কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৭৯৫০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٩٥٠۔۔۔ اپنے نبی سے نشانیاں طلب نہ کرو، کیونکہ صالح (علیہ السلام) کی قوم یہ نشانی طلب کی ، تو اس درے سے اونٹنی گھاٹ پر آتی اور اس درے سے واپس ہوتی، چنانچہ انھوں نے اپنے رب کے حکم کی نافرمانی کی اور اس (اونٹنی) کے پاؤں کاٹ ڈالے تو انھیں ایک چیخ نے آپکڑا، تو اللہ تعالیٰ نے انھیں آسمان کے نیچے ہلاک کردیا، صرف ایک آدمی بچا، جو اللہ تعالیٰ کے حرم میں تھا، لوگوں نے پوچھا : یارسول اللہ ! وہ کون تھا ؟ آپ نے فرمایا : ابورغال ، چنانچہ جب وہ حرم سے نکلا تو اسے بھی وہ عذاب پہنچا جو دوسروں کو پہنچا تھا۔ (مسند احمد، ابن حبان، حاکم ، طبرانی فی الاوسط وابن مردویہ، سعید بن منصورعن جابر)

تشریح :۔۔۔ یہود کے ورغلانے پر چند ایک مسلمانوں نے تنگ آکر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مطالبہ کیا تو آپ نے یہ ارشاد فرمایا۔
7950- لا تسألوا نبيكم الآيات، فقد سألها قوم صالح فكانت الناقة ترد من هذا الفج، وتصدر من هذا الفج: {فَعَتَوْا عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ} {فَعَقَرُوهَا} فأخذتهم الصيحة، فأهمد الله من تحت أديم السماء منهم، إلا رجلا واحدا كان في حرم الله تعالى، قالوا: من هو يا رسول الله؟ قال: أبو رغال، فلما خرج من الحرم أصابه ما أصاب قومه. "حم حب ك طس" وابن مردويه "ص" عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৫১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٩٥١۔۔۔ اے لوگو ! اپنے نبی سے نشانیاں طلب نہ کرو، (دیکھو ! ) اس صالح (علیہ السلام) کی قوم نے اپنے نبی سے سوال کیا کہ ان کے لیے کوئی نشانی لائیں ، تو اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف ایک اونٹنی بھیجی ، وہ اس درے سے آتی اور جس دن اس کا پانی پینے کا دن ہوتا، پانی پیتی، اور وہ لوگ اس کے دودھ سے ایسے سیراب ہوتے جیسے وہ پانی سے سیراب ہوتے، چنانچہ انھوں نے اپنے رب کے حکم کی نافرمانی کی اور اونٹنی کے پاؤں کاٹ دیئے پھر اللہ تعالیٰ نے ان سے تین دن کا وعدہ کیا اور اللہ تعالیٰ کا وعدہ چھوٹا نہ تھا، پھر انھیں ایک چیخ سنائی دی یوں اللہ تعالیٰ نے ان سب کو ہلاک کردیاجو۔ وہاں مشرق ومغرب میں رہتے تھے صرف ایک شخص شخص کو باقی چھوڑا وہ اللہ تعالیٰ کے جرم میں تھا، اللہ تعالیٰ کے حرم نے اسے اللہ تعالیٰ کے عذاب سے محفوظ رکھا (اس کا نام) ابورغال تھا۔ (حاکم عن جابر)
7951- يا أيها الناس لا تسألوا نبيكم عن الآيات، هؤلاء قوم صالح سألوا نبيهم أن يبعث لهم آية، فبعث الله لهم الناقة، فكانت ترد من هذا الفج فتشرب ماءهم يوم وردها، ويشربون من لبنها مثل ما كانوا يتروون من مائهم، {فَعَتَوْا عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ} {فَعَقَرُوهَا} ، فوعدهم الله ثلاثة أيام وكان موعدا من الله غير مكذوب، ثم جاءتهم الصيحة فأهلك الله من كان تحت مشارق الأرض ومغاربها إلا رجلا واحدا كان في حرم الله فمنعه حرم الله من عذاب الله، أبو رغال. "ك" عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৫২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ شعرگوئی اور بےجامدح سرائی دونون قابل مذمت ہیں
٧٩٥٢۔۔۔ لوگوں میں سب سے بڑے گناہ گار دو شخص ہیں، ایک وہ شاعر جو پورے قبیلہ کی برائی بیان کرتا ہے اور دوسرا وہ شخص جو اپنے باپ سے نسب کی نفی کرے۔ (ابن ابی الدنیا فی ذم الغیبۃ ابن ماجہ عن عائشۃ)
7952- أعظم الناس فرية اثنان: شاعر يهجو القبيلة بأسرها، ورجل انتفى من أبيه. ابن أبي الدنيا في ذم الغضب "هـ" عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৫৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ شعرگوئی اور بےجامدح سرائی دونون قابل مذمت ہیں
٧٩٥٣۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ گار وہ شخص ہے جو کسی شخص کی ہجو اور برائی بیان کرے اور وہ شخص (جواباً ) پورے قبیلہ کی برائی بیان کرے، اور وہ شخص جو اپنے نسب کا انکارکرے اور اپنی والدہ کو زانی ثابت کرے۔ ( ابن ماجہ، بیھقی عن عائشۃ) ۔
7953- إن أعظم الناس عند الله فرية لرجل هاجى رجلا فهجا القبيلة بأسرها، ورجل انتفى من أبيه، وزنى أمه. "هـ هق" عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৫৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ شعرگوئی اور بےجامدح سرائی دونون قابل مذمت ہیں
٧٩٥٤۔۔۔ تم میں سے کسی کا پیٹ سے بھرجائے تو یہ اس کے لیے شعروں سے بھرجانے کی نسبت سے بہتر ہے۔ (مسند احمد، ابوداؤد ترمذی ، نسائی ، ابن ماجہ ، بیھقی عن ابوہریرہ (رض) ، مسند احمد ، مسلم ، ابن ماجہ عن سعد، طبرانی فی الکبیر عن سلمان وعن ابن عمر)
7954- لأن يمتلئ جوف أحدكم قيحا خير له من أن يمتلئ شعرا. "حم ق " عن أبي هريرة "حم م هـ" عن سعد "طب" عن سلمان وعن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৫৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ شعرگوئی اور بےجامدح سرائی دونون قابل مذمت ہیں
٧٩٥٥۔۔۔ امراء القیس شعرراء جھنڈے والا جہنم کی طرف جارہا ہے۔ (مسند احمد عن ابوہریرہ (رض))
7955- امرؤ القيس صاحب لواء الشعراء إلى النار. "حم" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৫৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ شعرگوئی اور بےجامدح سرائی دونون قابل مذمت ہیں
٧٩٥٦۔۔۔ امراء القیس شعراء کا قائد جہنم کی طرف رواں ہے، کیونکہ وہ پہلاشخص ہے جس نے اس کے قوافی مضبوط کیے۔ (ابو عروبہ فی الاوائل وابن عساکر عن ابوہریرہ (رض) )

تشریح :۔۔۔ قافیہ جس شعر میں آخری حروف آپس میں مل رہے ہوں ؟ جیسے : نہ ہم سفر کوئی نہ تلاش منزل جو ملا ہمسفر جہاں رکے وہی منزل (ردیف)
7956- امرؤ القيس قائد الشعراء إلى النار، لأنه أول من أحكم قوافيها. أبو عروبة في الأوائل وابن عساكر عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৫৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ شعرگوئی اور بےجامدح سرائی دونون قابل مذمت ہیں
٧٩٥٧۔۔۔ کسی شخص کا پیٹ پیپ سے بھر جائے یہاں تک کہ وہ پیپ والا ہوجائے تو یہ اس کے شعر سے بھرجانے کی نسبت بہتر ہے۔ (مسند احمد ، بیھقی، ترمذی، ابوداؤد، نسائی ، ابن ماجہ، عن ابوہریرہ (رض))
7957- لأن يمتلئ جوف رجل قيحا حتى يريه خير له من أن يمتلئ شعرا. "حم ق " عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৫৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ شعرگوئی اور بےجامدح سرائی دونون قابل مذمت ہیں
٧٩٥٨۔۔۔ مجھے کوئی پروا نہیں، اگر میں تریاق پیوں، یا کوئی زہرہ باندھوں، یا اپنی طرف سے شعر کہوں۔ (مسنداحمد، ابوداؤعن عمرو)
7958- ما أبالي ما أتيت إن أنا شربت ترياقا، أو تعلقت تميمة، أو قلت الشعر من قبل نفسي. "حم د" عن ابن عمرو.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৫৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ شعرگوئی اور بےجامدح سرائی دونون قابل مذمت ہیں
٧٩٥٩۔۔۔ جس نے عشاء کی نماز کے بعد شعروں کے وزن بنائے تو صبح تک اس کی اس رات کی نماز قبول نہیں ہوگی۔ (مسند احمد، عن شداد بن اوس)
7959- من قرض بيت شعر بعد العشاء لم يقبل له صلاة تلك الليلة حتى يصبح. "حم" عن شداد بن أوس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৬০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ شعرگوئی اور بےجامدح سرائی دونون قابل مذمت ہیں
٧٩٦٠۔۔ مدح سرائی کرنے والوں کے مونہوں میں مٹی جھونکو۔ (ترمذی عن ابوہریرہ ، ابن عدی فی الکامل ، الحلیۃ عن ابن عمر)
7960- أحثوا التراب في وجوه المداحين. "ت" عن أبي هريرة، "عد حل" عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৬১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ شعرگوئی اور بےجامدح سرائی دونون قابل مذمت ہیں
٧٩٦١۔۔۔ جب تم مدح سرائی کرنے والوں کو دیکھو تو ان کے مونہوں میں ڈالو۔ (بخاری فی الادب ، مسلم ، مسند احمد، ابوداؤد، ترمذی، عن ائمقداد بن الاسود، طبرانی فی الکبیر، بیھقی عن ابن عمرو، الحاکم فی الکنی عن انس)
7961- إذا رأيتم المداحين فاحثوا في وجوههم التراب. "خد م حم د ت" عن المقداد بن الأسود "طب هب" عن ابن عمرو، الحاكم في الكنى عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৬২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ شعرگوئی اور بےجامدح سرائی دونون قابل مذمت ہیں
٧٩٦٢۔۔۔ تعریف کرنے والوں کے مونہوں میں مٹی ڈالو۔ (ابن ماجہ عن المقدادبن عمرو، ابن حبان عن ابن عمر، ، ابن عساکر عن عبادۃ بن الصامت)
7962- احثوا في أفواه المداحين التراب. "هـ" عن المقداد بن عمرو "حب" عن ابن عمر، ابن عساكر عن عبادة بن الصامت.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৬৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ شعرگوئی اور بےجامدح سرائی دونون قابل مذمت ہیں
٧٩٦٣۔۔۔ آدمی جب منافق کو اے میرے سرادار کہتا ہے تو وہ اپنے رب کو ناراض کردیتا ہے۔ (حاکم ، بیھقی عن بریدۃ)
7963- إذا قال الرجل للمنافق يا سيدي فقد أغضب ربه. "ك هب" عن بريدة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৬৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ شعرگوئی اور بےجامدح سرائی دونون قابل مذمت ہیں
٧٨٦٤۔۔۔ جب فاسق کی تعریف کی جائے تو رب تعالیٰ ناراض ہوتے ہیں اور اس وجہ سے عرش کانپ جاتا ہے۔ (ابن ابی الدنیا فی ذم الغیبۃ، ابویعلی، بیھقی عن انس ابن عدی فی الکامل عن بریدۃ)
7964- إذا مدح الفاسق غضب الرب، فاهتز لذلك العرش. ابن أبي الدنيا في ذم الغيبة "ع هب" عن أنس "عد" عن بريدة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৬৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ شعرگوئی اور بےجامدح سرائی دونون قابل مذمت ہیں
٧٩٦٥۔۔۔ کسی کے روبرو تمہارا کی تعریف کرنا اسے ذبح کرنا ہے۔ (ابن ابی الدنیا فی الصمت عن ابراھیم التیمی، مرسلا)
7965- ذبح الرجل أن تزكيه في وجهه. ابن أبي الدنيا في الصمت عن إبراهيم التيمي مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৬৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ شعرگوئی اور بےجامدح سرائی دونون قابل مذمت ہیں
٧٩٦٦۔۔۔ زمین میں جب فاسق کی تعریف کی جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ غضبناک ہوتے ہیں۔ (بیھقی فی شعب الایمان عن انس)
7966- إن الله يغضب إذا مدح الفاسق في الأرض. "هب" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৬৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ شعرگوئی اور بےجامدح سرائی دونون قابل مذمت ہیں
٧٩٦٧۔۔۔ تمہارا ناس ہو ! تم نے اپنے دوست کی گردن کاٹ دی، (یادرکھو ! ) اگر تم میں سے کسی کو اپنے بھائی کو لازما تعریف کرنی ہو تو اسے یوں کہنا چاہیے : فلاں کے بارے میں میرا گمان ہے اور اللہ تعالیٰ ہی اس کا نگہبان ہے میں اللہ تعالیٰ کے سامنے کسی کی پاکی بیان نہیں کرتا ، مجھے اس کے متعلق یہ یہ گمان ہے کہ اگر یہ باتیں اسے معلوم ہوں۔ (مسند احمد ، بیھقی، ابوداؤد، ابن ماجہ عن ابی بکر)
7967- ويلك قطعت عنق صاحبك، من كان منكم مادحا أخاه لا محالة فليقل: أحسب فلانا والله حسيبه، ولا أزكي على الله أحدا أحسبه كذا وكذا إن كان يعلم ذلك منه. "حم ق د هـ" عن أبي بكر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৬৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ شعرگوئی اور بےجامدح سرائی دونون قابل مذمت ہیں
٧٩٦٨۔۔۔ اپنی کچھ بات کہو، شیطان تمہیں ہرگز نہ کھینچے۔ مسند احمد ، ابوداؤد عن والد مطرف
7968- قولوا بعض قولكم ولا يستجرنكم الشيطان. "حم د" عن والد مطرف.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৬৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ شعرگوئی اور بےجامدح سرائی دونون قابل مذمت ہیں
٧٩٦٩۔۔۔ مجھے ایسے بلند نہ کرنا جیسے نصاری نے عیسیٰ ابن مریم کو بلند کیا، میں تو اللہ کا بندہ ہوں، لہٰذا (یوں) کہو : اللہ تعالیٰ کے بندے اور اس کے رسول۔ بخاری عن عمر۔
7969- لا تطروني كما أطرت النصارى ابن مريم، فإنما أنا عبده فقولوا: عبد الله ورسوله. "خ" عن عمر.
tahqiq

তাহকীক: