কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৭৭৩০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الکاف۔۔۔ بڑائی اور تکبر کی مذمت
٧٧٣٠۔۔۔ اللہ تعالیٰ تکبر کرنے والے، اترانے والوں اور ناز سے چلنے والوں کو ناپسند کرتے ہیں۔ (فردوس عن معاذ بن جبل)
7730- إن الله يبغض البذخين الفرحين المرحين. "فر" عن معاذ بن جبل.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৩১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الکاف۔۔۔ بڑائی اور تکبر کی مذمت
٧٧٣١۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس شخص کو ناپسند کرتے ہیں جو اپنے گھروالوں میں ستر سال کا ہوچال اور شکل صورت میں بیس سال کا ہو۔ (طبرانی فی الاوسط عن انس (رض))
7731- إن الله يبغض ابن سبعين في أهله، ابن عشرين في مشيته ومنظره. "طس" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৩২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الکاف۔۔۔ بڑائی اور تکبر کی مذمت
٧٧٣٢۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس بیس سالہ شخص کو پسند کرتے ہیں جو اسی سال کے مشابہ ہو اور اس ساٹھ سالہ کو ناپسند کرتے ہیں جو بیس سالہ کے مشابہ ہو۔ (فردوس عن عثمان)
7732- إن الله تعالى يحب ابن عشرين إذا كان شبه ابن ثمانين، ويبغض ابن ستين إذا كان شبه ابن عشرين. "فر" عن عثمان.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৩৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الکاف۔۔۔ بڑائی اور تکبر کی مذمت
٧٧٣٣۔۔۔ کیا تمہیں وہ لوگ نہ بتاؤں جو جہنمی ہیں ؟ ہراجڈ ، سخت گو اپنے آپ کو بڑا سمجھنے والا۔ (مسند احمد ، بیھقی ، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ عن حادثہ بن وھب)
7733- ألا أخبركم بأهل النار؟ كل عتل جواظ جعظري مستكبر. "حم ق ت ن هـ" عن حارثة بن وهب.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৩৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الکاف۔۔۔ بڑائی اور تکبر کی مذمت
٧٧٣٤۔۔۔ تم لوگ تکبر سے بچنا، کیونکہ ابلیس کو تکبر ہی نے آدم (علیہ السلام) کو سجدہ کرنے سے روکا تھا، اور حرص سے بچنا، کیونکہ حرص نے آدم (علیہ السلام) کو (ممنوع) درخت (کا پھل) کھانے پر مجبور کیا تھا، اور حسد سے بچنا، کیونکہ آدم (علیہ السلام) کے دو بیٹوں میں سے ایک نے اپنے بھائی کو حسد کی وجہ سے ہی قتل کیا تھا، یہی (تکبر، حرص اور حسد) ہر برائی کی جڑ ہیں۔ (ابن عساکر عن ابن مسعود)
7734- إياكم والكبر، فإن أبليس حمله الكبر على أن لا يسجد لآدم، وإياكم والحرص فإن آدم حمله الحرص على أن أكل من الشجرة وإياكم والحسد، فإن بني آدم إنما قتل أحدهما صاحبه حسدا، فهن أصل كل خطيئة. ابن عساكر عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৩৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الکاف۔۔۔ بڑائی اور تکبر کی مذمت
٧٧٣٥۔۔۔ تم لوگ تکبر سے بچنا ، کیونکہ انسان میں تکبر ہوتا ہے اور اس (کے جسم پر) اچکن چوغہ ہوتا ہے۔ (طبرانی فی الاوسط عن ابن عمر)

تشریح :۔۔۔ یعنی ایسا لباس پہننے کے باوجود پھر بھی اس میں تکبر پایا جاسکتا ہے۔
7735- إياكم والكبر، فإن الكبر يكون في الرجل، وأن عليه العباءة. "طس" عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৩৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الکاف۔۔۔ بڑائی اور تکبر کی مذمت
٧٧٣٦۔۔۔ اونی لباس پہننا تکبر سے چھٹکارے کا باعث ہے، نیز غریب مومنوں کے پاس بیٹھنا، گدھے کی سواری کرنا اور بکری باندھ کر دودھ لینا (یہ خصلتیں) تکبر سے دور رکھتی ہیں۔ (حلیۃ الاولیاء ، بیھق فی شعب الایمان عن ابوہریرہ (رض))
7736- براءة من الكبر لبوس الصوف، ومجالسة فقراء المؤمنين وركوب الحمار، واعتقال العنز. "حل هب"1 عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৩৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الکاف۔۔۔ بڑائی اور تکبر کی مذمت
٧٧٣٧۔۔۔ جس نے اپنا سامان (فروخت) اٹھایا وہ تکبر سے بری ہے۔ (بیھقی عن ابی امامۃ)
7737- من حمل سلعته فقد برئ من الكبر. "هب" عن أبي أمامة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৩৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الکاف۔۔۔ بڑائی اور تکبر کی مذمت
٧٧٣٨۔۔۔ میری امت میں دوسری امتوں کی بیماریاں پہنچیں گی، تکبر ، حق کو ٹھکرانا، مال میں ایک دوسرے سے زیادہ ہونے کی کوشش ، دنیا میں ایک دوسرے سے بغض ، آپس میں نفرت وحسد جس کا نتیجہ بغاوت ہوگا۔ (حاکم عن ابوہریرہ (رض))
7738- سيصيب أمتي داء الأمم: الأشر والبطر والتكاثر والتشاحن في الدنيا، والتباغض والتحاسد حتى يكون البغي. "ك" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৩৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الکاف۔۔۔ بڑائی اور تکبر کی مذمت
٧٧٣٩۔۔۔ فخر وتکبر اونٹ والوں میں جبکہ سکون اور وقار بکریوں والوں میں ہوتا ہے۔ (مسند احمد عن ابی سعید)

تشریح :۔۔۔ کثرت میل ملاقات کی وجہ سے ان جانوروں کی خصوصیات و عادات کا انسانوں میں پیدا ہونا فطری بات ہے۔
7739- الفخر والخيلاء في أهل الإبل، والسكينة والوقار في أهل الغنم. "حم" عن أبي سعيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৪০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الکاف۔۔۔ بڑائی اور تکبر کی مذمت
٧٧٤٠۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : بڑائی میری چادر (کی مانند) اور عظمت میرے ازار (کی طرح) ہے ان دونوں میں سے کسی کو جس نے مجھ سے چھیننے کی کوشش کی تو میں اسے جہنم میں پھینک دوں گا۔ (مسند احمد ، ابوداؤد ابن ماجہ ، عن ابوہریرہ (رض) ماجہ عن ابن عباس)
7740- قال الله تعالى: الكبرياء ردائي، والعظمة إزاري فمن نازعني واحدا منهما قذفته في النار. "حم د هـ" عن أبي هريرة "هـ" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৪১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الکاف۔۔۔ بڑائی اور تکبر کی مذمت
٧٧٤١۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : بڑائی میری چادر اور غلبہ و عزت میرا ازار ہے ان میں سے کسی ایک کو جس نے مجھ سے چھیننے کی کوشش کی تو میں اسے ہلاک کردوں گا۔ (حاکم عن ابوہریرہ (رض))
7741- قال الله تعالى: الكبرياء ردائي، فمن نازعني ردائي قصمته. "ك" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৪২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الکاف۔۔۔ بڑائی اور تکبر کی مذمت
٧٧٤٢۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : بڑائی میری چادر اور عزت میرا زار ہے ان میں سے کسی ایک کو جس نے مجھ سے چھیننے کی کوشش کی میں اسے عذاب دوں گا۔ (سمویہ عن ابی سعید و ابوہریرہ (رض) معا)
7742- قال الله تعالى: الكبرياء ردائي، والعز إزاري، من نازعني في شيء منهما عذبته. سمويه عن أبي سعيد وأبي هريرة معا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৪৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الکاف۔۔۔ بڑائی اور تکبر کی مذمت
٧٧٤٣۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : عرت میرا ازار اور بڑائی میری چادر ہے ان دونوں کے بارے جو مجھ سے جھگڑا گا میں اسے عذاب دوں گا۔ (طبرانی فی الاوسط عن علی)
7743- إن الله تعالى يقول: العز إزاري، والكبرياء ردائي، فمن نازعني فيهما عذبته. "طس" عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৪৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ متکبر ذلیل ہے
٧٧٤٤۔۔۔ تم سب آدم (علیہ السلام ) کے بیٹے ہو اور آدم (علیہ السلام) مٹی سے (بنائے) پیدا کیے گئے، یا تو وہ قوم باز آجائے گی جو اپنے آباء و اجداد پر فخر کرتی ہے یا وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں بچھڑوں سے زیادہ ذلیل ہوجائیں گے۔ (البزار عن حذیفۃ)
7744- كلكم بنو آدم، وآدم خلق من تراب، لينتهين قوم يفتخرون بآبائهم، أو ليكونن أهون على الله من الجعلان. البزار عن حذيفة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৪৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ متکبر ذلیل ہے
٧٧٤٥۔۔۔ جو شخص بھی اپنے دل میں بڑا بنے اور اپنی چال میں اترائے تو اس کی اللہ تعالیٰ سے ایسی حالت میں ملاقات ہوگی کہ اللہ تعالیٰ اس سے ناراض ہوں گے۔ (مسند احمد، بخاری فی الادب ، حاکم عن ابن عمر)
7745- ما من رجل يتعاظم في نفسه ويختال في مشيته إلا لقى الله تعالى وهو عليه غضبان. "حم خد ك" عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৪৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ متکبر ذلیل ہے
٧٧٤٦۔۔۔ جو اپنے دل میں بڑا بنا اور اپنی چال میں تکبر کیا، تو جب وہ اللہ تعالیٰ سے ملے گا تو اللہ تعالیٰ اس سے ناراض ہوں گے۔ (مسند احمد ترمذی، ابوداؤد نسائی ابن ماجہ عن ابن عمرو)
7746- من تعظم في نفسه، واختال في مشيته لقى الله وهو عليه غضبان. "حم 4" عن ابن عمرو.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৪৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ متکبر ذلیل ہے
٧٧٤٧۔۔۔ جس نے دل میں ذرہ برابر بھی تکبر ہواوہ جنت میں داخل نہیں ہوگا کسی نے عرض کیا : آدمی یہ چاہتا ہے کہ اس کے کپڑے ، جوتے اچھے ہوں، آپ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ خوبصورت ہیں اور خوبصورتی کو پسند کرتے ہیں تکبر حق کو ٹھکرانے اور کھٹیا سمجھنے کا نام ہے۔ (مسلم عن ابن مسعود)
7747- لا يدخل الجنة من كان في قلبه مثقال ذرة من كبر، قيل:إن الرجل يحب أن يكون ثوبه حسنا، ونعله حسنة، قال: إن الله جميل يحب الجمال، الكبر بطر الحق وغمط الناس. "م" عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৪৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ متکبر ذلیل ہے
٧٧٤٨۔۔۔ جس کے دل میں رائی برابر ایمان ہواوہ جہنم میں (ہمیشہ کے لیے) نہیں جائے گا اور جس کے دل میں رائی برابر تکبر ہوا وہ جنت میں نہیں جائے گا۔ (مسلم ، ابوداؤد، ترمذی ، ابن ماجہ ون ابن مسعود)
7748- لا يدخل النار أحد في قلبه مثقال حبة خردل من إيمان ولا يدخل الجنة أحد في قلبه مثقال حبة خردل من كبرياء. "م د ت هـ" عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৪৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ متکبر ذلیل ہے
٧٧٤٩۔۔۔ آدمی تکبر کرتا رہتا ہے اور آگے بڑھتا رہتا ہے یہاں تک کہ متکبرین میں شمار ہوجاتا ہے، پھر اسے بھی وہی (عذاب) ملتا ہے جو انھیں ملے گا۔ (ترمذی عن سلمۃ بن الاکوع)
7749- لا يزال الرجل يتكبر ويذهب بنفسه حتى يكتب في الجبارين فيصيبه ما أصابهم. "ت" عن سلمة بن الأكوع.
tahqiq

তাহকীক: