কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৫৯৭০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ کمزوروں ، بچوں، بوڑھوں، بیواؤں اور مسکینوں پر رحم کرنا
٥٩٧٠۔۔۔ جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے اور ہمارے بڑوں کا حق نہ پہچانے وہ ہم میں سے نہیں۔ (بخاری فی ادب المفرد ، ابوداؤد عن ابن عمرو)
5970- من لم يرحم صغيرنا ولم يعرف حق كبيرنا فليس منا. "خد د عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৭১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ کمزوروں ، بچوں، بوڑھوں، بیواؤں اور مسکینوں پر رحم کرنا
٥٩٧١۔۔۔ جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔ (مسند احمد، بخاری مسلم ترمذی عن جریر)
5971- من لم يرحم لا يرحم. "حم ق د ت عن أبي هريرة" "ق عن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৭২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ کمزوروں ، بچوں، بوڑھوں، بیواؤں اور مسکینوں پر رحم کرنا
٥٩٧٢۔۔۔ جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا تو اللہ تعالیٰ اس پر رحم نہیں کرتا۔ (مسند احمد، بخاری مسلم، ترمذی عن جریر، مسند احمد، ترمذی عن ابی سعید)
5972- من لا يرحم الناس لا يرحمه الله. "حم ق ت عن جرير" "حم ت عن أبي سعيد"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৭৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ کمزوروں ، بچوں، بوڑھوں، بیواؤں اور مسکینوں پر رحم کرنا
٥٩٧٣۔۔۔ بدبخت شخص سے ہی رحم چھین لیا جاتا ہے۔ (مسند احمد، ابو داؤد، ابن حبان ، حاکم عن ابوہریرہ (رض))
5973- لا تنزع الرحمة إلا من شقي. "حم د حب ك عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৭৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ کمزوروں ، بچوں، بوڑھوں، بیواؤں اور مسکینوں پر رحم کرنا
٥٩٧٤۔۔۔ جنت میں مہربان شخص ہی داخل ہوگا۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن انس)

تشریح :۔۔۔ پہلے گروہ کے ساتھ دخول مراد ہے۔
5974- لا يدخل الجنة إلا رحيم. "هب عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৭৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اہل زمین پر رحم کرنا
٥٩٧٥۔۔۔ تم زمین والوں پر رحم کرو، آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔ طبرانی فی الکبیر عن جریر، طبرانی فی الکبیر حاکم عن ابن مسعود
5975- ارحم من في الأرض يرحمك من في السماء. "طب عن جرير" "طب ك عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৭৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اہل زمین پر رحم کرنا
٥٩٧٦۔۔۔ رحم کرو تم پر رحم کیا جائے گا، معاف کرو تمہیں (بھی) معاف کیا جائے گا، بات کے تھیلوں کے لیے اور ان لوگوں کیلئے ہلاکت ہے جو اپنے کیے پر باوجود جاننے کے اصرار کرتے ہیں۔ (مسند احمد ، حلیۃ الاولیاء، بیہقی فی شعب الایمان عن ابن عمر)

تشریح :۔۔۔ اللہ تعالیٰ بچائے ! اس لیے کہا جاتا ہے، کہ برائی سے بچو ! جب کسی غلط برائی کی لت پڑجائے تو انسان اس کا عادی ہوجاتا ہے نشہ کی طرح اس کے لیے بغیر چھین نہیں پاتا۔
5976- ارحموا ترحموا، واغفروا يغفر لكم، ويل لأقماع القول ويل للمصرين الذين يصرون على ما فعلوا وهم يعلمون. "حم حل هب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৭৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اہل زمین پر رحم کرنا
٥٩٧٧۔۔۔ وہ ہم میں سے نہیں جو ہمارے چھوٹوں پر رحم اور بڑوں کی عزت نہ کرے۔ (ترمذی عن انس)
5977- ليس منا من لم يرحم صغيرنا ويوقر كبيرنا. "ت عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৭৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اہل زمین پر رحم کرنا
٥٩٧٨۔۔۔ وہ شخص ہم میں سے نہیں جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے اور بڑوں کے مرتبہ کو نہ پہچانے۔ (مسند احمد، ترمذی، حاکم عن ابن عمرو)
5978- ليس منا من لم يرحم صغيرنا ويعرف شرف كبيرنا. "حم ت ك عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৭৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اہل زمین پر رحم کرنا
٥٩٧٩۔۔۔ وہ ہم میں سے نہیں جو ہمارے چھوٹوں پر رحم، بڑوں کی عزت، نیکی کا حکم اور برائی سے منع نہ کرے۔ (مسند احمد، ترمذی عن ابن عباس)
5979- ليس منا من لم يرحم صغيرنا، ويوقر كبيرنا، ويأمر بالمعروف وينهى عن المنكر.

"حم ت عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৮০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اہل زمین پر رحم کرنا
٥٩٨٠۔۔۔ وہ ہم میں سے نہیں جو ہمارے بڑوں کی عزت، چھوٹوں پر رحم اور ہمارے عالم کا حق نہ پہچانتا ہو۔ (مسند احمد، حاکم عن عبادۃ بن الصامت)
5980- ليس منا من لم يجل كبيرنا ويرحم صغيرنا ويعرف لعالمنا حقه. "حم ك عن عبادة بن الصامت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৮১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اہل زمین پر رحم کرنا
٥٩٨١۔۔۔ وہ ہم میں سے نہیں جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے ہمارے بڑے کا حق نہ پہچانے، وہ ہم میں سے نہیں جو ہمیں دھوکا دے، مومن اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا یہاں تک کہ۔ بھلائی و خیر میں سے جو اپنے لیے پسند کرے وہی مومنوں کے لیے پسند کرے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ضمیرۃ)
5981- ليس منا من لم يرحم صغيرنا ولم يعرف حق كبيرنا، وليس منا من غشنا، ولا يكون المؤمن مؤمنا حتى يحب للمؤمنين ما يحب لنفسه. "طب عن ضمرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৮২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اہل زمین پر رحم کرنا
٥٩٨٢۔۔۔ برکت ہمارے بڑوں (کی ناتوں اور عمل) میں ہے سو جس نے ہمارے چھوٹوں پر رحم اور ہمارے بڑوں کی عزت نہ کی وہ ہم میں نہیں (طبرانی فی الکبیر عن ابی امامۃ)

تشریح : ۔۔۔ برکت دینے والا صرف اللہ تعالیٰ ہے بزرگوں کی برکت یہ ہے کہ ان کی کوشش چشش سے شریعت کی طرف کھچاؤ پیدا ہوتا ہے نہ یہ کہ انسان بےدینی پر اتر ہوتا ہے۔
5982- البركة في أكابرنا، فمن لم يرحم صغيرنا ويجل كبيرنا فليس منا. "طب عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৮৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٩٨٣۔۔۔ مسکینوں پر رحم کرو۔ (مسند احمد عن ابی ذر)
5983- ارحم المساكين. "حم عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৮৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٩٨٤۔۔۔ وہ شخص نقصان اور خسارے میں رہا جس کے دل میں اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے لیے رحم نہیں ڈالا۔ (الحسن بن سفیان والدولابی والدیلمی وابن عساکر عن عمرو بن حبیب)

تشریح :۔۔۔ صفات حمیدہ انسانی قابلیت کی بنا پر عطا ہوتی ہیں، جیسے تمام برائیاں پیدائشی طور پر انسان میں نہیں ہوتیں۔
5984- خاب عبد وخسر لم يجعل الله في قلبه رحمة للبشر. "الحسن بن سفيان والدولابي والديلمي وابن عساكر عن عمرو بن حبيب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৮৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٩٨٥۔۔۔ جسے اس بات کی خوشی ہو کہ اسے اللہ تعالیٰ قیامت کے روز جہنم کے جوش سے بچائے اور اپنے سائے میں ٹھہرائے تو وہ مسلمانوں سے سخت کہجہ میں بات نہ کرے (بلکہ ) ان پر رحم کرے۔ (الحسن بن سفیان وابن لال فی مکارم الاخلاق وابو الشیخ فی الثواب، والطیالسی، فی الترغیب، حلیۃ الاولیاء، بیہقی فی شعب الایمان عن ابی بکر وھو ضعیف)
5985- من سره أن يقيه الله من فور جهنم يوم القيامة ويجعله في ظله فلا يكن على المؤمنين غليظا، وليكن بهم رحيما. "الحسن بن سفيان وابن لال في مكارم الأخلاق وأبو الشيخ في الثواب والطيالسي. في الترغيب "حل هب عن أبي بكر وهو ضعيف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৮৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٩٨٦۔۔۔ جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم کیا جاتا جو بخشا نہیں اسے بخشا نہیں جاتا، اور جو توبہ نہیں کرتا اس کی توبہ نہیں ہوتی، اور جو پرہیزگاری اختیار نہیں کرتا اسے پرہیزگار نہیں بنایا جاتا ہے۔ (ابن خزیمہ عن عمر مرسلاً )
5986- من لا يرحم لا يرحم، ومن لا يغفر لا يغفر له، ومن لا يتوب لا يتاب عليه، ومن لا يتق لا يوقه. "ابن خزيمة عن عمر موقوفا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৮৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٩٨٧۔۔۔ جو مسلمانوں پر رحم نہیں کرتا، اس پر اللہ تعالیٰ رحم نہیں کرتا۔ (مسند احمد عن جریر، الخطیب عن الاشعث بن قیس)
5987- من لا يرحم المسلمين لا يرحمه الله. "حم عن جرير، الخطيب عن الأشعث بن قيس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৮৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٩٨٨۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بڑی مہلت ہے، اگر عاجزی کرنے والے نوجوان، رکوع کرنے والے بوڑھے، سیر چوپائے اور دودھ پیتے بچے نہ ہوتے تو (اللہ تعالیٰ کی طرف سے) تم پر عذاب نازل کردیا جاتا۔ (بخاری مسلم والخطیب عن ابوہریرہ (رض)) ۔ اور جب لوگ اللہ تعالیٰ کی مہلت کو ضائع کرکے توبہ نہیں کرتے تو ان پر عذاب آ واقع ہوتا ہے۔
5988- مهلا عن الله مهلا فإنه لولا شباب خشع وشيوخ ركع وبهائم رتع وأطفال رضع لصب عليكم صبا. "ق والخطيب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৮৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٩٨٩۔۔۔ اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے جنت میں صرف رحمدل ہی داخل ہوگا، صحابہ نے عرض کی : ہم سب تو رحمدل ہیں، آپ نے فرمایا : نہیں ، یہاں تک کہ عام لوگ بھی رحمدل بن جائیں۔ (الحکیم عن ابوہریرہ (رض) عن الحسن، مرسلا)
5989- والذي نفسي بيده لا يدخل الجنة إلا رحيم، قالوا: كلنا رحيم، قال: لا، حتى ترحم العامة. "الحكيم عن أبي هريرة عن الحسن" مرسلا.
tahqiq

তাহকীক: