কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৭৭৯০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ متکبر سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے
٧٧٩٠۔۔۔ زیب وزینت میں انتہاء پسندی سے بچو، اس واسطے کہ بنی اسرائیل میں بہت سے لوگوں نے غلو و انتہاپسندی سے کام لیا، یہاں تک کہ ایک ٹھگنی عورت تھی اس نے لکڑی کے موزے بنائے پھر ان دونوں کو بھرا اور ان میں اپنے پاؤں داخل کرتی اس کے بعد ایک لمبی عورت کے ساتھ کھڑی ہوتی اور اس کے ساتھ چلتی ، اور جب اس کے برابر ہوتی تو اس سے لمبی لگتی۔ (بزار، طبرانی عن سمرۃ)
7790- إياكم والغلو في الزهو فإن بني إسرائيل قد غلا كثير منهم حتى كانت المرأة القصيرة تتخذ خفين من خشب فتحشوهما، ثم تولج فيهما رجليها، ثم تقوم إلى جنب المرأة الطويلة فتمشي معها، فإذا هي قد تساوت بها وكانت أطول منها. "بز طب عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৯১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ متکبر سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے
٧٧٩١۔۔۔ جو شخص یہ پسند کرے کہ لوگ کھڑے ہو کر اس کا استقبال کریں تو اس کے لیے جہنم واجب ہے (ابن جریر عن معاویۃ)
7791- من أحب أن يمثل له الرجال قياما وجبت له النار. ابن جرير عن معاوية.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৯২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ متکبر سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے
٧٧٩٢۔۔۔ دین میں تکبر غور و فکر کی کمی ہے اور عبادت (کی حلاوت) کم کھانے میں ہے۔ (حاکم فی تاریخۃ عن ابن عباس)
7792- البطر في الدين قلة التفكر، والعبادة قلة الطعم. "ك في تاريخه عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৯৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ متکبر سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے
٧٧٩٣۔۔۔ جس نے اپنی بکری کا دودھ دوہ لیا ، کپڑے پر پیوند لگالیا، جوتا گانٹھ لیا اور اپنے غلام کے ساتھ کھانا کھایا، اور اپنے بازار سے سودا سلف اٹھالایا تو وہ تکبر سے چھوٹ گیا۔ (ابن مندہ و ابونعیم عن حکیم بن جحدم عن ابیہ ، وضعف)

تشریح :۔۔۔ اس روایت کی سند ضعیف ہے مگر دوسری روایات سے یہ مضمون ثابت ہے۔
7793- من حلب شاته، ورقع قميصه، وخصف نعله، وواكل خادمه، وحمل من سوقه فقد برئ من الكبر. ابن منده وأبو نعيم عن حكيم بن جحدم عن أبيه وضعف.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৯৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ متکبر سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے
٧٧٩٤۔۔۔ جس نے اپنا سامان اٹھایا تو وہ تکبر سے محفوظ ہوگیا۔ (ابن لال عن ابی امامہ ، ابونعیم عن جابر)
7794- من حمل بضاعته فقد أمن من الكبر. ابن لال عن أبي أمامة، أبو نعيم عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৯৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ متکبر سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے
٧٧٩٥۔۔۔ جس نے یہ (مندرجہ بالا) کام کیے تو اس میں کچھ بھی تکبر نہیں (ترمذی حسن غریب ، حاکم ، بیھقی، سعید بن منصور، عن نافع بن جبیر بن مطعم عن ابیہ) فرماتے ہیں : لوگ مجھ سے کہتے کہ تجھ میں تکبر ہے حالانکہ میں گدھے ہر سوار تھا، اور میں نے ایک بڑی چادر اوڑھ رکھی تھی، میں بکری کا دودھ بھی دوہتا تھا، اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے اور پھر یہ حدیث ذکر کی۔
7795- من فعل هذا فليس فيه من الكبر شيء. "ت حسن غريب ك هب ص عن نافع بن جبير بن مطعم عن أبيه" قال: يقولون لي: في التيه وقد ركبت الحمار، ولبست الشملة، وحلبت الشاة، وقد قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৯৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ متکبر سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے
٧٧٩٦۔۔۔ جس نے اونی کپڑا پہنا ، بکری کا دودھ دوھا، اور اپنے غلام اور لونڈی کے ساتھ کھانا کھایا تو ان شاء اللہ اس کے دل میں تکبر نہیں رہے گا۔ (طبرانی عن السائب بن یزید)
7796- من لبس الصوف، وحلب الشاة، وأكل مع ما ملكت يمينه فليس في قلبه إن شاء الله الكبر. "طب عن السائب بن يزيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৯৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ متکبر سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے
٧٧٩٧۔۔۔ جس نے وانی کپڑا اور پیوند لگا جوتا پہنا، اپنے گدھے پر سوار ہوا، اپنی بکری کا دودھ دوھ لیا، اور اس کے اہل و عیال نے اس کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا تو اللہ تعالیٰ نے اس سے تکبر کو دور کردیا۔

میں بندہ ہوں اور بندے کا بیٹا ہوں، میں غلام کی طرح بیٹھا ہوں ، اور غلام کی طرح کھاتا ہوں ، میری طرف اللہ تعالیٰ نے یہ وحی کی ہے کہ تم لوگ تواضع اختیار کرو، اور کوئی کسی دوسرے پر سختی اور ظلم نہ کرے، اللہ تعالیٰ کا دست (قدرت) اپنی مخلوق پر پھیلا ہوا ہے، جو اپنے آپ کو اونچا کرے گا اللہ تعالیٰ اسے پست کرے گا، اور جو تواضع اختیار کرے گا اللہ تعالیٰ اسے بلند کرے گا، جو شخص زمین پر اللہ تعالیٰ کی قدرت حاصل کرنے کے لیے چلے تو اللہ تعالیٰ اسے اوندھے منہ گرائے گا۔ (تمام وابن عساکر عن ابن عمر)
7797- من لبس الصوف، وانتعل المخصوف، وركب حماره وحلب شاته، وأكل معه عياله، فقد نحى الله عنه الكبر،أنا عبد بن عبد، أجلس جلسة العبد، وآكل أكل العبد، إني قد أوحي إلي أن تواضعوا، ولا يبغي أحد على أحد، إن يد الله مبسوطة في خلقه، فمن رفع نفسه وضعه الله، ومن وضع نفسه رفعه الله، ولا يمش امرؤ على الأرض شبرا يبتغي به سلطان الله إلا كبه الله. تمام وابن عساكر عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৯৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ کبیرہ گناہ
٧٧٩٨۔۔۔ بڑے گناہ ، اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا ، والدین کی نافرمانی کرنا، کسی کی (ناحق) جان لینا ، اور جھوٹی قسم کھانا۔ (مسند احمد ، بخاری ، ترمذی ، نسائی عن عمرو)
7798- الكبائر: الإشراك بالله وعقوق الوالدين، وقتل النفس واليمين الغموس. "حم خ ت ن عن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৯৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ کبیرہ گناہ
٧٧٩٩۔۔۔ کبیرہ گناہ ، اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا، کسی جاندار کو (ناحق قتل) کرنا ، والدین کی نافرمانی کرنا، کیا تمہیں سب سے بڑا گناہ نہ بتاؤں ؟ اور وہ جھوٹ بات ہے۔ (مسند احمد، بیھقی ، ترمذی ، نسائی عن انس)
7799- الكبائر: الشرك بالله، وقتل النفس، وعقوق الوالدين، ألا أنبئكم بأكبر الكبائر؟ قول الزور. "حم ق ت ن عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮০০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ کبیرہ گناہ
٧٨٠٠۔۔۔ بڑے گناہ ن وہیں، ان میں سب سے بڑا گناہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا، ناحق کسی جاندار کو قتل کرنا، سود کھانا ۔ یتیم کا مال کھانا، پاکدامن عورت پر تہمت لگانا، لڑائی کے دن بھاگنا، والدین کی نافرمانی کرنا، بیت الحرام کی حدود کو حلال سمجھنا، جو تمہارا زندوں اور مردوں کا قبلہ ہے۔ (ابوداؤد، نسائی عن عمر)

تشریح :۔۔۔ زندوں کا قبلہ اس طرح کہ وہ اس کی طرف چہرہ کرکے پڑھتے ہیں اور مردوں کا اس طرح کہ وہ قبر میں اپنا قبلہ کی طرف کرتے ہیں۔
7800- الكبائر تسع أعظمهن: الإشراك بالله، وقتل النفس بغير حق، وأكل الربا، وأكل مال اليتيم، وقذف المحصنة، والفرار يوم الزحف، وعقوق الوالدين، واستحلال البيت الحرام قبلتكم أحياء وأمواتا. "د ن عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮০১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ کبیرہ گناہ
٧٨٠١۔۔۔ سات بڑے گناہوں سے بچو، اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا، کسی کو قتل کرنا، لڑائی سے بھاگنا، یتیم کا مال کھانا، سود (لا پیسہ) کھانا، پاکدامن عورت پر تہمت لگانا، اور ہجرت کے بعد ریہات میں رہنا۔ (طبرانی عن سھل بن ابی حثمہ)
7801- اجتنبوا الكبائر السبع: الشرك بالله، وقتل النفس، والفرار من الزحف، وأكل مال اليتيم، وأكل الربا، وقذف المحصنة والتعرب بعد الهجرة. "طب عن سهل بن أبي حثمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮০২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ کبیرہ گناہ
٧٨٠٢۔۔۔ سب سے بڑا گناہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا، اور زائد پانی سے روکنا ، اور نر جانور کو (دوسرے کے) مادہ جانور سے جب وہ طلب کرے (روکنا) ۔ (البزار عن بریدۃ)
7802- أكبر الكبائر: الشرك بالله وعقوق الوالدين، ومنع فضل الماء، ومنع الفحل. البزار عن بريدة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮০৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ کبیرہ گناہ
٧٨٠٣۔۔۔ سب سے بڑا گناہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا، نرجانور ( کو دینے سے) روکنا ، اور زائد پانی سے روکنا۔ (البزار عن بریدۃ)
7803- إن أكبر الكبائر: الإشراك بالله، وعقوق الوالدين، ومنع الفحل، ومنع فضل الماء. البزار عن بريدة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮০৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے ساتھ شرک کرنا بڑا گناہ ہے
٧٨٠٤۔۔۔ کیا تمہیں سب سے بڑا گناہ نہ بتاؤں ؟ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا اور جھوٹی بات۔ (مسند احمد ، بیھقی ، ترمذی عن ابی بکرۃ)
7804- ألا أنبئكم بأكبر الكبائر: الإشراك بالله، وعقوق الوالدين وقول الزور. "حم ق ت عن أبي بكرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮০৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے ساتھ شرک کرنا بڑا گناہ ہے
٧٨٠٥۔۔۔ بڑے گناہ سات ہیں ، اللہ تعالیٰ سے بھاگنا، سود کھانا، یتیم کا مال کھانا، اور ہجرت کے بعد دیہات کی طرف لوٹنا۔ (طبرانی فی الاوسط عن ابی سعید)
7805- الكبائر سبع: الإشراك بالله، وقتل النفس التي حرم الله إلا بالحق، وقذف المحصنة، والفرار من الزحف، وأكل الربا، وأكل مال اليتيم، والرجوع إلى الأعرابية بعد الهجرة. "طس عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮০৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے ساتھ شرک کرنا بڑا گناہ ہے
٧٨٠٦۔۔۔ بڑے گناہ ، اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا اللہ تعالیٰ کی وسعت سے ناامید کرنا، اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ناامید ہونا۔ (البزار عن ابن عباس)
7806- الكبائر: الشرك بالله، والإياس من روح الله، والقنوط من رحمة الله. البزار عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮০৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے ساتھ شرک کرنا بڑا گناہ ہے
٧٨٠٧۔۔۔ بڑے گناہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا، پاکدامن عورت پر تہمت لگانا، مومن کی جان لینا، لڑائی کے روز بھاگنا، یتیم کا مال کھانا، مسلمان والدین کی نافرمانی کرنا، اور بیت اللہ میں کفر کرنا جو تمہارے زندوں اور مردوں کا قبلہ ہے۔ (بیھقی فی السنن ، عن ابن عمر)
7807- الكبائر: الإشراك بالله، وقذف المحصنة، وقتل النفس المؤمنة، والفرار يوم الزحف، وأكل مال اليتيم، وعقوق الوالدين المسلمين، وإلحاد بالبيت قبلتكم أحياء وأمواتا. "هق عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮০৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے ساتھ شرک کرنا بڑا گناہ ہے
٧٨٠٨۔۔۔ سب سے بڑے گناہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ (کسی کو) شریک کرنا، کسی کی جان لینا، والدین کی نافرمانی کرنا اور جھوٹی گواہی دینا۔ (بخاری عن انس (رض))
7808- أكبر الكبائر: الإشراك بالله، وقتل النفس، وعقوق الوالدين وشهادة الزور. "خ عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮০৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے ساتھ شرک کرنا بڑا گناہ ہے
٧٨٠٩۔۔۔ سب سے بڑا گناہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک ٹھہرانا ، والدین کی نافرمانی کرنا، جھوٹی قسم کھانا، اور جس شخص کو قسم کھانے کے لیے باندھ دیا جائے کہ اللہ تعالیٰ کی (جھوٹی) قسم کھاؤ اور پھر اس نے اس میں مچھر کے برابر بھی (اپنی خواہش) داخل کی تو قیامت کے تک اس کے دل پر ایک نشان لگتا رہے گا۔ (مسند احمد، ترمذی ، بیھقی ، حاکم عن عبداللہ بن انیس)
7809- إن من أكبر الكبائر: الشرك بالله، وعقوق الوالدين،واليمين الغموس، وما حلف حالف بالله يمين صبر فأدخل فيها مثل جناح بعوضة إلا جعلت نكتة في قلبه إلى يوم القيامة. "حم ت هب ك" عن عبد الله بن أنيس.
tahqiq

তাহকীক: