কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৮০৫০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جس کی غیبت کی جائے اس کی نیکی میں اضافہ ہوگا
٨٠٥٠۔۔۔ کیا تمہیں ایسی بات نہ بتاؤں جس سے اللہ تعالیٰ نفع پہنچائے گا ؟ سود کی کئی قسمیں ہیں، ان میں سے ایک قسم ستر گناہوں کے برابر ہے اس کا کم از کم گناہ یہ ہے کہ انسان اپنی ماں سے ہم آغوش ہو، اور سب سے بڑا سوریہ ہے کہ آدمی اپنے مسلمان بھائی کی عزت میں ناحق دست دازی کرے۔ (الباوردی وابن مندہ وابن قانع و ابونعیم عن وھب بن الاسود بن وھب بن عبد مناف الزھری عن ابیہ الاسود خال رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم))
8050- ألا أنبئك بشيء عسى الله أن ينفعك به؟ إن الربا أبواب الباب منه عدل سبعين حوبا، أدناها فجرة كاضطجاع مع أمه، وإن أربى الربا استطالة المرء في عرض أخيه المسلم بغير حق. الباوردي وابن منده وابن قانع وأبو نعيم عن وهب بن الأسود بن وهب بن عبد مناف الزهري عن أبيه الأسود خال رسول الله صلى الله عليه وسلم.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৫১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جس کی غیبت کی جائے اس کی نیکی میں اضافہ ہوگا
٨٠٥١۔۔۔ کیا میں نہیں دیکھ رہا کہ یہ چڑیا تمہارے سروں پر اڑرہی ہے۔ ( مسند احمد ، ابوداؤد ، طبرانی عن رافع بن خدیج)
8051- ألا أرى هذه الحمرة قد علتكم. "حم د طب" عن رافع بن خديج.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৫২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جس کی غیبت کی جائے اس کی نیکی میں اضافہ ہوگا
٨٠٥٢۔۔۔ خلال کرلو کیونکہ تم نے اپنے بھائی کا گوشت کھایا ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن مسعود)
8052- تخلل إنك أكلت لحم أخيك. "طب" عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৫৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جس کی غیبت کی جائے اس کی نیکی میں اضافہ ہوگا
٨٠٥٣۔۔۔ کوئی تم میں سے کوئی مردار پیٹ بھر کر کھائے یہ اس کے لیے اپنے مسلمان بھائی کے گوشت کھانے سے بہتر ہے۔ (الخرائطی فی مساوی الاخلاق عن ابوہریرہ (رض))
8053- لأن يأكل أحدكم من جيفة حتى يشبع خير له من يأكل لحم أخيه المسلم. الخرائطي في مساوي الأخلاق عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৫৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو غیبت کرنے والی عورتوں کا انجام
٨٠٥٤۔۔۔ ان دونوں (عورتوں) نے روزہ نہیں رکھا، جو لوگوں کا گوشت کھائے۔ یعنی غیبت کرے اس کا روزہ کیسا ؟ (ابوداؤد الطیالسی عن انس)
8054- ما صامتا، وكيف صيام من يأكل لحوم الناس. "ط" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৫৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو غیبت کرنے والی عورتوں کا انجام
٨٠٥٥۔۔ جس نے اپنے مسلمان بھائی کی وجہ سے ایک لقمہ (بھی) کھایا تو اللہ تعالیٰ اسے اسی طرح کا آگ کا لقمہ کھلائے گا ، اور جس نے اپنے مسلمان بھائی کی وجہ سے کوئی کپڑا پہناتو اللہ تعالیٰ اسے اسی طرح کا جہنم کا کپڑا پہنائے گا اور جس نے اپنے مسلمان بھائی کی وجہ سے ریاوشہرت کی تو اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے روز رسواکرے گا (الخرائطی فی مساوی الاخلاق عن الحسن ، مرسلا)
8055- من أكل بأخيه المسلم أكلة أطعمه الله مثلها من النار، ومن لبس بأخيه المسلم ثوبا كساه الله مثله من النار، ومن سمع بأخيه المسلم ورايا به سمع الله به ورايا به يوم القيامة. الخرائطي في مساوي الأخلاق عن الحسن مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৫৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو غیبت کرنے والی عورتوں کا انجام
٨٠٥٦۔۔۔ جس نے اپنے بھائی کے ذریعہ کوئی لقمہ کھایا ، تو اسے اللہ تعالیٰ آگ کا اسی طرح کا لقمہ کھلائیں گے، اور جس نے اپنے مسلمان بھائی کی وجہ سے دنیا میں کوئی کپڑا پہنا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے روز سے آگ پہنائیں گے، اور جس نے اپنے بھائی کے ذریعہ کوئی شہرت حاصل کی تو اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے روز رسوا کرے گا۔ ( ابن ابی الدنیا فی ذم الغیبۃ عن الحسن ، مرسلا ومن وجہ آخر عن انس موقوفا)
8056- من أكل بأخيه المسلم أكلة أطعمه الله بها أكلة من النار ومن لبس بأخيه المسلم ثوبا في الدنيا ألبسه الله يوم القيامة ثوبا من النار ومن سمع بأخيه سمع الله به يوم القيامة. ابن أبي الدنيا في ذم الغيبة عن الحسن مرسلا ومن وجه آخر عن أنس موقوفا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৫৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو غیبت کرنے والی عورتوں کا انجام
٨٠٥٧۔۔۔ سب سے بڑا سودیہ ہے کہ آدمی مسلمان کی ناحق بےعزتی کرتا پھرے ، اور یہ رشتہ داری رحمن کی ایک صفت ہے جس نے اسے کاٹا اللہ تعالیٰ اس پر جنت حرام کردیگا۔ (مسند احمد ، ابوداؤد، سمویہ ، طبرانی وابن قانع سعید بن منصور عن سعید بن زید)
8057- إن من أربى الربا الاستطالة في عرض المسلم بغير حق، وإن هذه الرحم شجنة1 من الرحمن فمن قطعها حرم الله عليه الجنة. "حم د" سمويه "طب" وابن قانع "ص" عن سعيد بن زيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৫৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو غیبت کرنے والی عورتوں کا انجام
٨٠٥٨۔۔۔ سب سے بڑا سود مسلمان کی ناحق آبروریزی کرنا ہے۔ ( ابوداؤد بیھقی عن سعید بن زید)
8058- من أربى الربا الاستطالة في عرض المسلم بغير حق. "د ق" عن سعيد بن زيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৫৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو غیبت کرنے والی عورتوں کا انجام
٨٠٥٩۔۔۔ سب سے بڑا سود آدمی کا اپنے مسلمان بھائی کی ناحق بےعزتی کرنا ہے۔ (بخاری فی التاریخ عن عائشہ، بخاری عن ابوہریرہ (رض))
8059- أربى الربا استطالة المرء في عرض أخيه المسلم بغير حق. "خ" في التاريخ عن عائشة "خ" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৬০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو غیبت کرنے والی عورتوں کا انجام
٨٠٦٠۔۔۔ اے میمونہ ! اللہ تعالیٰ کی عذاب قبر سے پناہ مانگا کرو، قیامت کے روز غیبت اور پیشاب (میں بےاحتیاطی) سخت عذاب (کا باعث) ہیں۔ (ابن سعد عن میمونۃ بنت سعد مولاۃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم))
8060- يا ميمونة تعوذي بالله من عذاب القبر، يا ميمونة إن من أشد العذاب يوم القيامة الغيبة والبول.

ابن سعد عن ميمونة بنت سعد مولاة رسول الله صلى الله عليه وسلم.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৬১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو غیبت کرنے والی عورتوں کا انجام
٨٠٦١۔۔۔ تمہیں معلوم ہے یہ (بدبودار) ہوا کیسی ہے ؟ یہ ان لوگوں کی بو ہے جو لوگوں کی غیبت کرتے ہیں۔ (مسند احمد، بخاری فی الادب وابن الدنیا فی ذم الغیبۃ، سعید بن منصور عن جابر)

فرماتے ہیں ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے اچانک ایک مردار سے بدبو دار ہوا اٹھی فرماتے ہیں پھر یہ ذکر کیا
8061- أتدرون ما هذه الريح؟ هذه ريح الذين يغتابون الناس. "حم خ" في الأدب وابن أبي الدنيا في ذم الغيبة "ص" عن جابر، قال: كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم، فارتفعت ريح جيفة منتنة، قال فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৬২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو غیبت کرنے والی عورتوں کا انجام
٨٠٦٢۔۔۔ کچھ منافقوں نے بعض مومنوں کی غیبت کی ہے اس وجہ سے یہ بدبو پھیلی ہے۔ (الحلیۃ عن جابر)
8062- إن ناسا من المنافقين اغتابوا ناسا من المؤمنين، فلذلك هاجت هذه الريح. "حل" عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৬৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو غیبت کرنے والی عورتوں کا انجام
٨٠٦٣۔۔۔ غیبت کا کفارہ یہ ہے کہ تم اپنے دوست کے لیے استغفار کرو۔ (خطیب فی المتفق والمفترق عن انس، وفیہ غیبہ بن سلمان الکوفی متروک)
8063- إن من كفارة الاغتياب أن تستغفر لصاحبك. "خط" في المتفق والمفترق عن أنس، وفيه عنبسة بن سليمان الكوفي متروك.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৬৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو غیبت کرنے والی عورتوں کا انجام
٨٠٦٤۔۔۔ غیبت کا کفارہ یہ ہے کہ جس کی ہے اس کے لیے استغفار کرو، اور کہواے اللہ اس کی اور ہماری بخشش فرما۔ (الحاکم فی الکنی والخرائطی فی مساعی الاخلاق عن انس)
8064- إن من كفارة الغيبة أن تستغفر لمن اغتبته، وتقول: اللهم اغفر لنا وله. الحاكم في الكنى والخرائطي في مساوي الأخلاق عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৬৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو غیبت کرنے والی عورتوں کا انجام
٨٠٦٥۔۔۔ جس نے اپنے کسی مسلمان بھائی کی غیبت کی اور پھر اس کے لیے استغفار کیا تو یہ اس کے لیے کفارہ بن جائے گا۔ (الخطیب فی المتفق والمفترق عن سھل بن سعد، وفیہ سلیمان بن معر النخعی کذاب)
8065- من اغتاب أخاه المسلم، فاستغفر - يعني - له فإنها كفارة. الخطيب في المتفق والمفترق عن سهل بن سعد وفيه سليمان بن عمر النخعي كذاب.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৬৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو غیبت کرنے والی عورتوں کا انجام
٨٠٦٦۔۔۔ جس نے کسی مسلمان کے خلاف کوئی بات کہی جس سے اس کی ناحق آبرریزی کی تو اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اسے (جہنم کی) آگ میں رسوا کریں گے۔ (ابن ابی الدنیا فی ذم الغیبۃ والخرائطی فی مکارم الاخلاق عن ابی ذر، ابن ابی الدنیا عن ابی الدرداء (رض) موقوفاً )
8066- من أشاد على مسلم كلمة يشينه بها بغير حق، شانه الله بها في النار يوم القيامة. ابن أبي الدنيا في ذم الغيبة والخرائطي في مكارم الأخلاق عن أبي ذر، ابن أبي الدنيا عن أبي الدرداء موقوفا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৬৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو غیبت کرنے والی عورتوں کا انجام
٨٠٦٧۔۔۔ جس نے کسی مسلمان کے خلاف کوئی ناحق بات کی جس سے اس کی آبروریزی کرنا چاہتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے قیامت کے روز (جہنم کی) آگ میں اسے رسواکریں گے۔ (حاکم عن ابی ذر)
8067- من أشاد على مسلم كلمة يشينه بها بغير حق شانه الله بها في النار يوم القيامة. "ك" عن أبي ذر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৬৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غیبت کرنے کی رخصت اور اجازت والی صورتیں
٨٠٦٨۔۔۔ تین آدمیوں کی عزت (کی حفاطت) تم پر حرام نہیں، (خدا ورسول کی) کھلی نافرمانی کرنے والے کی ، ظالم حکمران اور بدعتی کی۔ (ابن ابی الدنیا فی ذم الغیبۃ عن الحسن، مرسلا)
8068- ثلاثة لا تحرم عليك أعراضهم: المجاهر بالفسق، والإمام الجائر، والمبتدع. ابن أبي الدنيا في ذم الغيبة عن الحسن مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৬৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غیبت کرنے کی رخصت اور اجازت والی صورتیں
٨٠٦٩۔۔۔ کیا تم فاجرکا ذکر (بد) کرنے سے ڈرتے ہو ؟ اس کا تذکرہ کروتا کہ لوگ اسے پہچان لیں۔ (خطیب فی رواۃ مالک عن ابی عن ہریرہ (رض))
8069- أترعون عن ذكر الفاجر أن تذكروه؟ فاذكروه يعرفه الناس. "خط" في رواة مالك عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক: