কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৬১৫০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مالداری پر آخرت میں حسرت
٦١٥٠۔۔۔ دنیا اور اس کی (ضرورت سے زائد) چیزوں کو چھوڑ دو ۔ حلیۃ الاولیاء عن عائشہ (رض))
6150- هاجروا من الدنيا وما فيها. "حل عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৫১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مالداری پر آخرت میں حسرت
٦١٥١۔۔۔ جو بھی پانی پہ چلے گا کیا اس کے قدم تر نہ ہوں گے ؟ اسی طرح (حد سے زیادہ) دنیا دار شخص (کبیرہ) گناہوں سے محفوظ نہیں رہتا۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن انس)
6151- هل من أحد يمشي على الماء إلا ابتلت قدماه؟ كذلك صاحب الدنيا لا يسلم من الذنوب. "هب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৫২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مالداری پر آخرت میں حسرت
٦١٥٢۔۔۔ (زیادہ) جائیداد نہ بناؤ ورنہ دنیا میں مشغول ہوجاؤ گے۔ (مسند احمد، ترمذی، حاکم ، عن ابن مسعود)
6152- لا تتخذوا الضيعة فترغبوا في الدنيا. "حم ت ك عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৫৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مالداری پر آخرت میں حسرت
٦١٥٣۔۔۔ دنیا کے ذکر میں اپنے دلوں کو مشغول نہ کرو۔ (بیہقی فی شعب الایمان، عن محمد بن النضر الحارثی ، مرسلاً )
6153- لا تشغلوا قلوبكم بذكر الدنيا. "هب عن محمد بن النضر الحارثي" مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৫৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مالداری پر آخرت میں حسرت
٦١٥٤۔۔۔ اغنیاء (دنیا دار مالداروں) کے پاس کم آیا کرو جن کے مال نے ان کے دلوں میں اکڑ پیدا کردی ہو (اس واسطے کہ یہ اس کے لائق ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی بےقدری کرنے لگ جاؤ) ۔ (ابن عساکر، بیہقی فی شعب الایمان عن عبداللہ بن الشخیر)
6154- أقلوا الدخول على الأغنياء، فإنه أحرى أن تزدروا نعم الله عز وجل. "كر هب عن عبد الله بن الشخير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৫৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مالداری پر آخرت میں حسرت
٦١٥٥۔۔۔ دنیا میں پیٹ بھر کر کھانے والے قیامت کے روز سب سے زیادہ بھوک والے ہوں گے۔ (ابن ماجہ حاکم عن سلمان)
6155- إن أكثر الناس شبعا في الدنيا أطولهم جوعا يوم القيامة. "هـ ك عن سلمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৫৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مالداری پر آخرت میں حسرت
٦١٥٦۔۔۔ دنیا میں سیرابی والے قیامت کے روز بھوک والے ہوں گے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن عباس)
6156- إن أهل الشبع في الدنيا هم أهل الجوع في الآخرة. "طب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৫৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مالداری پر آخرت میں حسرت
٦١٥٧۔۔۔ اے سعد ! میں کسی شخص کو (غنیمت کا مال) دیتا ہوں ، جبکہ اس کے علاوہ دوسرا شخص مجھے زیادہ پسند ہوتا ہے (میں اسے اس وجہ سے دیتا ہوں) کہیں اسے اللہ تعالیٰ منہ کے بل جہنم میں نہ گرا دے۔ (بخاری مسلم ابوداؤد عن سعد)
تشریح :۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ کے منافقین کو برا بھلا نہیں کہا جاتا تھا، بہت سے لوگ آپ سے مال لینے آپہنچتے جن کا تعلق اگرچہ منافقوں سے نہ ہوتا لیکن مال کے حریص ہوتے آپ انھیں اس لیے دیدتے کہ کہیں انھیں بد زبانی کی وجہ سے آخرت میں سزا نہ ہو، یہاں بھی اسی طرح کے ایک شخص کو دے کر حضرت سعد سے فرمایا تم پریشان نہ ہو کہ مجھے نہیں ملا اور اسے عطا کردیا۔

6157- يا سعد إني لأعطي الرجل وغيره أحب إلي منه خشية أن يكبه الله في النار على وجهه. "ق د عن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৫৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مالداری پر آخرت میں حسرت
٦١٥٨۔۔۔ میں بعض مردوں کو دے دیتا ہوں جبکہ ان کے علاوہ لوگ مجھے زیادہ عزیز ہیں (میں ایسا) اس کو ف سے (کرتا ہوں) کہ کہیں (آخرت میں) وہ جہنم میں اوندھے منہ نہ گرا دئیے جائیں۔ (مسند احمد، نسائی عن سعد)
6158- إني لأعطي رجالا وأدع من هو أحب إلي منهم مخافة أن يكبوا في النار على وجوههم. "حم ن عن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৫৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مالداری پر آخرت میں حسرت
٦١٥٩۔۔۔ دنیا سے بےرغبت ہوجا اللہ تعالیٰ محبوب بنا لے گا اور رہے لوگ تو ان کی طرف یہ (چیزیں) پھینک دے وہ تجھے پسند کرنے لگیں گے۔ (حلیۃ الاولیاء عن انس (رض))
6159- ازهد في الدنيا يحبك الله، وأما الناس فانبذ إليهم هذا فيحبوك. "حل عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৬০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا جمع کرنے کی لالچ اور حرص خطرناک ہے
٦١٦٠۔۔۔ ایسی لالچ سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو جو پاکدامن کو گھٹا دے۔ (فردوس عن ابی سعید)
6160- استعيذوا بالله من الرغب. "فر عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৬১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا جمع کرنے کی لالچ اور حرص خطرناک ہے
٦١٦١۔۔۔ میرا خیال ہے کہ تم لوگوں نے یہ سن لیا ہے کہ ابو عبیدہ بحرین سے کوئی سامان لے کر آرہے ہیں سو خوش ہوجاؤ اور جو تمہیں میسر ہوجائے اس کی امید رکھو، اللہ کی قسم ! تمہارے متعلق فقر و فاقہ کا زیادہ اندیشہ نہیں، لیکن مجھے اس کا ڈر ہے کہ دنیا تمہارے لیے ایسے ہی پھیلا دی جائے گی جیسے تم سے پہلے لوگوں کے لیے پھیلا دی گئی تھی، اور تم بھی اس میں اسی طرح ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی حرص کرنے لگو گے جیسے انھوں نے کی، اور یہ دنیا تمہیں ایسے ہی ہلاک کر دے گی جیسے ان لوگوں کو ہلاک کیا۔ (مسند احمد، بخاری، مسلم، ترمذی، ابن ماجہ عن عمرو بن عوف)
6161- أظنكم سمعتم أن أبا عبيدة قدم بشيء من البحرين فأبشروا وأملوا ما يسركم، فوالله ما الفقر أخشى عليكم، ولكن أخشى عليكم أن تبسط عليكم الدنيا كما بسطت على من كان قبلكم فتنافسوها كما تنافسوها فتهلككم كما أهلكتهم. "حم ق ت هـ عن عمرو بن عوف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৬২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا جمع کرنے کی لالچ اور حرص خطرناک ہے
٦١٦٢۔ اپنے ڈکار کم کر اس واسطے کہ دنیا میں زیادہ سیر ہونے والے آخرت میں زیادہ بھوک والے ہوں گے۔ (حاکم عن ابی جحیفۃ
تشریح :۔۔۔ جان بوجھ کر ڈکار لینا بہت بری عادت ہے، جن لوگوں کو ریح یا قبض رہتا ہو یا وہ حلقوم تک کھانے کے عادی ہوں انھیں اس کا زیادہ عارضہ رہتا ہے۔ ریح کا علاج یہ ہے کہ کھانے سے پہلے معمولی سا پانی پی لیں اور تھوڑا سا درمیان میں، بعد میں پانی پینا بہت سی بیماریوں کا پیش خیمہ ہے، قبض کا علاج یہ ہے کہ بادی اور ثقیل اشیاء استعمال نہ کریں، چھلکے والی تمام چیزیں ثقیل ہیں، ہر کھانے کے بعد چہل قدمی اور صبح کی سیر ضرور کریں جتنی آپ کی زندگی ہوگی عافیت سے گزرے گی۔ انشاء اللہ تعالیٰ مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ فرمائیں ” فطرتی و نفسیاتی باتیں “۔

6162- اقصر من جشائك فإن أكثر الناس شبعا في الدنيا أكثرهم جوعا في الآخرة. "ك عن أبي جحيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৬৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا جمع کرنے کی لالچ اور حرص خطرناک ہے
٦١٦٣۔۔۔ دنیا میں زیادہ پیٹ بھرنے والے آخرت میں لمبی بھوک والے ہوں گے۔ (الحلیہ عن سلمان)
6163- أكثر الناس شبعا في الدنيا أطولهم جوعا في الآخرة."حل عن سلمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৬৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا جمع کرنے کی لالچ اور حرص خطرناک ہے
٦١٦٤۔۔۔ اللہ تعالیٰ مومن کو دنیا سے ، مریض کو (ناموافق) کھانے سے اس کے گھر والوں سے زیادہ پرہیز کرانے والا ہے اور اللہ تعالیٰ آزمائش کے ذریعہ مومن کی اس سے زیادہ دیکھ بھال کرتا ہے جتنی ایک والد اپنے بیٹے کی بھلائی کے ذریعہ دیکھ بھال کرتا ہے۔ (طبرانی فی الکبیر، الحلیۃ والضیاء عن حذیفۃ)
6164- إن الله أشد حمية للمؤمن من الدنيا من المريض أهله من الطعام والله أشد تعهدا للمؤمن بالبلاء من الوالد لولده بالخير. "طب حل والضياء عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৬৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا جمع کرنے کی لالچ اور حرص خطرناک ہے
٦١٦٥۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ہم نے زکوۃ دلوانے اور نماز قائم کرانے کے لیے مال (کو مختلف شکلوں میں) نازل کیا ہے اگر انسان کی ایک وادی (سونے کی) ہوتی تو یہ چاہتا کہ دوسری بھی ہو، اور اگر اس کی دو وادیاں ہوتیں تو یہ چاہتا کہ ان دو کے ساتھ تیسری بھی مل جائے (تو ان چیزوں سے یہ سیر نہ ہوگا) انسان کا پیٹ (قبر کی) مٹی ہی بھرے گی اور پھر اللہ تعالیٰ تو اسی کی توبہ قبول کرتا ہے جو توبہ کرے۔ (مسند احمد، طبرانی فی الکبیر عن ابی واقد)
6165- إن الله قال: إنا أنزلنا المال لإقامة الصلاة وإيتاء الزكاة ولو كان لابن آدم واد لأحب أن يكون له ثان ولو كان له واديان لأحب أن يكون إليهما ثالث ولا يملأ جوف ابن آدم إلا التراب ثم يتوب الله على من تاب. "حم طب عن أبي واقد"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৬৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا جمع کرنے کی لالچ اور حرص خطرناک ہے
٦١٦٦۔۔۔ بیشک دنیا میٹھی اور سرسبز ہے تو جس کسی کو اس کی حلال چیز مل گئی ، تو اس کے لیے اس میں برکت دی جائے گی، اور بہت سے ایسے ہیں جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے مال میں گھستے ہیں جبکہ قیامت کے روز ان کے لیے (جہنم کی) آگ ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن عمرۃ بنت الحارث)
6166- إن الدنيا حلوة خضرة فمن أصاب منها شيئا من حله فذاك الذي يبارك له فيه وكم من متخوض في مال الله ومال رسوله له النار يوم القيامة. "طب عن عمرة بنت الحارث".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৬৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا جمع کرنے کی لالچ اور حرص خطرناک ہے
٦١٦٧۔۔۔ میں تم سے پہلے تمہارا آگے پہنچنے والا ہوں، اور تمہاری گواہی دینے والا ہوں اور تمہارے وعدے کی جگہ حوض (کوثر) ہے اور اللہ کی قسم ! میں (اللہ تعالیٰ کی طرف سے) ابھی اپنے حوض کو دیکھ رہا ہوں، اگرچہ (میرے پاس) مجھے زمین کے خزانوں کی چابیاں دے دی گئی ہیں اللہ کی قسم ! مجھے یہ خوف نہیں کہ تم میرے بعد شرک کرنے لگ جاؤ گے لیکن اس بات کا اندیشہ ہے کہ دنیا میں سبقت کرنے لگ جاؤ گے۔ (مسند احمد، بخاری، مسلم عن عقبہ بن عامر)
6167- إني بين أيديكم فرط لكم وأنا شهيد عليكم وإن موعدكم الحوض وإني والله لأنظر إلى حوضي الآن وإن قد أعطيت مفاتيح خزائن الأرض، وإني والله ما أخاف أن تشركوا بعدي ولكن أخاف عليكم الدنيا أن تنافسوا فيها. "حم ق عن عقبة بن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৬৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا جمع کرنے کی لالچ اور حرص خطرناک ہے
٦١٦٨۔۔۔ اے ابن خطاب ! کیا تمہیں شک ہے وہ لوگ (جو ہلاک ہوئے) ایسے تھے کہ ان کی پاک چیزیں دنیا میں ہی انھیں جلد دیدی گئیں۔ (مسند احمد، بخاری مسلم، ابوداؤد ترمذی عن عمر)
6168- أوفي شك أنت يا ابن الخطاب أولئك قوم عجلت لهم طيباتهم في الحياة الدنيا. "حم ق د ت عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৬৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ دنیا جمع کرنے کی لالچ اور حرص خطرناک ہے
٦١٦٩۔۔۔ کیا تم اس بات سے خوش نہیں کہ انھیں دنیا ملے اور ہمارے لیے آخرت ہو۔ (بخاری مسلم، ابن ماجہ عن عمر)
تشریح :۔۔۔ یہ آپ نے اس وقت فرمایا جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمام ازواج کے پاس نہ جانے کی قسم کھالی تھی آپ بالا خانے میں تشریف فرما تھے، حضرت بلال کی اجازت کے بغیر کوئی اندر نہیں آسکتا تھا حضرت عمر حاضر ہونے کے لیے اجازت مانگ رہے تھے اندر آئے آپ بان کی چارپائی پر بیٹھے تھے جس مبارک پر نشان پڑے دیکھ کر عرض کی یا رسول اللہ ! قیصر و کسری شاہان عجم اتنی عیش و عشرت کی زندگی بسر کریں اور آپ خاتم النبیین ہو کر ننگی چارپائی پر آرام کریں ہمیں یہ گوارہ نہیں تو اس پر آپ نے یہ ارشاد فرمایا۔

6169- أما ترضى أن تكون لهم الدنيا ولنا الآخرة. "ق هـ عن عمر".
তাহকীক: