কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৮২১০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الکاف۔۔۔ جھوٹ کی ممانعت
٨٢١٠۔۔۔ یہ بہت بڑی خیانت ہے کہ تم اپنے بھائی سے کوئی ایسی بات کہو جس میں وہ تمہیں سچا سمجھ رہا ہو اور تم اس بات میں جھوٹ بول رہے ہو۔ (بخاری فی الادب ، ابوداؤد، عن سفیان بن اسید، مسند احمد ، طبرانی فی الکبیر عن النواس)
8210- كبرت خيانة أن تحدث أخاك حديثا هو لك به مصدق وأنت له به كاذب. "خد د" عن سفيان بن أسيد "حم طب" عن النواس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২১১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الکاف۔۔۔ جھوٹ کی ممانعت
٨٢١١۔۔۔ مومن میں ہر عادت پیدا کی جاتی ہے سوائے خیانت اور جھوٹ کے ۔ (ابویعلی عن سعد)
8211- كل خلة يطبع عليها المؤمن إلا الخيانة والكذب. "ع عن" سعد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২১২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الکاف۔۔۔ جھوٹ کی ممانعت
٨٢١٢۔۔۔ جھوٹ نفاق کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے۔ (الخرائطی فی مساوی الاخلاق عن ابی امامۃ)
8212- إن الكذب باب من أبواب النفاق. الخرائطي في مساوي الأخلاق عن أبي أمامة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২১৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الکاف۔۔۔ جھوٹ کی ممانعت
٨٢١٣۔۔۔ جھوٹ (جیسا کہا ہو) جھوٹ ہی لکھا جاتا ہے، یہاں تک کہ معمولی جھوٹ بھی لکھاجاتا ہے۔ (مسند احمد ، طبرانی فی الکبیر عن اسماء بنت عمیس)
8213- إن الكذب يكتب كذبا، حتى أن الكذيبة تكتب كذيبة. "حم طب" عن أسماء بنت عميس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২১৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الکاف۔۔۔ جھوٹ کی ممانعت
٨٢١٤۔۔۔ جو جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا نہ چھوڑے تو اللہ تعالیٰ کو اس کے بھوکے پیاسے رہنے کی ضرورت نہیں۔ (مسند احمد، بخاری، ابوداؤد، ترمذی، ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض))
8214- من لم يدع قول الزور والعمل به فليس لله حاجة في أن يدع طعامه وشرابه. "حم خ د ت هـ" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২১৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مذاق میں جھوٹ بولنا بھی گناہ ہے
٨٢١٥۔۔۔ اس شخص کے لیے خرابی ہی خرابی ہے جو لوگوں کو ہنسانے کے لیے جھوٹی باتیں بیان کرے۔ (مسند احمد ، ترمذی، ابوداؤد، حاکم عن معاویۃ بن حیدۃ)
8215- ويل للذي يحدث فيكذب ليضحك به القوم، ويل له ويل له. "حم ت د ك" عن معاوية بن حيدة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২১৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨٢١٦۔۔۔ بندہ ، معمولی سا جھوٹ بولتا ہے تو (رحمت کا) فرشتہ اس جھوٹ کی بدبو سے ایک میل دور چلاجاتا ہے۔ (الخرائطی فی مساوی الاخلاق عن ابن عمر (رض))
8216- إن العبد ليكذب الكذبة فيتباعد الملك عنه مسيرة ميل من نتن ما جاء به. الخرائطي في مساوي الأخلاق عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২১৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨٢١٧۔۔۔ (جھوٹے شخص یا) جھوٹ کی سنجیدگی اور مذاق اچھی نہیں ، اور نہ ایسا ہوتا ہے کہ (جھوٹا) آدمی اپنے بیٹے سے وعدہ کرتا ہے اور پھرا سے پورا نہیں کرتا ، اور سچ نیکی کی راہ دکھاتا ہے اور نیکی جنت کی راہ دکھاتی ہے اور جھوٹ برائی کی طرف لے جاتا ہے اور برائی کی راہ دکھاتی ہے، سچے شخص کے بارے میں کہا جاتا ہے، اسنے سچ کہا اور نیکی کی ہے اور جھوٹے آدمی کے بارے کہا جاتا ہے ، اس نے جھوٹ بولا اور گناہ کیا، اور آدمی سچ بولتا (رہتا) ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں صدیق (انتہائی سچ بولنے والا) لکھا جاتا ہے اور جھوٹ بولتا (رہتا) ہے یہاں تک کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں پرلے درجہ کا جھوٹا لکھا جاتا ہے (حاکم، بیھقی عن ابن مسعود
8217- إن الكذب لا يصلح منه جد ولا هزل، ولا أن يعد الرجل ابنه، ثم لا ينجز له، إن الصدق يهدي إلى البر وإن البر يهدي إلى الجنة، وإن الكذب يهدي إلى الفجور، وإن الفجور يهدي إلى النار إنه يقال للصادق: صدق وبر، وللكاذب: كذب وفجر، وإن الرجل ليصدق حتى يكتب عند الله صديقا، ويكذب حتى يكتب عند الله كذابا. "ك هب" عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২১৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨٢١٨۔۔۔ خبردار ! جھوٹ چہرہ سیاہ کردیتا ہے اور چغل خوری عذاب قبر (کا باعث) ہے۔ (ابویعلی، طبرانی فی الکبیر عن ابی برزۃ)
8218- ألا إن الكذب يسود الوجه، والنميمة من عذاب القبر. "ع طب" عن أبي برزة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২১৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨٢١٩۔۔۔ جھوٹ سے بچا کرو، کیونکہ جھوٹ برائی کی راہ دکھاتا ہے اور برائی جہنم کی راہ دکھاتی ہے، اور آدمی جھوٹ بولتا (رہتا) ہے اور جھوٹ کے مواقع تلاش کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں کذاب لکھا جاتا ہے اور تم لوگ سچ کی عادت اپناؤ ! کیونکہ سچ نیکی کی راہ دکھاتا ہے۔
اور نیکی جنت کی راہ دکھاتی ہے آدمی سچ بولتا (رہتا) ب ہے اور سچ کے مواقع تلاش کرتا (رہتا) ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں صدیق لکھا جاتا ہے۔ (ابوداؤد عن ابن مسعود)
اور نیکی جنت کی راہ دکھاتی ہے آدمی سچ بولتا (رہتا) ب ہے اور سچ کے مواقع تلاش کرتا (رہتا) ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں صدیق لکھا جاتا ہے۔ (ابوداؤد عن ابن مسعود)
8219- إياكم والكذب، فإن الكذب يهدي إلى الفجور، وإن الفجور يهدي إلى النار، وإن الرجل ليكذب، ويتحرى الكذب حتى يكتب عند الله كذابا، وعليكم بالصدق، فإن الصدق يهدي إلى البر، وإن البر يهدي إلى الجنة، وإن الرجل ليصدق، ويتحرى الصدق، حتى يكتب عند الله صديقا.
"د" عن ابن مسعود.
"د" عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২২০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨٢٢٠۔۔۔ جھوٹ رزق (کے اسباب) کو کم کردیتا ہے۔ ( الخرائطی فیئ مساوی الاخلاق عن ابوہریرہ (رض))
8220- الكذب ينقص الرزق. الخرائطي في مساوي الأخلاق عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২২১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨٢٢١۔۔۔ جھوٹ اور بھوک کو (کبھی ) جمع نہ کرنا۔ (مسند احمد، ابن ماجہ، طبرانی فی الکبیر، بیھقی عن اسماء بنت یزید)
فرماتی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کھانا آیا تو آپ نے ہم سے کہا تو ہم نے عرض کیا ہمیں اشہتا نہیں تو آپ نے فرمایا ، معلوم ہوا تعلیم نبوی یہی ہے کہ بھوک لگی ہو تو صاف بتادیں کہ بھوک ہے۔
فرماتی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کھانا آیا تو آپ نے ہم سے کہا تو ہم نے عرض کیا ہمیں اشہتا نہیں تو آپ نے فرمایا ، معلوم ہوا تعلیم نبوی یہی ہے کہ بھوک لگی ہو تو صاف بتادیں کہ بھوک ہے۔
8221- لا تجمعن جوعا وكذبا. "حم هـ طب هب" عن أسماء بنت يزيد1 قالت: أتي النبي صلى الله عليه وسلم بطعام فعرض علينا، فقلنا لا نشتهيه قال فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২২২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨٢٢٢۔۔۔ جھوٹ ایمان کے برخلاف ہے۔ (ابن عدی فی الکامل ، بیھقی عن ابی بکر ، قال البیقی اسنادہ ضعیف والصحیح موقوف)
8222- الكذب مجانب الإيمان. "عد هب" عن أبي بكر، قال "هب" إسناده ضعيف، والصحيح موقوف.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২২৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨٢٢٣۔۔۔ اس کے خائن ہونے کے لیے اتنا کافی ہے کہ تم اپنے بھائی سے ایسی بات کرو جس میں وہ تمہیں سچا سمجھ رہا ہو جبکہ تم اس میں جھوٹے ہو۔ (طبرانی فی الکبیر، سعید بن منصور عن سفیان بن اسید الحضرمی)
8223- كفى به خيانة أن تحدث أخاك حديثا وهو لك مصدق وأنت به كاذب. "طب ص" عن سفيان بن أسيد الحضرمي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২২৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨٢٢٤۔۔۔ آدمی کے گناہ گار ہونے کے لیے کافی ہے کہ ہر سنی ہوئی بات کو بیان کردے۔ (ابوداؤد حاکم ، عن ہریرہ (رض) ، العسکری فی الامثال عن ابن عمر)
8224- كفى بالمرء إثما أن يحدث بكل ما سمع. "د ك" عن أبي هريرة، العسكري في الأمثال عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২২৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨٢٢٥۔ کیا عجیب بات ہے کہ تم لوگ جھوٹ میں ایسے پڑ رہے ہو جیسے پروانے آگ میں پڑتے ہیں ؟ (ابن لال عن اسماء بنت یزید
8225- ما لي أراكم تتايعون1 في الكذب كما يتتايع الفراش في النار؟ ابن لال عن أسماء بنت يزيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২২৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨٢٢٦۔۔۔ جھوٹا شخص ملعون ہے ملعون ۔ (الدیلمی عن بھزین حکیم عن ابیہ عن جدہ)
8226- ملعون ملعون من كذب. الديلمي عن بهز بن حكيم عن أبيه عن جده.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২২৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٨٢٢٧۔۔۔ عائشہ ! احتیاط سے کام لو ! کیا تمہیں معلوم نہیں یہ انگلیوں کے پوروں کا جھوٹ ہے۔ (ابونعیم عن عائشہ) فرمائی ہیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس تشریف لائے تو میں اپنے بھائی عبدالرحمن بن ابی بکر کے سر سے جوئیں تلاش کررہی تھی اور میں ایسے ہی انگلیاں پھیر رہی تھی تو آپ نے یہ فرمایا۔
8227- مهلا يا عائشة، أما علمت أن هذا من كذب الأنامل. أبو نعيم عن عائشة، قالت: دخل علي رسول الله صلى الله عليه وسلم وأنا أفلي رأس أخي عبد الرحمن وأنا أقصع أظفاري على غير شيء، قال: فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২২৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جھوٹ کی تلقین کرنا بھی گناہ ہے
٨٢٢٨۔۔۔ لوگوں کو تلقین نہ کرو ورنہ وہ جھوٹ بولنے لگ جائیں گے، کیونکہ حضرت یعقوب (علیہ السلام) کے بیٹوں کو اس کا علم نہ تھا کہ بھیڑیا انسان کو کھاجاتا ہے (لیکن) جب انھوں نے انھیں تلقین کی کہ مجھے خوف ہے کہ اسے بھیڑیا کھاجائے گا تو انھوں نے کہا یوسف کو بھیڑیا کھا گیا ہے۔ (الدیلمی عن ابن عمر)
تشریح :۔۔۔ اس ضمن میں وہ فرضی مسائل جن کا کسی نے سوچا بھی نہیں انھیں بطور اعتراض لوگوں سے بیان کرنا شامل ہیں۔
تشریح :۔۔۔ اس ضمن میں وہ فرضی مسائل جن کا کسی نے سوچا بھی نہیں انھیں بطور اعتراض لوگوں سے بیان کرنا شامل ہیں۔
8228- لا تلقنوا الناس فيكذبون، فإن بني يعقوب لم يعلموا أن الذئب يأكل الإنسان، فلما لقنهم إني أخاف أن يأكله الذئب قالوا أكله الذئب. الديلمي عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২২৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جھوٹ کی تلقین کرنا بھی گناہ ہے
٨٢٢٩۔۔۔ آدمی اس وقت تک پورا ایماندار نہیں بنتا یہاں تک کہ ہنسی مذاق میں بھی جھوٹ چھوڑدے ، اور اگرچہ سچا ہو پھر بھی جھگڑے کو ترک کردے۔ (مسند احمد طبرانی فی الاوسط عن ابوہریرہ (رض))
8229- لا يؤمن عبد الإيمان كله حتى يترك الكذب في المزاحة ويترك المراء وإن كان صادقا. "حم طس" عن أبي هريرة.
তাহকীক: