কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৬১১০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا کی بےوقعتی
٦١١٠۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے جبرائیل (علیہ السلام) کو انتہائی خوبصورت شکل و صورت میں بھیجا اس سے بڑھ کر جس میں وہ میرے پاس آئے تھے تو وہ کہنے لگے : اے محمد ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ تعالیٰ آپ کو سلام کہتے ہیں اور آپ سے فرما رہے ہیں کہ میں نے دنیا کی طرف یہ پیغام بھیجا کہ کڑوی اور پراگندہ ہوجا اور میرے دوستوں کے لیے تنگ اور سخت ہوجاتا کہ وہ میری ملاقات پسند کریں اس واسطے کہ میں نے اسے اپنے دوستوں کے لیے قید خانہ اور دشمنوں کے لیے جنت بنایا ہے۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن قتادہ بن النعمان)
6110- أنزل الله جبريل في أحسن ما كان يأتيني في صورة، فقال: إن الله تعالى يقرئك السلام يا محمد، ويقول لك: إني قد أوحيت إلى الدنيا أن تمرري وتكدري وتضيقي وتشددي على أوليائي كي يحبوا لقائي فإني خلقتها سجنا لأوليائي وجنة لأعدائي. "هب عن قتادة بن النعمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১১১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا کی بےوقعتی
٦١١١۔۔۔ خبردار ! عیش پرستی سے بچنا اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ کے (پرہیزگار اور حدود اللہ سے واقف) بندے عیش پرست نہیں ہوتے۔ (مسند احمد، بیہقی فی شعب الایمان عن معاذ)
استاذ محترم مولانا مفتی عثمانی صاحب کا ارشاد ہے، ” زیبائش ، آرائش حرام نہیں لیکن نمائش حرام ہے “ انسان رنگ برنگے کھانے وہیں کھاتا ہے جہاں اسے کوئی دیکھنے والا ہو اندھیری رات میں اگر کسی کو بھوک لگے تو وہ کیا کرے گا ؟ اسی طرح جنگل میں تھکا ماندہ شخص کون سی ڈش کھائے گا ؟ میں انسان جب کسی فائیوسٹار ہوٹل میں پہنچتا ہے تو کہتا ہے : ایک بریانی ، ایک تکہ ، ایک کو فتہ ، ایک دہی، ایک چپاتی ، ایک سلاد، ایک سویٹ ڈش ایک چاول وغیرہ۔
استاذ محترم مولانا مفتی عثمانی صاحب کا ارشاد ہے، ” زیبائش ، آرائش حرام نہیں لیکن نمائش حرام ہے “ انسان رنگ برنگے کھانے وہیں کھاتا ہے جہاں اسے کوئی دیکھنے والا ہو اندھیری رات میں اگر کسی کو بھوک لگے تو وہ کیا کرے گا ؟ اسی طرح جنگل میں تھکا ماندہ شخص کون سی ڈش کھائے گا ؟ میں انسان جب کسی فائیوسٹار ہوٹل میں پہنچتا ہے تو کہتا ہے : ایک بریانی ، ایک تکہ ، ایک کو فتہ ، ایک دہی، ایک چپاتی ، ایک سلاد، ایک سویٹ ڈش ایک چاول وغیرہ۔
6111- إياكم والتنعم فإن عباد الله ليسوا بالمتنعمين. "حم هب عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১১২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا کی بےوقعتی
٦١١٢۔۔۔ سونے اور چاندی (کی کثرت) کے لیے ہلاکت ہو۔ (مسند احمد عن اجل، بیہقی فی شعب الایمان عن عمر)
6112- تبا للذهب والفضة. "حم عن رجل" "هب عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১১৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا کی بےوقعتی
٦١١٣۔۔۔ دنیا چھوڑنا بڑے صبر کا کام ہے اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں تلوار توڑنے سے سخت ہے۔ (فردوس عن ابن مسعود)
6113- ترك الدنيا أمر من الصبر، وأشد من حطم السيوف في سبيل الله عز وجل. "فر عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১১৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا کی بےوقعتی
٦١١٤۔۔۔ دنیا سے لگاؤ ہر برائی کی بنیاد ہے۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن الحسن)
6114- حب الدنيا رأس كل خطيئة. "هب عن الحسن" مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১১৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تھوڑے پر قناعت
٦١١٥۔۔۔ دنیا کی مٹھاس آخرت کی کڑواہٹ ہے اور دنیا کی کڑواہٹ آخرت کی مٹھاس ہے۔ (مسند احمد، طبرانی فی الکبیر، حاکم، بیہقی فی شعب الایمان عن ابی مالک الاشعری)
6115- حلوة الدنيا مرة الآخرة، ومرة الدنيا حلوة الآخرة. "حم طب ك هب عن أبي مالك الأشعري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১১৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تھوڑے پر قناعت
٦١١٦۔۔۔ تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو دنیا سے بےرغبت ہو اور آخرت کی رغبت رکھنے والا ہو۔ (بیہقی فی الشعب عن الحسن، مرسلاً )
6116- خيركم أزهدكم في الدنيا، وأرغبكم في الآخرة. "هب عن الحسن" مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১১৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تھوڑے پر قناعت
٦١١٧۔۔۔ دنیا، دنیا والوں کے لیے چھوڑ دو ، جس نے اپنی ضرورت سے زائد دنیا حاصل کی تو اس نے اپنی موت لی، جبکہ اسے معلوم نہیں۔ (ابن لال عن انس (رض))
6117- دعوا الدنيا لأهلها من أخذ من الدنيا فوق ما يكفيه أخذ حتفه وهو لا يشعر. "ابن لال عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১১৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تھوڑے پر قناعت
٦١١٨۔۔۔ دو درھم والے کا حساب ، ایک درھم والے سے سخت ہوگا اور دو دینار والے کا حساب ایک دینار والے سے سخت تر ہوگا۔ (حاکم فی تاریخہ عن ابوہریرہ (رض) ، بیہقی فی شعب الایمان عن ابی ذر، موقوفا)
تشریح :۔۔۔ چاندی سے ڈھالے ہوئے سکے کو درھم اور سونے سے ڈھالے ہوئے کو دینار کہتے ہیں۔
تشریح :۔۔۔ چاندی سے ڈھالے ہوئے سکے کو درھم اور سونے سے ڈھالے ہوئے کو دینار کہتے ہیں۔
6118- ذو الدرهمين أشد حسابا من ذي الدرهم، وذو الدينارين أشد حسابا من ذي الدينار. "ك في تاريخه عن أبي هريرة "هب عن أبي ذر" موقوفا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১১৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تھوڑے پر قناعت
٦١١٩۔۔۔ (انسان) اس وقت تک زاہد نہیں ہوسکتا یہاں تک کہ وہ متواضع ہوجائے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن مسعود)
6119- لا يكون زاهدا حتى يكون متواضعا. "طب عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১২০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تھوڑے پر قناعت
٦١٢٠۔۔۔ میرے رب (اللہ تعالیٰ) نے مکہ کے پہاڑوں کو سونے کا بنا کر میرے سامنے پیش کیا، تو میں نے عرض کی، اے میرے رب انھیں زمین میں ایک روز سیر اور ایک روز بھوک سے رہوں، جب میں خالی پیٹ ہوں گا تو آپ کی طرف زاری کروں گا، اور آپ کو یاد کروں گا، اور جب سیر ہوگا تو آپ کی تعریف اور شکر کروں گا۔ (مسند احمد، ترمذی، عن ابی امامۃ)
6120- عرض علي ربي بطحاء مكة ذهبا، فقلت: لا يا رب، ولكني أشبع يوما، وأجوع يوما، فإذا جعت تضرعت إليك وذكرتك وإذا شبعت حمدتك وشكرتك. "حم ت عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১২১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تھوڑے پر قناعت
٦١٢١۔۔۔ غنا و لاپرواہی یہ ہے کہ جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس سے نا امیدی ہو۔ (حلیۃ الاولیاء القجاعی عن ابن مسعود)
6121- الغنى اليأس مما في أيدي الناس. "حل القضاعي عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১২২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تھوڑے پر قناعت
٦١٢٢۔۔۔ غنا یہ ہے کہ لوگوں کے پاس جو کچھ ہے اس سے مایوسی ہوجائے ، تم میں سے جو دنیا کی کسی لالچ کی طرف چلے تو وہ آہستہ چلے۔ (العسکری فی المواعظ عن ابن مسعود (رض))
6122- الغنى اليأس مما في أيدي الناس، ومن مشى منكم إلى طمع من طمع الدنيا فليمش رويدا. "العسكري في المواعظ عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১২৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تھوڑے پر قناعت
٦١٢٣۔۔۔ غنایہ ہے کہ لوگوں کی چیزوں سے مایوسی ہو، خبردار لالچ سے بچنا اس واسطے کہ وہ موجود محتاجی ہے۔ (العسکری عن ابن عباس (رض))
6123- الغنى اليأس مما في أيدي الناس، وإياك والطمع فإنه الفقر الحاضر. "العسكري عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১২৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تھوڑے پر قناعت
٦١٢٤۔۔۔ (گھر میں) ایک بستر مرد کے لیے ایک اس کی عورت کے واسطے اور تیسرا مہمان کے لیے ہے اور چوتھا شیطان کے لیے ہوگا۔ (مسند احمد، مسلم، ابوداؤد، نسائی عن جابر)
تشریح :۔۔۔ مراد یہ ہے کہ دنیا کی چیزوں کی کمی کرو کثرت سے بچو۔
تشریح :۔۔۔ مراد یہ ہے کہ دنیا کی چیزوں کی کمی کرو کثرت سے بچو۔
6124- فراش للرجل، وفراش لامرأته، والثالث للضيف، والرابع للشيطان. "حم م د ن عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১২৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تھوڑے پر قناعت
٦١٢٥۔۔۔ دنیا کی ذلت و رسوائی آخرت کی ذلت سے ہلکی ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن الفضل)
6125- فضوح الدنيا أهون من فضوح الآخرة. "طب عن الفضل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১২৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تھوڑے پر قناعت
٦١٢٦۔۔۔ ہر وہ چیز جو گھر کے سائے روئی کے چھلکے اور اتنے کپڑے سے زائد یو جس سے انسان اپنی شرمگاہ چھپائے ، اور پانی سے زائد ہو اس میں انسان کا کوئی حق نہیں۔ (مسند احمد عن عثمان)
6126- كل شيء فضل عن ظل بيت وجلف الخبز وثوب يواري عورة الرجل والماء لم يكن لابن آدم فيه حق. "حم عن عثمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১২৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا مسافر خانہ ہے
٦١٢٧۔۔۔ دنیا میں ایسے رہ جیسے تو کوئی مسافر یا راہ عبور کرنے والا ہے۔ (بخاری عن ابن عمر مسند احمد ترمذی)
اور ابن ماجہ میں ان الفاظ کا اضافہ ہے : اور اپنے آپ کو قبر والوں میں شمار کر۔
اور ابن ماجہ میں ان الفاظ کا اضافہ ہے : اور اپنے آپ کو قبر والوں میں شمار کر۔
6127- كن في الدنيا كأنك غريب أو عابر سبيل. "خ عن ابن عمر" زاد: حم ت هـ وعد نفسك من أهل القبور.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১২৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا مسافر خانہ ہے
٦١٢٨۔۔۔ نہ میں دنیا کا اور نہ دنیا میری، میں اور قیامت اس طرح بھیجے گئے کہ گویا ہم ایک ساتھ دوڑ رہے ہیں۔ (الضیاء عن انس
6128- لست من الدنيا وليست مني، إني بعثت والساعة نستبق. "الضياء عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১২৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا مسافر خانہ ہے
٦١٢٩۔۔۔ دینار اور درھم کا بندہ ملعون ہے۔ (ترمذی عن ابوہریرہ (رض))
6129- لعن عبد الدينار، لعن عبد الدرهم. "ت عن أبي هريرة"
তাহকীক: