কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৬০৯০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا ملعون ہے
٦٠٩٠۔۔۔ کسی مومن کے لیے دنیا درست نہیں ہوسکتی، کیسے درست ہو جبکہ وہ اس کے لیے قید خانہ اور آزمائش کا سبب ہے۔ (ابن لال عن عائشہ (رض))
6090- الدنيا لا تصفو لمؤمن كيف وهي سجنه وبلاؤه. "ابن لال عن عائشة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৯১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا ملعون ہے
٦٠٩١۔۔۔ دنیا سے بےرغبت ہوجا اللہ تجھے پسند کرے گا اور جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اسے چھوڑ دے لوگ تجھے پسند کرنے لگیں گے۔ (ابن ماجہ، طبرانی فی الکبیر، بیہقی عن سھل بن سعد)
6091- إزهد في الدنيا يحبك الله، وازهد فيما في أيدي الناس يحبك الناس. "هـ طب ك هب عن سهل بن سعد"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৯২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا ملعون ہے
٦٠٩٢۔۔۔ لوگوں میں سب سے بڑا زاہد وہ ہے جو قبروں اور بوسیدگی کو نہ بھولے، اور دنیا کی سب سے فضیلت والی زینت و زیبائش کو ترک کر دے، اور باقی رہنے والی (زندگی ) کو فنا ہوجانے والی پر فوقیت دے اور آئندہ کل کو اپنے دنوں میں شمار نہ کرے، اور اپنے آپ کو مردوں میں شمار کرے۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن الضحاک مرسلاً )
6092- أزهد الناس من لم ينس المقابر والبلى، وترك أفضل زينة الدنيا وآثر ما يبقى على ما يفنى، ولم يعد غدا من أيامه، وعد نفسه في الموتى. "هب عن الضحاك" مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৯৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا ملعون ہے
٦٠٩٣۔۔۔ جب تم میں سے کوئی اس شخص کو دیکھے جسے مال اور پیدائش میں اس پر فضیلت حاصل ہے تو وہ اس شخص کو دیکھے جو اس سے کم (درجہ) ہے۔ (مسند احمد، بخاری مسلم عن ابوہریرہ (رض) )

تشریح :۔۔۔ ورنہ وہ شخص ناشکری کرے گا اور سمجھے گا مجھے اللہ تعالیٰ نے دیا ہی کیا ہے اس پر شکر کروں ؟
6093- إذا نظر أحدكم إلى من فضل عليه في المال والخلق فلينظر إلى من هو أسفل منه. "حم ق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৯৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا ملعون ہے
٦٠٩٤۔۔۔ سب سے افضل مومن وہ ہے جس سے بےرغبتی ہو۔ (فردوس عن ابوہریرہ (رض) )

تشریح :۔۔۔ یعنی دنیا کی کوئی چیز اس کے پاس نہ ہو۔
6094- أفضل الناس مؤمن مزهد. "فر عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৯৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا ملعون ہے
٦٠٩٥۔۔۔ اے اللہ ! جو شخص مجھ پر ایمان لایا اور میری تصدیق کی، اور یہ یقین کرلیا کہ جو کچھ میں لے آیا وہ آپ کی طرف سے برحق ہے، تو اس کا مال اور اولاد کم کر اور اپنی ملاقات اس کے لیے پسندیدہ کر دے ، اور اسے جلد موت عطا فرما، اور جو نہ مجھ پر ایمان لایا نہ میری تصدیق کی ، اور نہ یہ یقین کیا کہ جو میں لے کر آیا وہ آپ کی طرف سے حق ہے تو اس کی اولاد دو مال بڑھا

دے اور اس کی عمر لمبی کردیے۔ (ابن ماجہ عمرو بن غیلان الثقفی، طبرانی فی الکبیر عن معاذ)

تشریح :۔۔۔ یہ دعا کچھ مخصوص لوگوں کے لیے تھی، اس دور میں کوئی بھی اس دعا کا متحمل نہیں۔
6095- اللهم من آمن بي وصدقني وعلم أنما جئت به هو الحق من عندك فأقلل ماله وولده وحبب إليه لقاءك، وعجل له القضاء، ومن لم يؤمن بي ولم يصدقني ولم يعلم أنما جئت به هو الحق من عندك فأكثر ماله وولده، وأطل عمره. "هـ عمرو بن غيلان الثقفي" "طب عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৯৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا ملعون ہے
٦٠٩٦۔۔۔ اے اللہ ! جو آپ پر ایمان لایا اور یہ گواہی دی کہ میں آپ کا رسول ہوں، تو اپنی ملاقات اس کے لیے محبوب کر دے،

اور موت (کی سختی) اس کے لیے آسان فرما، دنیا اس کے لیے کم کر، اور جو آپ پر ایمان نہیں لایا اور نہ یہ گواہی دی کہ میں آپ کا رسول ہوں تو اپنی ملاقات اس کے لیے پسندیدہ نہ فرما، اور نہ موت اس کے لیے آسان فرما، اور اس کی دنیا زیادہ کر۔ (طبرانی فی الکبیر عن فضالۃ بن عبید)
6096- اللهم من آمن بك وشهد أني رسولك فحبب إليه لقاءك وسهل عليه قضاءك، وأقلل له من الدنيا، ومن لم يؤمن بك ولم يشهد أني رسولك فلا تحبب إليه لقاءك ولا تسهل عليه قضاءك، وأكثر له من الدنيا. "طب عن فضالة بن عبيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৯৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا ملعون ہے
٦٠٩٧۔۔۔ جب تم یہود یا نصاریٰ میں سے کسی کے لیے دعا کرو تو (یوں) کہو اللہ تعالیٰ تیری اولاد اور مال میں اضافہ فرمائے۔ (ابن عدی فی الکامل وابن عساکر عن ابن عمر (رض))
6097- إذا دعوتم لأحد من اليهود والنصارى فقولوا أكثر الله مالك وولدك. "عد وابن عساكر عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৯৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا ملعون ہے
٦٠٩٨۔۔۔ انسان سے جو (فضلہ) خارج ہوتا ہے اللہ تعالیٰ نے اسے دنیا کی مثال بنایا ہے۔ (مسند احمد، طبرانی فی الکبیر، بیہقی فی شعب الایمان عن الضحاک بن سفیان)
6098- إن الله تعالى جعل ما يخرج من ابن آدم مثلا للدنيا. "حم طب هب عن الضحاك بن سفيان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৯৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا ملعون ہے
٦٠٩٩۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے پوری دنیا کو قلیل بنایا ہے اور اس سے باقی بچا بھی تھوڑا ہے جیسے کسی کھڈ میں سایہ دار جگہ پر پانی ہو جس میں سے صاف پانی پی لیا جائے، اور گدلا باقی رہ جائے۔ (ابن عساکر عن ابن مسعود)
6099- إن الله تعالى جعل الدنيا كلها قليلا وما بقي منها إلا القليل كالثغب1 شرب صفوه وبقي كدره. "كر عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১০০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا ملعون ہے
٦١٠٠۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے جب دنیا پیدا فرمائی تو اس سے اعراض کیا اور اپنے ہاں اس کی بےقدری کی وجہ سے اسے دیکھا نہیں۔ (ابن عساکر عن علی بن الحسین، مرسلاً )
6100- إن الله تعالى لما خلق الدنيا أعرض عنها فلم ينظر إليها من هوانها عليه. "ابن عساكر عن علي بن الحسين" مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১০১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا کی بےوقعتی
٦١٠١۔۔۔ اللہ کی قسم ! البتہ دنیا اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے زیادہ ذلیل ہے جتنا۔ (یہ بکری کا مردار بچہ جس کے کان چھوٹے چھوٹے ہیں) یہ تمہارے ہاں بےقدر و ذلیل ہے۔ (مسند احمد، مسلم ابوداؤد عن جابر)
6101- والله للدنيا أهون على الله من هذا عليكم. "حم م د عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১০২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا کی بےوقعتی
٦١٠٢۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے کوئی مخلوق ایسی پیدا نہیں فرمائی جو دنیا سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کے ہاں (ذلیل) ناپسندیدہ ہو، اس سے بغض کی وجہ سے ، جب سے اسے پیدا کیا (رحمت بھری نگاہ سے) نہیں دیکھا۔ (حاکم فی التاریخ عن ابوہریرہ (رض))
6102- إن الله لم يخلق خلقا هو أبغض إليه من الدنيا، وما نظر إليها منذ خلقها بغضا لها. "ك في التاريخ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১০৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا کی بےوقعتی
٦١٠٣۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے جب سے دنیا کو پیدا کیا (اس وقت سے) اس سے اعراض کیا، پھر فرمایا : مجھے اپنی عزت کی قسم ! میں نے تجھے بروں لوگوں میں ہی اتارا۔ (ابن عساکر عن ابوہریرہ (رض) )

تشریح :۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے بہت سے نیک بندوں کو بھی دنیا ملی، جیسے حضرت داؤد و سلیمان، یوسف و خاتم النبیین صلی اللہ علی نبینا وعلیہم اجمعین کو عطا ہوئی اور بہت سے صحابہ کرام کو بھی جیسے حضرت یوشع بن نون، حضرت طالوت، حضرت خلفاء راشدین (رض) اجمعین، لیکن ان لوگوں نے بقول امام شافعی (رح) ” جعلواھا لجۃ واتخذوا صالح الاعمال فیھا سفنا “ اسے گہرا دریا سمجھا اور نیک اعمال کو کشتیاں بنا لیا، اس واسطے ضروری ہے کہ دنیا سے نباہ کے لیے نیک اعمال جو سنت نبوی کے مہرزدہ اور تصدیق شدہ ہوں اختیار کیے جائیں۔
6103- إن الله لما خلق الدنيا أعرض عنها، ثم قال: وعزتي لا أنزلتك إلا في شرار خلقي." ابن عساكر عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১০৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا کی بےوقعتی
٦١٠٤۔۔۔ اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندے کو جس سے محبت کرتا ہے اسی طرح بچاتا ہے جس طرح تم اپنے مریض کو خوف کی وجہ سے (ناموافق) کھانے اور پینے سے محفوظ رکھتے ہو۔ (مسند احمد عن محمود بن لبید، حاکم عن ابی سعید)
6104- إن الله تعالى يحمي عبده المؤمن الدنيا وهو يحبه كما تحمون مريضكم الطعام والشراب، تخافون عليه. "حم عن محمود بن لبيد" "ك عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১০৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا کی بےوقعتی
٦١٠٥۔۔۔ بندہ کی جب (بنیادی) پریشانی آخرت ہو تو اللہ تعالیٰ اس کی جائیداد (کو اس کے لئے) کافی کردیتا ہے اور غناو مالداری کو اس کے دل میں رکھ دیتا ہے وہ صبح و شام غنی رہتا ہے، اور جب بندے کا سب سے بڑا غم دنیا بن جائے تو اس کی جائیداد کو بکھیر دیتا ہے اور فقر و فاقہ کو اس کے سامنے لاکھڑا کرتا ہے وہ صبح و شام محتاج ہی رہتا ہے۔ (مسند احمد فی الزھد عن الحسن ، مرسلاً )
6105- إن العبد إذا كان همه الآخرة كفى الله تعالى عليه ضيعته وجعل غناه في قلبه، فلا يصبح إلا غنيا ولا يمسى إلا غنيا، وإذا كان همه الدنيا أفشى الله تعالى عليه ضيعته، وجعل فقره بين عينيه فلا يمسى إلا فقيرا ولا يصبح إلا فقيرا. "حم في الزهد عن الحسن" مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১০৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا کی بےوقعتی
٦١٠٦۔۔۔ ہر چیز کے لیے ایک فتنہ ہوتا ہے اور میری امت کا فتنہ مال کی کثرت ہے۔ (ترمذی، حاکم عن کعب بن عیاض)
6106- إن لكل شيء فتنة، وفتنة أمتي المال. "ت ك عن كعب بن عياض"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১০৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا کی بےوقعتی
٦١٠٧۔۔۔ ان درھم و دینار نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کیا اور وہ تمہیں بھی ہلاک کرنے والے ہیں۔ (طبرانی فی الکبیر، بیہقی فی شعب الایمان عن ابن مسعود، ابوداؤد عن ابی موسیٰ)
6107- إن هذا الدينار والدرهم أهلكا من قبلكم، وهما مهلكاكم. "طب هب عن ابن مسعود" "د عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১০৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا کی بےوقعتی
٦١٠٨۔۔۔ تم میں سے کسی ایک کے لیے دنیا میں اتنا (مال و سامان) کافی ہے جتنا سوار کا توشہ ہوتا ہے۔ (طبرانی فی الکبیر، بیہقی فی شعب الایمان عن خبان)
6108- إنما يكفى أحدكم ما كان في الدنيا مثل زاد الراكب. "طب هب عن خباب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১০৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا کی بےوقعتی
٦١٠٩۔۔۔ مال جمع کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ کے راستے میں ایک خادم اور ایک سواری کافی ہے۔ (ترمذی، نسائی، ابن ماجہ، عن ابی ہاشم بن عتبہ)
6109- إنما يكفيك من جمع المال خادم ومركب في سبيل الله. "ت ن هـ عن أبي هاشم بن عتبة"
tahqiq

তাহকীক: