاری اور نمازی ہے سو وہ تو کہا جاچکا۔
پھر دوسرے کو لایا جائے گا، وہ کہے گا : پروردگار آپ نے مجھے مال دیا جس سے میں سے میں صلہ رحمی کی، اور مساکین پر صدقہ کیا، اور آپ کے ثواب اور جنت کی امید سے مسافرون کو سواریاں دیں ، (اس سے) کہا جائے گا : تو نے جھوٹ بولا ، تو اس واسطے صدقہ کرتا اور نماز پڑھتا تھا کہ یہ کہا جائے : وہ سخی اور فیاض ہے، کہا جائے گا : اسے جہنم کی طرف لے جاؤ ! پھر تیسرے شخص کو لایا جائے گا، وہ عرض کرے گا : اے میرے پروردگار ! میں آپ کے راستہ میں نکلا، اور آپ کی خاطر قتال کرتا رہا ہوں یہاں تک کہ بغیر پیٹھ پھیرے قتل کردیا گیا (اور یہ کام) آپ کی جنت اور ثواب کی امید سے کیے، اس سے کہا جائے تم جھوٹ بولتے ہو، تو تو اس لیے قتال کرتا رہا تاکہ یہ کہا جائے کہ تو جری اور بہادر ہے، سو یہ تو کہا جاچکا، اسے جہنم کی طرف لے چلو۔ (حاکم عن ابوہریرہ (رض))
پھر دوسرے کو لایا جائے گا، وہ کہے گا : پروردگار آپ نے مجھے مال دیا جس سے میں سے میں صلہ رحمی کی، اور مساکین پر صدقہ کیا، اور آپ کے ثواب اور جنت کی امید سے مسافرون کو سواریاں دیں ، (اس سے) کہا جائے گا : تو نے جھوٹ بولا ، تو اس واسطے صدقہ کرتا اور نماز پڑھتا تھا کہ یہ کہا جائے : وہ سخی اور فیاض ہے، کہا جائے گا : اسے جہنم کی طرف لے جاؤ ! پھر تیسرے شخص کو لایا جائے گا، وہ عرض کرے گا : اے میرے پروردگار ! میں آپ کے راستہ میں نکلا، اور آپ کی خاطر قتال کرتا رہا ہوں یہاں تک کہ بغیر پیٹھ پھیرے قتل کردیا گیا (اور یہ کام) آپ کی جنت اور ثواب کی امید سے کیے، اس سے کہا جائے تم جھوٹ بولتے ہو، تو تو اس لیے قتال کرتا رہا تاکہ یہ کہا جائے کہ تو جری اور بہادر ہے، سو یہ تو کہا جاچکا، اسے جہنم کی طرف لے چلو۔ (حاکم عن ابوہریرہ (رض))
7516- إن أول الناس يدخل النار يوم القيامة ثلاثة نفر: يؤتى بالرجل فيقول: رب علمتني الكتاب فقرأته آناء الليل والنهار رجاء ثوابك فيقال: كذبت، إنما كنت تصلي ليقال: إنك قارئ مصل، وقد قيل اذهبوا به إلى النار، ثم يؤتى بآخر، فيقول: رب رزقتني مالا فوصلت به الرحم، وتصدقت به على المساكين، وحملت به ابن السبيل رجاء ثوابك وجنتك، فيقال: كذبت إنما كنت تتصدق وتصلي ليقال: إنه سمح جواد، وقيل، اذهبوا به إلى النار، ثم يجاء بالثالث فيقول: رب خرجت في سبيلك، فقاتلت فيك حتى قتلت مقبلا غير مدبر، رجاء ثوابك وجنتك، فيقال: كذبت إنما كنت تقاتل ليقال: إنك جريء شجاع وقد قيل، اذهبوا به إلى النار. "ك" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫১৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کا جہنم میں ڈالے جانے کا واقعہ
٧٥١٧۔۔۔ کیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں جو تمہارے لیے مسیح دجال سے زیادہ خطرناک ہے، وہ شرک خفی ہے وہ اس طرح کہ کوئی شخص کسی کے مرتبہ کی وجہ سے عمل کرے۔ (مسند احمد، والحکیم ، حاکم ، بیھقی ، سعید بن منصور عن ابوہریرہ (رض))
7517- ألا أخبركم بما هو أخوف عليكم عندي من المسيح؟ الشرك الخفي أن يقوم الرجل يعمل لمكان الرجل. "حم" والحكيم "ك هب ص" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫১৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کا جہنم میں ڈالے جانے کا واقعہ
٧٥١٨۔۔۔ پوشیدہ شرک سے بچو، وہ اس طرح کے آدمی کسی کے دیکھنے کی وجہ سے نماز کا رکوع اور سجدہ مکمل کرے، تو یہ خفیہ شرک ہے۔ (بیھقی عن محمود ابن لبید)
7518- إياكم وشرك السرائر، أن يتم ركوعها وسجودها لما يلحظه من الحدق والنظر، فذاك شرك السرائر. "هب" عن محمود بن لبيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫১৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں لوگوں کی تعریف مت چاہو
٧٥١٩۔۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت میں لوگوں کی تعریف ملانے سے بچو ورنہ تمہارے اعمال ضائع ہوجائیں (الدیلمی عن ابن عباس)
7519- إياكم أن تخلطوا طاعة الله بحب ثناء العباد، فتحبط أعمالكم. الديلمي عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫২০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں لوگوں کی تعریف مت چاہو
٧٥٢٠۔۔۔ لوگو ! پوشیدہ شرک سے بچو ! آدمی کسی دن کھڑے ہو نماز پڑھے اور اپنی نماز کو اس کوشش سے مزین کرے کہ لوگ اے دیکھ رہے ہیں تو یہ پوشیدہ شرک ہے۔ (بیھقی عن جابر)
7520- أيها الناس إياكم وشرك السرائر، يوم يقوم الرجل فيصلي فيزين صلاته جاهدا لما يرى من نظر الناس إليه، فذلك شرك السرائر. "ق" عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫২১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں لوگوں کی تعریف مت چاہو
٧٥٢١۔۔۔ لوگو ! شرک سے بچو ! کیونکہ وہ چیونٹی کی چال سے بھی زیادہ پوشیدہ ہے، لوگوں نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم اس سے کیسے بچ کرسکتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا : یوں کہا کرو ! اے اللہ ! ہم اس بات سے آپ کی پناہ چاہتے ہیں کہ جان بوجھ کر کسی چیز کو شریک کریں، اور جن چیزوں کا علم نہیں ان کی مغفرت چاہتے ہیں۔ (مسند احمد، طبرانی عن ابی موسیٰ)
7521- أيها الناس اتقوا الشرك، فإنه أخفى من دبيب النمل، قالوا: وكيف نتقيه يا رسول الله؟ قال قولوا: اللهم إنا نعوذ بك أن نشرك بك شيئا نعلمه، ونستغفرك لما لا نعلمه. "حم طب" عن أبي موسى.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫২২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں لوگوں کی تعریف مت چاہو
٧٥٢٢۔۔۔ اے ابوبکر ! شرک ، چیونٹی کی چال سے زیادہ پوشیدہ ہے، اور یہ شرک ہے کہ آدمی یوں کہے : جو اللہ چاہے اور جو آپ چاہیں ، اور یہ جفا ہے کہ آدمی کہے : اگ رفلاں شخص نہ ہوتا تو فلاں شخص مجھے قتل کردیتا ہے ، کیا میں تمہیں وہ بات نہ بناؤں، جس کی وجہ سے تم سے چھوٹا بڑا شرک دور ہوجائے ؟ تم ہر روز تین مرتبہ کہا کرو ! ے پروردگار میں اس بات سے آپ کہ پناہ چاہتا ہون کہ جان بوجھ کر کسی چیز کو آپ کے ساتھ شریک کروں، اور جس کے متعلق مجھے علم نہیں اس کی معافی چاہتا ہوں۔ (الحکیم عن ابن جریج بلاغا)
7522- يا أبا بكر: الشرك أخفى فيكم من دبيب النمل، إن من الشرك أن يقول الرجل: ما شاء الله وشئت، ومن البذاء أن يقول الرجل: لولا فلان لقتلني فلان، أفلا أدلك على ما يذهب الله عنك صغار الشرك وكباره؟ تقول كل يوم ثلاث مرات: اللهم إني أعوذ بك أن أشرك بك وأنا أعلم، وأستغفرك لما لا أعلم. الحكيم عن ابن جريج بلاغا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫২৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں لوگوں کی تعریف مت چاہو
٧٥٢٣۔۔۔ میری امت میں شرک، کوہ صفاپرچیونٹی کی چال سے زیادہ پوشیدہ ہے، بندے اور کفر کے درمیان (علامت) نماز کا چھوڑنا ہے۔ (حلیۃ الاولیاء عن ابن عباس)
تشریح :۔۔۔ یعنی جان بوجھ کر نماز چھوڑنے سے انسان کفر کی حدود میں داخل ہوجاتا ہے بےہوش ، سویا ہوا اور معذور شخص اس سے مستثنی ہے۔
تشریح :۔۔۔ یعنی جان بوجھ کر نماز چھوڑنے سے انسان کفر کی حدود میں داخل ہوجاتا ہے بےہوش ، سویا ہوا اور معذور شخص اس سے مستثنی ہے۔
7523- الشرك أخفى في أمتي من دبيب الذر على الصفا، وليس بين العبد والكفر إلا ترك الصلاة. "حل" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫২৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں لوگوں کی تعریف مت چاہو
٧٥٢٤۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : جس نے میرے لیے کوئی عمل کیا اور اس میں غیر کو شریک کیا تو وہ سارے کا سارا (عمل) غیر کے لیے ہے، میں شریکوں میں شرک سے زیادہ بے پروا ہوں ۔ (ابن جریر، نسائی عن ابوہریرہ )
7524- قال الله عز وجل: من عمل لي عملا أشرك فيه غيري فهو له كله؛ وأنا أغنى الشركاء عن الشرك. ابن جرير "ن" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫২৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں لوگوں کی تعریف مت چاہو
٧٥٢٥۔۔۔ جو بندہ کسی عمل سے مزین ہوا جس کے خلاف کا اللہ تعالیٰ کو علم ہے تو اللہ تعالیٰ اسے رسول کرے گا۔ (الدیلمی عن ابی موسیٰ)
7525- ما من عبد يقوم في الدنيا مقام سمعة ورياء إلا سمع الله به على رؤوس الخلائق يوم القيامة. "طب" عن معاذ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫২৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں لوگوں کی تعریف مت چاہو
٧٥٢٦۔۔۔ جو کسی عمل سے مزین ہوا جس کے خلاف کا اللہ تعالیٰ کا علم ہے تو اللہ تعالیٰ اسے رسوا کرے گا (الدیلمی عن ابی موسیٰ)
7526- من تزين للناس بما يعلم الله منه غير ذلك شانه الله عز وجل. الديلمي عن أبي موسى.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫২৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں لوگوں کی تعریف مت چاہو
٧٥٢٧۔۔۔ جو اپنے لباس اور قول میں لوگوں کے لیے تیار ہوا اور اپنے افعال میں اس کے برخلاف کیا تو اس پر اللہ تعالیٰ ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔ (حاکم فی تاریخہ عن ابی عمرو)
7527- من تهيأ للناس بقوله ولباسه؛ وخالف ذلك في أعماله فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين.
"ك" في تاريخه عن ابن عمرو.
"ك" في تاريخه عن ابن عمرو.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫২৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں لوگوں کی تعریف مت چاہو
٧٥٢٨۔۔۔ جس نے دکھلاوے کی نماز پڑھی اس نے شرک کیا، اور جس نے دکھلاوے کا روز رکھا اس نے شرک کیا اور جس نے دکھلاوے کا صدقہ کیا تو اس نے (بھی ) شرک کیا۔ (طیالسی، مسند احمد، طبرانی، حاکم ، بیھقی عن شداد بن اوس)
7528- من صلى وهو يرائي فقد أشرك، ومن صام وهو يرائي فقد أشرك ومن تصدق وهو يرائي فقد أشرك. "ط حم طب ك هب" عن شداد بن أوس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫২৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں لوگوں کی تعریف مت چاہو
٧٥٢٩۔۔۔ جو ریا کے مقام پر کھڑا ہوا تو اللہ تعالیٰ اسے (رسوئی کے لیے) ریا اور شہرت کے مقام پر کھڑا کریں گے۔ (ابن مندہ ، ابن عساکر عن بشربن عقربۃ)
7529- من قام مقام رياء أقامه الله مقام رياء وسمعة. ابن منده "كر" عن بشر بن عقربة.
তাহকীক: