কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৮১৫০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ڈانٹنا ان کے لیے باعث رحمت وقدرت ہے
٨١٥٠۔۔۔ اے اللہ ! میں نے آپ سے ایک عہدلیا ہے جس کی آپ ہرگز مخالفت نہیں فرمائیں گے، میں تو بشرہوں، جس مومن کو میں نے اذیت پہنچائی ہو یا کوڑا مارا ہو یا اس پر لعنت کی ہو تو اسے اس کے حق میں ، دعا ، پاکیزگی اور قربت کا ذریعہ بنادے جو اسے قیامت کے روز آپ کے نزدیک کردے ۔ ( بیھقی فی شعب الایمان عن ابھی ہریرہ (رض))
8150- اللهم إني أتخذ عندك عهدا لن تخلفنيه، فإنما أنا بشر، فأيما مؤمن آذيته أو شتمته أو جلدته أو لعنته فاجعلها له صلاة وزكاة وقربة تقربه بها إليك يوم القيامة. "ق" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৫১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ڈانٹنا ان کے لیے باعث رحمت وقدرت ہے
٨١٥١۔۔۔ اپنی امت میں سے میں نے کسی کا غصہ میں گالی دی ہو یا اس پر معلولی لعنت کی ہو، تو میں بھی آدم (علیہ السلام ) کی اولاد ہوں، میں ایسے ہی غصہ ہوتا ہوں جیسے وہ غصہ ہوتے ہیں اور مجھے تو اللہ تعالیٰ نے رحمت بناکر بھیجا ہے تو اس (لعنت وگالی) کو اس کے لیے قیامت کے روز دعا کا ذریعہ بنادے۔ ( مسند احمد ، ابوداؤد عن سلمان)
8151- أيما رجل من أمتي سببته سبة أو لعنته لعنة في غضبي فإنما أنا من ولد آدم أغضب كما يغضبون، وإنما بعثني الله رحمة للعالمين، فاجعلها عليه صلاة يوم القيامة. "حم د" عن سلمان.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৫২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ڈانٹنا ان کے لیے باعث رحمت وقدرت ہے
٨١٥٢۔۔۔ میں تو بشر ہوں ، اور میں نے اپنے رب سے شرط لگا رکھی ہے کہ میں نے جس مومن بندے کو گالی دی ہو، یا برا بھلا کہا ہو تو یہ اس کے لیے پاکی اور اجر کا ذریعہ بنادے ۔ ( مسند احمد ، مسلم عن جابر)
8152- إنما أنا بشر، وإني اشترطت على ربي عز وجل، أي عبد من المسلمين شتمته أو سببته أن يكون ذلك له زكاة وأجرا. "حم م" عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৫৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨١٥٣۔۔۔ بہت سے لوگ (میری خاص عادات میں ) میری پیروی کرنا چاہتے ہیں جبکہ ( ان معاملات میں ) مجھے ان کی پیروی پسند نہیں ، اے اللہ ! میں نے جس کو مارا ہو یا گالی دی ہو تو اسے اس کے حق میں (گناہوں کا ) کفارہ اور اجر بنادے۔ (ابن سعد عن ابی السوار انعدوی عن خالہ)
8153- إن أناسا يتبعوني، وإني لا يعجبني أن يتبعوني، اللهم فمن ضربت أو سببت فاجعلها له كفارة وأجرا. ابن سعد عن أبي السوار العدوي عن خاله.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৫৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨١٥٤۔۔۔ اے عائشہ ! کیا تمہیں معلوم نہیں کہ میرا اور میرے رب کا آپس میں خصوصی تعلق ہے اس میں میں نے عرض کیا : اے میرے رب ! میں ایک بندہ ہوں جسے غصہ بھی آتا ہے ، تو غصہ میں آکر میں نے اگر کسی مسلمان کے لیے بددعا کی ہوچا ہے وہ شخص میری امت میں سے ہو یا میرے اہل بیت میں سے یا میری ازواج میں سے تو اسے اس کے لیے برکت مغفرت ، رحمت اور پاکیزگی کا باعث بنادے۔ (الشیرازی فی الالقاب عن عائشۃ (رض))
8154- أما علمت يا عائشة أني قلت لربي فيما بيني وبينه: إنما أنا بشر أغضب، فأي دعوة دعوت بها على غضب على أحد من أمتي، أو أحد من أهل بيتي، أو أحد من أزواجي، فاجعلها له بركة ومغفرة ورحمة وطهورا. الشيرازي في الألقاب عن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৫৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨١٥٥۔۔۔ میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ اپنی امت میں سے میں نے جس کے لیے بددعا کی ہو تو اسے اس کے لیے مغفرت بنادے۔ (مسند احمد عن انس)
8155- إني سألت الله أيما إنسان من أمتي دعوت الله عليه أن يجعلها له مغفرة. "حم" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৫৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨١٥٦۔۔۔ میں (جب تمہارے پاس ہوتا ہوں تو) تم سے ناراض ہوجاتا ہوں تمہیں ڈانٹتا ہوں، پھر جب اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتا ہے ہوں تو میں کہتا ہوں : اے اللہ ! میں جو ان پر غضبناک ہوا یا ان کو گالی دی تو اسے ان کے حق میں برکت مغفرت ، رحمت اور دعا بنادے، کیونکہ یہ میرے اہل و عیال ہیں اور میں ان کی خیر خواہی کرنے والا ہوں ۔ (طبرانی عن سمرۃ)
8156- إني أتغيظ عليكم، وأعزركم؛ ثم أدعوا الله بيني وبينه: اللهم ما لعنتهم أو سببتهم أو تغيظت عليهم فاجعله لهم بركة ورحمة ومغفرة وصلاة، فإنهم أهلي وأنا لهم ناصح. "طب" عن سمرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৫৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آپ کا ڈانٹنا بھی رحمت ہے
٨١٥٧۔۔۔ اے پروردگار ! میں آپ سے عہد کرتا ہوں جس کی آپ ہرگز خلاف ورزی نہیں فرمائیں گے، کیونکہ میں تو بشر ہوں ، تو جس مومن کو میں نے تکلیف پہنچائی ہو ، یا اسے گالی دی ہو یا اسے درہ مارا ہو یا اس پر لعنت کی ہو تو اسے اس کے حق میں پاکیزی، قربت اور دعا کا ذریعہ بنادے قیامت کے روز اس کے ذریعہ آپ اسے اپنے قریب کرلیں۔ (مسند احمد، بخاری، مسلم عن ابوہریرہ (رض))
8157- اللهم إني أتخذ عندك عهدا لن تخلفنيه، فإنما أنا بشر، فأيما مؤمن آذيته أو شتمته أو جلدته أو لعنته فاجعلها له صلاة وزكاة وقربة تقربه بها إليك يوم القيامة. "حم خ م" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৫৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آپ کا ڈانٹنا بھی رحمت ہے
٨١٥٨۔۔۔ اے اللہ ! میں تو بشر ہوں ، تو جس مومن کے لیے میں نے بددعا کی ہو یا برا بھلا کہا یا اسے درہ مارا ہو تو اسے اس کے حق میں پاکیزگی اور رحمت بنادے۔ (مسند احمد ، مسلم ، ابن ابی شبیہ، عن ابوہریرہ )
8158- اللهم إنما أنا بشر، فأي رجل من المسلمين سببته أو لعنته أو جلدته، فاجعلها له زكاة ورحمة.
"حم م ش" عن أبي هريرة.
"حم م ش" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৫৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آپ کا ڈانٹنا بھی رحمت ہے
٨١٥٩۔۔۔ اے اللہ ! میں بشر ہوں ےتو جس مومن کے لیے میں نے بددعا کی ہو تو اسے اس کے حق میں پاکیزگی اور رحمت کا باعث بنادے۔ (مسنداحمد، عن ابی الطفیل وامراتہ سودۃ)
8159- اللهم: إنما أنا بشر فأيما عبد من المؤمنين دعوت عليه فاجعلها له زكاة ورحمة. "حم" عن أبي الطفيل وامرأته سودة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৬০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آپ کا ڈانٹنا بھی رحمت ہے
٨١٦٠۔۔۔ اے اللہ ! میں بشرہوں ، مجھے بھی ایسے ہی غصہ آتا ہے جیسے بشر کو آتا ہے اور میں بھی ایسے ہی راضی ہوتا ہوں جیسے بشر راضی ہوتے ہیں، تو اپنی امت میں سے میں نے جس کو لعنت کی ہو تو اسے اس کے حق میں پاکیزگی اور رحمت بنادے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی الطفیل)
8160- اللهم إنما أنا بشر أغضب كما يغضب البشر، وأرضى كما يرضى البشر فمن لعنته من أحد من أمتي فاجعلها له زكاة ورحمة. "طب" عن أبي الطفيل.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৬১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آپ کا ڈانٹنا بھی رحمت ہے
٨١٦١۔۔۔ اے اللہ ! محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بشر (ہیں) ہے اسے ایسے ہی غصہ آتا ہے جیسے بشر کو آتا ہے، میں آپ سے عہدلے چکا ہوں ، جس کی آپ ہرگز مخالفت نہیں کریں گے، تو جس مومن کو میں نے اذیت پہنچائی ہو یا گالی دی ہو یا درہ مارا ہو تو اسے اس کے لیے (گناہوں کا) کفارہ اور قربت کا ذریعہ بنادیں جس کی بدولت قیامت کے روز آپ اسے اپنے قریب کریں۔ (مسلم عن ابوہریرہ (رض))
8161- اللهم إنما محمد بشر يغضب كما يغضب البشر، وإني قد اتخذت عندك عهدا لن تخلفينه، فأيما مؤمن آذيته أو سببته أو جلدته، فاجعلها له كفارة وقربة تقربه بها إليك يوم القيامة. "م" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৬২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آپ کا ڈانٹنا بھی رحمت ہے
٨١٦٢۔۔۔ اے اللہ ! میں نے آپ سے ایک عہد کیا ہے کہ جسے آپ قیامت کے دن مجھ سے پورا فرمائیں گے، بیشک آپ وعدہ خلافی نہیں فرماتے ، میں نے جس مسلمان کو اذیت پہنچائی ہو یا اسے برابھلا کہا ہو یا مارا پیٹا ہو یا اسے گالی دی ہو تو اس کے حق میں دعا، پاکیزگی اور قربت کا ذریعہ بنادے، جس کی بدولت آپ اسے اپنے قریب کرلیں کیونکہ میں بشر ہوں۔ (مصنف ابن ابی شیبہ، مسند احمد و عبدالرحمن بن حمید وابن ابویعلی، سعید بن منصور عن ابی سعید)
8162- اللهم إني أتخذ عندك عهدا تؤديه إلي يوم القيامة، إنك لا تخلف الميعاد، فإنما أنا بشر فأي المسلمين آذيته أو شتمته أو ضربته أو سببته فاجعلها له صلاة، واجعلها له زكاة وقربة تقربه بها إليك. "ش حم" وعبد بن حميد وابن منيع "ع ص" عن أبي سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৬৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آپ کا ڈانٹنا بھی رحمت ہے
٨١٦٣۔۔۔ اے اللہ ! میں تو بشر ہوں تو جس مسلمان کو میں نے برا بھلا کہا یا لعن طعن کیا ہو یاکوڑا مارا ہو تو اس کے حق میں اسے پاکیزگی اور اجر کا ذریعہ بنادے ۔ ( مصنف ابن ابی شبیہ ، مسند احمد ، مسلم عن جابر، مربرقم، ٨١٥٨)
8163- اللهم إنما أنا بشر فأي رجل من المسلمين سببته أو لعنته أو جلدته فاجعلها له زكاة وأجرا. "ش حم م" عن جابر. مر برقم [8158] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৬৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آپ کا ڈانٹنا بھی رحمت ہے
٨١٦٤۔۔۔ اے اللہ ! میں نے دور جاہلیت میں جس پر لعنت کی ہو اور پھر وہ مسلمان ہوگیا تو یہ اس کے حق میں اپنے ہاں قربت کا ذریعہ بنادے۔ (طبرانی فی الکبیر عن معاویۃ)
تشریح :۔۔۔ یعنی وہ شخص پہلے مسلمان نہیں تھا کافروں میں شامل تھا تو اس وقت میں نے اس کے خلاف بددعا یا لعنت کی ہو تو یہ بھی اس کے لیے قربت کا ذریعہ بنادے۔ کیا شان ہے ! اتنا شفیق اور مہربان نبی پھر بھی کوئی دور رہے تو اس کی کم بختی ہے !
تشریح :۔۔۔ یعنی وہ شخص پہلے مسلمان نہیں تھا کافروں میں شامل تھا تو اس وقت میں نے اس کے خلاف بددعا یا لعنت کی ہو تو یہ بھی اس کے لیے قربت کا ذریعہ بنادے۔ کیا شان ہے ! اتنا شفیق اور مہربان نبی پھر بھی کوئی دور رہے تو اس کی کم بختی ہے !
8164- اللهم من لعنته في الجاهلية، ثم دخل في الإسلام، فاجعل ذلك قربة له إليك. "طب" عن معاوية.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৬৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آپ کا ڈانٹنا بھی رحمت ہے
٨١٦٥۔۔۔ اے اللہ ! کچھ لوگ (میری خاص باتوں میں ) میری اتباع کرتے ہیں جبکہ مجھے ان کی اتباع اچھی نہیں لگتی ، اے اللہ ! میں نے جسے مارا ہو یا گالی دی ہو تو اسے اس کے حق میں کفارہ اور اجر کا باعث بنادے ۔ (مسند احمد عن خال ابی السوار العدوی)
8165- اللهم إن ناسا يتبعوني، وإني لا يعجبني أن يتبعوني، اللهم فمن ضربت أو سببت فاجعلها له كفارة وأجرا. "حم" عن خال أبي السوار العدوي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৬৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آپ کا ڈانٹنا بھی رحمت ہے
٨١٦٦۔۔۔ میں نے اپنے رب سے یہ شرط رکھی ہے جس کی خلاف ورزی نہیں ہوگی میں نے عرض کیا : میں بشر ہوں ، میں اسی طرح غصہ ہوتا ہوں جس طرح انسان غصہ ہوتے ہیں اور ایسے ہی غم گین ہوتا ہوں جیسے وہ ہوتے ہیں تو میں نے جس مسلمان کو مارا پیٹا ہو یا برا بھلاکہا ہو یا لعنت کی ہو یا کوئی اذیت پہنچائی ہو تو اسے اس کے حق میں مغفرت رحمت اور قربت کا ذریعہ بنادے ، جس کی بدولت اسے آپ اپنے نزدیک کریں۔ (مسند احمد ، ابن عساکر عن عائشۃ)
8166- لقد اشترطت على ربي شرطا لا خلف له، فقلت: اللهم إنما أنا بشر أغضب كما يغضبون، وأجد كما يجدون، فأي المسلمين ضربت أو سببت أو لعنت أو آذيت فاجعلها له مغفرة ورحمة وقربة تقربه بها يوم القيامة. "حم" وابن عساكر عن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৬৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آپ کا ڈانٹنا بھی رحمت ہے
٨١٦٧۔۔۔ (اے اللہ ! ) میں بھی آدم (علیہ السلام) کی اولاد میں سے ہوں ، تو جس مسلمان کو میں نے ناحق گالی دی ہو یا اس پر لعنت کی ہو تو اسے اس کے حق میں دعا بنادے ۔ ( ابن ابی مسند احمد عن سلمان)
8167- من ولد آدم أنا، فأيما عبد مؤمن لعنته لعنة، أو سببته سبة في غير كنهه فاجعلها عليه صلاة. "ش حم" عن سلمان.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৬৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آپ کا ڈانٹنا بھی رحمت ہے
٨١٦٨۔۔۔ عائشہ ! کیا تمہیں معلوم نہیں کہ میں نے اپنے رب سے کیا شرط رکھی ہے ؟ میں نے عرض کیا اے میرے رب ! میں انسان ہوں مجھے ایسے ہی غصہ آتا ہے جیسے اور لوگ غضبناک ہوتے ہیں تو جس مسلمان کو میں نے بددعادی ہو تو اسے اس کی حق میں دعا بنادے۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن عائشۃ)
8168- يا عائشة أما شعرت ما عاهدت عليه ربي فيما بيني وبينه؟ قلت يا رب: إني بشر أغضب كما يغضب البشر، فأي المسلمين دعوت عليه فاجعلها عليه صلاة. الخرائطي في مكارم الأخلاق عن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৬৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ لعن طعن کرنے کی ممانعت
٨١٦٩۔۔۔ لعنت جب، لعنت کرنے والے کے منہ سے نکلتی ہے تو دیکھتی ہے اگر تو اسے جس طرف وہ بھیجی گئی راستہ مل جائے تو چلی جاتی ہے ورنہ اسی کی طرف لوٹ آتی ہے جہاں سے نکلی تھی۔ (بیھقی فی شعب الایمان عن عبداللہ)
8169- إذا خرجت اللعنة من في صاحبها نظرت فإن وجدت مسلكا في الذي وجهت إليه، والإ عادت إلى الذي خرجت منه. "هب" عن عبد الله....
তাহকীক: