কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৬০১০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ یتیم کے سر پت ہاتھ پھیرنا
٦٠١٠۔۔۔ جب تو یہ چاہے کہ دل نرم ہوجائے تو مسکینوں کو کھانا کھلا اور یتیم کے سر پر ہاتھ پھیر۔ (طبرانی فی مکارم الاخلاق، بیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ (رض))
6010- إذا أردت أن يلين قلبك فأطعم المسكين، وامسح رأس اليتيم. "طب في مكارم الأخلاق هب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০১১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ یتیم کے سر پت ہاتھ پھیرنا
٦٠١١۔ اللہ تعالیٰ جب بندوں سے انتقام لینے کا ارادہ فرماتے ہیں تو بچوں کو موت دیدیتے ہیں اور عورتوں کو بانجھ کردیتے ہیں یوں انتقام عذاب بن کر ان پر نازل ہوتا ہے اور کوئی بھی ان میں قابل رحم نہیں رہتا (الشیرازی فی الالقاب عن حذیفہ وعمار بن یاسر
6011- إن الله تعالى إذا أراد بالعباد نقمة أمات الأطفال وعقم النساء فتنزل بهم النقمة وليس فيهم مرحوم."الشيرازي في الألقاب عن حذيفة وعمار بن ياسر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০১২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ یتیم کے سر پت ہاتھ پھیرنا
٦٠١٢۔۔۔ اگر اللہ تعالیٰ کے (کچھ) بندے رکوع کرنے والے اور دودھ پیتے بچے اور سیراب ہونے والے چوپائے نہ ہوتے تو تم پر (اللہ تعالیٰ کا) عذاب بہت زور سے ڈال دیا جاتا اور پھر آپس میں مل جاتا۔ (طبرانی فی الکبیر ، بیہقی فی شعب الایمان عن مسافع الدیلمی)
6012- لولا عباد لله ركع، وصبية رضع، وبهائم رتع لصب عليكم العذاب صبا، ثم رص رصا"طب هب عن مسافع: الديلمي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০১৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بوڑھوں اور کمزوروں پر رحم
٦٠١٣۔۔۔ میری عزت یہ ہے کہ میری امت کی طرف سے بوڑھے شخص کی عزت کی جائے۔ (خطیب فی الجامع عن انس)
6013- إن من إجلالي توقير الشيخ من أمتي. "خط في الجامع عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০১৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بوڑھوں اور کمزوروں پر رحم
٦٠١٤۔۔۔ جو نوجوان کسی عمر رسیدہ کی اس کی (زیادہ) عمر کی وجہ سے عزت کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے بھی ایک ایسا شخص مقرر کردیتے ہیں جو اس (نوجوان ) کی عمر (کے آخر) میں اس کی عزت کرے۔ (ترمذی عن انس (رض))
6014- ما أكرم شاب شيخا لسنه إلا قيض الله له من يكرمه عند سنه. "ت عن أنس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০১৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بوڑھوں اور کمزوروں پر رحم
٦٠١٥۔۔ برکت (کا باعث) تمہارے بڑوں کے ساتھ ہے (ابن حبان، حلیۃ الاولیاء، حاکم، بیہقی فی شعب الایمان عن ابن عباس
6015- البركة مع أكابركم. "حب حل ك هب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০১৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بوڑھوں اور کمزوروں پر رحم
٦٠١٦۔۔۔ (برکت) بھلائی تمہارے بڑوں کے س اتھ ہے۔ (البزار عن ابن عباس)
6016- الخير مع أكابركم. "البزار عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০১৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بوڑھوں اور کمزوروں پر رحم
٦٠١٧۔۔۔ اس امت کی جو مدد کی جاتی ہے تو وہ اس کے کمزور لوگوں کی دعاؤں، نمازوں اور اخلاص کی وجہ سے کی جاتی ہے۔ (مسند احمد، مسلم، ابو داؤد، نسائی عن سعد)
6017- إنما تنصر هذه الأمة بضعفائها بدعواتهم وصلاتهم وإخلاصهم. "حم م د ن عن سعد"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০১৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بوڑھوں اور کمزوروں پر رحم
٦٠١٨۔۔۔ تمہاری مدد تو تمہارے کمزور لوگوں کی دعاؤں اور اخلاص کی وجہ سے کی جاتی ہے۔ (حلیۃ الاولیاء عن سعد)
6018- هل تنصرون إلا بضعفائكم بدعوتهم وإخلاصهم. "حل عن سعد"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০১৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بوڑھوں اور کمزوروں پر رحم
٢٠١٩۔۔۔ مجھے کمزور لوگوں میں تلاش کرو، اس واسطے کہ تمہاری مدد اور تمہیں رزق کمزوروں کی وجہ سے ملتا ہے۔ (مسند احمد، ترمذی ، ابو داؤد، نسائی، حاکم عن ابی الدرداء (رض))
6019- أبغوني في الضعفاء، فإنما ترزقون وتنصرون بضعفائكم. "حم ك عن أبي الدرداء"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০২০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بوڑھوں اور کمزوروں پر رحم
٦٠٢٠۔۔ بیواؤں اور مسکینوں کے لیے محنت کوشش کرنے والا (اجر میں) اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے والے یا دن میں روزہ رکھنے اور رات کو قیام کرنے والے کی طرح ہے۔ (مسند احمد ، بخاری، مسلم، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض))
6020- الساعي على الأرملة والمسكين كالمجاهد في سبيل الله، أو الصائم النهار القائم الليل. "حم ق ت ن هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০২১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٠٢١۔۔۔ وہ گھر اللہ تعالیٰ کو انتہائی پسند ہے جس میں کسی یتیم سے عزت کا معاملہ کیا جاتا ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن عمر)
6021- إن أحب البيوت إلى بيت فيه يتيم مكرم. "طب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০২২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٠٢٢۔۔۔ یتیم کو اپنے قریب کر، اس کے سر پر ہاتھ پھیر اور اسے اپنے دسترخوان پر بٹھاؤ تمہارا دل نرم ہوگا اور تم اپنی ضرورت پوری کرنے پر قادر ہو جاؤگے۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن ابی عمران الجونی مرسلا)
6022- أدن منك اليتيم، وامسح رأسه وأجلسه على خوانك يلين قلبك وتقدر على حاجتك. "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن أبي عمران الجوني" مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০২৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٠٢٣۔۔۔ یتیم کو اپنے قریب کر، اس سے نرمی سے پیش آ، اس کے سر پر ہاتھ پھیر، اور اپنے کھانے سے اسے کھانا کھلا، اس سے تمہارا دل نرم پڑجائے گا اور تمہاری ضروری پوری ہوگی۔ (سعید بن منصور، بخاری، مسلم، والخرائطی ، ابن عساکر عن ابی الدرداء (رض)) ۔ کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہو کر اپنے دل کی سختی کی شکایت کرنے لگا، تو آپ نے
اسے یہ احکام دئیے۔۔
اسے یہ احکام دئیے۔۔
6023- أدن اليتيم منك وألطفه وامسح برأسه، وأطعمه من طعامك فإن ذلك يلين قلبك، وتدرك حاجتك. "ص ق والخرائطي ابن عساكر عن أبي الدرداء" أن رجلا أتى إلى النبي صلى الله عليه وسلم يشكو قساوة قلبه قال فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০২৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٠٢٤۔۔۔ میں اور یتیم کی پرورش کرنے والا چاہے یتیم اس کا (اپنا) رشتہ دار ہو یا کسی اور کا ہو، (لیکن) جب وہ اللہ تعالیٰ سے (یتیم کے مال میں) ڈرنے والا ہو، جنت میں ان دو انگلیوں کی طرح ہوں گے اور آپ نے اپنی شہادت والی اور درمیانی انگلی سے اشارہ کیا۔ (ابن عدی فی الکامل، الحکیم، طبرانی فی الکبیر، بخاری ، مسلم والخرائطی فی مکارم الاخلاق، ابن عساکر عن بنت مرۃ البھزیۃ عن ابیھا)
6024- أنا وكافل اليتيم له أو لغيره إذا اتقى الله في الجنة كهاتين وأشار بأصبعيه المسبحة والوسطى. "عد الحكيم طب ق والخرائطي في مكارم الأخلاق كر عن بنت مرة البهزية عن أبيها".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০২৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٠٢٥۔۔۔ میں اور یتیم کی پرورش کرنے والا جنت میں ان دو انگلیوں کی طرح ہوں گے اور آپ نے شہادت والی اور درمیانی انگلی کی طرف اشارہ کیا۔ (مسند احمد، بخاری، ابو داؤد، ترمذی ، ابن حبان ، عن سھل بن سعد، طبرانی فی الکبیر عن ابی امامہ)
6025- أنا وكافل اليتيم في الجنة هكذا، وأشار بالسبابة والوسطى. "حم خ د ت حب عن سهل بن سعد" "طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০২৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٠٢٦۔۔۔ جس نے اپنے یا کسی اور کے یتیم کی کفالت کی اس کے لیے جنت واجب ہے (اگر اس نے کسی کبیرہ کا ارتکاب نہیں کیا اور مرنے سے پہلے توبہ نہیں کی) مگر یہ کہ اس نے کسی ایسے کام کا ارتکاب نہ کیا ہو جس کی بخشش نہ ہوتی ہو (جیسے شرک) اور جس کی دونوں عزیز آنکھیں چلی گئی ہوں (نظر و بینائی ختم ہوگئی ہو) تو اس کے لیے جنت واجب ہے مگر یہ کہ اس نے کسی ایسے عمل کا ارتکاب نہ کیا ہو جس کی بخشش نہیں ہوتی۔ (ابن النجار عن ابن عباس (رض))
6026- من تكفل يتيما له أو لغيره وجبت له الجنة، إلا أن يكون عمل عملا لا يغفر له، ومن ذهبت كريمتاه وجبت له الجنة إلا أن يكون عمل عملا لا يغفر. "ابن النجار عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০২৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٠٢٧۔۔۔ جس نے کسی اپنے یا غیر کے یتیم کی کفالت کی تو اس کے لیے جنت واجب ہے مگر یہ کہ اس نے کسی ناقابل معافی گناہ کا ارتکاب نہ کیا ہو اور جس کی دو آنکھوں کی نظر چلی گئی ہو تو اس کے لیے جنت واجب ہے بشرطیکہ اس نے کسی ناقابل معافی گناہ کا ارتکاب کیا ہو۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن عباس (رض))
6027- من كفل يتيما له أو لغيره وجبت له الجنة، إلا أن يكون عمل عملا لا يغفر، ومن ذهبت كريمتاه وجبت له الجنة، إلا أن يكون عمل عملا لا يغفر. "طب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০২৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٦٠٢٨۔۔۔ جس نے لوگوں میں سے اپنے یا کسی اور کے یتیم کی پرورش کی تو میں اور وہ جنت میں اس طرح ہوں گے جیسے یہ دو انگلیاں ہیں۔ (طبرانی فی الکبیر عن ام سعد بنت عمرو الجمحیۃ)
6028- من كفل يتيما له أو لغيره من الناس كنت أنا وهو في الجنة كهاتين. "طب عن أم سعد بنت عمرو الجمحية".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০২৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٢٠٢٩۔۔۔ جس نے مسلمانوں میں سے کسی یتیم کی پرورش کی (یتیم کو) کھانا پینا ملا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اسے (دوسرے کی اعانت سے) بےنیاز کردیا، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت واجب کر دے گا، مگر یہ کہ وہ کوئی ایسا عمل کرتا ہو جس کی بخشش نہ ہوتی ہو۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن ابن عباس (رض))
6029- من كفل يتيما من بين مسلمين يلي طعامه وشرابه حتى يغنيه الله أوجب الله له الجنة، إلا أن يعمل عملا لا يغفر له. "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن ابن عباس".
তাহকীক: