কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৮০৯০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الفاء۔۔۔ فحش گوئی، گالی گلوچ اور طعنہ زنی
٨٠٩٠۔۔۔ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے براشخص وہ ہوگا جس کی فحش گوئی (کی وجہ سے اس سے) بچنے کے لیے اسے چھوڑدیں۔ (بیھقی ، ابوداؤد، ترمذی عن عائشۃ)
8090- إن شر الناس منزلة عند الله يوم القيامة من تركه الناس اتقاء فحشه. "ق د ت" عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৯১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الفاء۔۔۔ فحش گوئی، گالی گلوچ اور طعنہ زنی
٨٠٩١۔۔۔ بہ ہودہ گوئی بےبرکتی (کا باعث) ہے اور بدخلقی کمینگی (کی علامت) ہے۔ (طبرانی دی الکبیرعن ابن عمرو)
8091- البذاء شؤم، وسوء الملكة لؤم. "طب" عن أبي الدرداء.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৯২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الفاء۔۔۔ فحش گوئی، گالی گلوچ اور طعنہ زنی
٨٠٩٢۔۔ (مسلمان) مردوں کو گالیاں دینے والاہلاکت (کی کھائی) میں جھانکنے والے کی طرح ہے (طبرانی فی الکبیرعن ابن عمرو
8092- ساب الموتى كالمشرف على الهلكة. "طب" عن ابن عمرو.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৯৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الفاء۔۔۔ فحش گوئی، گالی گلوچ اور طعنہ زنی
٨٠٩٣۔۔۔ مسلمان کو گالی دینے والا ہلاکت میں جھانکنے والے کی طرح ہے۔ (البزار عن ابن عمرو)
8093- ساب المؤمن كالمشرف على الهلكة. البزار عن ابن عمرو.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৯৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الفاء۔۔۔ فحش گوئی، گالی گلوچ اور طعنہ زنی
٨٠٩٤۔۔۔ مسلمان کو گالی دینا فسق اور اسے قتل کرنا کفر ہے۔ (مسنداحمد، بیھقی، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ عن ابن مسعود، ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض) ، ابوداؤدعن سعد، طبرانی فی الکبیر عن عبداللہ بن مغفل وعمروبن النعمان بن وقرن، دار قطنی فی الافراد عن جابر)
8094- سباب المؤمن فسوق، وقتاله كفر. "حم ق ت ن هـ" عن ابن مسعود "هـ" عن أبي هريرة "د" عن سعد "طب" عن عبد الله بن مغفل وعمرو بن النعمان بن مقرن "قط" في الأفراد عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৯৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الفاء۔۔۔ فحش گوئی، گالی گلوچ اور طعنہ زنی
٨٠٩٥۔۔۔ مومن کو گالی دینا کھلاگناہ اور اسے قتل کرنا کفر ہے مسلمان کا مال اس کے خون کی طرح حرام ہے۔ (طبرانی فی الکبیرعن ابن مسعود)
8095- سباب المؤمن فسوق، وقتاله كفر، وحرمة ماله كحرمة دمه. "طب" عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৯৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الفاء۔۔۔ فحش گوئی، گالی گلوچ اور طعنہ زنی
٨٠٩٦۔۔۔ آدمی کے (برا ہونے کے) لیے اس کی بدزبان ، بےہودہ گو اور بخیل ہونا کافی ہے۔ ( بیھقی عن عقبۃ بن عامر)
8096- كفى بالرجل أن يكون بذيا فاحشا بخيلا. "هب" عن عقبة عن عامر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৯৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الفاء۔۔۔ فحش گوئی، گالی گلوچ اور طعنہ زنی
٨٠٩٧۔۔۔ بداخلاق اگر (چلنے والی) مخلوق ہوتی تو اللہ تعالیٰ کی مخلوق بہت بری ہوتی۔ (ابن ابی الدنیا فی الصمت عن عایشۃ)
8097- لو كان الفحش خلقا لكان شر خلق الله. ابن أبي الدنيا في الصمت عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৯৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الفاء۔۔۔ فحش گوئی، گالی گلوچ اور طعنہ زنی
٨٠٩٨۔۔۔ بدزبانی سے منع کیا گیا ہے۔ ( بیھقی فی شعب الایمان ، نسائی ، ابن ماجہ عن ابن عمرو)
8098- نهى عن الفحش. "ق ن هـ" عن ابن عمرو.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০৯৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الفاء۔۔۔ فحش گوئی، گالی گلوچ اور طعنہ زنی
٨٠٩٩۔۔۔ جسم کا ہر عضو زبان کی سختی کی شکایت کرتا ہے۔ ( ابویعلی، بیھقی عن ابی بکر)
8099- ليس من الجسد إلا وهو يشكو ذرب اللسان. "ع هب" عن أبي بكر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১০০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الفاء۔۔۔ فحش گوئی، گالی گلوچ اور طعنہ زنی
٨١٠٠۔۔۔ فحش گوئی جس میں بھی ہوئی اسے عیب دار بنادے گی۔ اور جس میں بھی حیا ہوئی اس شاندار بنادے گی۔ (مسند احمد، بخاری فی الادب ، ترمذی، ابن ماجہ، عن انس)
8100- ما كان الفحش في شيء قط إلا شانه، ولا كان الحياء في شيء قط إلا زانه. "حم خد ت هـ" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১০১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گالی کی ابتداء کرنے پر وبال ہوگا
٨١٠١۔۔۔ آپس میں گالیاں دینے والے جو کچھ کہیں اس کا گناہ ابتداء کرنے والے پر ہے اور جب مظلوم تجاوز کرے تو اس پر بھی ہے۔ (مسند احمد ، مسلم ، ابوداؤد، ترمذی عن ابوہریرہ (رض))
8101- المستبان ما قالا فعلى البادئ منهما حتى يعتدي المظلوم. "حم م د ت" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১০২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گالی کی ابتداء کرنے پر وبال ہوگا
٨١٠٢۔۔۔ آپس میں گالی گلوچ کرنے والے دو شیطان ہیں جو آپس میں گندی گالیاں اور جھوٹی بات کہتے ہیں۔ ( مسند احمد ، بخاری فی الادب عن عیاض بن حمار)
8102- المستبان شيطانان يتهاتران ويتكاذبان. "حم خد" عن عياض بن حمار.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১০৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گالی کی ابتداء کرنے پر وبال ہوگا
٨١٠٣۔۔۔ مسلمان کو کافر کی گالی دے کر تکلیف نہ پہنچاؤ۔ (حاکم ، بیھقی، عن سعید بن زید)
8103- لا تؤذوا مسلما بشتم كافر. "ك هق" عن سعيد بن زيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১০৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گالی کی ابتداء کرنے پر وبال ہوگا
٨١٠٤۔۔۔ پاکدام عورت پرت تہمت لگانا ایک سال کے اعمال برباد کردیتا ہے۔ ( البزار، طبرانی فی الکبیر، حاکم عن حذیفۃ)
8104- إن قذف المحصنة ليهدم عمل مائة سنة. البزار "طب ك" عن حذيفة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১০৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گالی کی ابتداء کرنے پر وبال ہوگا
٨١٠٥۔۔۔ سب سے بڑا سود عزتوں کی پامالی ہے، اور سب سے سخت گالی کسی کی برائی بیان کرنا ہے اور اسے نقل کرنے والا گالی دینے والوں میں سے ایک ہے۔ (عبدالرزاق ، بیھقی فی شعب الایمان ، عن عمروبن عثمان ، مرسلا)
8105- ألا إن أربى الربا شتم الأعراض، وأشد الشتم الهجاء، والراوية أحد الشاتمين. "عب هب" عن عمرو بن عثمان مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১০৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گالی کی ابتداء کرنے پر وبال ہوگا
٨١٠٦۔۔۔ سب سے بڑا سود۔ آدمی کا اپنے بھائی پر گالی کے ذریعہ فضیلت حاصل کرنا ہے۔ (ابن ابی فی الصمت عن ابی نجیع، مرسلا)
8106- أربى الربا تفضيل المرء على أخيه بالشتم. ابن أبي الدنيا في الصمت عن أبي نجيح مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১০৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گالی کی ابتداء کرنے پر وبال ہوگا
٨١٠٧۔۔۔ سب سے بڑا سود مسلمان کی ناحق آبروریزی کرنا ہے۔ ( مسنداحمد، ابوداؤدعن سعید بن زید، مربرقم، ٨٠٥٩)
8107- إن أربى الربا الاستطالة في عرض المسلم بغير حق. "حم د" عن سعيد بن زيد. مر برقم [8059] .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১০৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ گالی کی ابتداء کرنے پر وبال ہوگا
٨١٠٨۔۔۔ سب سے کم درجہ کا سود (یہ ہے کہ) جیسے کوئی اپنی ماں سے نکاح کرنے والا (بدبخت) ہو، اور سب سے بڑا سود آدمی کا اپنے بھائی کی عزت پر ہاتھ ڈالنا ہے۔ (ابوالشیخ فی التوبیخ عن ابوہریرہ (رض))
8108- أهون الربا كالذي ينكح أمه، وإن أربى الربا استطالة المرء في عرض أخيه. أبو الشيخ في التوبيخ عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১০৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہوا کو گالی دینا
٨١٠٩۔۔۔ ہوا کو گالی نہ دو کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے، اللہ تعالیٰ سے اس (ہوا) کی بھلائی اور جو کچھ خیر اس میں ہے اور جو کچھ بھلائی وہ دے کر بھیجی گئی ہے اس کا سوال کرو، اور اللہ تعالیٰ کی اس کے شر اور جو شر اس میں ہے اور جو شر دے کر یہ بھیجی گئی ہے پناہ مانگو۔ ( نسائی ، حاکم عن ابی)
8109- لا تسبوا الريح، فإنها من روح الله، وسلوا الله خيرها وخير ما فيها، وخير ما أرسلت به، وتعوذوا بالله من شرها، وشر ما فيها وشر ما أرسلت به. "ن ك" عن أبي.
tahqiq

তাহকীক: