কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৫৮৭০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ خوف وامید
٥٨٧٠۔۔۔ مجھے میرے خالق سے امید کافی ہے اور میرے لیے دین میری دنیا کے لیے کافی ہے۔ (حلیۃ الاولیاء عن ابراہیم بن ادھم ، عن ابی ثابت، مرسلاً )
تشریح :۔۔۔ امور آخرت میں اللہ تعالیٰ سے امید اور دنیا کے لیے دینداری کافی ہے۔
تشریح :۔۔۔ امور آخرت میں اللہ تعالیٰ سے امید اور دنیا کے لیے دینداری کافی ہے۔
5870- حسبي رجائي من خالقي، وحسبي ديني من دنياي. "حل عن إبراهيم بن أدهم" عن أبي ثابت مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৭১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ خوف وامید
٥٨٧١۔۔۔ یہ بھرپور بھلائی اور نیکی کا کام ہے میں اپنے رب سے امید رکھوں۔ (ابن سعد وابن عساکر عن العباس)
5871- كل الخير أرجو من ربي. "ابن سعد وابن عساكر عن العباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৭২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ خوف وامید
٥٨٧٢۔۔۔ اللہ تعالیٰ کا خوف ہر سمجھداری کی بنیاد اور پرہیزگاری تمام اعمال کی ملکہ ہے۔ (القضاعی عن انس)
تشریح :۔۔۔ خدا خوفی ہوئی تو گالی سے بچے گا غیبت سے دور رہے گا چغلخوری نہیں کرے گا، تقویٰ ہوا تو پنجوقتہ نماز کی پابندی سے اور کئی برائیاں چھوٹ جائیں گی، ایک نیکی دوسری نیکی کو کھینچتی ہے جیسے ایک برائی سے دوسری معصیت جہنم لیتی ہے۔

5872- خشية الله رأس كل حكمة والورع سيد العمل. القضاعي عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৭৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ خوف وامید
٥٨٧٣۔۔۔ حکمت کی بنیاد اللہ تعالیٰ کا خوف ہے۔ (الحکیم وابن لال عن ابن مسعود)
5873- رأس الحكمة مخافة الله. "الحكيم وابن لال عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৭৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ خوف وامید
٥٨٧٤۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس آنکھ پر رحم فرمائے جو اللہ تعالیٰ کے خوف سے روئی اور اس آنکھ پر جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں بیدار رہی
تشریح :۔۔۔ آج کے دور میں یا تو کسی کے عشق میں آنکھ روتی ہے یا غفلت سے معصیت میں جاگتی ہے۔
تشریح :۔۔۔ آج کے دور میں یا تو کسی کے عشق میں آنکھ روتی ہے یا غفلت سے معصیت میں جاگتی ہے۔
5874- رحم الله عينا بكت من خشية الله، ورحم الله عينا سهرت في سبيل الله. "حل عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৭৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ خوف وامید
٥٨٧٥۔۔۔ دو آنکھوں کو آگ کبھی نہیں چھوئے گی (ایک) وہ آنکھ جو اللہ تعالیٰ کے خوف سے روئی اور (دوسری) وہ آنکھ جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں چوکیداری کرنے کے لیے بیدار ہوئی۔ (ابو یعلی فی مسدہ والضیاء عن انس)
5875- عينان لا تمسهما النار أبدا، عين بكت من خشية الله، وعين باتت تحرس في سبيل الله. "ع والضياء عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৭৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ خوف وامید
٥٨٧٦۔۔۔ دو آنکھیں (جہنم کی) آگ نہیں دیکھیں گے وہ آنکھ جو اللہ تعالیٰ کے خوف سے ڈر کر روئی اور وہ آنکھ جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں نگرانی کرتے ہوئے جاگی۔ (طبرانی فی الاوسط عن انس)
5876- عينان لا تريان النار: عين بكت وجلا من خشية الله، وعين باتت تكلأ في سبيل الله. "طس عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৭৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو آنکھوں پر جہنم حرام ہے
٥٨٧٧۔۔۔ دو آنکھوں کو (جہنم) کی آگ نہیں پہنچے گی، ایک وہ آنکھ جو رات کے پہر اللہ تعالیٰ کے خوف سے روئے اور ایک وہ آنکھ جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں نگہبانی کرتے ہوئے جاگی ہو۔ (ترمذی عن ابن عباس)
5877- عينان لا تصيبهما النار: عين بكت في جوف الليل من خشية الله وعين باتت تحرس في سبيل الله. "ت عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৭৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو آنکھوں پر جہنم حرام ہے
٥٨٧٨۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : مجھے اپنی عزت اور جلال کی قسم ! میں اپنے بندے کے لیے دو خوف اور دو امن جمع نہیں کروں گا اگر وہ دنیا میں مجھ سے بےخوف رہا تو میں اسے اس دن ڈراؤں گا جس میں، میں بندوں کو جمع کروں گا اور اگر وہ دنیا میں مجھ سے ڈرا تو میں اسے اس دن بےخوف کردوں گا جس دن بندوں کو جمع کروں گا۔ (حلیۃ الاولیاء عن شداد بن اوس)
تشریح :۔۔۔ اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ سے نڈر ہوجانا اور اس کا خوف رکھنا دو متضاد باتیں ہیں اور دو متضاد چیزیں یکجا اور اکٹھی نہیں
ہوسکتی ہیں مثلاً دن رات، آگ پانی، اندھیرا اجالا وغیرہ۔
تشریح :۔۔۔ اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ سے نڈر ہوجانا اور اس کا خوف رکھنا دو متضاد باتیں ہیں اور دو متضاد چیزیں یکجا اور اکٹھی نہیں
ہوسکتی ہیں مثلاً دن رات، آگ پانی، اندھیرا اجالا وغیرہ۔
5878- قال الله عز وجل وعزتي وجلالي لا أجمع لعبدي أمنين ولا خوفين، إن هو آمنني في الدنيا أخفته يوم أجمع عبادي، وإن هو خافني في الدنيا آمنته يوم أجمع عبادي. "حل عن شداد بن أوس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৭৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو آنکھوں پر جہنم حرام ہے
٥٨٧٩۔۔۔ جب اللہ تعالیٰ کے خوف کی وجہ سے کسی بندے کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں تو اس سے گناہ ایسے جھڑتے ہیں جیسے پرانے درخت سے پتے جھڑتے ہیں۔ (نسمویہ، طبرانی فی الکبیر عن العباس)
5879- إذا اقشعر جلد العبد من خشية الله تحاتت عنه خطاياه كما يتحات عن الشجرة البالية ورقها. "سمويه طب عن العباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৮০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو آنکھوں پر جہنم حرام ہے
٥٨٨٠۔۔۔ آدمی کے عالم ہونے کے لیے یہ کافی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرے ، اور اس کے جاہل ہونے کے لیے یہ کافی ہے کہ وہ اپنے آپ سے خوش ہو۔ اپنے جیسا کسی کو نہ سمجھے۔ (بیہقی فی شعب الایمان ، عن مسروق مرسلا)
تشریح :۔۔۔ بہتیرے علم ہونے کے باوجود خوف خدا نہیں رکھتے معلوم ہوا کہ محض الفاظ و نقوش کا علم معلومات ہی ہیں حقیقی علم وہ ہے جو راہ حق دکھائے، مولانا روم نے فرمایا : علمی کہ راہ حق ننماید جہالت است
تشریح :۔۔۔ بہتیرے علم ہونے کے باوجود خوف خدا نہیں رکھتے معلوم ہوا کہ محض الفاظ و نقوش کا علم معلومات ہی ہیں حقیقی علم وہ ہے جو راہ حق دکھائے، مولانا روم نے فرمایا : علمی کہ راہ حق ننماید جہالت است
5880- كفى بالمرء علما أن يخشى الله، وكفى بالمرء جهلا أن يعجب بنفسه. "هب عن مسروق" مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৮১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو آنکھوں پر جہنم حرام ہے
٥٨٨١۔۔۔ اگر تم اللہ تعالیٰ سے اس طرح ڈرنے لگ جاؤ جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے تو تمہیں ایسا علم ہوجائے جس کے ساتھ جہالت نہیں، اور اگر تمہیں اللہ تعالیٰ کی ایسی معرفت حاصل ہوجائے جیسا اس کی معرفت کا حق ہے تو تمہاری دعاؤں سے پہاڑ ٹل جائیں۔ (الحکیم عن معاذ)
تشریح :۔۔۔ دوسری احادیث میں آتا ہے ” من عمل بما علم ورثہ اللہ علم مالم یعلم “ جو شخص جتنا جانتا ہے اس کے مطابق عمل کرلے تو اللہ تعالیٰ اسے نامعلوم باتوں کا علم عطا کر دے گا، اسے علم دھبی یا علم لدنی کہتے ہیں انسان جتنے علم پر عمل نہیں کرتا وہ علم اس کے لیے وبال اور بوجھ ہوتا ہے دعا میں اثر یقین کے اعتبار سے ہوتا ہے جتنا محکم یقین اتنا پر اثر سوال ہوتا ہے۔

5881- لو خفتم الله حق خيفته لعلمتم العلم الذي لا جهل معه، ولو عرفتم الله حق معرفته لزالت بدعائكم الجبال. "الحكيم عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৮২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو آنکھوں پر جہنم حرام ہے
٥٨٨٢۔۔۔ جس مومن بندے کی آنکھوں سے اللہ تعالیٰ کے خوف کی وجہ سے مکھی کے سر جتنے آنسو بہہ پڑیں اور پھر اس کے چہرے کی گرمی کو پہنچ جائیں اور اسے کبھی آگ چھولے (ایسا نہیں ہوسکتا) ۔ (ابن ماجہ عن ابن مسعود)
5882- ما من عبد مؤمن يخرج من عينيه من الدموع مثل رأس الذباب من خشية الله تعالى فيصيب حر وجهه فتمسه النار أبدا. "هـ عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৮৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو آنکھوں پر جہنم حرام ہے
٥٨٨٣۔۔۔ جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے اللہ تعالیٰ ہر چیز کو اس سے خوفزدہ کردیتا ہے اور جو اللہ تعالیٰ سے نہیں ڈرتا اللہ تعالیٰ اسے ہر چیز سے خوفزدہ کردیتا ہے۔ (الحکیم عن واللہ)
5883- من اتقى الله أهاب الله منه كل شيء، ومن لم يتق الله أهابه الله من كل شيء. الحكيم عن واثلة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৮৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو آنکھوں پر جہنم حرام ہے
٥٨٨٤۔۔۔ جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے ہر چیز سے محفوظ رکھتا ہے۔ (ابن النجار عن ابن عباس)
5884- من اتقى الله وقاه الله كل شيء. ابن النجار عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৮৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو آنکھوں پر جہنم حرام ہے
٥٨٨٥۔۔۔ جو (اللہ تعالیٰ سے) ڈرا وہ رات کی تاریکی میں داخل ہوگیا، جو رات کی تاریکی میں داخل ہوا وہ (گویا) منزل تک پہنچ گیا، خبرادر ! اللہ تعالیٰ کا سودا بڑا مہنگا ہے خبردار اللہ تعالیٰ کا سودا جنت ہے۔ (نسائی حاکم عن ابوہریرہ (رض) )
تشریح :۔۔۔ یہاں خوف الٰہی کو رات کے ابتدائی حصہ میں سفر کرنے سے تشبیہ دی گئی، سابقہ زمانے میں لوگ میلوں میل لمبے سفر کرتے اور حدی خواں ساتھ ہوتے اور چلتے چلتے پتہ بھی نہ چلتا کہ منزل آجاتی تھی۔
تشریح :۔۔۔ یہاں خوف الٰہی کو رات کے ابتدائی حصہ میں سفر کرنے سے تشبیہ دی گئی، سابقہ زمانے میں لوگ میلوں میل لمبے سفر کرتے اور حدی خواں ساتھ ہوتے اور چلتے چلتے پتہ بھی نہ چلتا کہ منزل آجاتی تھی۔
5885- من خاف أدلج، ومن أدلج بلغ المنزل، ألا إن سلعة الله غالية ألا إن سلعة الله الجنة. "ن ك عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৮৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو آنکھوں پر جہنم حرام ہے
٥٨٨٦۔۔۔ وہ شخص جہنم میں داخل نہ ہوگا جو (اللہ تعالیٰ کے خوف سے) رویا۔ (نسائی ، حاکم عن ابوہریرہ (رض))
5886- لا يلج النار رجل بكى. "ن ك عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৮৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو آنکھوں پر جہنم حرام ہے
٥٨٨٧۔۔۔ وہ شخص جہنم میں داخل نہیں ہوگا جو اللہ تعالیٰ کے خوف سے روتا ہے یہاں تک کہ دودھ واپس تھنوں میں لوٹ جائے اللہ تعالیٰ کے راستے کا گرد و غبار اور جہنم کا دھواں کبھی بھی کسی مسلمان کے نتھنوں میں جمع نہیں ہوسکتے۔ (مسند احمد، ترمذی، نسائی، حاکم عن ابوہریرہ (رض))
5887- لا يلج النار رجل يبكي من خشية الله حتى يعود اللبن في الضرع، ولا يجتمع غبار في سبيل الله، ودخان جهنم في منخري مسلم أبدا. "حم ت ن ك عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৮৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو آنکھوں پر جہنم حرام ہے
٥٨٨٨۔۔۔ تم لوگ غم اختیار کیا کرو اس واسطے کہ یہ دل کی چابی ہے، اور اپنے آپ کو بھوکا پیاسا رکھا کرو۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن عباس)
تشریح :۔۔۔ کبھی کبھار غم کی حالت اور کبھی کبھار بھوک پیاس کی عادت، اسی بنا پر پورے سال میں صرف ایک ماہ کے روزے فرض ٹھہرے نہ کہ پورے سال کے، لوگوں کے سامنے غمزدہ اور افسردہ چہرہ لے کر پھرنا اچھی بات نہیں، مولانا ابو الکلام آزاد نے غبار خاطر میں فرمایا : کہ زندگی گزارنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ لوگوں کو خوش رکھیں انھیں خوش دیکھ کر آپ خود بخور خوش ہوجائیں گے لہٰذا میانہ روی اختیار کریں اور غلو و انتہا پسندی اور یکطرفہ پہلو سے بچیں۔

5888- عليكم بالحزن فإنه مفتاح القلب، أجيعوا أنفسكم واظمئوها."طب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৮৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الخشوع ۔۔۔ عبادت میں دلجمعی اور عاجزی
٥٨٨٩۔۔۔ لوگوں سے سب سے اولین جو چیز اٹھالی جائے گی وہ خشوع ہوگی۔ (طبرانی فی الکبیر عن شداد بن اوس)
5889- أول ما يرفع من الناس الخشوع. "طب عن شداد ابن أوس".
তাহকীক: