কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৮১৩০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ فحش گوئی۔۔۔ ازاکمال
٨١٣٠۔۔۔ سب سے بڑا سود یہ ہے کہ انسان اپنے بھائی پر گالی کے ذریعہ بڑائی حاصل کرے۔ (ابن ابی الدنیا فی ذم الغیبۃ عن ابی نجیح عن ابیہ)
8130- إن أربى الربا تفضيل المرء على أخيه بالشتم. ابن أبي الدنيا في ذم الغيبة عن ابن أبي نجيح عن أبيه.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৩১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ فحش گوئی۔۔۔ ازاکمال
٨١٣١۔۔۔ قیامت کے دن سب سے سخت عذاب اس شخص کو ہوگا جس نے انبیاء (علیہم السلام) کو پھر میرے صحابہ کو اور (عام) مسلمانوں کو گالی دی ہوگی۔ (الحلیۃ عن ابن عباس)
8131- إن أشد الناس عذابا يوم القيامة من شتم الأنبياء، ثم أصحابي ثم المسلمين. "حل" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৩২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جس گالی کی اجازت ہے۔۔۔ ازاکمال
٨١٣٢۔۔۔ اے ھبار ! جو تمہیں گالی دے تم بھی اسے برابھلاکہہ لو۔ (ابن عساکر عن مجاھد، مرسلا، الواقدی وابن عساکر عن سعید بن محمد بن جبیربن مطعم عن ابیہ عن جدہ)
8132- يا هبار سب من يسبك. ابن عساكر عن مجاهد مرسلا، الواقدي وابن عساكر عن سعيد بن محمد بن جبير بن مطعم عن أبيه عن جده.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৩৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جس گالی کی اجازت ہے۔۔۔ ازاکمال
٨١٣٣۔۔۔ تم میں سے اگر لازما کوئی اپنے ساتھی کو گالی دے تو اس پر الزام نہ لگائے نہ اس کے والدین کو گالی دے اور نہ اس کی قوم کو برابھلاک ہے لیکن اگر اسے علم ہو تو وہ یوں کہہ دے تو تو بڑا بخیل ہے یا یہ کہے : توتوبڑا بزدل ہے یوں کہے : توتوبڑا جھوٹا ہے یا کہے : تو بڑا عاجز ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن جیب بن سلیمان بن سمرۃ عن ابیہ عن جدہ)
تشریح :۔۔۔ کیونکہ انسان اپنے بارے میں عیب برداشت کرلیتا ہے لیکن والدین یا قوم کے بارے میں برائی کا تحمل نہیں ہوتا، اسی واسطے آگے جتنے نازبیا الفاظ ذکر کیے گئے ہیں سب میں فردواحد کی توہین ہے۔
تشریح :۔۔۔ کیونکہ انسان اپنے بارے میں عیب برداشت کرلیتا ہے لیکن والدین یا قوم کے بارے میں برائی کا تحمل نہیں ہوتا، اسی واسطے آگے جتنے نازبیا الفاظ ذکر کیے گئے ہیں سب میں فردواحد کی توہین ہے۔
8133- إن كان أحدكم سابا لصاحبه لا محالة فلا يفتر عليه ولا يسب والديه، ولا يسب قومه، ولكن إن كان يعلم ذلك فليقل: إنك لبخيل، أو ليقل: إنك لجبان، أو ليقل: إنك لكذوب، أو ليقل: إنك لنؤوم. "طب" عن حبيب بن سليمان بن سمرة عن أبيه عن جده.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৩৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جس گالی کی اجازت ہے۔۔۔ ازاکمال
٨١٣٤۔۔۔ تم میں سے جو کوئی اپنے بھائی کو گالی دے تو وہ اس کے خاندان ، والد اور ماں کو برا بھلانہ کہے اگر وہ اس کے بارے میں (کوئی عیب) جانتا ہے تو یہ کہہ دے تو بخیل ہے، تو بزدل ہے تو جھوٹا ہے اگر اسے اس کا علم ہو۔ ( ابن السنی فی عمل الیوم واللیلہ عن الحسن ، مرسلا)
8134- إذا شتم أحدكم أخاه فلا يشتم عشيرته، ولا أباه، ولا أمه ولكن ليقل إن كان يعلم ذلك: إنك لبخيل، وإنك لجبان، وإنك لكذوب، إن كان يعلم ذلك منه. ابن السني في عمل يوم وليلة عن الحسن مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৩৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زمانے کو گالی
٨١٣٥۔۔۔ تم میں سے کوئی زمانہ کو گالی نہ دے، کیونکہ اللہ تعالیٰ ہی زمانہ(کو چلانے والے) ہیں اور ہرگز تم میں سے کوئی انگور کو کرم نہ کہے کیونکہ کرم ایک مسلمان آدمی ہے۔ ( مسلم عن ابوہریرہ (رض))
8135- لا يسب أحدكم الدهر، فإن الله هو الدهر، ولا يقولن أحدكم للعنب الكرم، فإن الكرم الرجل المسلم. "م" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৩৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زمانے کو گالی
٨١٣٦۔۔۔ تم میں سے ہرگز کوئی یہ نہ کہے : زمانے کی ہلاکت ہو، کیونکہ اللہ تعالیٰ ہی زمانہ(کو چلانے والے ) ہیں۔ (مسلم عن ابوہریرہ (رض))
8136- لا يقولن أحدكم يا خيبة الدهر، فإن الله هو الدهر. "م" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৩৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زمانے کو گالی
٨١٣٧۔۔۔ زمانہ کو گالی نہ دو کیونکہ اللہ تعالیٰ ہی زمانہ(کو چلانے والے ) ہیں (مسلم عن ابوہریرہ (رض))
8137- لا تسبوا الدهر، فإن الله هو الدهر. "م" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৩৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زمانے کو گالی
٨١٣٨۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : کہ انسان مجھے غصہ دلاتا ہے وہ اس طرح کہ زمانہ کو گالیاں دیتا ہے جبکہ میں زمانہ (کو چلانے والا) ہوں میرے ہاتھ میں سب اختیار میں رات دن کو پلٹتا ہوں ۔ (مسند احمد ، بیھقی، ابوداؤد عن ہریرہ (رض))
8138- قال الله تعالى: يؤذيني ابن آدم يسب الدهر، وأنا الدهر بيدي الأمر أقلب الليل والنهار. "حم ق د" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৩৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زمانے کو گالی
٨١٣٩۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا، مجھے انسان ناراض کرتا ہے، وہ کہتا ہے ، زمانہ کا ستیاناس ہو جب کہ میں ہی زمانہ ( کو چلانے والا) ہوں، اس کے رات دن لاتا ہوں اور جب چاہوں گا ان دونوں کو سمیٹ لوں گا۔ ( مسلم عن ابوہریرہ (رض))
8139- قال الله تعالى: يؤذيني ابن آدم، يقول: يا خيبة الدهر، فإني أنا الدهر، أقلب ليله ونهاره، فإذا شئت قبضتهما. "م" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৪০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨١٤٠۔۔۔ جس نے کہا : اللہ تعالیٰ دنیا کا ناس کرے تو دنیا کہتی ہے : اللہ تعالیٰ اس کا ناس کرے جو ہم میں سے رب کا زیادہ نافرمان ہے۔ (الدیلمی عن المطلب بن حطب)
8140- من قال: قبح الله الدنيا، قالت الدنيا: قبح الله أعصانا للرب. الديلمي عن المطلب بن حنطب.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৪১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨١٤١۔۔۔ زمانہ کو گالی نہ دو ، اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : میں زمانہ ( کو چلانے والا) ہوں ، میرے لیے ہی رات ہے میں ہی اسے نیا اور پرانا کرتا ہوں ، بادشاہوں کو ختم کرتا ہوں ، اور (ان کی جگہ نئے) بادشاہوں کو لاتا ہوں۔ ( ابن عساکر فی معجمہ وابن النجار عن ابوہریرہ (رض))
8141- لا تسبوا الدهر، فإن الله يقول: أنا الدهر، لي الليل أجده وأبليه وأذهب بملوك، وآتي بملوك.
ابن عساكر في معجمه وابن النجار عن أبي هريرة.
ابن عساكر في معجمه وابن النجار عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৪২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨١٤٢۔۔۔ زمانہ کو گالی نہ دو ، اللہ تعالیٰ نے فرمایا : میں ہی زمانہ(کو چلانے والا) ہوں دنوں اور راتوں کو نیا کرتا ہوں اور بادشاہوں کے بعد بادشاہوں کو لاتا ہوں۔ (بیھقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ (رض))
8142- لا تسبوا الدهر، قال الله تعالى: أنا الدهر الأيام والليالي أجددها وآتي بملوك بعد ملوك. "هب" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৪৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨١٤٣۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میں نے اپنے بندے سے قرض مانگا (لیکن ) اس نے مجھے قرض نہیں دیا، میرے بندے نے انجانے میں مجھے برابھلا کہا، وہ کہتا ہے : ہائے زمانہ ، ہائے زمانہ، جبکہ میں ہی زمانہ(کو چلانے والا) ہوں۔ (ابن جریر، حاکم عن ابوہریرہ (رض))
8143- يقول الله تعالى: استقرضت عبدي فلم يقرضني، وشتمني عبدي وهو لا يدري، يقول: وادهراه وادهراه، وأنا الدهر. ابن جرير "ك" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৪৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مردوں کو گالی دینے کی ممانعت۔ از اکمال
٨١٤٤۔۔۔ مردوں کو گالی نہ دو کیونکہ وہ اپنے اعمال (کے بدلہ) کو پہنچ چکے۔ (ابن النجارعن عائشۃ)
8144- لا تسبوا الأموات، فإنهم قد أفضوا إلى ما اكتسبوا. ابن النجار عن عائشة
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৪৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مردوں کو گالی دینے کی ممانعت۔ از اکمال
٨١٤٥۔۔۔ اپنے مردوں کو گالی نہ دیاکرو، کیونکہ انھیں گالی دینا حلال نہیں ۔ (طبرانی عن ابن عمر)
8145- لا تسبوا أمواتكم، فإنه لا يحل سبهم. "طب" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৪৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مردوں کو گالی دینے کی ممانعت۔ از اکمال
٨١٤٦۔۔۔ ان لوگوں کا کیا ہے جو گالیوں سے مردوں (کی ارواح) کو تکلیف دیتے ہیں ؟ خبردار ! مردوں کو گالی سے کر زندوں کو تکلیف نہ پہنچاؤ۔ (ابن سعد عن ہشام بن یحییٰ المخزومی عن شیخ لہ)
8146- ما بال قوم يؤذون الأحياء بشتم الأموات؟ ألا لا تؤذوا الأحياء بشتم الأموات. ابن سعد عن هشام بن يحيى المخزومي عن شيخ له.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৪৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مردوں کو گالی دینے کی ممانعت۔ از اکمال
٨١٤٧۔۔۔ مردوں کو گالی نہ دو ، ورنہ تم زندوں کو تکلیف دو گے خبردار ! بدزبانی (قابل) ملامت ہے۔ (الخرائطی فی مساوی الاخلاق عن ام سلمۃ)
8147- لا تسبوا الأموات فتؤذوا الأحياء ألا إن البذاء لؤم. الخرائطي في مساوي الأخلاق عن أم سلمة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৪৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ڈانٹنا ان کے لیے باعث رحمت وقدرت ہے
٨١٤٨۔۔۔ (عایشہ ! ) کیا تمہیں معلوم نہیں کہ میں نے اپنے رب کے ساتھ کیا شرط رکھی ہے ؟ میں نے کہا : اے اللہ ! میں بھی بشر ہوں تو جس کسی مسلمان کو میں نے برابھلا کہا ہو یا اس پر لعنت کی ہو تو اسے اس کے حق میں (گناہوں سے) پاکی اور (نامہ اعمال میں ) اجربنادے۔ (مسلم عن عایشۃ (رض))
8148- أو ما علمت ما شارطت عليه ربي؟ قلت: اللهم إنما أنا بشر، فأي المسلمين لعنته أو سببته فاجعله زكاة وأجرا. "م" عن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৪৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ڈانٹنا ان کے لیے باعث رحمت وقدرت ہے
٨١٤٩۔۔۔ اے ام سلیم ! کیا تمہیں معلوم نہیں کہ میں نے اپنے رب کے ساتھ شرط رکھی ہے ؟ میں نے کہا : میں تو بشرہوں ، جیسے بشرراضی ہوتا ہے میں (بھی ایسے ہی) راضی ہوتا ہوں ، اور جیسے بشر غضبناک ہوتے ہیں میں (بھی) ناراض ہوتاہوں تو اپنی امت میں سے جس کے حق میں کوئی بددعا کی ہو جس کا وہ اہل و حقدار نہ ہو تو آپ سے اس کے لیے طہارت و پاکیزگی اور قربت کا ذریعہ بنادیں جس کے ذریعہ وہ قیامت میں قرب حاصل کرے۔ (مسنداحمد مسلم عن انس)
8149- يا أم سليم، أما تعلمين أني اشترطت على ربي؟ فقلت إنما أنا بشر أرضى كما يرضى البشر، وأغضب كما يغضب البشر، فأيما أحد دعوت عليه من أمتي بدعوة ليس لها بأهل أن تجعلها له طهورا وزكاة وقربة يقربه بها منه يوم القيامة. "حم م" عن أنس.
তাহকীক: