কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৫৯৯০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٩٩٠۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس پر رحم نہیں کرتا جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا۔ (ابو یعلی فی مسندہ عن جابر، طبرانی فی الکبیر عن السائب بن یزید) یہ حدیث پہلے ٥٩٨٦ نمبر میں گزرچکی ہے۔
5990- لا يرحم الله من لا يرحم الناس. "ع عن جابر" "طب عن السائب بن يزيد". مر هذا الحديث برقم [5986] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৯১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٩٩١۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : اگر تم میری رحمت کے امیدوار بننا چاہتے ہو تو میری مخلوق پر رحم کرو۔ (ابو الشیخ، ابن عساکر والدیلمی عن ابی بکر)
5991- يقول الله عز وجل: إن كنتم ترجون رحمتي فارحموا خلقي. "أبو الشيخ كر والديلمي عن أبي بكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৯২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٩٩٢۔۔۔ جہنم میں ایک پکارنے والا آواز دے گا : اے نرمی کرنے والے، احسان کرنے والے ! مجھے جہنم سے نجات دے، تو اللہ تعالیٰ ایک فرشتہ کو حکم دے گا جو اسے نکال لائے گا وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑا ہوگا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا : کیا تو نے چڑیا پر رحم کیا تھا۔ (ابن شاہین عن ابی داؤد)
5992- ينادي مناد في النار: يا حنان يا منان نجني من النار، فيأمر الله ملكا فيخرجه حتى يقف بين يديه، فيقول الله عز وجل: هل رحمت عصفورا. "ابن شاهين عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৯৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ یتیم پر رحم
٥٩٩٣۔۔۔ میں اور یتیم کی پرورش کرنے والا جنت میں (ان دو انگلیوں) کی طرح ہوں گے۔ (مسند احمد بخاری، ابو داؤد، ترمذی عن سھل بن سعد)
5993- أنا وكافل اليتيم في الجنة هكذا. "حم خ د ت عن سهل بن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৯৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ یتیم پر رحم
٥٩٩٤۔۔۔ مسلمانوں کا بہترین گھر وہ ہے جس میں کوئی یتیم رہتا ہو اور اس سے اچھا سلوک کیا جاتا ہو، اور مسلمانوں کا وہ گھر انتہائی برا گھر ہے جس میں کسی یتیم سے بدسلوکی کی جاتی ہے، میں اور یتیم کی پرورش کرنے والا جنت میں اس طرح ہوں گے۔ (بخاری فی الادب المفرد، ابن ماجہ، حلیۃ الاولیاء عن ابوہریرہ (رض) )
تشریح :۔۔۔ بہت سے لوگ اس فضیلت کو حاصل کرنے کے لیے اس بیوہ عورت سے نکاح کرلیتے ہیں جس کی پہلے سے نابالغ اولاد ہو لیکن بعد میں نبھا نہیں ہو پاتا اور یتیموں کو مارتے پیٹتے اور انھیں طعنہ دیتے ہیں یوں وہ اس وعید کے مرتکب ہوجاتے ہیں اس واسطے اچھی طرح سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے، دوسروں کے ذریعہ یتیموں کی جو مدد ہوتی رہے بہتر ہے۔
تشریح :۔۔۔ بہت سے لوگ اس فضیلت کو حاصل کرنے کے لیے اس بیوہ عورت سے نکاح کرلیتے ہیں جس کی پہلے سے نابالغ اولاد ہو لیکن بعد میں نبھا نہیں ہو پاتا اور یتیموں کو مارتے پیٹتے اور انھیں طعنہ دیتے ہیں یوں وہ اس وعید کے مرتکب ہوجاتے ہیں اس واسطے اچھی طرح سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے، دوسروں کے ذریعہ یتیموں کی جو مدد ہوتی رہے بہتر ہے۔
5994- خير بيت في المسلمين بيت فيه يتيم يحسن إليه، وشر بيت في المسلمين بيت فيه يتيم يساء إليه، أنا وكافل اليتيم في الجنة هكذا. "خد هـ حل عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৯৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ یتیم پر رحم
٥٩٩٥۔۔۔ تمہارے گھروں میں سے بہترین گھر وہ ہے جس میں یتیم کی عزت کی جاتی ہو۔ (فعیعی فی الضعفاء ، حلیۃ الاولیاء عن عمر
5995- خير بيوتكم بيت فيه يتيم مكرم. "عق حل عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৯৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ یتیم پر رحم
٥٩٩٦۔۔۔ میں اور اپنے یا کسی اور کے یتیم کی پرورش کرنے والا جنت میں ہوں گے، بیواؤں اور مسکینوں کے لیے دوڑ دھوپ کرنے والا اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے۔ (طبرانی فی الاوسط عن عائشہ)
5996- أنا وكافل اليتيم له أو لغيره في الجنة، والساعي على الأرملة والمسكين كالمجاهد في سبيل الله. "طس عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৯৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ یتیم پر رحم
٥٩٩٧۔۔۔ اپنے یا غیر کے یتیم کی پرورش کرنے والا، میں اور وہ ان دو (انگلیوں) کی طرح جنت میں ہوں گے۔ (مسلم عن ابوہریرہ (رض) ، کتاب الزھد، باب الاحسان رقم ٢٩٨٣)
5997- كافل اليتيم له أو لغيره، أنا وهو كهاتين في الجنة. "م عن أبي هريرة". كتاب الزهد - باب الإحسان رقم [2983] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৯৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ یتیم پر رحم
٥٩٩٨۔۔۔ جس نے کسی ایک یتیم یا دو یتیموں کو جگہ دی پھر (اذیتوں اور اخرجات پر اس نے صبر کیا اور) جو کچھ خرچ کیا اس پر (ثواب) کی امید رکھی تو میں اور وہ جنت میں دو انگلیوں کی طرح ہوں گے۔ (طبرانی فی الاوسط عن ابن عباس)
5998- من آوى يتيما أو يتيمين ثم صبر واحتسب كنت أنا وهو في الجنة كهاتين. "طس عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৯৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ یتیم پر رحم
٥٩٩٩۔۔۔ جس نے یتیم بچے یا بچی سے اچھا سلوک کیا تو میں اور وہ جنت میں ان دو انگلیوں کی طرح ہوں گے۔ (الحکیم عن انس)
5999- من أحسن إلى يتيم أو يتيمة كنت أنا وهو في الجنة كهاتين. "الحكيم عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০০০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ یتیم پر رحم
٦٠٠٠۔۔۔ جس نے کسی اپنے یا غیر کے یتیم کو (اپنے) ساتھ ملایا اور بالاخر اللہ تعالیٰ نے اسے اس سے لاپروا کردیا تو اس کے لیے جنت واجب ہے۔ (طبرانی فی الاوسط عن عدی بن حاتم)
6000- من ضم يتيما له أو لغيره حتى يغنيه الله عنه وجبت له الجنة. "طس عن عدي بن حاتم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০০১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ یتیم پر رحم
٦٠٠١۔۔۔ میں تمہارے لیے دو کمزوروں یعنی یتیم اور عورت کے حق کو حرام قرار دیتا ہوں۔ (حاکم ، بیہقی شعب الایمان عن ابوہریرہ (رض))
6001- إني أحرج عليكم حق الضعيفين من اليتيم والمرأة. "ك هب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০০২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ یتیم پر رحم
٦٠٠٢۔۔۔ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ تمہارا دل نرم پڑجائے اور تمہاری ضرورت پوری ہو ؟ (تو سنو یہ کام کرو) ۔ یتیم پر رحم کرو اس کے سر پر (شفقت سے) ہاتھ پھیرو، اور اسے اپنے کھانے سے کھانا کھلاؤ، تمہارا دل (بھی) نرم پڑجائے گا اور ضرورت (بھی) پوری ہوجائے گی۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی الدرداء (رض))
6002- أتحب أن يلين قلبك وتدرك حاجتك؟ ارحم اليتيم وامسح رأسه واطعمه من طعامك يلين قلبك وتدرك حاجتك. "طب عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০০৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ یتیم پر رحم
٦٠٠٣۔۔۔ تمہارے گھروں میں سے اللہ تعالیٰ کا سب سے پسندیدۃ گھر وہ ہے جس میں کسی یتیم کی عزت کی جاتی ہے۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن عمر (رض))
6003- أحب بيوتكم إلى الله بيت فيه يتيم مكرم. "هب عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০০৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ یتیم پر رحم
٦٠٠٤۔۔۔ لڑکا جب یتیم ہو تو اس کے سر پر اس طرح (چٹیا پر) ہاتھ آگے کی طرف پھیرا کرو ، اور اگر اس کا باپ (زندہ) ہو تو (پیشانی پر) آگے سے پیچھے (ہاتھ) پھیرا کرو۔ (طبرانی فی الاوسط عن ابن عباس)
تشریح :۔۔۔ یہ گویا کنایہ ہے کہ جو شخص کسی صدمے سے روتا ہے اس کے آنسو روکنے کے لیے اس طرح تسلی دی جاتی ہے کیونکہ اس کے آنسو تھمتے نہیں، اور غمزدہ انسان کی آنکھیں ادھر نہیں دیکھتیں اور انھیں گویا اس طرح بند کیا جاتا ہے اور خوشی و انبساط کی حالت میں بچہ کو ہوشیار کرنا مقصود ہوتا ہے اور اس کے لیے آنکھیں کھلی رکھنا ضروری ہیں اور آپ دیکھتے ہیں کہ آنکھوں کو بند کرنے کے لیے اوپر سے نیچے ہاتھ پھیرا جاتا ہے اور کھولنے کے لیے نیچے سے اوپر واللہ اعلم۔
تشریح :۔۔۔ یہ گویا کنایہ ہے کہ جو شخص کسی صدمے سے روتا ہے اس کے آنسو روکنے کے لیے اس طرح تسلی دی جاتی ہے کیونکہ اس کے آنسو تھمتے نہیں، اور غمزدہ انسان کی آنکھیں ادھر نہیں دیکھتیں اور انھیں گویا اس طرح بند کیا جاتا ہے اور خوشی و انبساط کی حالت میں بچہ کو ہوشیار کرنا مقصود ہوتا ہے اور اس کے لیے آنکھیں کھلی رکھنا ضروری ہیں اور آپ دیکھتے ہیں کہ آنکھوں کو بند کرنے کے لیے اوپر سے نیچے ہاتھ پھیرا جاتا ہے اور کھولنے کے لیے نیچے سے اوپر واللہ اعلم۔
6004- إذا كان الغلام يتيما فامسحوا برأسه هكذا إلى قدام، وإن كان له أب فامسحوا برأسه هكذا إلى خلف من مقدمه. "طس عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০০৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ یتیم کے سر پت ہاتھ پھیرنا
٦٠٠٥۔۔۔ یتیم کے سپر پر اس طرح آگے کی طرف ہاتھ پھیرا کرو، اور جس کا باپ ہو اس کے سر پر اس طرح پیچھے کی طرف ہاتھ پھیرا کرو۔ (خطیب، ابن عساکر، عن ابن عباس)
6005- امسح رأس اليتيم هكذا إلى مقدم رأسه ومن له أب هكذا إلى مؤخر رأسه. "خط ابن عساكر عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০০৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ یتیم کے سر پت ہاتھ پھیرنا
٦٠٠٦۔۔۔ جس بچہ کا باپ ہو اس کے سر پر (اس طرح) پیچھے کی طرف اور یتیم کے سر پر آگے کی طرف ہاتھ پھیرا کرو۔ (بخاری فی التاریخ عن ابن عباس (رض))
6006- الصبي الذي له أب يمسح رأسه إلى خلف، واليتيم يمسح رأسه إلى قدام. "تخ عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০০৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ یتیم کے سر پت ہاتھ پھیرنا
٦٠٠٧۔۔۔ یتیم کو اپنے قریب کرو، اس کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کرو، اس کے سر پر ہاتھ پھیرو، اپنے کھانے سے اسے کھانا کھلاؤ، اس واسطے کہ ایسا کرنے سے تیرا دل نرم ہوگا اور تیری ضرورت پوری ہوگی۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق وابن عساکر عن ابی الدرداء (رض))
6007- أدن اليتيم منك، وألطفه، وامسح برأسه، وأطعمه من طعامك فإن ذلك ليلين قلبك، وتدرك حاجتك. "الخرائطي في مكارم الأخلاق وابن عساكر عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০০৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ یتیم کے سر پت ہاتھ پھیرنا
٦٠٠٨۔۔۔ جنت میں ایک گھر ہے جسے ” دار الفرح “ (فرحت و خوشی کا گھر) کہا جاتا ہے جس میں صرف وہ لوگ داخل ہوں گے جنہوں نے مومنوں کے یتیم بچوں کو خوش کیا ہوگا۔ (حمزہ بن یوسف السھمی ، فی معجمہ وابن النجار عن عقبہ بن عامر)
6008- إن في الجنة دارا يقال لها دار الفرح لا يدخلها إلا من فرح يتامى المؤمنين. "حمزة بن يوسف السهمي" في معجمه وابن النجار عن عقبة بن عامر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০০৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ یتیم کے سر پت ہاتھ پھیرنا
٦٠٠٩۔۔۔ جنت میں ایک گھر ہے جس کا نام ” دار الفرح “ ہے جس میں صرف وہ لوگ داخل ہوں گے جنہوں نے بچوں کو خوش کیا ہوگا۔ (ابن عدی فی الکامل عن عائشہ (رض))
6009- إن في الجنة دارا يقال لها دار الفرح، لا يدخلها إلا من فرح الصبيان. "عد عن عائشة".
তাহকীক: