কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৮০৩০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غیبت کی تعریف
٨٠٣٠۔۔۔ جس بات کو تو اپنے بھائی کے سامنے سے گریز کرے وہ غیبت ہے۔ (ابن عساکرعن انس)
8030- ما كرهت أن تواجه أخاك فهو غيبة. ابن عساكر عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৩১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غیبت کی تعریف
٨٠٣١۔۔۔ جس نے کسی مسلمان کی کوئی برائی مشہور کی کہ ناحق اس کی بےعزتی کرے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے جہنم کی آگ میں رسواکریں گے۔ (بیھقی عن ابی ذر)
8031- من أشاد على مسلم عورة يشينه بها بغير حق شانه الله بها في النار يوم القيامة. "هب" عن أبي ذر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৩২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غیبت پر وعید
٨٠٣٢۔۔۔ جس نے کسی شخص کی ایسی بات ذکر کی جو اس میں نہیں تاکہ اس پر عیب لگائے تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم کی آگ میں قید کرینگے، یہاں تک کہ کوئی ایسی دلیل لائے جسکے ذریعہ اپنی کہی بات سے نکل سکے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی الدرداء (رض))
8032- من ذكر امرءا بما ليس فيه ليعيبه حبسه الله في نار جهنم حتى يأتي بنفاذ ما قال. "طب" عن أبي الدرداء.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৩৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غیبت پر وعید
٨٠٣٣۔۔۔ جس نے کسی شخص کی ایسی بات کی جو اس میں ہے تو اس کی غیبت کی۔ (حاکم فی تاریخہ عن ابوہریرہ (رض))
8033- من ذكر رجلا بما فيه فقد اغتابه. "ك" في تاريخه عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৩৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غیبت پر وعید
٨٠٣٤۔۔۔ اپنے بھائی کے ئ ذمہ کوئی جرم نہ لگا، نہ اس کے ساتھ برائی کر، اور نہ اس سے جھگڑ۔ (ابن ابی الدنیافی ذم الغیبۃ عن حریث بن عمرو)
8034- لا تجار أخاك ولا تشاره ولا تماره. ابن أبي الدنيا في ذم الغيبة عن حريث بن عمرو.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৩৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غیبت پر وعید
٨٠٣٥۔ میں یہ پسند نہیں کرتا کہ کسی انسان کا حال بیان کروں اور مجھے اتنی اتنی دنیا مل جائے (ابوداؤد ترمذی، ابن ماجہ عن عائشۃ)
8035- ما أحب أني حكيت إنسانا وأن لي كذا وكذا. "د ت هـ" عن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৩৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غیبت پر وعید
٨٠٣٦۔۔۔ جس کی تم نے غیبت کی اس کا کفارہ یہ ہے کہ اس کے لیے استغفار کرو۔ (ابن الدنیا فی الصمت عن انس)
8036- كفارة من اغتبت أن تستغفر له. ابن أبي الدنيا في الصمت عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৩৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غیبت پر وعید
٨٠٣٧۔۔۔ تم میں سے جس سے اپنے بھائی کی غیبت ہوجائے تو وہ اس کے لیے اللہ تعالیٰ کے ہاں سے استغفار کرے کیونکہ یہ اس کے لیے کفارہ ہے۔ (ابن عدی فی الکامل عن سھل بن سعد)
یوں کہے اللہ ! میرے بھائی کی بخشش کردے، لیکن غیبت کے عادی شخص کے لیے سوائے پکی توبہ کے کوئی چارہ نہیں۔
یوں کہے اللہ ! میرے بھائی کی بخشش کردے، لیکن غیبت کے عادی شخص کے لیے سوائے پکی توبہ کے کوئی چارہ نہیں۔
8037- إذا اغتاب أحدكم أخاه فليستغفر الله فإنها كفارة له. "عد" عن سهل بن سعد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৩৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨٠٣٨۔۔۔ اے مسلمانو کے گروہ ! مسلمانوں کی غیبت نہ کیا کرو۔ ( الخرائطی فی مساوی الاخلاق عن ابن مسعود)
8038- يا معشر المسلمين لا تغتابوا المسلمين. الخرائطي في مساوي الأخلاق عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৩৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨٠٣٩۔۔۔ مسلمانوں کی غیبت نہ کیا کرو، جس نے اپنے مسلمان بھائی کی غیبت کی تو اس کی زبان قیامت کے روز اس کی گدی کے ساتھ بندھی ہوگی جسے اللہ تعالیٰ کی معافی یا اس شخص کی معافی کھولے گی جس کی اس نے غیبت کی ہوگی۔ (الدیلمی عن سعدالساعدی)
8039- لا تغتابوا المسلمين فمن اغتاب أخاه المسلم جاء يوم القيامة ولسانه معقود إلى قفاه لا يحله إلا عفو الله عز وجل أو عفو من اغتابه. الديلمي عن سعد الساعدي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৪০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨٠٤٠۔۔۔ عائشۃ ! تم نے ایسی بات کی ہے کہ اگر اسے سمندر ملادیا جائے تو وہ بھی مغلوب ہوجائے۔ ابوداؤد، ترمذی عن عائشۃ فرماتی ہیں : میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہہ دیا آپکے لیے صفیہ (رض) کا پست قد ہونا کافی ہے آپ نے یہ ارشاد فرمایا
8040- لقد قلت كلمة لو مزجت بماء البحر لمزجته. "د ت" عن عائشة، قالت قلت للنبي صلى الله عليه وسلم: حسبك من صفية كذا وكذا تعني قصيرة قال فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৪১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨٠٤١۔۔۔ عمر ! تم سے لوگوں کے اعمال کے متعلق سوال نہیں ہوگا تم سے غیبت کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ (الحاکم فی الکنی عن ابی عطیۃ)
8041- يا عمر إنك لا تسأل عن أعمال الناس، إنما تسأل عن الغيبة. الحاكم في الكنى عن أبي عطية.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৪২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨٠٤٢۔۔۔ غیبت یہ ہے کہ اپنے بھائی کی وہ بات ذکر کرو جو اس میں ہو۔ (الخرائطی فی مساوی الاخلاق عن المطلب بن عبداللہ بن حنطب ، مربرقم، ٨٠١٤)
8042- الغيبة أن تذكر الرجل بما فيه من خلفه. الخرائطي في مساوي الأخلاق عن المطلب بن عبد الله بن حنطب. مر برقم [8014] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৪৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨٠٤٣۔۔۔ غیبت (کی برائی) زنا (کے گناہ) سے بڑھ کر ہے، زانی شخص توبہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرمالیتے ہیں جبکہ غیبت کرنے والے کی اللہ تعالیٰ اس وقت تک مغفرت نہیں فرماتے یہاں تک کہ جس کی غیبت کی وہ معاف نہ کردے۔ (ابن النجار عن جابر، الدیلمی عن ابی سعید)
8043- الغيبة أشد من الزنا، إن الرجل يزني فيتوب فيتوب الله عليه، وإن صاحب الغيبة لا يغفر الله له حتى يغفر له صاحبه. ابن النجار عن جابر، الديلمي عن أبي سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৪৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨٠٤٤۔۔۔ تم لوگوں نے اس کی غیبت کی تمہارے لیے اتنا (گناہ) کافی ہے کہ تم اپنے بھائی کی وہ بات ذکر کرو جسے وہ ناپسند کرتا ہے۔ ( الحلیۃ عن ابن عمرو)
8044- اغتبتموه، حسبك إذا ذكرت أخاك بما فيه. "حل" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৪৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨٠٤٥۔۔۔ آدمی جب کسی کی غیبت کرتا ہے تو قیامت کے دن اسے مردہ لایا جائے گا اور کہا جائے گا، جس طرح زندگی میں تم نے اس کا گوشت ہے اسی طرح مردہ حالت میں بھی اس کا گوشت کھاؤ، چنانچہ وہ اسے کھائے گا اور چیخے گا اور اس کا چہرہ سیاہ ہوجائے گا۔ (الخرائطی فی مساوی الاخلاق عن ابوہریرہ (رض))
8045- إن الرجل إذا كان يغتاب الرجل في الدنيا أتي به يوم القيامة ميتا، فقيل له: كما أكلت لحمه حيا فكل لحمه ميتا، فإنه ليأكله ويصيح ويكلح. الخرائطي في مساوي الأخلاق عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৪৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨٠٤٦۔۔۔ قیامت کے روز ایک بندے کو نامہ اعمال کھلا ہوا ملے گا، اس میں وہ کچھ ایسی نیکیان دیکھے گا جو اس نے نہیں کی ہوگی، وہ عرض کرے گا، اے مرے رب ! میرے لیے یہ نیکیاں کیسی ہیں جبکہ میں نے تو انھیں نہیں کیا ؟ تو اس سے کہا جائے گا، یی تیری وہ غیبت ہے جو تیرے انجانے میں لوگوں نے کی تھی۔ (ابونعیم فی المعرفۃ عن شبیب ابن سعد البلوی)
8046- إن العبد ليلقى كتابه يوم القيامة منشورا، فينظر فيه فيرى حسنات لم يعملها، فيقول: يا رب أنى هذا لي ولم أعملها؟ فيقال: هذا ما اغتابك الناس وأنت لا تشعر. أبو نعيم في المعرفة عن شبيب بن سعد البلوى.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৪৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جس کی غیبت کی جائے اس کی نیکی میں اضافہ ہوگا
٨٠٤٧۔۔۔ ایک بندے کو قیامت کے روز اس کا اعمال کھول کردیا جائے گا جس میں وہ ایسی نیکیاں دیکھے گا جو اس نے نہیں کی ہوں گی، وہ عرض کرے گا باری تعالیٰ ! میں نے تو یہ نیکیاں نہیں کی ہیں تو اس سے کہا جائے گا یہ نیکیاں ، لوگوں کی تیری غیبت کی بناء پر لکھی گئی ہیں۔
اسی طرح ایک بندے کو قیامت کے روز اعمال نامہ کھول کردیا جائے گا، وہ عرض کرے گا : میرے رب ! فلاں فلاں دن تو میں نے کوئی نیکی نہیں کی ؟ اس سے کہا جائے گا : وہ نیکی لوگوں کی غیبت کرنے کی وجہ سے مٹادی گئی ہے۔ (الخرائطی فی مساوی الاخلاق عن ابی امامۃ ، وفیۃ الحسن ابن دینار عن خصیب بن حجر)
اسی طرح ایک بندے کو قیامت کے روز اعمال نامہ کھول کردیا جائے گا، وہ عرض کرے گا : میرے رب ! فلاں فلاں دن تو میں نے کوئی نیکی نہیں کی ؟ اس سے کہا جائے گا : وہ نیکی لوگوں کی غیبت کرنے کی وجہ سے مٹادی گئی ہے۔ (الخرائطی فی مساوی الاخلاق عن ابی امامۃ ، وفیۃ الحسن ابن دینار عن خصیب بن حجر)
8047- إن العبد ليعطى كتابه يوم القيامة منشورا فيرى فيه حسنات لم يعملها، فيقول: يا رب لم أعمل هذه الحسنات، فيقال: إنها كتبت باغتياب الناس إياك، وإن العبد ليعطى كتابه يوم القيامة منشورا، فيقول: يا رب ألم أعمل حسنة يوم كذا وكذا؟ فيقال له: محيت عنك باغتيابك الناس. الخرائطي في مساوي الأخلاق عن أبي أمامة، وفيه الحسن بن دينار عن خصيب بن جحدر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৪৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جس کی غیبت کی جائے اس کی نیکی میں اضافہ ہوگا
٨٠٤٨۔۔۔ ان دونوں (عورتوں) نے اللہ تعالیٰ کی حلال چیز سے روزہ رکھا ، اور حرام چیز سے روزہ کھول دیا، ایک دوسری کے پاس بیٹھی اور دونوں مل کر لوگوں کا گوشت کھانے (یعنی غیبت کرنے) لگیں۔ (مسند احمد وابن ابی الدنیا فی ذم الغیبۃ عن عبید مولی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم))
8048- إن هاتين صامتا عما أحل الله لهما، وأفطرتا على ما حرم الله عليهما، جلست إحداهما إلى الأخرى، فجعلتا تأكلان لحوم الناس."حم" وابن أبي الدنيا في ذم الغيبة عن عبيد مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৪৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جس کی غیبت کی جائے اس کی نیکی میں اضافہ ہوگا
٨٠٤٩۔۔۔ ان دونوں (مردوں) کو کسی بڑے گناہ کا عذاب نہیں ہورہا، ان میں سے ایک تو لوگوں کا گوشت کھاتا (یعنی غیبت کرتا) تھا جبکہ دوسرا چغل خور تھا۔(ابوداؤد الطیالسی عن ابن عباس)
8049- إنهما ليعذبان في غير كبير، أما أحدهما فكان يأكل لحوم الناس وأما الآخر فكان صاحب نميمة.
"ط" عن ابن عباس.
"ط" عن ابن عباس.
তাহকীক: