কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৭৯১০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گفتگو میں باچھیں کھولنا
٧٩١٠۔۔۔ میری امت کے برے لوگ وہ ہیں جو بک بک کرنے اور باچھیں کھول کر تکلیف سے گفتگو کرنے والے ہیں اور میری امت کے بہترین لوگ وہ ہیں جو اخلاق میں انتہائی اچھے ہیں۔ (الحلیۃ عن ابوہریرہ (رض))
7910- شرار أمتي: الثرثارون والمتشدقون المتفيهقون، وخيار أمتي أحاسنهم أخلاقا. "حل" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯১১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گفتگو میں باچھیں کھولنا
٧٩١١۔۔۔ میری امت کے کچھ مرد ہوں گے جو رنگ برنگ کھانے کھائیں گے، مختلف قسم کے مشروبات پئیں گے، رنگ برنگے کپڑے پہنیں گے ، اور گفتگو میں باچھیں کھولینگے یہی میری امت کے بدترین لوگ ہیں۔ (طبرانی فی الکبیر، الحلیۃ عن ابی امامۃ)
7911- سيكون رجال من أمتي يأكلون ألوان الطعام ويشربون أنواع الشراب، ويلبسون ألوان الثياب، ويتشدقون في الكلام، فأولئك شرار أمتي. "طب حل" عن أبي أمامة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯১২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گفتگو میں باچھیں کھولنا
٧٩١٢۔۔۔ میری امت کے برے لوگ وہ ہیں، جنہیں غذا میں نعمتیں ملیں، جو رنگ برنگے کھانے کھاتے ہیں، کئی رنگوں کے کپڑے پہنتے ہیں، اور گفتگو میں فضول باچھیں کھولتے ہیں۔ (ابن ابی الدنیا فی ذم الغیبۃ، بیھقی عن فاطمۃ الزھراء)
7912- شرار أمتي الذين غذوا بالنعيم، الذين يأكلون ألوان الطعام ويلبسون ألوان الثياب، ويتشدقون في الكلام. ابن أبي الدنيا في ذم الغيبة "هب" عن فاطمة الزهراء.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯১৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گفتگو میں باچھیں کھولنا
٧٩١٣۔۔۔ میری امت کے بدترین لوگ وہ ہیں جو نعمتوں میں پیدا ہوئے اور انہی میں پلے بڑھے، رنگ برنگے کھانے کھاتے اور مختلف رنگوں کے کپڑے پہنتے ہیں، کئی قسم کی سواریوں پر سوار ہوتے اور گفتگو میں فضول باچھیں کھولتے ہیں۔ ( حاکم عن عبداللہ بن جعفر)
7913- شرار أمتي الذين ولدوا في النعيم، وغذوا به، ويأكلون من الطعام ألوانا، ويلبسون من الثياب ألوانا، ويركبون من الدواب ألوانا ويتشدقون في الكلام. "ك" عن عبد الله بن جعفر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯১৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گفتگو میں باچھیں کھولنا
٧٩١٤۔۔۔ عنقریب ایک قوم ہوگی جو اپنی زبانوں سے یوں کھائیگی جیسے گائے زمین سے (گھاس) چرتی ہے۔ مسند احمد عن سعید
7914- سيكون قوم يأكلون بألسنتهم كما تأكل البقر من الأرض. "حم" عن سعد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯১৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گفتگو میں باچھیں کھولنا
٧٩١٥۔۔۔ فضول میں باچھیں کھولنے والے جہنم میں جائیں گے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی امامۃ)
7915- إن المتشدقين في النار. "طب" عن أبي أمامة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯১৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گفتگو میں باچھیں کھولنا
٧٩١٦۔۔۔ ان لوگوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو جو خطبوں کو ایسے ٹکڑے ٹکڑے ہیں جیسے بال ٹکڑے ٹکڑے کیے جاتے ہیں۔ (مسند احمد عن معاویۃ)
7916- لعن الله الذين يشققون الخطب تشقيق الشعر. "حم" عن معاوية.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯১৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گفتگو میں باچھیں کھولنا
٧٩١٧۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس بلیغ شخص سے نفرت کرتے ہیں جو اپنی زبان کو (الفاظ کی ادائیگی میں) یوں حرکت دیتا ہے جیسے گائے اپنی زبان پھیرتی ہے۔ (مسند احمد ، ابوداؤد، ترمذی عن ابن عمرو)
7917- إن الله تعالى يبغض البليغ من الرجال الذي يتخلل بلسانه تخلل الباقرة بلسانها. "حم د ت" عن ابن عمرو
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯১৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ باچھیں کھولنا۔۔۔ ازاکمال
٧٩١٨۔۔۔ وہ فصیح وبلیغ اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ مبغوض ہے جو گائے کی طرح اپنی زبان کو حرکت دیتا ہے۔ (ابونصر السجزی فی الابانۃ عن ابن عمرو)
7918- أبغض الناس إلى الله تعالى البليغ الذي يتخلل بلسانه تخلل الباقرة بلسانها. أبو نصر السجزي في الإبانة عن ابن عمرو.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯১৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ باچھیں کھولنا۔۔۔ ازاکمال
٧٩١٩۔۔۔ وہ بلیغ شخص اللہ تعالیٰ کو انتہائی مبغوض ہے جو اپنی زبان سے ایسے کھیلتا ہے جیسے گائے اپنی زبان سے۔ (العسکری فی الامثال) ۔
7919- إن الله ليبغض الرجل البليغ الذي يلعب بلسانه كما تلعب الباقرة. العسكري في الأمثال.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯২০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ باچھیں کھولنا۔۔۔ ازاکمال
٧٩٢٠۔۔۔ اللہ تعالیٰ اسے اور اس جیسے لوگوں کو پسند نہیں کرتا، جو لوگوں کے لیے اپنی زبانوں کو ایسے مروڑتے ہیں جیسے گائے چارا کھاتے اپنی زبان مروڑتی ہے اللہ تعالیٰ اسی طرح جہنم میں ان کی زبانیں اور چہرے پھیرے گا۔ (طبرانی فی الکبیر، سعید بن منصور، ابونصر السجزی فی الابانۃ وقال : محفوظ صالح الاسنادوابن عساکرعن واثلہ)
7920- إن الله لا يحب هذا وضربه يلوون ألسنتهم للناس لي البقرة لسانها بالمرعى، كذلك يلوى الله ألسنتهم ووجوههم في جهنم. "طب ص" وأبو نصر السجزي في الإبانة وقال: محفوظ صالح الإسناد وابن عساكر عن واثلة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯২১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ باچھیں کھولنا۔۔۔ ازاکمال
٧٩٢١۔۔۔ لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آنے والا ہے جس میں اپنی زبانوں کو گفتگو میں ایسے پھیریں گے جیسے گائے اپنی زبان کو پھیرتی ہے۔ (ابن ابی الدنیا فی ذم الغیبۃ عن سعد)
7921- يأتي على الناس زمان يتخللون في الكلام بألسنتهم، كما تتخلل البقر بألسنتهم. ابن أبي الدنيا في ذم الغيبة عن سعد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯২২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ باچھیں کھولنا۔۔۔ ازاکمال
٧٩٢٢۔۔۔ جس نے عربیت کی طلب میں انہماک سے کام لیا تو اس سے خشوع سلب کرلیا جائے گا۔ (ابن السنی عن ابن عباس)
تشریح :۔۔۔ اس سے صرف عربیت کی کی تخصیص نہیں بلکہ ہر وہ زبان ہے جس کے انہاک اور شوق میں انسان اتنا کھپ جائے کہ دوسرے حقوق فوت ہونے لگیں۔
تشریح :۔۔۔ اس سے صرف عربیت کی کی تخصیص نہیں بلکہ ہر وہ زبان ہے جس کے انہاک اور شوق میں انسان اتنا کھپ جائے کہ دوسرے حقوق فوت ہونے لگیں۔
7922- من انهمك في طلب العربية سلب الخشوع. ابن السني عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯২৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تہمت۔۔۔ ازاکمال
٧٩٢٣۔۔۔ چرایا ہوا (غلام ) ہمیشہ اس شخص کی تہمت میں رہتا ہے جو اس سے بری ہے یہاں تک کہ چور سے بڑا اس کا جرم ہوجاتا ہے۔ (بیھقی عن عائشۃ (رض) عنھما)
7923- لا يزال المسروق في تهمة ممن برئ منه حتى يكون أعظم جرما من السارق. "هب" عن عائشة.
الإكمال
الإكمال
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯২৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٩٢٤۔۔۔ جس نے کسی مسلمان مرد یا عورت پر تہمت لگائی یا اس کے بارے ایسی بات کہی جو اس میں نہیں تو اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے روز آگ کے ایک ٹیلہ پر کھڑا کرے گا یہاں تک کہ وہ اس بات سے نکلے جائے جو اس نے اس کے بارے میں بارے میں کہی تھی۔ (ابن النجارعن علی)
7924- من بهت مؤمنا أو مؤمنة أو قال فيه ما ليس فيه أقامه الله عز وجل يوم القيامة على تل من نار حتى يخرج مما قال فيه. ابن النجار عن علي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯২৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٩٢٥۔۔۔ جس نے کسی مسلمان مرد کو اذیت دینے کیلئے کوئی ایسی بات کہی جو اس میں نہیں تو اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اسے جہنمیوں کے دھون میں قید کرے گا یہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ کردیا جائے گا ( ابن عساکرعن ابی الدرداء (رض)
7925- من قال في امرئ مسلم ما ليس فيه ليؤذيه حبسه الله في ردغة1 الخبال يوم القيامة حتى يقضى بين الناس. ابن عساكر عن أبي الدرداء.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯২৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الخاء۔۔۔ خصوصیت و لڑائی
٧٩٢٦۔۔۔ جھگڑالو اور لڑاکا شخص اللہ تعالیٰ کو انتہائی مبغوض ہے۔ (ترمذی ، نسائی عن عائشۃ)
7926- أبغض الرجال إلى الله الألد الخصم. "ق ت ن" عن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯২৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الخاء۔۔۔ خصوصیت و لڑائی
٧٩٢٧۔۔۔ میں انسان ہوں ، اور تم میرے پاس اپنے جھگڑوں کا فیصلہ کرانے آتے ہو، ہوسکتا ہے کہ تم میں سے کوئی اپنی دلیل میں دوسرے سے بڑھ کر ہو، اور میں حسب سماع (جیسا سنا) اس کے لیے فیصلہ کردوں ، سو میں جس کے لیے کسی مسلمان کے حق کا فیصلہ کردوں تو وہ آگ کا ایک ٹکڑا ہے چاہے تو اسے لے لے اور چاہے تو چھوڑدے۔ ( مالک، مسند احمد، بیھقی، ترمذی، نسائی، ابوداؤدابن ماجہ عن ام سلمہ)
تشریح :۔۔۔ یعنی جب حقیقت میں وہ کسی مسلمان کا حق چھین رہا ہو۔
تشریح :۔۔۔ یعنی جب حقیقت میں وہ کسی مسلمان کا حق چھین رہا ہو۔
7927- إنما أنا بشر وإنكم تختصمون إلي، فلعل بعضكم أن يكون ألحن بحجته من بعض، فاقضي له على نحو ما أسمع، فمن قضيت له بحق مسلم، فإنما هي قطعة من النار، فليأخذها، أو ليتركها. مالك "حم ق 4" عن أم سلمة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯২৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الخاء۔۔۔ خصوصیت و لڑائی
٧٩٢٨۔۔۔ تمہارے لیے یہی گناہ کافی ہے کہ تم ہمیشہ جھگڑے میں رہو۔ (ترمذی عن ابن عباس)
تشریح :۔۔۔ تم کسی سے جھگڑا کرو یا کوئی تمہارے ساتھ بلاوجہ جھگڑے۔
تشریح :۔۔۔ تم کسی سے جھگڑا کرو یا کوئی تمہارے ساتھ بلاوجہ جھگڑے۔
7928- كفى بك إثما أن لا تزال مخاصما. "ت" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯২৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الخاء۔۔۔ خصوصیت و لڑائی
٧٩٢٩۔۔۔ جو شخص بغیر علم (جھگڑے کی وجہ معلوم کیے بغیر) جھگڑا کرے، تو وہ جب تک اس جھگڑے سے ہاتھ کھینچ لے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں رہے گا۔ (ابن ابی الدنیا ذم الغیبۃ عن ابوہریرہ (رض))
7929- من جادل في خصومة بغير علم لم يزل في سخط الله حتى ينزع. ابن أبي الدنيا في ذم الغيبة عن أبي هريرة.
তাহকীক: