কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৭৭৭০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ متکبر جنت سے محروم ہوگا
٧٧٧٠۔۔۔ جس میں کچھ بھی تکبرہوا وہ جنت نہیں جائے گا، ایک کہنے والے نے کہا : یارسول اللہ ! میں چاہتا ہوں کہ میرے کوڑے کی دوڑری اور میرے جوتے کا تسمہ خوبصورت ہو، آپ نے فرمایا : یہ چیزیں تکبر کا حصہ نہیں، اللہ تعالیٰ خوبصورت ہیں اور خوبصورتی کو پسند فرماتے ہیں ، تکبر حق کو جھٹلانے اور لوگوں کو نظروں سے گرانے (گھٹیا سمجھنے) کا نام ہے۔ (ابن سعد، مسند احمد ، ابن ماجہ والبغوی ، طبرانی فی الکبیر ، بیھقی ، ابن عساکر عن ابی ریحانہ)
7770- لا يدخل الجنة من فيه من الكبر شيء، قال قائل: يا رسول الله إني أحب أن أتجمل بسير سوطي، وشسع نعلي، فقال النبي صلى الله عليه وسلم إن ذلك ليس من الكبر، إن الله جميل يحب الجمال، إنما الكبر من سفه الحق وغمص الناس بعينيه. ابن سعد "حم هـ والبغوي طب هب وابن عساكر عن أبي ريحانة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৭১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ متکبر جنت سے محروم ہوگا
٧٧٧١۔۔۔ جس کے دل میں رائی برابر بھی تکبر ہوا وہ جنت نہیں جائے گا، ایک شخص نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! مجھے یہ پسند ہے کہ میرے کپڑے نئے ہوں، میرے سر پر تیل لگا ہو، اور میرے جوتے کے تسمے نئے ہوں، آپ نے فرمایا : یہ خوبصورتی ہے، اور اللہ تعالیٰ خوبصورت ہیں اور خوبصورتی کو پسند کرتے ہیں، متکبر وہ شخص ہے جو حق کو جھٹلائے اور لوگوں کو گھٹیا سمجھے۔ (مسند احمد ، حاکم عن ابن مسعود)
7771- لا يدخل الجنة من كان في قلبه حبة من الكبر، فقال رجل: يا رسول الله إني ليعجبني أن يكون ثوبي جديدا، ورأسي دهينا، وشراك نعلي جديدا، قال: ذاك جمال، والله تعالى جميل يحب الجمال، ولكن الكبر من بطر الحق وازدرى الناس. "حم ك عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৭২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ متکبر جنت سے محروم ہوگا
٧٧٧٢۔۔۔ جس کے دل میں ذرہ برابر بھی تکبر ہوا وہ جنت میں نہیں جائے گا۔ (طبرانی فی الکبیر عن السائب بن یزید)
7772- لا يدخل الجنة من كان في قلبه مثقال كبر. "طب عن السائب بن يزيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৭৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ متکبر جنت سے محروم ہوگا
٧٧٧٣۔۔۔ جس کے دل میں ذرہ برابر بھی تکبر ہوا تو اللہ تعالیٰ اسے اوندھے منہ جہنم میں گرائیں گے۔ (دار قطنی فی الافراد وابن النجار عن ابن عمرو)
7773- من كان في قلبه مثقال حبة من خردل من كبر كبه الله في النار على وجهه. "قط في الأفراد وابن النجار عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৭৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ متکبر جنت سے محروم ہوگا
٧٧٧٤۔۔۔ جس کے دل میں رائی برابر بھی تکبر ہوا وہ جنت میں نہیں جائے گا۔ (ابویعلی فی مسندہ ، طبرانی فی الکبیر، حاکم ، سعید بن منصور، بیھقی عن عبداللہ بن سلام ، طبرانی عن ابی عباس، وھناد، طبرانی مسند احمد عن ابن عمر)
7774- لا يدخل الجنة من كان في قلبه مثقال حبه من خردل من كبر. "ع طب ك هب ص عن عبد الله بن سلام" "طب عن ابن عباس" "وهناد طب حمعن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৭৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ متکبر جنت سے محروم ہوگا
٧٧٧٥۔۔۔ رائی برابر تکبر (والا) جنت میں اور رائی برابر ایمان (والا) جہنم میں نہیں جائے گا۔ (البزار عن ابن عباس)
7775- لا يدخل الجنة مثقال حبة من خردل من كبر، ولا يدخل النار مثقال حبة خردل من إيمان. "بز عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৭৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ متکبر جنت سے محروم ہوگا
٧٧٧٦۔۔۔ جس کے دل رائی برابر تکبر ہواوہ جنت میں نہیں جائے گا، عزت و غلبہ میری ازار ہے اور بڑائی میری چادر ہے جو ان دونوں کے بارے میں مجھ سے جھگڑے میں اسے عذاب دوں گا۔ (طبرانی فی الاوسط عن علی)
7776- لا يدخل الجنة من كان في قلبه مثقال حبة من خردل من كبر، العز إزاري، والكبرياء ردائي، من نازعني فيهما عذبته. "طس عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৭৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ متکبر جنت سے محروم ہوگا
٧٧٧٧۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : عزت میرا زار اور بڑائی میری چادر ہے ان دونوں کے بارے میں جو مجھ سے جھگڑا میں اسے عذاب دوں گا۔ (طبرانی فی الاوسط عن علی)
7777- إن الله تعالى يقول: إن العز إزاري، والكبرياء ردائي، من نازعني فيهما عذبته. "طس عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৭৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ متکبر جنت سے محروم ہوگا
٧٧٧٨۔۔۔ (بطور مثال) اللہ تعالیٰ کے تین کپڑے ہیں : عزت کو (بمنزلہ) ازار بنایا، رحمت کو کپڑا بنایا، اور بڑائی کو اوپر کی چادر، تو جو کوئی ایسی چیز کو اپنی ازار بنائے جس کی اللہ تعالیٰ نے اسے عزت نہیں دی تو یہ وہی شخص ہے جس کے بارے کہا جائے گا : چکھ (عذاب) تو بڑا عزت مند اور شریف تھا، اور جو لوگوں پر رحم کرے اللہ تعالیٰ اس پر رحم فرمائے گا، تو یہ ایسا شخص ہے کہ اس نے ایسا کپڑا اوڑھا جس کا اوڑھنا مناسب تھا۔
اور جس نے تکبر کیا ، اس نے اللہ تعالیٰ سے اس کی چادر کے بارے میں جھگڑا کیا، جو اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں یہ مناسب نہیں کہ جو مجھ سے جھگڑے اور میں اسے جنت میں داخل کروں۔ (حاکم والدیلمی عن ابوہریرہ (رض))
اور جس نے تکبر کیا ، اس نے اللہ تعالیٰ سے اس کی چادر کے بارے میں جھگڑا کیا، جو اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں یہ مناسب نہیں کہ جو مجھ سے جھگڑے اور میں اسے جنت میں داخل کروں۔ (حاکم والدیلمی عن ابوہریرہ (رض))
7778- إن لله عز وجل ثلاثة أثواب: اتزر العزة، وتسربل الرحمة، وارتدى الكبرياء، فمن تعزر بغير ما أعزه الله فذاك الذي يقال له: ذق إنك أنت العزيز الكريم، ومن رحم الناس رحمه الله، فذاك الذي تسربل بسرباله الذي ينبغي له، ومن تكبر فقد نازع الله رداءه، الذي ينبغي له، فإن الله تعالى يقول: لا ينبغي لمن نازعني أن أدخله الجنة. "ك والديلمي عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৭৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ متکبر جنت سے محروم ہوگا
٧٧٧٩۔۔۔ عزت اللہ تعالیٰ کا ازار اور بڑائی اس کی چادر ہے، جو کوئی مجھ سے جھگڑے گا میں اسے عذاب دوں گا۔ (مسلم عن ابی سعید و ابوہریرہ (رض))
7779- العز إزاره، والكبرياء رداؤه، فمن ينازعني عذبته. "م عن أبي سعيد وأبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৮০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ساتھ مقابلہ کرنے والا
٧٧٨٠۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : عظمت ، بڑائی اور فخر میرے لیے ہی ہے اور تقدیر میرا ازار ہے ان میں سے کسی ایک کے بارے میں بھی جو مجھ سے جھگڑے گا میں اسے اوندھے منہ جہنم میں گراؤں گا۔ (الحکیم عن انس)
7780- يقول الله تعالى: لي العظمة والكبرياء والفخر، والقدر سري فمن نازعني في واحد منهن كببته في النار. الحكيم عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৮১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ساتھ مقابلہ کرنے والا
٧٧٨١۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : بڑائی میری چادر اور عظمت میری ازار ہے ان میں کسی ایک کے بارے میں جو بھی مجھ سے جھگڑے گا میں اسے جہنم میں ڈالوں گا۔ (ابن النجار عن ابن عباس)
7781- يقول الله تعالى: الكبرياء ردائي، والعظمة إزاري، فمن نازعني واحدا منهما ألقيته في جهنم.
ابن النجار عن ابن عباس.
ابن النجار عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৮২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ساتھ مقابلہ کرنے والا
٧٧٨٢۔۔۔ قیامت کے روز جب اللہ تعالیٰ تمام لوگوں کو ایک میدان میں جمع کرے گا تو جہنم کی آگ ایک دوسری لپیٹ پر دوڑتے آئے گی، اور اس کے داروغہ سے روک رہے ہوں گے ، وہ کہہ رہی ہوگی، میرے رب کی قسم ! تمہیں میرے اور میرے رب کی قسم ! تمہیں میرے اور میرے خاوند کے درمیان دے ہٹنا پڑے گا، اور میں ایک گردن کی طرح لوگوں پر چھا جاؤں گی، وہ کہیں گے تیرے خاوند کون ہیں ؟ وہ کہے گی : ہر متکبر اور ظالم ، اتنے میں وہ اپنی زبان نکالے گی، اور لوگوں کے درمیان میں سے انھیں چن لے گی، اور انھیں اپنے پیٹ میں پھینک دے گی، پھر وہ پیچھے ہٹے گی اور دوبارہ آگے بڑھے گی، آگ کی لپیٹیں ایک دوسرے پر چڑھ رہی ہوں گی اور اس کے داروغہ اسے روک رہے ہوں گے۔
وہ کہے گی : میرے رب کی قسم ! تمہیں میرے خاوندوں کے درمیان سے ہٹنا پڑے گا، یا میں لوگوں پر ایک گردن کی مانند چھا جاؤں گی، وہ کہیں گے : تیرے خاوند کون ہیں ؟ وہ کہے گی : ہر بےوفا اور ناشکرا چنانچہ وہ انھیں لوگوں کے درمیان سے اپنی زبان سے چن لے گی ، اور انھیں اپنے پیٹ میں پھینک دے گی۔
پھر وہ پیچھے ہٹے گی، پھر اگے بڑھے گی اور اس کی آگ ایک دوسرے پر سوار ہورہی ہوگی، اس کے داروغہ اسے روک رہے ہوں گے، وہ کہے گی مجھے میرے رب کی عزت کی قسم ! تمہیں میرے اور میرے خاوندوں کے درمیان سے ہٹنا پڑے گا یا میں لوگوں پر ایک گردن کی مانند چھاجاؤں گی، وہ کہیں گے : تیرے خاوند کون ہیں ؟ وہ کہے گی : ہر متکبر فخر کرنے والا، چنانچہ وہ انھیں اپنی زبان سے لوگوں کے درمیان سے چن لے گی اور پھر انھیں (اپنے پیٹ میں) پھینک دے گی پھر وہ پیچھے ہٹے گی اور اللہ تعالیٰ کے بندوں کے درمیان فیصلہ فرمائیں گے۔ (ابویعلی فی مسندہ ، سعید بن منصور عن ابی سعید)
وہ کہے گی : میرے رب کی قسم ! تمہیں میرے خاوندوں کے درمیان سے ہٹنا پڑے گا، یا میں لوگوں پر ایک گردن کی مانند چھا جاؤں گی، وہ کہیں گے : تیرے خاوند کون ہیں ؟ وہ کہے گی : ہر بےوفا اور ناشکرا چنانچہ وہ انھیں لوگوں کے درمیان سے اپنی زبان سے چن لے گی ، اور انھیں اپنے پیٹ میں پھینک دے گی۔
پھر وہ پیچھے ہٹے گی، پھر اگے بڑھے گی اور اس کی آگ ایک دوسرے پر سوار ہورہی ہوگی، اس کے داروغہ اسے روک رہے ہوں گے، وہ کہے گی مجھے میرے رب کی عزت کی قسم ! تمہیں میرے اور میرے خاوندوں کے درمیان سے ہٹنا پڑے گا یا میں لوگوں پر ایک گردن کی مانند چھاجاؤں گی، وہ کہیں گے : تیرے خاوند کون ہیں ؟ وہ کہے گی : ہر متکبر فخر کرنے والا، چنانچہ وہ انھیں اپنی زبان سے لوگوں کے درمیان سے چن لے گی اور پھر انھیں (اپنے پیٹ میں) پھینک دے گی پھر وہ پیچھے ہٹے گی اور اللہ تعالیٰ کے بندوں کے درمیان فیصلہ فرمائیں گے۔ (ابویعلی فی مسندہ ، سعید بن منصور عن ابی سعید)
7782- إذا جمع الله الناس في صعيد واحد يوم القيامة أقبلت النار يركب بعضها بعضا، وخزنتها يكفونها، وهي تقول: وعزة ربي لتخلن بيني وبين أزواجي، ولأغشين الناس عنقا واحدا، فيقولون: ومن أزواجك؟ فتقول: كل متكبر جبار، فتخرج لسانها، فتلتقطهم به من بين ظهراني الناس، فتقذفهم في جوفها، ثم تستأخر ثم تقبل، ويركب بعضها بعضا وخزنتها يكفونها، وهي تقول: وعزة ربي لتخلن بيني وبين أزواجي أو لأغشين الناس عنقا واحدا، فيقولون: ومن أزواجك؟ فتقول: كل ختار كفور، فتلتقطهم بلسانها من بين ظهراني الناس، فتقذفهم في جوفها، ثم تستأخر، ثم تقبل، ويركب بعضها بعضا وخزنتها يكفونها، وهي تقول: وعزة ربي لتخلن بيني وبين أزواجي أو لأغشين الناس عنقا واحدا، فيقولون: ومن أزواجك؟ فتقول: كل مختال فخور، فتلتقطهم بلسانها من بين ظهراني الناس فتقذفهم، ثم تستأخر ويقضي الله بين العباد. "ع ص عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৮৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ساتھ مقابلہ کرنے والا
٧٧٨٣۔۔۔ انسان کا ناس ہو وہ کیونکہ تکبر کرتا ہے ؟ وہ تو ایک لاغری ہے جو بہتی ہے، انسان کا ناس ہو وہ کیسے تکبر کرتا ہے ؟ وہ تو (انجام کار) ایک مردار ہوگا جو گزرنے والے کو اذیت و تکلیف پہنچائے گا۔ انسان مٹی سے پیدا ہوا اور مٹی میں ہی جائے گا۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ (رض))
7783- ويح ابن آدم كيف يزهو؟ وإنما هو وعث يسيل، ويح ابن آدم كيف يزهو؟ وإنما هو جيفة يؤذي من مر به، ابن آدم من التراب خلق، وإليه يصير. الديلمي عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৮৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ساتھ مقابلہ کرنے والا
٧٧٨٤۔۔۔ جو شخص اپنے آپ کو بڑا سمجھے اور اپنی چال میں اترائے تو جب وہ اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہوگا اللہ تعالیٰ اس سے ناراض ہوں گے۔ (بخاری فی الادب، مسنداحمد، حاکم ، بیھقی عن ابن عمر)
7784- ما من رجل يتعاظم في نفسه ويختال في مشيته إلا لقى الله تعالى وهو عليه غضبان. "حم خ في الأدب ك هب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৮৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ساتھ مقابلہ کرنے والا
٧٧٨٥۔۔۔ جس نے تکبر کرتے ہوئے اپنا کپڑا کھینچا تو اللہ تعالیٰ اس کے حلال اور حرام کو نہیں دیکھتے ۔ (طبرانی عن ابن مسعود)
7785- من جر ثوبه خيلاء لم ينظر الله إليه في حلال ولا حرام. "طب عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৮৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ساتھ مقابلہ کرنے والا
٧٧٨٦۔۔۔ جس نے (تکبر کی وجہ سے ) اپنا کپڑا کھینچا اللہ تعالیٰ اس کی طرف قیامت کے روز (بنظررحمت) نہیں دیکھیں گے۔ (ابن عساکر عن ابن عمر (رض))
7786- من سحب ثيابه لم ينظر الله إليه يوم القيامة. ابن عساكر عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৮৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ساتھ مقابلہ کرنے والا
٧٧٨٧۔۔۔ جس نے تکبر کی وجہ سے اپنا کپڑا کھینچا قیامت کے روز اللہ تعالیٰ اس کی طرف (بنظررحمت) نہیں دیکھیں گے، ایک دفعہ ایک شخص اپنی دوچادروں میں اتراتے جارہا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اسے زمین دھنسا دیا، وہ قیامت تک اس میں گھستا چلا جائے گا۔ (مسند احمد ، ابویعلی ، سعید بن منصور عن ابی سعد)
7787- من جر ثيابه من الخيلاء لم ينظر الله إليه يوم القيامة، وبينا رجل يمشي بين بردين مختالا خسف الله به الأرض، فهو يتجلجل فيها إلى يوم القيامة. "حم ع ص عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৮৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ متکبر سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے
٧٧٨٨۔۔۔ تم سے پہلے ایک شخص نے ایک چادر اوڑھی جس میں اس نے تکبر کیا اللہ تعالیٰ نے عرش پر سے اسے دیکھا اور اللہ تعالیٰ اس پر ناراض ہوا اور زمین کو حکم دیا تو اس نے اسے پکڑلیا وہ زمین میں گھستا جاتا ہے سو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے بچو۔ (طبرانی عن ابی جری الجھنی)
7788- إن رجلا ممن كان قبلكم لبس بردة فتبختتر فيها فنظر الله إليه من فوق عرشه، فمقته فأمر الله الأرض فأخذته فهو يتجلجل بين الأرض فاحذروا مقت الله عز وجل. "طب عن أبي جري الجهني".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৮৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ متکبر سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے
٧٧٨٩۔۔۔ (زمانہ) جاہلیت میں ایک شخص اترانے لگا اس نے اپنے اوپر ایک جوڑا پہن رکھا تھا، اللہ تعالیٰ نے زمین کو حکم دیا تو اس نے اسے پکڑلیا، اور وہ قیامت تک اس میں گھستا جائے گا۔ (ابن عساکر ابن ماجہ)
7789- إن رجلا في الجاهلية جعل يتبختر وعليه حلة قد لبسها فأمر الله الأرض فأخذته، فهو يتجلجل فيها إلى يوم القيامة. "كر هـ ... ".
তাহকীক: