কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৬১৩০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا مسافر خانہ ہے
٦١٣٠۔۔۔ اگر تمہیں دنیا کے بارے میں اتنا معلوم ہوجائے، جو میں جانتا ہوں تو تمہارے دل اس سے راحت حاصل کرلیں گے۔ (بیہقی فی الشعب عن عروۃ، مرسلاً )

تشریح :۔۔۔ یعنی پھر تم مشقت کرنا چھوڑ دو کہ جس راہ سے آدمی عموماً سفر کرتا ہے تو اس کے نشیب و فراز یمین و شمال وہاں کے خدوخال سے واقف ہوتا ہے اسے وہاں سے گزرتے اتنا اچنبھا نہیں ہوتا جتنا واقف کو ڈر و تعجب ہوتا ہے۔
6130- لو تعلمون من الدنيا ما أعلم لاستراحت أنفسكم منها. "هب عن عروة" مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৩১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا مسافر خانہ ہے
٦١٣١۔۔۔ اگر تمہیں وہ چیزیں پتہ لگ جائیں جو تمہارے لیے ذخیرہ کی گئی ہیں تو جو چیز تم سے روک لی گئی ہیں ان پر افسوس نہ ہو۔ (مسند احمد عن العرباض)

تشریح :۔۔۔ ایک شخص کو معلوم ہے کہ مجھے انعام میں گاڑی ملنے والی ہے اور پہلے موٹر سائیکل ملنے والی تھی لیکن نہیں دی گئی، تو اس پر اسے کوئی غم نہ ہوگا بلکہ اتنی خوشی ہوگی کہ وہ معمولی غم اس کے سامنے ہیچ ہوگا۔
6131- لو تعلمون ما ادخر لكم ما حزنتم على ما زوي عنكم. "حم عن العرباض".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৩২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا مسافر خانہ ہے
٦١٣٢۔۔۔ اگر دنیا کی اللہ تعالیٰ کے ہاں اتنی قدرو منزلت ہوتی جتنی مچھر کے پر کی ہے تو کافر کو ایک گھونٹ پانی نہ پلاتے۔ (ترمذی والضیاء عن سھل بن سعد)

جب بےقدر ہے تو اسی وجہ سے کافر کو دے رکھی ہے اور مومن کے لیے ناپسند کی، جنت کی وقعت ہے اور وہ مومن کو عطا کی، کافر کو اس سے مھروم رکھا۔
6132- لو كانت الدنيا تعدل عند الله جناح بعوضة ما سقى كافرا منها شربة ماء. "ت والضياء عن سهل بن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৩৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا مسافر خانہ ہے
٦١٣٣۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں دنیا کے ذلیل ہونے کے اسباب میں سے ایک سبب یہ ہے کہ یحییٰ بن زکریا (علیہما السلام) کو ایک عورت نے قتل کیا۔ (بیہقی فی الشعب عن ابی)

تشریح :۔۔۔ اس وقت کے بادشاہ نے ایک عورت سے شادی کی جس کی ایک لڑکی تھی، بادشاہ اس پر فریفتہ ہوا آپ نے فرمایا : اس لڑکی سے تمہاری شادی درست نہیں حرام ہے، بادشاہ کی دولت و حشمت دیکھ کر لڑکی بھی بےقابو ہوئے جا رہی تھی، کہنے لگی مجھے تو بس ” یحییٰ “ کا سر چاہیے۔ چنانچہ اس ظالم نے اللہ تعالیٰ کے اس معصوم بندے کا ناحق سرقلم کروا دیا۔ یحییٰ (علیہ السلام) اللہ تعالیٰ کے خوف سے اتنا روتے تھے کہ ان کے رخساروں پر آنسوؤں کی نالیاں بن گئی تھیں۔
6133- إن من هوان الدنيا على الله تعالى أن يحيى بن زكريا قتلته امرأة. "هب عن أبي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৩৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا مسافر خانہ ہے
٦١٣٤۔۔۔ تم میں سے ایک شخص کے لیے اتنا (سامان) کافی ہے جتنا ایک سوار کا توشہ ہوتا ہے۔ (ابن ماجہ عن سلمان)
6134- ليكف الرجل منكم كزاد الراكب. "هـ عن سلمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৩৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا مسافر خانہ ہے
٦١٣٥۔۔۔ تم میں ایک آدمی کے لیے دنیا میں سے ایک خادم اور سواری کافی ہے۔ (مسند احمد، نسائی، الضیاء عن بریدۃ)
6135- ليكف أحدكم من الدنيا خادم ومركب. "حم ن الضياء عن بريدة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৩৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا مسافر خانہ ہے
٦١٣٦۔۔۔ دنیا، آخرت کے مقابلہ میں ایسی ہے جیسے تم میں سے کوئی سمندر کی طرف جائے اور اس میں اپنی انگلی ڈبوئے تو جتنا پانی اس کی انگلی سے لگے گا وہی دنیا کی حیثیت ہے۔ (حاکم عن المستورد)
6136- ما الدنيا في الآخرة إلا كما يمشي أحدكم إلى اليم فأدخل أصبعه فيه فما أخرج منه فهو الدنيا. "ك عن المستورد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৩৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا مسافر خانہ ہے
٦١٣٧۔۔۔ دنیا نے آخرت سے اتنا ہی (حصہ) لیا ہے جتنا ایک سوئی جو سمندر میں لگائی جائے تو اس کے ساتھ سمندر کا جو پانی لگتا ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن المستورد)
6137- ما أخذت الدنيا من الآخرة إلا كما أخذ المخيط غرس في البحر من مائه. "طب عن المستورد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৩৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا مسافر خانہ ہے
٦١٣٨۔۔۔ دنیا کی حیثیر آخرت کے مقابلہ میں اتنی ہے جیسا تم میں سے کوئی اپنی اس انگلی کو سمندر میں ڈبوئے پھر دیکھے اس کے ساتھ کتنا پانی لگتا ہے۔ (مسند احمد، مسلم، ابن ماجہ عن المستورد)
6138- ما الدنيا في الآخرة إلا مثل ما يجعل أحدكم أصبعه هذه في اليم فلينظر بما ترجع. "حم م هـ عن المستورد"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৩৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا مسافر خانہ ہے
٦١٣٩۔۔۔ مجھے تم پر فقر و فاقہ کا خوف نہیں لیکن مال کی کثرت میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کا خوف ہے (اسی طرح) مجھے تم پر غلطی خوف نہیں لیکن قصداً غلطی کرنے کا خوف ہے۔ (حاکم، بیہقی عن ابوہریرہ (رض))
6139- ما أخشى عليكم الفقر، ولكني أخشى عليكم التكاثر، وما أخشى عليكم الخطأ، ولكني أخشى عليكم التعمد. "ك هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৪০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا مسافر خانہ ہے
٦١٤٠۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے دنیا سے بےرغبتی، اور پیٹ و شرمگاہ کی پاکدامنی سے بڑھ کر افضل کسی زینت سے مزین نہیں کیا۔ (حلیۃ الاولیاء عن ابن عمر)

تشریح :۔۔۔ دنیا کی بےرغبتی ہر ایک کا کام نہیں، شرمگاہ اور پیٹ کو بچانا بھی اللہ تعالیٰ کی توفیق اور خوف سے ممکن ہے ورنہ لغزشوں سے کئی پھسل کر رہ گئے۔
6140- ما زان الله العباد بزينة أفضل من زهادة في الدنيا وعفاف في بطنه وفرجه. "حل عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৪১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا مسافر خانہ ہے
٦١٤١۔۔۔ جس کسی سے بھی دنیا روکی گئی تو اس کے لیے کوئی بہتری ہی ہوگی۔ (فردوس عن ابن عمر)
6141- ما زويت الدنيا عن أحد إلا كانت خيرة له. "فر عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৪২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا مسافر خانہ ہے
٦١٤٢۔۔۔ میرا اور دنیا کا کیا تعلق ؟ میں تو اس سوار کی طرح ہوں جو کسی درخت تلے سایہ میں سستانے کے لیے ٹھہرے اور پھر اسے چھوڑ کر چل پڑے۔ (مسند احمد، ترمذی، ابن ماجہ، حاکم، الضیاء عن ابن مسعود)
6142- مالي وللدنيا؟ ما أنا في الدنيا إلا كراكب استظل تحت شجرة ثم راح وتركها. "حم ت هـ ك والضياء عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৪৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مالداری پر آخرت میں حسرت
٦١٤٣۔۔۔ ہر مالدار قیامت کے روز چاہے گا کہ اسے اتنی دنیادی جاتی جس سے وہ اپنی بھوک مٹا سکتا۔ (ھناد عن انس)
6143- ما من ذي غنى إلا سيود يوم القيامة لو كان إنما أوتي من الدنيا قوتا. "هناد عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৪৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مالداری پر آخرت میں حسرت
٦١٤٤۔۔۔ جو بندہ یہ چاہے کہ اس کا دنیا میں ایک درجہ بلند ہو اور وہ بلند ہوگیا تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلہ آخرت میں اس کا ایک درجہ اس سے برا اور طویل کم کر دے گا۔ (طبرانی فی الکبیر، حلیۃ الاولیاء عن سلمان)

تشریح :۔۔۔ یعنی تکبر کرکے خودسری سے ایسا کرے، باقی رتبہ جسے دنیا میں خدا دیتا ہے وہ فروتنی کو دل میں جا دیتا ہے۔
6144- ما من عبد يريد أن يرتفع في الدنيا درجة فارتفع في الدنيا درجة إلا وضعه الله في الآخرة درجة أكبر منها وأطول. "طب حل عن سلمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৪৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مالداری پر آخرت میں حسرت
٦١٤٥۔۔۔ مال کی کثرت (چاہنے) والے ہی قیامت کے روز سب سے کم درجہ ہوں گے۔ (الطیالسی عن ابی ذر)
6145- المكثرون هم الأسفلون يوم القيامة. "الطيالسي عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৪৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مالداری پر آخرت میں حسرت
٦١٤٦۔۔۔ جس نے اپنی دنیا سے محبت کی اس نے اپنی آخرت کو نقصان پہنچایا، اور جس نے اپنی آخرت سے محبت کی اس نے اپنی دنیا کو نقصان پہنچایا، سو تم باقی رہنے والی کو فنا ہونے والی پر فوقیت دو ۔ (مسند احمد، حاکم، عن ابی موسیٰ )
6146- من أحب دنياه أضر بآخرته، ومن أحب آخرته أضر بدنياه فآثروا ما يبقى على ما يفنى."حم ك عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৪৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مالداری پر آخرت میں حسرت
٦١٤٧۔۔۔ جس نے دنیا کی کسی گمشدہ چیز پر افسوس کیا تو وہ ایک ہزار سال کی مسافت جہنم کے قریب ہوگیا اور جس نے آخرت کی کسی فوت شدہ چیز پر افسوس کیا تو ایک ہزار سال کی مسافت جنت کے قریب ہوگیا۔ (الرازی فی مشیخۃ عن ابن عمر)
6147- من أسف على دنيا فاتته اقترب من النار مسيرة ألف سنة ومن أسف على آخرة فاتته اقترب من الجنة مسيرة ألف سنة. "الرازي في مشيخته عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৪৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مالداری پر آخرت میں حسرت
٦١٤٨۔۔۔ جو (آخرت کو بھول کر) دنیا میں گھسا تو وہ جہنم میں گھس رہا ہے۔ (بیہقی عن ابوہریرہ (رض))
6148- من تقحم في الدنيا فهو يقتحم في النار. "هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৪৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مالداری پر آخرت میں حسرت
٦١٤٩۔۔۔ جو دنیا سے بےرغبت ہوگیا تو اللہ تعالیٰ اسے بغیر سیکھنے کے علم سکھائے گا، بغیر کسی کی رہنمائی کے ہدایت دے گا، اسے بصیرت افروز بنا دے گا اور اس کے دل کے اندھے پن کو دور کر دے گا۔ (حلیۃ الاولیاء عن علی)

تشریح :۔۔۔ یاد رکھیں ! یہ حدیث منسوخ ہوگئی ” تعلموا القرآن وعلموہ “ اور علم کے فضائل میں جو دیگر روایات ہیں اس واسطے کہ محض گوشہ نشینی اور ترک دنیا سے اگر علم ہدایت اور بصیرت حاصل ہوتی تو جاہل صوفیا گمراہ نہ ہوتے، حضرت تھانوی (رح) نے لکھا ہے کہ ایک بزرگ روح کی تجلی کو تجلی حق سمجھ کر ٣٠ سال تک پوجتے رہے، اس لیے قرآن و حدیث سے اعراض کرکے یکسو ہوجانا کھلم کھلا الحاد اور بےدینی ہے ہاں ان کو سامنے رکھ کر کوئی کسی ڈگر چلا اور راہ میں کہیں بہک گیا تو چونک جائے گا یا زیادہ نہیں بھٹکے گا۔
6149- من زهد في الدنيا علمه الله بلا تعلم وهداه بلا هداية وجعله بصيرا وكشف عنه العمى."حل عن علي".
tahqiq

তাহকীক: