কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৬০৭০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو ناپسندیدہ چیزوں میں بہتری
٦٠٧٠۔۔۔ جب میری امت دنیا کو قابل وقعت و عظمت سمجھنے لگے گی تو اسلام کی وقعت وہیبت ان کے قلوب سے نکل جائے گی اور جب امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو چھوڑ دے گی تو وحی کی برکات سے محروم ہوجائے گی، اور جب آپس میں ایک دوسرے کو سب و شتم کرنا اختیار کرے گی تو اللہ تعالیٰ کی نگاہ سے گرجائے گی۔ (الحکیم عن ابوہریرہ (رض))
6070- إذا عظمت أمتي الدنيا نزعت منها هيبة الإسلام، وإذا تركت الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر حرمت بركة الوحى، وإذا تسابت أمتي سقطت من عين الله. "الحكيم عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৭১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو ناپسندیدہ چیزوں میں بہتری
٦٠٧١۔۔۔ دنیا (میں دل لگانا اور رغبت کرنا) آخرت والوں کے لیے حرام ہے اور آخرت دنیا والوں کے لیے حرام ہے جبکہ دنیا اور آخرت اللہ والوں کے لیے حرام ہیں۔ (مسلم ابن عساکر عن ابن عباس (رض))
تشریح :۔۔۔ اہل اللہ کو فقط رضائے خدا مقصود ہوتی ہے۔
تشریح :۔۔۔ اہل اللہ کو فقط رضائے خدا مقصود ہوتی ہے۔
6071- الدنيا حرام على أهل الآخرة، والآخرة حرام على أهل الدنيا، والدنيا والآخرة حرام على أهل الله. "م كر عن ابن عباس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৭২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو ناپسندیدہ چیزوں میں بہتری
٦٠٧٢۔۔۔ دنیا میٹھی اور سبر ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن میمونۃ)
6072- الدنيا حلوة خضرة. "طب عن ميمونة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৭৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو ناپسندیدہ چیزوں میں بہتری
٦٠٧٣۔۔۔ دنیا میٹھی اور تر ہے۔ (فردوس عن سعد)
6073- الدنيا حلوة رطبة. "فر عن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৭৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو ناپسندیدہ چیزوں میں بہتری
٦٠٧٤۔۔۔ سب سے بڑا گناہ دنیا سے محبت کرنا ہے۔ (فردوس عن ابن مسعود)
6074- أكبر الكبائر حب الدنيا. "فر عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৭৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دو ناپسندیدہ چیزوں میں بہتری
٦٠٧٥۔۔۔ دنیا میٹھی اور سرسبز ہے، جس نے اسے اس کے حقوق کی رعایت کرتے ہوئے لیا تو اس کے لیے اس میں برکت دی جائے گی اور بہت سے اپنے نفس کی چاہے کی وجہ سے کسی چیز میں پڑجاتے ہیں جس میں اس کے لیے قیامت کے روز صرف آگ ہی ہوگی۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن عمر (رض))
6075- الدنيا حلوة خضرة، فمن أخذها بحقها بورك له فيها، ورب متخوض فيما اشتهت نفسه ليس له يوم القيامة إلا النار. "طب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৭৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حلال کمانا، حلال طریقہ سے خرچ کرنا
٦٠٧٦۔۔۔ دنیا سبزو میٹھی ہے جس نے اس میں حلال طریقے سے مال کمایا اور صحیح جگہ اسے خرچ کیا تو اللہ تعالیٰ اسے اس پر ثواب عطا فرمائے گا اور اسے جنت میں داخل کرے گا، اور جس نے ناجائز طریقہ سے مال کمایا اور ناحق خرچ کیا تو اللہ تعالیٰ اسے ذلت کے گھر میں اتارے گا بہت سے لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے مال میں گھستے ہیں جہاں انھیں قیامت کے دن آگ ہی ملے گی۔ (بیہقی عن ابن عمر (رض))
6076- الدنيا خضرة حلوة، من اكتسب فيها مالا من حله وأنفقه في حقه أثابه الله عليه، وأورده جنته، ومن اكتسب فيها مالا من غير حله وأنفقه في غير حقه أحله الله دار الهوان، ورب متخوض في مال الله ورسوله له النار يوم القيامة. "هب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৭৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حلال کمانا، حلال طریقہ سے خرچ کرنا
٦٠٧٧۔۔۔ جہاں تک ہ وسکے دنیا کے افکار سے فارغ رہو، اس واسطے کہ جس کی سب سے بڑی پریشانی دنیا ہوگی تو اللہ تعالیٰ اس کے جائیداد کے نظام کو بکھیر دے گا اور فقر و فاقہ کو اس کے سامنے رکھ دے گا اور جس کی سب سے بڑی پریشانی آخرت ہوگی تو اللہ تعالیٰ اس کے کام کو سمیٹے گا اور مالداری و غنا کو اس کے دل میں ڈال دے گا ، اور جس بندے نے بھی اپنا دل اللہ تعالیٰ کی طرف لگا دیا تو اللہ تعالیٰ مومنین کے دل محبت و رحم سے اس کی طرف پھیر دے گا، اور اللہ تعالیٰ اس کی طرف ہر بھلائی میں جلدی فرمائیں گے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی الدرداء (رض))
6077- تفرغوا من هموم الدنيا ما استطعتم، فإنه من كانت الدنيا أكبر همه أفشى الله تعالى ضيعته، وجعل فقره بين عينيه، ومن كانت الآخرة أكبر همه جمع الله تعالى له أمره، وجعل غناه في قلبه، وما أقبل عبد بقلبه إلى الله إلا جعل الله قلوب المؤمنين تغدوا إليه بالود والرحمة، وكان الله تعالى إليه بكل خير أسرع. "طب عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৭৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حلال کمانا، حلال طریقہ سے خرچ کرنا
٦٠٧٨۔۔۔ تین آدمی بغیر حساب کتاب جنت میں داخل ہوں گے ، ایک وہ شخص جس نے اپنے کپڑے دھوئے اور ان کپڑوں کے سوا اور کپڑے اس کے پاس نہ تھے، ایک وہ شخص جس کے چولہے پر دو ہنڈیاں نی دھری گئیں، ایک وہ شخص جس نے پینے کی کوئی چیز مانگی اور اس سے یہ نہیں پوچھا گیا : تمہیں کونسا مشروب چاہے ؟ (ابو الشیخ فی الثواب عن ابی سعید)
تشریح :۔۔۔ کپڑوں کا ایک ہی جوڑا رکھنا اس وقت کی بات ہے جب چیزوں کی قلت تھی اور دو ہنڈیوں کا نہ چڑھانے سے مراد مفضول اور چٹ پٹے کھانوں کی کثرت سے بچنا ہے، ایک قسم کا مشروب سے بتانا یہ مقصود ہے کہ تعیش سے بچو سادگی کی زندگی اختیار کرو۔
تشریح :۔۔۔ کپڑوں کا ایک ہی جوڑا رکھنا اس وقت کی بات ہے جب چیزوں کی قلت تھی اور دو ہنڈیوں کا نہ چڑھانے سے مراد مفضول اور چٹ پٹے کھانوں کی کثرت سے بچنا ہے، ایک قسم کا مشروب سے بتانا یہ مقصود ہے کہ تعیش سے بچو سادگی کی زندگی اختیار کرو۔
6078- ثلاثة يدخلون الجنة بغير حساب: رجل غسل ثيابه فلم يجد له خلفا، ورجل لم ينصب على مستوقده قدران، ورجل دعا بشراب فلم يقل له أيهما تريد؟ "أبو الشيخ في الثواب عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৭৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حلال کمانا، حلال طریقہ سے خرچ کرنا
٦٠٧٩۔۔۔ کسی فاجر شخص کی کسی نعمت پر ہرگز حسرت نہ کرنا اس لیے کہ اس کے واسطے اللہ تعالیٰ کے ہاں ایک قتل کرنے والا ہے جو مرے گا نہیں۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ (رض))
6079- لا تغبطن فاجرا بنعمته إن له عند الله قاتلا لا يموت. "هب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৮০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حلال کمانا، حلال طریقہ سے خرچ کرنا
٦٠٨٠۔۔۔ مال و اہل میں کثرت و سعت سے روکا گیا ہے۔ (مسند احمد عن ابن مسعود (رض))
6080- نهى عن التبقر في المال والأهل. "حم عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৮১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حلال کمانا، حلال طریقہ سے خرچ کرنا
٦٠٨١۔۔۔ دنیا مومن کے لیے قید خانہ اور کافر کی جنت ہے۔ (مسند احمد، مسلم، ترمذی، ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض) ، طبرانی فی الکبیر، حاکم عن سلمان، البزار عن ابن عمر)
6081- الدنيا سجن المؤمن، وجنة الكافر. "حم م ت هـ عن أبي هريرة" "طب ك عن سلمان" "البزار عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৮২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حلال کمانا، حلال طریقہ سے خرچ کرنا
٦٠٨٢۔۔۔ دنیا مومن کے لیے قید خانہ اور قحط ہے جب وہ دنیا سے جدا ہوگا تو جیل خانہ اور قحط سے جدا ہوگا۔ (مسند احمد، طبرانی فی الکبیر ، حلیۃ الاولیاء، حاکم عن ابن عمر)
6082- الدنيا سجن المؤمن وسنته، فإذا فارق الدار فارق السجن والسنة. "حم طب حل ك عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৮৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا ملعون ہے
٦٠٨٣۔۔۔ دنیا پر لعنت اور جو کچھ اس میں (سوائے چند چیزوں کے) ہے ملعون ہے البتہ جو چیز اللہ تعالیٰ کے لیے ہو۔ (حلیۃ الاولیاء، والضیاء عن جابر)
6083- الدنيا ملعونة ملعون ما فيها إلا ما كان فيها لله عز وجل..
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৮৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا ملعون ہے
٦٠٨٤۔۔۔ دنیا ملعون ہے اور جو کچھ اس میں ملعون ہے مگر صرف اللہ تعالیٰ کا ذکر اور جو اس کے قریب کرے اور عام اور طالب علم۔ (ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض) ، بخاری ، مسلم ، طبرانی فی الاوسط عن ابن مسعود)
6084- الدنيا ملعونة ملعون ما فيها إلا ذكر الله وما والاه وعالما أو متعلما. "هـ عن أبي هريرة" "ق طس عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৮৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا ملعون ہے
٦٠٨٥۔۔۔ دنیا ملعون ہے اور جو کچھ اس میں ہے اس پر بھی لعنت ! مگر صرف اللہ تعالیٰ کا ذکر اور جو اس کے قریب کرے اور عالم اور طالب علم۔ (ترمذی، ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض))
6085- إن الدنيا ملعونة ملعون ما فيها إلا ذكر الله وما والاه وعالما أو متعلما. "ت هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৮৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا ملعون ہے
٦٠٨٦۔۔۔ دنیا اس کا گھر ہے جس کا کوئی گھر نہیں، اور اس کا مال ہے جس کا کوئی مال نہیں، اور اس کے لیے وہ جمع کرتا ہے جس کی عقل نہیں۔ (مسند احمد، بیہقی فی شعب الایمان عن عائشہ (رض)، بیہقی فی شعب الایمان عن ابن مسعود ، موقوفا)
6086- الدنيا دار من لا دار له، ومال من لا مال له، ولها يجمع من لا عقل له. "حم هب عن عائشة" "هب عن ابن مسعود" موقوفا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৮৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا ملعون ہے
٦٠٨٧۔۔۔ دنیا پر لعنت ہے اور جو کچھ اس میں ہے وہ بھی ملعون ہے مگر صرف نیکی کا حکم کرنا، برائی سے روکنا یا اللہ تعالیٰ کو یاد کرنا۔ (البزار عن ابن مسعود)
6087- الدنيا ملعونة ملعون ما فيها إلا أمرا بمعروف أو نهيا عن منكر أو ذكرا لله "البزار عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৮৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا ملعون ہے
٦٠٨٨۔۔۔ دنیا پر لعنت اور جو کچھ اس میں ہے وہ بھی ملعون ہے مگر وہ چیز جس سے اللہ تعالیٰ کی رضا تلاش کی جائے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی الدرداء (رض))
6088- الدنيا ملعونة ملعون ما فيها إلا ما ابتغي به وجه الله عز وجل. "طب عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৮৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا ملعون ہے
٦٠٨٩۔۔۔ دنیا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آل محمد کیلئے مناسب نہیں۔ (ابو عند الرحمن السلمی فی الزھد عن عائشہ (رض))
6089- الدنيا لا تنبغي لمحمد ولا لآل محمد. "أبو عبد الرحمن السلمي في الزهد عن عائشة".
তাহকীক: