কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৭৫৩০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں لوگوں کی تعریف مت چاہو
٧٥٣٠۔۔۔ جو ریا اور شہرت کے مقام پر کھڑا تو اللہ تعالیٰ اسے قیامت کھے روز ریا اور شہرت کا بدلہ دیں گے۔ (مسند احمد وابن سعد وابن قانع والباوردی، طبرانی و ابونعیم عن ابی ھندالداری اخی تمیم الداری)
7530- من قام مقام رياء وسمعة رايا الله تعالى به يوم القيامة،وسمع به. "حم" وابن سعد وابن قانع والبارودي "طب" وأبو نعيم عن أبي هند الداري أخي تميم الداري.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৩১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں لوگوں کی تعریف مت چاہو
٧٥٣١۔۔۔ جو ریا کے مقام پر کھڑا ہوا تو اللہ تعالیٰ اسے ریا کا عذاب دیں گے اور جو شہرت کے مقام پر کھڑا ہوا تو اللہ تعالیٰ اسے شہرت کا عذاب عذاب دیں گے ۔ (ابن النجار عنہ)
7531- من قام مقام رياء رايا الله به، ومن قام مقام سمعة سمع الله به. ابن النجار عنه.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৩২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں لوگوں کی تعریف مت چاہو
٧٥٣٢۔۔۔ جس نے شہرت اور ریا کی خاطر خطبہ دیا تو اللہ تعالیٰ تو اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے روز ریا اور شہرت کے مقام پر کھڑا کریں گے۔ (مسند احمد وابن سعد ویعقون بن سفیان والبغوی وابن السکن والباوردی وابن مندہ وابن قائع، طبرانی و ابونعیم، سعید بن منصورعن بشرھو حدیث مشھور وقال ابن عساکر : روی حدیثین)
7532- من قام بخطبة لا يلتمس بها إلا رياء وسمعة أوقفه الله يوم القيامة موقف رياء وسمعة. "حم" وابن سعد ويعقوب بن سفيان والبغوي وابن السكن والبارودي وابن منده وابن قانع "طب" وأبو نعيم "ص" عن بشير بن عقربة الجهني ويقال بشر قال البغوي ولا أعلم له غيره وقال ابن السكن هو حديث مشهور وقال "كر": روى حديثين.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৩৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں لوگوں کی تعریف مت چاہو
٧٥٣٣۔۔۔ جو ریا کے مقام کھڑا ہوا تو اللہ تعالیٰ اسے ریا کا عذاب دیں گے اور جو شہرت کے مقام ہوا سے اللہ تعالیٰ شہرت کی سزادیں گے۔ (طبرانی فی الکبیر عن عوف بن مالک)
7533- من قام مقام رياء رايا الله به، ومن قام مقام سمعة سمع الله به. "طب" عن عوف بن مالك.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৩৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں لوگوں کی تعریف مت چاہو
٧٥٣٤۔ جو شہرت کی خواہش کرے گا اللہ تعالیٰ اسے رسوا کرے گا، اور جو ریاکرے گا اللہ تعالیٰ اسے ریا کا عذاب دیں گے، جس کی دنیا میں دوغلی زبان ہوگی قیامت کے روز اللہ تعالیٰ آگ کی دوزبانیں اس کے (منہ میں) لگائیں گے (طبرانی و ابونعیم عن جندب)
7534- من يسمع يسمع الله به، ومن يراء يراء الله به، ومن كان ذا لسانين في الدنيا جعل الله له لسانين من نار يوم القيامة. "طب" وأبو نعيم عن جندب.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৩৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں لوگوں کی تعریف مت چاہو
٧٥٣٥۔۔۔ جس نے اپنے علم کے ذریعہ شہرت چاہی اللہ تعالیٰ اسے اپنی مخلوق کے سامنے رسوا کرے گا، اور اسے ذلیل و خوار کریں گے۔ ابن المبارک، مسند احمد وھناد، طبرانی، حلیۃ الاولیاء عن ابن عمرو)
7535- من سمع الناس بعلمه سمع الله به سامع خلقه وحقره وصغره. ابن المبارك "حم" وهناد "طب حل" عن ابن عمرو.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৩৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ عبادت میں لوگوں کی تعریف مت چاہو
٧٥٣٦۔۔۔ قیامت کے روز انسان کو میزان کے پاس لایا جائے گا (اس وقت) وہ بھیڑ کے بچہ کی طرح ہوگا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا : اے انسان میں سب سے بہتر شریک ہوں جو عمل تم نے میرے لیے کیا تھا میں آج تجھے اس کا بدلہ دوں گا، اور میرے غیر کے لیے جو عمل کیا ہے اس کا ثواب اسی سے طلب کرو جس کے لیے تم نے عمل کیا تھا۔ (ھناد عن انس)
تشریح :۔۔۔ یعنی خدائی دہشت اور مسؤلی سے تھرتھرارہا ہوگا۔
تشریح :۔۔۔ یعنی خدائی دہشت اور مسؤلی سے تھرتھرارہا ہوگا۔
7536- يؤتى بابن آدم يوم القيامة إلى الميزان كأنه بذج1 فيقول الله تعالى: يا ابن آدم أنا خير شريك، ما عملت لي فأنا أجزيك به اليوم وما عملت لغيري فاطلب ثوابه ممن عملت له. هناد عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৩৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کاری وخول جنت میں مانع ہوگی
٧٥٣٧۔۔۔ قیامت کے روز کچھ لوگوں کو جنت کی طرف (جانے کا) حکم دیا جائے گا، یہاں تک کہ وہ اس کے قریب پہنچ جائیں گے، اس کی خوشبوسونگھیں گے اور اس کے محلات اور ان چیزوں کی طرف دیکھیں گے جو اللہ تعالیٰ نے اہل جنت کے لیے تیار کررکھی ہیں۔ (اچانک) انھیں پکارا جائے گا، کہ ان لوگوں کو واپس پلٹ دو ، ان کا جنت میں کچھ حصہ نہیں ، تو وہ حسرت سے واپس ہوں گے جیسے پہلے لوگ اسی حسرت سے واپس ہوئے، وہ عرض کریں گے : اے ہمارے پروردگار ! اگر آپ ہمیں اپنا ثواب دکھانے اور جو کچھ آپ نے اپنے اولیاء کے لیے تیار کیا ہے ، ان سب کے دکھانے سے پہلے جہنم میں داخل کردیتے تو ہمارے لیے اتنی مشقفت نہ ہوتی۔
اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : اے بدبختو ! مجھے تم سے یہ چاہتا تھا ( دنیا میں تمہاری یہ حالت تھی کہ) جب تم تنہا ہوتے تو
عظمتوں کے ذریعہ میرے سامنے آتے، اور جب لوگوں سے ملتے تو بڑی عاجزی کرتے، اپنے دلوں سے میری جو عظمت کرتے تھے لوگوں کو اس کے برخلاف دکھاتے، تم لوگوں سے ڈرتے تھے مجھ سے تو نہ ڈرتے تھے ، تم نے لوگوں کی عزت کی میری عظمت تو نہ کی، لوگوں کے لیے تم نے (اپنے اعمال) چھوڑے میرے لیے نہیں چھوڑا، آج میں تمہیں ثواب سے محرومی کے ساتھ ساتھ عذاب چکھاؤں گا۔ (طبرانی فی الکبیر ، الحلیۃ ، بیھقی ، ابن عساکر وابن النجار عن عدی بن حاتم)
تشریح :۔۔۔ دنیا میں اگر کسی کو دعوت میں بلایا جائے اور پھر عین دروازے سے بےعزت کرکے واپس کردیا جائے تو کیسا عالم ہوتا ہے ؟ اور رب العالمین جب دھتکاریں گے تو کس کا درملے گا ؟ !

7537- يؤمر بناس من الناس يوم القيامة إلى الجنة، حتى إذا دنوا منها واستنشقوا ريحها ونظروا إلى قصورها، وإلى ما أعده الله لأهلها فيها، نودوا أن اصرفوهم عنها، لا نصيب لهم فيها، فيرجعون بحسرة ما رجع الأولون بمثلها، فيقولون: ربنا لو أدخلتنا النار قبل أن ترينا ما أريتنا من ثوابك، وما أعددت فيها لأوليائك كان أهون علينا، قال: ذاك أردت منكم يا أشقياء، كنتم إذا خلوتم بارزتموني بالعظائم، وإذا لقيتم الناس لقيتموهم مخبتين، تراؤن الناس بخلاف ما تعظموني من قلوبكم، هبتم الناس ولم تهابوني، وأجللتم الناس ولم تجلوني، وتركتم للناس ولم تتركوا لي فاليوم أذيقكم العذاب مع ما حرمتم من الثواب. "طب حل هب كر" وابن النجار عن عدي بن حاتم.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৩৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کاری وخول جنت میں مانع ہوگی
٧٥٣٨۔۔۔ اے رب کے باغیو ! اے رب کے باغیو ! اے رب کے باغیو ! مجھے تمہارے متعلق جس چیز کا زیادہ اندیشہ ہے وہ ریا اور خفیہ شہوت ہے۔ (ابویعلی، طبرانی عن عبداللہ بن زید، المازنی)
7538- يا بغايا العرب1 يا بغايا العرب، يا بغايا العرب، إن أخوف ما أخاف عليكم الرياء والشهوة الخفية. "ع طب" عن عبد الله بن زيد المازني.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৩৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کاری وخول جنت میں مانع ہوگی
٧٥٣٩۔۔۔ شہرت ریا کاری کرنے والے، غافل اور کھیلنے والے کی دعا اللہ تعالیٰ قبول نہیں کرتے۔ (الحلیۃ عن ابن مسعود)
7539- لا يسمع الله من مسمع ولا من مراء، ولا لاه، ولا لاعب. "حل" عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৪০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کاری وخول جنت میں مانع ہوگی
٧٥٤٠۔۔۔ لوگو ! خفیہ شرک سے بچو ! ایک شخص اٹھتا ہے اور لوگوں کے دیکھنے کی وجہ سے اپنی نماز کو مزین کرتا ہے اور اس میں کوشش کرتا ہے تو یہ خفیہ شرک ہے۔ (بیھقی عن جابر، الدیلمی عن محمود بن لبید)
7540- يا أيها الناس: إياكم وشرك السرائر، يقوم الرجل فيزين صلاته جاهدا لما يرى من نظر الناس إليه، فذلك شرك السرائر. "هب" عن جابر، الديلمي عن محمود بن لبيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৪১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کاری وخول جنت میں مانع ہوگی
٧٥٤١۔۔۔ اے میرے بیٹے ! لوگوں کے سامنے ریا کاری کے لیے اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کا دعویٰ نہ کرنا کہ وہ تیری عزت کریں۔ (الدیلمی عن ابی عمر)
7541- يا بني لا تر الناس أنك تخشى الله ليكرموك. الديلمي عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৪২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کاری وخول جنت میں مانع ہوگی
٧٥٤٢۔۔۔ جب قیامت کا روز ہوگا تو ایک منادی ندا کرے گا جسے پورا مجمع سنے گا وہ لوگ کہاں ہیں جو لوگوں کی عبادت کرتے تھے ؟ اٹھو اور اپنا اجر ان لوگوں سے وصول کرلوجن کے لیے تم عمل کرتے تھے، اس واسطے کہ میں ایسا کوئی عمل قبول نہیں کرتا جس میں دنیا اور دنیا داروں کی آمیزش و ملاوٹ ہو۔ (الدیلمی عن ابن عباس)
7542- إذا كان يوم القيامة نادى مناد يسمع أهل الجمع، أين الذين كانوا يعبدون الناس؟ قوموا خذوا أجوركم ممن عملتم له فإني لا أقبل عملا خالطه فيه شيء من الدنيا وأهلها. الديلمي عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৪৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ریا کاری وخول جنت میں مانع ہوگی
٧٥٤٣۔۔۔ اے چھوڑدو ! اگر وہ بھلائی میں ریاکاری کرتا ہے تو یہ برائی کی ریا کاری سے بہتر ہے۔ (ابن مندہ وقال غریب من یزید بن الاصم)
تشریح :۔۔۔ دکھاوے کی نیکی ایک نہ ایک دن عادت بن جاتی ہے پھر دکھاواختم ہوجاتا ہے اور عبادت باقی رہ جاتی ہے۔
تشریح :۔۔۔ دکھاوے کی نیکی ایک نہ ایک دن عادت بن جاتی ہے پھر دکھاواختم ہوجاتا ہے اور عبادت باقی رہ جاتی ہے۔
7543- دعه فلأن يرائي بالخير خير من أن يرائي بالشر. ابن منده وقال غريب عن يزيد بن الأصم.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৪৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف السین ۔۔۔ چغل خوری اور نقصان پہنچانا
٧٥٤٤۔۔۔ جس نے لوگوں کی چغلخوری کی تو وہ حرام زادہ ہے یا اس میں حرام زادگی کا اثر ہے۔ (حاکم عن ابی موسیٰ )
7544- من سعى بالناس فهو لغير رشدة أو فيه شيء منه. "ك" عن أبي موسى.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৪৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٥٤٥۔۔۔ جس نے بادشاہ کے سامنے اپنے بھائی کی چغلی کھائی تو اللہ تعالیٰ اس کا ساراعمل باطل کردے گا، اور اگر اسے کوئی ناپسندیدہ بات، یا مصیبت پہنچی تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم میں ہامان کے برابر کردے گا۔ (ابونعیم عن ابن عباس)
تشریح :۔۔۔ یا تو وہ کوشش جو اس نے اپنے بھائی کے خلاف کی اسے اکارت کردیں گے یا اس کے سارے نیک اعمال برباد ہوجائیں گے۔
تشریح :۔۔۔ یا تو وہ کوشش جو اس نے اپنے بھائی کے خلاف کی اسے اکارت کردیں گے یا اس کے سارے نیک اعمال برباد ہوجائیں گے۔
7545- من سمى بأخيه إلى سلطان أحبط الله تعالى عمله كله، وإن وصل إليه مكروه، أو أذى جعله الله تعالى مع هامان في درجة في النار. أبو نعيم عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৪৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٥٤٦۔ لوگوں کی چغلی وہی کھاتا ہے جو حرام زادہ ہو (الدیلمی وابن عساکر عن بلال بن ابی بردۃ بن ابی موسیٰ عن ابیہ عن جدہ)
7546- لا يسعى بالناس إلا ولد زنا. الديلمي وابن عساكر عن بلال بن أبي بردة بن أبي موسى عن أبيه عن جده.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৪৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الشین۔۔۔ دوسرے کی مصیبت پر خوشی
٧٥٤٧۔۔۔ اپنے بھائی کے سامنے اس کی مصیبت پر خوشی کا اظہار نہ کرو ورنہ اللہ تعالیٰ اس پر رحم فرمائے گا اور تجھے مبتلا کردے گا۔ (ترمذی عن واثلہ)
تشریح :۔۔۔ یہ قانون خداوندی ہے جس کی گرفت سے وہی بچ سکتا ہے جس نے اپنی زبان کو قابو میں رکھا اور کسی کی مصیبت پر اپنے رب کو یاد رکھا، اللہ تعالیٰ ہی حفاظت فرمانے والے ہیں :
الحمدللہ الذی عافنیٰ مماابتلک بہ وفضلنی علی کثیر ممن خلق تفضیلا
آپ علیہ والسلام نے مصیبت زدہ کو دیکھ یہ دعا پڑھنے کا حکم دیا ہے۔

7547- لا تظهر الشماتة لأخيك فيرحمه الله ويبتليك. "ت" عن واثلة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৪৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الضاد۔۔۔ ہنسی کی دوقسمیں ہیں
٧٥٤٨۔۔۔ ہنسی کی دو قسمیں ہیں، ایک ہنسی جسے اللہ تعالیٰ پسند کرتے ہیں، اور ایک ہنسی ایسی ہے جسے اللہ تعالیٰ ناپسند کرتے ہیں، رہی وہ ہنسی جسے اللہ تعالیٰ پسند کرتے ہیں وہ شخص جو اپنے بھائی سے قریبی ملاقات اور اس کے دیدار کے شوق کے لیے ہنستا ہے، بہرکیف وہ ہنسی جسے اللہ تعالیٰ ناپسند کرتے ہیں، آدمی کوئی ایسی بدعہدی کی یا برائی کی بات کرے، تاکہ لوگوں کو ہنسائے یا خود ہنسے ، تو اس بات کی وجہ سے ستر موسموں تک وہ جہنم میں گرتا چلا جائے گا۔ (ھناد عن الحسن ، مسرسلا)
تشریح :۔۔۔ ایک ہیں عبرت آموز واقعات اور ایک ہیں بےسند اور جھوٹ پر مبنی خرافات ، جیسے عام لوگوں کی بےہودہ گوئی کی عادت ہوتی ہے فحش قصے اور واقعات کی اگر تلاش کرنا شروع کی جائے تو پھر کوئی بیان نہ کرے، مثلاجو شخص بیہودہ قصہ سنانے لگے تو اس سے پوچھ لای جائے آپ نے کس سے سنا ہے ؟

7548- الضحك ضحكان: ضحك يحبه اله وضحك يمقته الله، فأما الضحك الذي يحبه الله فالرجل يكشر في وجه أخيه حداثة عهد به وشوقا إلى رؤيته، وأما الضحك الذي يمقت الله تعالى عليه فالرجل يتكلم بكلمة الجفاء والباطل ليضحك أو يضحك يهوي بها في جهنم سبعين خريفا. هناد عن الحسن مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৪৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الضاد۔۔۔ ہنسی کی دوقسمیں ہیں
٧٥٤٩۔۔۔ کھکھلا کر ہنسنا شیطان کی طرف سے ہے اور مسکراہٹ اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہے۔ (طبرانی فی الاوسط ، عن ابوہریرہ (رض) )
تشریح :۔۔۔ شیطان چونکہ منبع شر ہے اس واسطے ہر برے کام کو اسطرف منسوب کردیتے ہیں، نیز خفیہ حرکات چونکہ شیطان ہی انجام دیتا ہے اس واسطے لوگ خود بخود ہونے والے افعال کی کارستانی سمجھتے ہیں۔
تشریح :۔۔۔ شیطان چونکہ منبع شر ہے اس واسطے ہر برے کام کو اسطرف منسوب کردیتے ہیں، نیز خفیہ حرکات چونکہ شیطان ہی انجام دیتا ہے اس واسطے لوگ خود بخود ہونے والے افعال کی کارستانی سمجھتے ہیں۔
7549- القهقهة من الشيطان، والتبسم من الله. "طس" عن أبي هريرة.
তাহকীক: