কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৮২৭০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ وہ کفر یہ باتیں جن سے آدمی کافر بن جاتا ہے
٨٢٧٠۔۔۔ لاالٰہ الا اللہ (کہنے) والوں سے اپنی زبانوں کو روکو کسی گناہ کی وجہ سے ان کی تکفیرنی کرو، جس نے لاالٰہ الا اللہ (کہنے) والوں کی تکفیر کے زیادہ قریب ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن عمر)
8270- كفوا عن أهل لا إله إلا الله، لا تكفروهم بذنب، فمن أكفر أهل لا إله إلا الله فهو إلى الكفر أقرب. "طب" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৭১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ وہ کفر یہ باتیں جن سے آدمی کافر بن جاتا ہے
٨٢٧١۔۔۔ آدمی جب اپنے بھائی کی تکفیر کرتا ہے تو وہ دو باتوں میں سے ایک کا مستحق ہوجاتا ہے۔ ( مسلم عن ابن عمر)
8271- إذا كفر الرجل أخاه فقد باء بها أحدهما. "م" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৭২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ وہ کفر یہ باتیں جن سے آدمی کافر بن جاتا ہے
٨٢٧٢۔۔۔ جو بھی اپنے بھائی سے کہے : اوکافر ! تو وہ دو میں سے ایک بات کا مستحق ہوگیا، یا تو جیسا اس نے کہا ورنہ وہ کفر اس کی طرف لوٹ آئے گا۔ (مسلم ، ترمذی عن ابن عمر)
8272- أيما امرئ قال لأخيه: كافر فقد باء بها أحدهما، وإن كان كما قال، وإلا رجعت عليه. "م ت" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৭৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ وہ کفر یہ باتیں جن سے آدمی کافر بن جاتا ہے
٨٢٧٣۔۔۔ جس نے بھی کسی کی تکفیر کی تو وہ ان میں سے ایک بات کا مستحق ہوا۔ (ابن حبان عن ابی سعید)
8273- ما أكفر رجل رجلا قط إلا باء بها أحدهما. "حب" عن أبي سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৭৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ وہ کفر یہ باتیں جن سے آدمی کافر بن جاتا ہے
٨٢٧٤۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے اس جزیرۃ ( العرب) والوں کو شرک سے پاک کردیا ہے اگر انھیں (علم) نجوم گمراہ نہ کردیں۔ (ابن خزیمہ، طبرانی فی الکبیر عن العباس)
تشریح :۔۔۔ یعنی نجومیوں ، عاملوں کے ذریعہ دوبارہ شرک میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔
تشریح :۔۔۔ یعنی نجومیوں ، عاملوں کے ذریعہ دوبارہ شرک میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔
8274- لقد طهر الله أهل هذه الجزيرة من الشرك، إن لم تضلهم النجوم. ابن خزيمة "طب" عن العباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৭৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ وہ کفر یہ باتیں جن سے آدمی کافر بن جاتا ہے
٨٢٧٥۔۔۔ کیا تمہیں معلوم ہے کہ تمہارے رب نے آج کی رات کیا کہا ؟ اللہ تعالیٰ ) نے فرمایا : میرے کچھ بندے مجھ پر ایمان رکھتے ہیں اور کچھ میرا انکار کرتے ہیں ، ان میں سے جو یہ کہتا ہے : ہم پر اللہ تعالیٰ کے فضل ورحمت سے بارش ہوئی تو یہ مجھ پر ایمان رکھتا ہے اور ستاروں (کی تاثیر) کا انکار کرنے والا جو یہ کہتا ہے : کہ ہم پر اس طرح کی ھرکت سے بارش ہوتی ہے تو یہ میرا انکار کرنے والا اور ستاروں ( کی تاثیر) پر ایمان رکھنے والا ہے۔ (مسند احمد ، بیھقی، ابوداؤد، نسائی عن زید بن خالد)
تشریح :۔۔۔ سورج ، چاند اور ستارے اللہ تعالیٰ کی توحید و وحدانیت کی نشانیوں ہیں نہ کہ کائنات میں تاثیر کرنے والے ، علامات کو موثر سمجھنا عقلمندی بےوقوفی ہے ریل گاڑی آنے پر سرخ جھنڈی کا حرکت کرنا ریل کے آنے کی علامت ہے اب کوئی شخص کہے کہ میں سرخ جھنڈی ہلاتا ہوں تو ریل گاڑی کیوں نہیں آتی یہ اس کی بےوقوفی ہے۔ (ملفوظات تھانوی)

8275- هل تدرون ماذا قال ربكم الليلة؟ قال الله: أصبح من عبادي مؤمن بي وكافر فأما من قال: مطرنا بفضل الله ورحمته فذلك مؤمن بي وكافر بالكوكب، وأما من قال: مطرنا بنوء كذا وكذا فذلك كافر بي، ومؤمن بالكوكب. "حم ق د ن" عن زيد بن خالد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৭৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ وہ کفر یہ باتیں جن سے آدمی کافر بن جاتا ہے
٨٢٧٦۔۔۔ اگر اللہ تعالیٰ دس سال تک اپنے بندوں سے بارش روک لے پھر اسے برسائے ، تو پھر بھی لوگوں کی ایک جماعت (اس عرصہ دراز) کا انکار کردے گی اور کہنے لگے گی : ہمیں جھوٹے ستارے کی حرکت سے (بارش کا) پانی پلایا گیا۔ ( مسند احمد ، نسائی ابن حیان عن ابی سعید)
8276- لو أمسك الله المطر عن عباده عشر سنين، ثم أرسله لأصبحت طائفة من الناس بها كافرين، يقولون سقينا بنوء المجدح "حم ن حب" عن أبي سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৭৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ وہ کفر یہ باتیں جن سے آدمی کافر بن جاتا ہے
٨٢٧٧۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے (جب بھی) برکت (کی بارش) نازل کی تو لوگ اس کے منکر ہوگئے جبکہ اللہ تعالیٰ ہی بارش نازل کرتا ہے اور کہنے لگے : فلاں فلاں کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔ (مسلم عن ابوہریرہ (رض))
8277- ما أنزل الله من السماء من بركة إلا أصبح فريق من الناس بها كافرين، ينزل الله الغيث، فيقولون بكوكب كذا وكذا. "م" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৭৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ وہ کفر یہ باتیں جن سے آدمی کافر بن جاتا ہے
٨٢٧٨۔۔۔ جو بات تمہارے رن نے فرمائی تم نے اس پر غور کیا ؟ فرمایا : میں نے جب بھی اپنے بندوں پر کوئی نعمت کی تو وہ اس کے منکر ہوگئے کہنے لگے ستاروں ( سے ایسا ہوا) ستاروں ( کا ) کیا ( اختیار) ہے۔ (مسند احمد، مسلم ، نسائی عن ابوہریرہ (رض) ، نسائی عن زید بن خالد الجھنی)
8278- ألم تروا إلى ما قال ربكم؟ قال: ما أنعمت على عبادي من نعمة إلا أصبح فريق منهم بها كافرين، يقولون الكواكب، وما الكواكب. "حم م ن" عن أبي هريرة "ن" عن زيد بن خالد الجهني.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৭৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ وہ کفر یہ باتیں جن سے آدمی کافر بن جاتا ہے
٨٢٧٩۔۔۔ آدمی جب اپنے (مسلمان) بھائی کو کہے : تو وہ ان میں سے ایک بات کا مستحق ہوگیا ا، اگر وہ جسے کافر کہا گیا وہ واقعی کافر ہے ورنہ وہ (کفر) اس (کہنے والے) کی طرف لوٹ آئے گا۔ (ابوداؤد الطیالسی عن ابن عمر)
8279- إذا قال الرجل لأخيه: يا كافر، فقد باء به أحدهما، إن كان الذي قيل له كافرا فهو كافر، وإلا رجع إلى من قال. "ط" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৮০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ وہ کفر یہ باتیں جن سے آدمی کافر بن جاتا ہے
٨٢٨٠۔۔۔ جس آدمی نے دوسرے آدمی کے خلاف کفر کی گواہی دی تو وہ ان میں سے ایک بات کا مسحق ہوگیا، اگر وہ واقعی کافر ہے جیسا کہ اس نے کہا، اور اگر وہ کافر نہیں تو یہ ( کہنے والا) اسے کافر کہنے کہ وجہ سے کافر ہوگیا۔ ( الخرائطی فی مکارم الاخلاق والدیلمی وابن النجار عن ابی سعید)
8280- ما شهد رجل على رجل بكفر إلا باء بها أحدهما، إن كان كافرا فهو كما قال: وإن لم يكن كافرا، فقد كفر بتكفيره إياه. الخرائطي في مكارم الأخلاق والديلمي وابن النجار عن أبي سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৮১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ وہ کفر یہ باتیں جن سے آدمی کافر بن جاتا ہے
٨٢٨١۔۔۔ دو مسلمانوں میں اللہ تعالیٰ کا پردہ ہوتا ہے۔ ان میں سے جب کوئی ایک اپنے ساتھی کو بےہودہ بات کہتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے (قائم کردہ) پردہ کو ہٹاتا ہے ، اور جب کہتا ہے : اے کافر ! ان دو باتوں میں سے ایک کا مستحق ہوگیا۔ (الحکیم طبرانی فی الکبیر، بیھقی فی شعب الایمان عن ابن مسعود)
8281- ما من مسلمين إلا بينهما ستر من الله، فإذا قال أحدهما لصاحبه: هجرا هتك ستر الله، وإذا قال: يا كافر فقد باء بها أحدهما. الحكيم "طب هب" عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৮২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ وہ کفر یہ باتیں جن سے آدمی کافر بن جاتا ہے
٨٢٨٢۔۔۔ جس نے اپنے بھائی کی تکفیر کی تو وہ باتوں میں سے ایک کا مستحق ہوگیا۔ ( الخطیب عن ابن عمر)
8282- من كفر أخاه فقد باء بها أحدهما. الخطيب
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৮৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ وہ کفر یہ باتیں جن سے آدمی کافر بن جاتا ہے
٨٢٨٣۔۔۔ اللہ تعالیٰ کسی قوم پر رات کے وقت (بارش کی) نعمت کرتا ہے تو صبح کے وقت کے وقت وہ اس کے منکر ہوجاتے ہیں ، کہتے ہیں ، ہم پر فلاں فلاں (ستارے کی) حرکت سے بارش ہوئی۔ (ابن جریر، بیھقی عن ابوہریرہ (رض))
8283- إن الله ليبيت القوم بالنعمة، ثم يصبحون بها كافرين، يقولون: مطرنا بنوء كذا وكذا. ابن جرير "ق" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৮৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ وہ کفر یہ باتیں جن سے آدمی کافر بن جاتا ہے
٨٢٨٤۔۔۔ لوگوں میں کچھ شکرگزار ہیں اور کچھ کافر ہیں (شکر گزار) کہتے ہیں یہ (بارش) رحمت ہے اور بعض (کافر) کہتے ہیں (فلاں ستارے کی) حرکت درست ثابت ہوئی۔
(مسند احمد عن ابن عباس) فرماتے ہیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں بارش تو آپ نے فرمایا، پھر یہ حدیث ذکر کی
(مسند احمد عن ابن عباس) فرماتے ہیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں بارش تو آپ نے فرمایا، پھر یہ حدیث ذکر کی
8284- أصبح من الناس شاكر، ومنهم كافر، فقالوا: هذه رحمة، وقال بعضهم لقد صدق نوء كذا وكذا. "حم" عن ابن عباس، قال مطر الناس على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৮৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ وہ کفر یہ باتیں جن سے آدمی کافر بن جاتا ہے
٨٢٨٥۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے جب بھی آسمان سے برکت ( کی بارش) نازل کی تو لوگوں کا ایک گروہ اس کا منکر ہوگیا ( جبکہ) بارش اللہ تعالیٰ نازل کرتا ہے وہ کہتے ہیں (ہم پر) ستاروں کی حرکت سے ایسا ہوا ۔ (مسلم عن ابوہریرہ (رض))
8285- ما أنزل الله من السماء من بركة إلا أصبح فريق من الناس بها كافرين، ينزل الله الغيث، ويقولون: بكوكب كذا وكذا. "م" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৮৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ وہ کفر یہ باتیں جن سے آدمی کافر بن جاتا ہے
٨٢٨٦۔۔۔ تمہیں معلوم ہے کہ آج کی رات تمہارے پروردگار نے کیا کہا ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : رات کی بارش کے بعد صبح کے وقت میرے کچھ بندے مجھ پر ایمان رکھتے ہیں اور بہت سے منکر ہوجاتے ہیں تو ایسا کہے کہ ہم فلاں فلاں ستارے کی حرکت سے بارش ہوئی تو یہ میرا انکار کرنے والے ہیں اور ستاروں پر ایمان رکھنے والے ہیں۔ ( مسند احمد، بخاری ، مسلم ، ابوداؤد، نسائی عن زید بن خالد الجھنی)
8286- هل تدرون ما الذي قال ربكم الليلة؟ قال الله: أصبح من عبادي مؤمن بي، وكافر فأما من قال مطرنا بنوء كذا وكذا، فذلك كافر بي، ومؤمن بالكواكب. "حم خ م د ن" عن زيد بن خالد الجهني.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৮৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ وہ کفر یہ باتیں جن سے آدمی کافر بن جاتا ہے
٨٢٨٧۔۔۔ لوگ خشک سالی میں مبتلا ہوتے ہیں ، تو اللہ تعالیٰ اپنی عطا میں سے ان پر رزق (پیدا کرنے کا سامان یعنی بارش) نازل کرتے ہیں تو صبح ہوتے ہی وہ شرک کرنے لگ جاتے ہیں کہتے ہیں : ہم پر فلاں فلاں ستارے کی حرکت سے بارش ہوئی۔ ( مسند احمد عن معاویۃ)
8287- يكون الناس مجدبين، فينزل الله عز وجل عليهم رزقا من رزقه، فيصبحون مشركين، يقولون: مطرنا بنوء كذا كذا. "حم" عن معاوية.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৮৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ وہ کفر یہ باتیں جن سے آدمی کافر بن جاتا ہے
٨٢٨٨۔۔۔ لوگ قحط میں مبتلا ہوتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کے پاس اپنا رزق بھیجتا ہے تو وہ شرک کرنے لگ جاتے ہیں، اور کہتے ہیں : ہم پر فلاں ستارے کی حرکت سے بارش ہوئی۔ ( ابن جریر، طبرانی فی الکبیر عن معاویۃ اللیشی)
8288- يصبح الناس مجدبين، فيأتيهم الله برزق من عنده، فيصبحون مشركين، ويقولون: مطرنا بنوء كذا وكذا. ابن جرير "طب" عن معاوية الليثي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৮৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ وہ کفر یہ باتیں جن سے آدمی کافر بن جاتا ہے
٨٢٨٩۔۔۔ امت اس وقت تک اپنے دین کو مضبوط رکھے گی جب تک (علم ) نجوم انھیں گمراہ نہ کردیں۔ (الشیرازی فی الالقاب عن العباس بن عبدالمطلب)
8289- لا تزال أمة في مسكة من دينها ما لم تضلهم النجوم. الشيرازي في الألقاب عن العباس بن عبد المطلب.
তাহকীক: