কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৮১১০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہوا کو گالی دینا
٨١١٠۔۔۔ ہوا کو گالی نہ دو ، اور جب ناموافق ہوا دیکھوتو کہو ! اے اللہ ! ہم آپ سے اس ہوا کی اور جو کچھ اس میں ہے اور جس کا اسے حکم دیا گیا اس کی بھلائی کا سوال کرتے ہیں ، اور آپ کی پناہ چاہتے ہیں اس ہوا سے اور جو کچھ اس میں ہے اور جس برائی کا اسے حکم دیا گیا ہے اس سے۔ (ترمذی عن ابی )
8110- لا تسبوا الريح فإذا رأيتم ما تكرهون فقولوا: اللهم إنا نسألك من خير هذه الريح وخير ما فيها، وخير ما أمرت به، ونعوذ بك من شر هذه الريح وشر ما فيها، وشر ما أمرت به. "ت" عن أبي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১১১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہوا کو گالی دینا
٨١١١۔۔۔ ہوا کو گالی نہ دو کیونکہ یہ حکم کی پابند ہے کیونکہ جس نے کسی ایسی چیز لعنت کی جو (لعنت کی) اہل و حقدار نہ تھی تو لعنت اس (لعنت کرنے والے) پر لوٹ آئے گی۔ (ابوداؤد، ترمذی عن ابی عباس)
8111- لا تلعن الريح فإنها مأمورة، وإنه من لعن شيئا ليس له بأهل رجعت اللعنة عليه. "د ت" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১১২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہوا کو گالی دینا
٨١١٢۔۔۔ اے عایشہ ! مجھے اس بات کا اطمینان نہیں کہ اس میں عذاب نہیں ہوگا، ایک قوم کو ہوا کے ذریعہ عذاب دیا گیا، اور ایک قوم نے عذاب دیکھا تو انھوں نے کہا : اس بادل سے ہم پر بارش ہوگی۔ (مسلم عن عائشۃ)
8112- يا عائشة ما يؤمنني أن يكون فيه عذاب، قد عذب قوم بالريح وقد رأى قوم العذاب فقالوا: {هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا} . "م" عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১১৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہوا کو گالی دینا
٨١١٣۔۔۔ ہوا اللہ تعالیٰ کی روم ہے جو (اللہ تعالیٰ کی) رحمت (کی بارش) لاتی ہے، اور (کبھی) عذاب لاتی ہے جب تم اسے ناموافق دیکھو تو اسے مت دو ، اور اللہ تعالیٰ سے اس کی بھلائی کا سوال کرو، اور اللہ تعالیٰ کی اس کے شر سے پناہ مانگو۔ (بخاری فی الادب، ابوداؤد، حاکم عن ابوہریرہ (رض))
8113- الريح من روح الله، تأتي بالرحمة، وتأتي بالعذاب، فإذا رأيتموها فلا تسبوها، واسألوا الله خيرها، واستعيذوا بالله من شرها. "خد د ك" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১১৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہوا کو گالی دینے کی مذمت
٨١١٤۔۔۔ ہوا کو گالی نہ دو کیونکہ وہ رحمت الہٰی ہے۔ رحمت اور عذاب کو لاتی ہے لیکن اللہ تعالیٰ سے اس کی بھلائی مانگو، اور اس کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو۔ (مسند احمد، ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض))
8114- لا تسبوا الريح، فإنها من روح الله تأتي بالرحمة والعذاب ولكن سلوا الله من خيرها، وتعوذوا بالله من شرها. "حم هـ" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১১৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہوا کو گالی دینے کی مذمت
٨١١٥۔۔۔ ہوا کسی قوم کے لیے عذاب اور دوسروں کے لیے رحمت بناکر بھیجی جاتی ہے۔ ( فردوس عن عمر)

تشریح :۔۔۔ غزوہ خندق میں کفار کے لیے عذاب اور مسلمانوں کے لیے رحمت تھی۔
8115- الريح تبعث عذابا لقوم ورحمة لآخرين. "فر" عن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১১৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہوا کو گالی دینے کی مذمت
٨١١٦۔۔۔ قوم عاد پر جو ہوا چلائی گئی تھی تو وہ میری اس انگوٹھی جتنی تھی۔ ( الحلیۃ عن ابن عباس)

تشریح :۔۔۔ یعنی اتنی معمولی تھی لیکن پھر بھی پوری قوم کا صفایا کردیا۔
8116- ما أرسل على عاد من الريح إلا قدر خاتمي هذا. "حل" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১১৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہوا کو گالی دینے کی مذمت
٨١١٧۔۔۔ جنوبی ہوا جنت سے آئی ہے اسی ہوا سے پھل لگتے ہیں ، جس کا اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں ذکر کیا ہے۔ اس میں لوگوں کے لیے کئی نفع بخش چیزیں ہیں ، اور شمالی ہوا جہنم سے آئی ہے وہ کسی باغ کے قریب سے گزرتی ہے، جسے اس کا ایک جھونکا پہنچتا ہے اسی وجہ سے اس کی ٹھنڈک ہوتی ہے۔ (ابن ابی الدنیا فی کتاب السحاب وابن جریر وابو الشیخ العظمۃ وابن مردویہ عن ابوہریرہ (رض))
8117- ريح الجنوب من الجنة، وهي الريح اللواقح، التي ذكر الله في كتابه، فيها منافع للناس والشمال من النار، تخرج فتمر بالجنة فيصيبها نفحة منها فبردها من ذلك. ابن أبي الدنيا في كتاب السحاب وابن جرير وأبو الشيخ في العظمة وابن مردويه عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১১৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨١١٨۔۔۔ ہوا کو گالی نہ دیا کرو، اور اللہ تعالیٰ کی اس کے شر سے پناہ مانگا کرو۔ (الشافعی، بیھقی فی المعرفۃ عن صفوان بن سلیم ، مرسلا)
8118- لا تسبوا الريح وعوذوا الله من شرها. الشافعي "ق" في المعرفة عن صفوان بن سليم مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১১৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ فحش گوئی۔۔۔ ازاکمال
٨١١٩۔۔۔ اللہ تعالیٰ بکواسی اور بدزبان کو پسند نہیں فرماتے، اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے، اس وقت تک قیامت نہیں ہوگی یہاں تک کہ فحش گوئی، بدزبانی ، پڑوس کی برائی اور قطع رحمی ظاہر نہ ہوجائے یہاں تک کہ امانتدار کو خیانت اور خائن کو امانت سونپی جائے گی۔ (حاکم عن ابن عمرو)
8119- إن الله عز وجل لا يحب الفاحش، ولا المتفحش، والذي نفس محمد بيده لا تقوم الساعة حتى يظهر الفحش والتفحش وسوء الجوار، وقطيعة الأرحام، حتى يخون الأمين، ويؤتمن الخائن. "ك" عن ابن عمرو.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১২০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ فحش گوئی۔۔۔ ازاکمال
٨١٢٠۔۔۔ اللہ تعالیٰ ، فحش گو اور بدزبان سے نفرت کرتے ہیں۔ (مسند احمد، ابویعلی والرویانی، ابن حبان والباوردی، سعید بن منصور عن اسامۃ بن زید، خطیب عن ابوہریرہ (رض))
8120- إن الله عز وجل يبغض الفاحش المتفحش. "حم ع" والروياني "حب" والباوردي "ص" عن أسامة بن زيد "خط" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১২১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ فحش گوئی۔۔۔ ازاکمال
٨١٢١۔۔۔ اللہ تعالیٰ ، فحش گو، بدزبان کو ناپسند کرتے ہیں۔ (طبرانی فی الکبیر عن اسامۃ ، طبرانی فی الکبیر والخرائطی فی مساوی الاخلاق عن ابی الدرداء (رض))
8121- إن الله يبغض الفاحش البذيء. "طب" عن أسامة "طب" والخرائطي في مساوي الأخلاق عن أبي الدرداء.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১২২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ فحش گوئی۔۔۔ ازاکمال
٨١٢٢۔۔۔ جس کی فحش گوئی کے ڈر سے لوگ اسے چھوڑدیں وہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کے ہاں سے برے مرتبہ میں ہوگا۔ (ابوداؤد عن عائشۃ)
8122- إن شر الناس عند الله منزلة يوم القيامة من تركه الناس اتقاء فحشه. "د" عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১২৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ فحش گوئی۔۔۔ ازاکمال
٨١٢٣۔۔۔ وہ شخص قیامت کے روز انتہائی برا ہوگا، جس کی مجلس سے اس کی فحش گوئی کی وجہ سے بچا جائے۔ (الخطیب فی المتفق والمفترق وابن النجار عن عائشۃ، وھوحسن)
8123- شر الناس يوم القيامة من اتقي مجلسه لفحشه. الخطيب في المتفق والمفترق وابن النجار عن عائشة وهو حسن.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১২৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ فحش گوئی۔۔۔ ازاکمال
٨١٢٤۔۔۔ آدمی کے ( گناہ گار ہونے کے) لیے اتنا کافی ہے کہ وہ فحش گو، بدزبان اور بخیل ہو۔ ( الخرائطی فی مساوی الاخلاق عن عقبۃ بن عامر)
8124- كفى بالرجل أن يكون بذيا فاحشا بخيلا. الخرائطي في مساوي الأخلاق عن عقبة بن عامر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১২৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ فحش گوئی۔۔۔ ازاکمال
٨١٢٥۔۔۔ فحش گوئی اگر کوئی انسان ہوتی تو بہت برا انسان ہوتی۔ (ابونعیم عن عائشۃ)
8125- لو كان البذاء رجلا لكان رجل سوء. أبو نعيم عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১২৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ فحش گوئی۔۔۔ ازاکمال
٨١٢٦۔۔۔ سب سے بڑا سودیہ ہے کہ آدمی گالی کے ذریعہ اپنے بھائی پر فضیلت حاصل کرے، سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ آدمی اپنے والدین کو گالی دے، لوگوں نے عرض کیا : کوئی اپنے والدین کو گالی کیسے دے سکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : یہ لوگوں کو گالی دے اور لوگ ان دونوزن (والدین) کو گالیاں دیں۔ (ابن ابی الدنیا فی ذم الغضب)
8126- إن من أربى الربا تفضيل المرء على أخيه بالشتم، وإن من أكبر الكبائر شتم الرجل والديه، قالوا: كيف يشتم الرجل والديه؟ قال: يساب الناس فيستسب لهما. ابن أبي الدنيا في ذم الغضب....
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১২৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ فحش گوئی۔۔۔ ازاکمال
٨١٢٧۔۔۔ اے عائشہ ! (کبھی) فحش گونہ بننا۔ (مسلم عن عائشۃ ، مربرقم، ٨٠٨١)
8127- يا عائشة لا تكوني فاحشة. "م" عن عائشة. مر برقم [8081] .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১২৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ فحش گوئی۔۔۔ ازاکمال
٨١٢٨۔۔۔ سب سے بڑا سود عزتوں کی پامالی ہے، اور سب سے سخت گالی دوسرے کی ہجو اور برائی بیان کرنا ہے اور برائی کی بات نقل کرنے والا، گالی دینے والوں میں سے ایک ہے۔ (عبدالرزاق بیھقی عن محمد بن عبداللہ بن عمروبن عثمان ، مرسلا)
8128- إن من أربى الربا شتم الأعراض، وأشد الشتم الهجاء، والراوية أحد الشاتمين. "عب ق" عن محمد بن عبد الله بن عمرو بن عثمان مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১২৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ فحش گوئی۔۔۔ ازاکمال
٨١٢٩۔۔۔ سب سے بڑا سودیہ ہے کہ آدمی اپنے بھائی کو گالی دینے میں (زبان ) درازی کرے، اور سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ آدمی اپنے والدین کو گالی دے، لوگوں نے عرض کیا : آدمی اپنے والدین کو گالی کیسے دے سکتا ہے ؟ آدمی کسی کے والدین کو گالی دے اور وہ جواب میں اس کے والدین کو برابھلاک ہے۔ ( طبرانی فی الکبیر عن قیس بن سعد)
8129- إن أربى الربا أن يستطيل الرجل في شتم أخيه، وإن أكبر الكبائر أن يشتم الرجل والديه، قالوا: وكيف يشتمهما؟ قال: يشتم أبوي الرجل فيشتمهما. "طب" عن قيس بن سعد.
tahqiq

তাহকীক: